Baaghi TV

Author: +9251

  • جاوید  اقبال کے ڈائریکٹر ابو علیحہ ایف آئی اے پہنچ گئے

    جاوید اقبال کے ڈائریکٹر ابو علیحہ ایف آئی اے پہنچ گئے

    جاوید اقبال اور شاٹ‌ کٹ جیسی فلموں کے ڈائریکٹر ابو علیحہ پہنچ گئے ہیں ایف آئی اے. ابو علیحہ نے جو ایف آئی اے میں درخواست جمع کروائی ہےاس کے مطابق ایک ہفت روزہ اخبار کو چلانے والے عمرخطاب اور ان کے ساتھی ایس ایم شاکر ان کی اگلی فلم "سپر پنجابی” کے پروڈیوسر سے ملاقات کروانے کے بعد وہ فلم میں سے کمیشن مانگ رہے تھے۔ انکار پر اب وہ اپنے دوستوں قیصر ثنااللہ اور جرار رضوی کے ساتھ مل کر میرے خلاف بےبنیاد پراپیگنڈہ کررہے ہیں اور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی، سائبر کرائم ونگ نے ابو علیحہ

    کی درخواست پر ممبر سنسر بورڈ ، عمر خطاب خان اور ان کے تین ساتھیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    ابو علیحہ نے باغی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور گھٹیا مواد پر مبنی پوسٹیں شئیر کی جا رہی ہیں اور میں نے کام میں‌ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے لہذامیں‌کسی قسم کی بلیک میلکنگ پر نہ یقین رکھتا ہوں‌ نہ ہی بلیک میلنگ کرنے والوں کو ایسے ہی جانے دیتا ہوں. مجھے امید ہے کہ ایف آئی اے والے میری درخواست پر فئیر کاروائی کریں گے.یاد رہے کہ ابو علیحہ کی فلم پنجابی فلم شاٹ کٹ ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں گوہر رشید ، جگن کاظم اور ثناء فخر و دیگر اہم کردار ادا کررہے ہیں.

  • فلم جاوید اقبال ٹو بنانے کا اعلان

    فلم جاوید اقبال ٹو بنانے کا اعلان

    جاوید اقبال ٹو بننے جا رہی ہے اور اس چیز کی تصدیق یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کے سیکوئل کا پوسٹر شئیر کر کے کیا ہے. فلم کو 2023 میں ریلیز کیا جائیگا . جاوید اقبال میں یاسر حسین نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ جاوید اقبال پارٹ ٹو میں بھی یاسر حسین ہی مرکزی کردار ادا کریں گے. یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کا ایک کیپشن یوں لکھا ” میری نئی فلم کا انتطار کیا جائے، جس میں شائقین پوری اور مکمل کہانی دیکھ سکیں گے”۔فلم بنانے کے لئے حوالے سے فلمساز اور او ٹی ٹی کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں.

    جاوید اقبال جس کوابو علیحہ نے ڈائریکٹ کیا تھا اس کے سیکوئل کو بھی وہی ڈائریکٹ کریں گے. ان کا کہنا ہےکہ اس بار جاوید اقبال سینما کے لئے نہیں‌بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے بنائی جا رہی ہے اس میں‌صحیح سٹوری کو دکھایا جائیگا.ابو علیحہ کی جاوید اقبال کو آج تک پاکستانی سنیماز میں‌ریلیز نہیں‌کیا گیا اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ اس بار انہیں پاکستانی سینما اور فلم سنسر بورڈ‌کے پاس جانا چاہیے. جاوید اقبال ٹو میں یاسر حسین کے علاوہ باقی کاسٹ میں کون ہو گا اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ اس حوالے یاسر حسین اور ڈائریکٹر ابو علیحہ نے معلومات فراہم کی ہیں.

  • مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں‌ریلیز ہوئی ہے. اس فلم کے لئے لوگوں کا کریز پوری دنیا میں‌پایا جاتا ہے. فلم کو ریلیز ہوئے آج دوسرا دن ہے اور سینما بھرے پڑے ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں ریلیز ہوئی ہے اس میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا و دیگر شامل ہیں کہا جا رہا ہےکہ یہ فلم مختلف ممالک کی 400 سے زائد سینما اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے اور فلم نے سب سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے. فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے. فواد خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کی بھی بہت تعریف کی جا رہی

    ہے. اس وقت پنجاب میں دا لیجنڈ آف مولاجٹ سب سے زیادہ شوز لے رہی ہے. لاہور کے کیو سینما میں فلم کا آخری شو رات کو دو بجے ختم ہو رہا ہے. کسی بھی فلم کی مقبولیت کا اندازہ یقینا اس کو ملنے والے شوز اور لوگوں کے ریسپانس سے لگایا جا سکتا ہے. فیملیاں جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہی ہیں اور اپنی پسندیدہ فلم کو دیکھ رہی ہیں. فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک مرتبہ پھر سے کیمسٹری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حالانکہ فلم میں کوئی گیت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • 120567 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق ہوگئے. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    120567 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق ہوگئے. نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق 120567 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 277 افراد جانبحق ہوگئے.

    این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ؛ 627 ہیلی کاپٹر اڑان بھر چکے ہیں جنہوں نے اب تک 4659 لوگوں کو ریسکیوں کیا جبکہ آج خراب موسم کی وجہ سے کسی ہیلی نے اڑان نہیں بھری ہے. علاوہ ازیں ٹانک ڈیرہ سماعیل خان میں اگلے ہفتے تک تقریبا 100 گھر مکمل ہوجائیں گے. اسی طرح بلوچستان میں 118253 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 182 لوگ جانبحق ہوگئے اس کے علاوہ کے پی میں 84 لوگ کی موت ہوئی جبکہ 13713 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ پنجاب میں 11 لوگوں کی اموات ہوئی اور 2653 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اس کے علاوہ سندھ میں 9 لوگ جاں بحق جبکہ 3095 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے.

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 7023 خیمے، 884306 راشن پیکٹ جبکہ 4538.07 ٹن مزید راشن اور 300137 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم پہنچایا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں 84172 مریضوں کا علاج کیا گیا. این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے مختلف خیمہ بستیوں میں متعدد افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے مزید ریلیف کے کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضایہ کے 54 فلڈ ریلیف سینٹرز، 3 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2081 ٹن راشن، 7609 خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 300137 لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔ جبکہ بحریہ کی 22 خیمہ بستیوں میں 19807 افراد رہائش پذیر ہیں ۔

  • بالی وڈ کی وہ اداکارائیں جو  پرڈیوسر بھی بنیں

    بالی وڈ کی وہ اداکارائیں جو پرڈیوسر بھی بنیں

    بالی وڈ کی اداکارائوں میں پرڈیوسر بننے کا رواج تیزی سے رواج پا رہا ہے بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے پروڈکشن ہائوسسز بھی شروع کر لئے ہیں. ایسی اداکارائیں جنہوں نے اپنے پرڈوکشن ہائوس بنائے ہیں اور باقاعدہ پرڈیوسر بن گئی ہیں ان میں کن کن کے نام شامل ہیں ہم آپ کو اس رپورٹ میں‌بتارہے ہیں. پہلے نمبر پر ہیں دیپیکا پڈوکون، یہ اداکارہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2007 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم اوم شانتی اوم سے کیا اور اس میں شانتی پریا کے کردار کو بہت سے لوگوں نے سراہا تھا۔ وہ اپنے کیریئر میں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، کاک ٹیل، چھپاک، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت، پیکو، اور بہت سی دیگر جیسی مشہور فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے کے علاوہ، دیپیکا نے 2018 میں پروڈکشن ہائوس بنایا جس کے تحت انہوں نے چھپاک (2020) اور 83 (2021) بنائی ان میں انہوں نےپروڈکشن کے ساتھ اداکاری بھی کی۔دوسرے نمبر پر ہیں عالیہ بھٹ، یہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں انہوں نے

    بھی اداکاری کے بعد اپنا پروڈکشن ہائوس بنایا ہے، عالیہ نے ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی۔تیسرے نمبر پر ہیں پریانکا چوپڑا انکا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ چوٹی کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ایک بین الاقوامی فنکار کے طور پر اپنا نام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے 2015 میں ‘پرپل پیبل پکچرز’ کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کیا اور اداکارہ نے اس بینر تلے کئی علاقائی فلمیں پروڈیوس کیں۔چوتھے نمبر پر ہیں کرینہ کپور خان ان کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔یہ بھی پرڈیوسر بن گئی ہیں انہوں نے ایکتا کپور اور ہنسل مہتا کے ساتھ اپنی پہلی پروڈکشن پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔پانچویں نمبر ہیں انوشکا شرما ان بھی شمار فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے رب نے بنا دی جوڑی سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے اپنے بھائی کرنیش شرما کے ساتھ کلین سلیٹ فلمز کے نام سے ایک پروڈکشن کمپنی شروع کی، جس کی پہلی ریلیز نودیپ سنگھ کی تھرلر فلم NH10 (2015) تھی، ان میں انہوں نے مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

  • عمران خان کی کابینہ کے کسی رکن نے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہیں لیا

    عمران خان کی کابینہ کے کسی رکن نے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہیں لیا

    عمران خان کی کابینہ کے کسی رکن نے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہیں لیا

    برطانیہ سے فنڈز کی واپسی سے متعلق نیب تحقیقات جاری ہیں، عمران خان کی کابینہ نے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہ لیا. برطانیہ سے فنڈزکی منتقلی پر نیب تحقیقات تو کر رہا ہے لیکن آج تیسرے روز بھی کوئی رکن نیب آفس پیش نہیں ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے کسی رکن نے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہیں لیا ہے. سابق وفاقی وزراء شفقت محمود اور شیریں مزاری نے پیش ہونا تھا لیکن دیگرسابق کابینہ اراکین کی طرح دونوں رہنما بھی نہ پہنچے ۔ نیب طلبی کے نوٹس پر اب تک سابق کابینہ کے 8 اراکین نیب میں پیش نہیں ہوئے ۔

    نیب کیس کا پس منظر

    برطانیہ کی نیشنل ایجنسی (این سی اے) نے 2019 میں پاکستانی بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کیں جن کےنیتجے میں ملک ریاض نے تصفیے کے تحت 190 ملین پاؤنڈ کی رقم برطانوی ایجنسی میں جمع کروائی۔ این سی اے کے مطابق تصفیے سے حاصل ہونے والی یہ رقم پاکستان منتقل کی گئی لیکن یہاں پہنچنے پر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں قومی خزانے میں جمع کروائے جانے کے بجائے سُپریم کورٹ کے اُس اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی جس میں ملک ریاض بحریہ ٹاؤن کراچی کے کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے تحت اقساط میں 460 بلین روپے کی ادائیگی کررہے ہیں۔

    نیب کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کی ملکیت 190 ملین پاؤنڈ ملک ریاض کو ہی واپس مل گئے، وفاقی کابینہ نے اس وقت معاملے کو حساس قراردے کرمتعلقہ ریکارڈ بھی سیل کردیا تھا۔ اس حوالے سے ملک ریاض کا این سی اے سے کیا جانے والا معاہدہ بھی پوشیدہ رکھا گیا تھا اورپاکستان میں بھی یہ تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں کہ ریاست کی ملکیت رقم پھرسے ملک ریاض کے استعمال میں کیسے آئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    ملک ریاض نے ٹوئٹرپراپنے موقف میں کہا تھا کہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے کیس میں سپریم کورٹ کو 19 کروڑ پاؤنڈ کے مساوی پاکستانی رقم کی ادائیگی کے لیے برطانیہ میں قانونی جائیداد فروخت کی تھی۔

  • ہریتک روشن اور صبا آزاد کی لندن کے ٹرپ کی تصویریں وائرل

    ہریتک روشن اور صبا آزاد کی لندن کے ٹرپ کی تصویریں وائرل

    ہالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد جو آج کل پیرس اور لندن میں چھٹیاں منانے کےلئے گئے ہوئے ہیں دونوں وہاں سے اپنے ٹرپ کی خوبصورت یادوں کو تصویروں میں قید کرکے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کررہے ہیں. ان کے لندن ٹرپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ہلچل پچائے ہوئے ہیں، ہرتیک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں وہ ایک بنچ پر بیٹھی ہوئی ہیں اور گہری سوچوں می گم ہیں اس تصویر کا کیپشن ہرتیک نے دیا ” لڑکی آن بنچ سمر 2022” . اس تصویر پر ہرتیک روشن کے کزن نے

    کمنٹ لکھا ” کیوٹیز” اسی طرح سے ان مداحوں نے لکھا کہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں ایک مداح نے لکھا کہ صبا بہت ہی خوش قسمت لڑکی ہیں. حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے نے ریچا چڈھا کی شادی میں شرکت کی دونوں بہت ہی خوبصورت لگ رہے تھے دونوں کی اس ایونٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں اور ان کے مداحوں نے انہیں پسند کیا. یاد رہے کہ ہرتیک روشن اور صبا آزاد نے ابھی شادی کا فیصلہ نہیں کیا اسی طرح ان کی سابقہ اہلیہ سوزین بھی ایک رشتے میں ہیں اور انہوں نے بھی ابھی شادی کا ارادہ نہیں کیا.

  • اسلام آباد لانگ مارچ؛ بندے پورے کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت کی کارکنان کو منتیں

    اسلام آباد لانگ مارچ؛ بندے پورے کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت کی کارکنان کو منتیں

    اسلام آباد لانگ مارچ؛ بندے پورے کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت کی کارکنان کو منتیں

    لانگ مارچ میں بندے پورے کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت ترلوں پر اتر آئی، اور کارکنوں نے رہنماؤں سے سوالات کے انبار لگا دیئے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اس وقت اپنے ممکنہ لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہے، اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پوری قیادت کو لانگ میں مارچ میں شرکت کے لئے کارکنان کا ہدف بھی دے رکھا ہے۔

    ایک طرف پی ٹی آئی کی قیادت لانگ مارچ میں بندے پورے کرنے کیلئے ترلوں پر اترآئی ہے، تو دوسری جانب کارکنوں نے اپنے رہنماؤں سے کئی سوالات پوچھ لیے، جس پر قیادت کے منہ بند ہوگئے اور وہ کسی سوال کا حتمی جواب نہ دے سکے۔ کارکنان نے اپنی اپنی مقامی قیادت سے سوال کیا کہ لانگ مارچ کتنے دنوں کا ہوگا، اور دھرنے کی صورت میں رہائش اور کھانے پینے کا انتظامات کیا ہوں گے، جس پر پی ٹی آئی کی لیڈرشپ جواب دینے سے قاصر ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے رہنماؤں کو 6،6 ہزار افراد لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے سے پی ٹی آئی رہنما تذبذب کا شکار ہیں۔ جبکہ کارکنان ان سے سے تاریخ کا پوچھتے ہیں تو وہ لاجواب ہوجاتے ہیں
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    ویڈیو:قاسم سوری کی موجودگی میں ن لیگی مریم نواز کو دی گئی قتل کرنے کی دھمکی
    راولپنڈی؛ صفدر آباد اور ڈھوک دلال میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے نمونوں کی تصدیق
    غریب عوام کو بجلی بل بارے ایک اور جھٹکا؛ فی یونٹ 19 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا
    چین بھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا،چینی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

  • کیارا ایڈوانی کے سوال پر سدھارتھ ملہوترا شرما گئے

    کیارا ایڈوانی کے سوال پر سدھارتھ ملہوترا شرما گئے

    بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی دوستی یا ان کی محبت بی ٹائون میں خاصی چرچا میں ہے. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ وکقت گزارتے ہیں. ٹی وی کا رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں سدھارتھ ملہوترا نے گزشتہ دنوں شرکت کی اور اس شو کے جج کرن جوہر ہیں انہوں نے سدھارتھ ملہوترا سے مذاق میں ایک سوال کیا کہ ہم نے سنا ہے کہ ان دنوں آپ کی راتیں لمبی ہیں۔ کیا یہ سچ ہے؟ تو اس سوال پر سدھارتھ شرما گئے اور شرماتے ہوئے کہا کہ رانجھا ہوں تو ہوں گی نا. سدھارتھ ملہوترا اس شو میں نورا فتحی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم تھینک گاڈ کی تشہیر کے لئے پہنچے.یاد رہے کہ فلم شیرشاہ سال 2021 میں ریلیز ہوئی تھی اس میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا

    ایڈوانی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کے راتاں لمبیاں اور رانجھا جیسے گانے بہت زیادہ ہٹ ہوئے اور اب بھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ گانے سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی پر پکچرائز ہوئے تھے. ہندوستان ٹائمز کی چند روز قبل شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھارتھ اور کیارا دونوں اگلے سال اپریل 2023 میں دہلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم دونوں نے ابھی تک اس افواہ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

  • ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا.  قومی ادارہ صحت

    ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا. قومی ادارہ صحت

    ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا. قومی ادارہ صحت

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہاہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ این آئی ایچ کے مطابق پاکستان کو ایبولا کیسز کا براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    ایبولا کیسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ستمبر 2022 میں یوگنڈا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے این آئی ایچ نے تجارتی اور سفری تنظیموں بشمول سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای)/ بارڈر ہیلتھ سروسز کو چوکس رہنے اور وبا سے متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیا۔


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئی تھیں کہ؛ افریقی ملک یوگنڈا سے ایبولا وائرس کے پاکستان داخل ہونے کا خدشہ ہے جبکہ قومی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس کے بارے انتباہی مراسلہ جاری کر دیا تھا. قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایبولا کے حوالے سےچوکنا رہنے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ ماہ یوگنڈا میں 36 ایبولا کیسز، 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    ایڈوائزری کے مطابق ایبولا انسانوں کو جینوس کے چار وائرس کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے، ایبولا کے انسانوں میں حالیہ پھیلاو کی وجہ ایس یو ڈی وی وائرس ہے، عالمی و علاقائی سطح پر ایبولا کے پھیلاو کا خدشہ کم ظاہر کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او نے یوگنڈا میں ایبولا کے پھیلاو کی کڑی مانیٹرنگ کی ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے یوگنڈا پر تجارتی، سفری پابندیوں کی مخالفت کی ہے، سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ، تجارتی تنظیمیں ایبولا بارے چوکنا رہے، سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ یوگنڈا سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کرنے کا کہا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    ملک بھر میں کورونا کے 62 کیسز رپورٹ. این آئی ایچ
    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
    ڈبلیو ایچ او کے مطابق؛ پاکستان آنے والے مشتبہ ایبولا کیس بارے کہا گیا تھا کہ پاکستان داخل ہونے والے مشتبہ ایبولا کیس کو قرنطینہ کیا جائے، مشتبہ ایبولا کیس کے سیمپلز نیشنل گائیڈ لائنز کے تحت بھجوائی جائیں۔ جبکہ اب کہا جارہا ہے کہ ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے.