Baaghi TV

Author: +9251

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ بانی رکن تحریک انصاف اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی

    ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ بانی رکن تحریک انصاف اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی

    ممنوعہ فنڈنگ کیس؛بانی رہنماء تحریک انصاف اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی ہے. دراصل یہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل میں ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی ہے. واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے اپیل میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی، جب کہ پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی مخالفت کی تھی۔

    تحریک انصاف کے بانی رکن اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فریق اکبر ایس بابر نے 17 اگست کو اسلام آباد ہوئی کورٹ میں دائر پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کے لئے باضابطہ درخواست دائر کی تھی۔ اکبر ایس بابر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ممبر اور کیس کا شکایت کنندہ ہوں، پی ٹی آئی کی پٹیشن میں میرا ذکر موجود ہے لیکن مجھے فریق نہیں بنایا۔ اکبر ایس بابر نے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ”کلین ہینڈز“ کے ساتھ عدالت نہیں آئی، مجھے لارجر بنچ کے سامنے کیس میں فریق بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ 24 اگست کوپی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ تو اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے مخالفت کردی۔ پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کا کردار صرف ایک اطلاع دینے والے کا ہے۔ وہ کیس سن تو سکتے ہیں فریق نہیں بن سکتے، میں ان کی درخواست پر جواب جمع کراؤں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کا جواب آ جائے تو پھر دیکھیں گے۔ جبکہ رواں ماہ 10 اگست کو تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کا 2 اگست فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کےلیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

  • ٹرانس جینڈر بل 2018 پاس کرنے پر ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

    ٹرانس جینڈر بل 2018 پاس کرنے پر ایاز صادق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

    پولیس نے ٹرانس جینڈر بل 2018 پاس کرنے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔

    پولیس نے ٹرانس جینڈر بل 2018 پاس کرنے پر ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔ سیشن کورٹ لاہور میں ٹرانس جینڈر بل 2018 پاس کرنے پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی. عدالت میں پولیس نے رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا موقف سنا مگر وہ ثبوت پیش نہیں کرسکا، استدعا ہے کہ عدالت مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی یکم نومبر تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    شہری ہمایوں خان نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ ٹرانس جینڈر بل کے منظور ہونے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ، اس بل کو سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں ٹرانسجینڈر بل 2018 کی منظوری پر سابق سپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ کے رہنما ایازصادق کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک شہری نے درخوست دی تھی اندراج مقدمہ کی درخواست پنجاب کے صوبائی درالحکومت لاہور میں دی گئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا تو شہری عدالت پہنچ گیا تھاجس کے بعد عدالت میں کیس کی ابتدائی سماعت ہوئی تھی، سیشن کورٹ لاہور نے تھانہ ساندہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی تھی، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بل کی منظوری سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا گیا، شہری ہمایوں خان نے ایازصادق کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی تھی.

  • ایسپرجرسنڈروم؛ ایسا عارضہ جس سے بچہ صرف انگریزی بول سکتا

    ایسپرجرسنڈروم؛ ایسا عارضہ جس سے بچہ صرف انگریزی بول سکتا

    ایسپرجرسنڈروم ایسا عارضہ ہے جس سے بچہ صرف انگریزی بول سکتا ہے

    "نوح کا حق تعلیم” کے ہیش ٹیگ کے تحت مصر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر چند روز قبل ایک 8 سالہ بچے کے دفاع کے لیے ایک مہم شروع کی گئی تھی۔ نوح تعلیم سے محروم تھا اور اس کی غیرمعمولی صلاحیت کے باوجود اسکول اسے داخلہ دینے کو تیار نہیں۔ بین الاقوامی ادارے العربیہ کے مطابق؛ ننھے نوح کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب اس کے خاندان نے اپنےدیگر بچوں کی طرح اسے اسکول داخل کرنے کی درخواست دی۔ مگر اسکولوں کا کہنا ہے کہ نوح کے پیدائشی ایسپرجر سنڈروم اور آٹزم سپیکٹرم ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے اسے اسکول داخل نہیں کیا جا سکتا۔ ایسپرجرسنڈروم ایسا عارضہ ہے جس سے بچہ صرف انگریزی بول سکتا ہے۔

    نوح کی والدہ ایمان عمر کے مطابق؛ ان کا بیٹا ایک سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ انگریزی سیکھے بغیر روانی سے بول سکتا مگر وہ عربی نہیں بول سکتا! انہوں نے کہا کہ اس کی دوسری صلاحیتیں کچھ عرصہ قبل ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ وہ کارٹون فلمیں تیار کرسکتا ہے۔ ان کرداروں کو ڈرائنگ کرنے اور انہیں تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مانٹیجز اور پروڈکشن بھی کرتا ہے، اس کے علاوہ وہ ان پر اپنی آواز بھی ریکارڈ کرتا ہے!”

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نوح کوایسے اسکولوں میں داخل کرنے کی کوشش کی جہاں صرف انگریزی میں تعلیم دی جاتی ہے مگر آٹزم کی وجہ سے اسے داخلہ نہیں مل سکا۔ والدہ نے انکشاف کیا کہ بعض عہدیداروں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ مزید ایک سال کے لیے نوح کو اسکول نہ بھیجیں۔ اس کے بعد کسی ایسے سرکاری ادارے میں داخل کیا جائے مگر ہمیں بچے کے آٹزم کے عارضے کی وجہ سے ہمیں وہاں بھی بچے کے داخلےکی اجازت نہیں ملی۔
    سب سے بڑا مسئلہ

    نوح کی ماں نے وضاحت کی کہ وہ 19 دیگر اسکولوں میں گئی، لیکن انہوں نے اسے ہمارے پڑوس میں اس کی بیماری کی وجہ سے، یا اس وجہ سے کہ وہ دوسرے اوقات میں داخلہ لینے کے لیے مقررہ عمر سے دو ماہ بڑا تھا۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا بچہ آٹھویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ وہ سکول میں داخلے کے لیے مقررہ عمر سے تجاوز کر جائے گا اور اس وجہ سے وہ مستقل اور ہمیشہ کے لیے تعلیم سے محروم رہے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    اس انسانیت سوز مسئلے کے پیش نظر سوشل میڈیا کے کارکنوں نے ہیش ٹیگ "نوح کا حق تعلیم” کا آغاز کیا ہے جس میں ہونہار بچے کو بچانے، اسے اسکولوں میں داخل کرنے اور اسے تعلیم کے حق سے محروم نہ کرنے کے لیے حکومتی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے وزیر تعلیم سے بھی اپیل کی کہ انہیں ان تمام فیصلوں اور شرائط سے باہر رکھا جائے جو ان کے اور ان کے خاندان کے خواب میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

  • گاڑیوں و کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔ ایف بی آر

    گاڑیوں و کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔ ایف بی آر

    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے کہا ہے کہ گاڑیوں و کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کا کہنا ہے کہ گاڑیوں، کرنسی و سامان کی اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ و مس انوائسنگ کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایف بی آرملک میں اسمگلنگ و انڈر انوائسنگ کی روک تھام کیلیے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے درکار تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔

    انھوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کے علاقائی ڈائریکٹرز کی سہہ ماہی کوآرڈینیشن اور کارکردگی جائزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کو یقین دلایا کہ ایف بی آر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے درکار تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔ کانفرنس کے دوران علاقائی ڈائریکٹر زنے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہہ ماہی میں کارکردگی پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    واضح رہے کہ؛ سنٹرل بورڈ آف ریونیو کا قیام یکم اپریل 1924ء کو سنٹرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 1924ء کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔ 1944ء میں وزارت خزانہ کے تحت ایک مکمل ریونیو ڈویژن قائم کیا گیا تھا۔ آزادی کےبعد بھی یہی نظام 31 اگست 1960ء تک چلتا رہا، اس کے بعد انتظامیہ کی تنظیم نو کے لیے کمیٹی کی سفارش پر ایف بی آر کو وزارت خزانہ کا ایک منسلکہ شعبہ بنا دیا گیا۔ جبکہ 1974ء میں تنظیمی امور کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے مزید تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ایف بی آر کے چیئرمین کا عہدہ تشکیل دیا گیا، اس کا عہدہ ایڈیشنل سیکرٹری کے برابر تھا، اور سیکرٹری فنانس سے چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔

    22 اکتوبر 1991ء کو ایف & بی آر کو وزارت خزانہ کے ماتحت ریونیو ڈویژن کی حیثیت سےبحال کر دیا گیاجس کا مقصد انتظامی اختیارات میں رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ تاہم جنوری 1995ء میں ریونیو ڈویژن کو ختم کر دیا گیا اور ایف بی آر 1991ء سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ گیا۔ یکم دسمبر 1998ء سے ریونیو ڈویژن کام کر رہا ہے۔ ایف بی آر ایکٹ 2007ء کے نفاذ کے بعد جولائی 2007ء سے سنٹرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کر کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کر دیا گیا ہے۔

  • ملک بھر میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ. قومی ادارہ صحت

    ملک بھر میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ. قومی ادارہ صحت

    ملک بھر میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ. قومی ادارہ برائے صحت

    ملک بھر میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 27 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 319 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔


    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.33فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 66 ہزار 417 ہوگئی جبکہ کورونا کے27 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ عالمی ادارہ یونیسف کے مطابق؛ یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔
    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟
    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

    جبکہ دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 81 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3519 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 104ہےجبکہ رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا

  • کراچی؛ سرکاری اسپتالوں میں جعلی میگا پلیٹ لیٹس فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی؛ سرکاری اسپتالوں میں جعلی میگا پلیٹ لیٹس فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی؛ سرکاری اسپتالوں میں جعلی میگا پلیٹ لیٹس فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی میں ڈنگی کی بڑھتی ہوئی وبا اورلیبارٹریزمیں میگا پلیٹ لیٹس کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں جعلی میگا پلیٹ لیٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے مافیا کی جانب سے پریشان حال شہریوں کوجعلی میگا پلیٹ لیٹس فروخت کرکے فی بیگ32 سے40ہزار روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق؛ جعلی لیبارٹری کاکھوج لگاکرمعاملہ متعلقہ حکام تک پہنچادیا ہے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ڈائریکٹرڈاکٹردرنازجمال نے خبردارکیاہے کہ عوام صرف مستنداور رجسٹرڈ بلڈ بینک سے ہی پلیٹ لیٹس حاصل کریں ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کی اس حوالے سے کی جانے والی انویسٹی گیشن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی میں کھلے عام جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس فروخت ہورہے ہیں اور میگا پلیٹ لیٹس کی مد میں شہریوں سے32 ہزار سے 40 ہزار جبکہ مینول کی مد میں 2500 فی بوتل وصول کیے جارہے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میگا پلیٹس دو طرح کے ہوتے ہیں جن میں ایک کو میگا پلیٹ لیٹس جبکہ دوسرے کو مینول پلیٹ لیٹ کہا جاتاہے۔

    شہر میں میگا پلیٹ لیٹس فراہم کرنے کے چند ہی بلڈ بینک اور نجی اسپتال ہیں کیونکہ میگا پلیٹ لیٹس جس مشین پرتیار ہوتے ہیں وہ خطیر مالیت کی مشین ہے لہٰذا عمومی طور پر بلڈبینک اور اسپتال میگا پلیٹ لیٹس کی مشین نہیں لگاتے مینول میگا پلیٹ لیٹس ہی رکھتے ہیں اچانک ڈنگی کی مریضوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہر میں میگا پلیٹ لیٹس کا شدید بحران ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسے تو مینول میگا پلیٹ لیٹ بھی اثر انگیز ہوتا ہے کہ مگر میگا پلیٹ لیٹ کا اثر زیادہ اور تیزی سے ہوتا ہے جبکہ موجودہ ڈنگی کے ویرینٹ میں مینول اثر بھی نہیں کررہا اور میگا پلیٹ لیٹس ہی اثرکررہے ہیں جس کے باعث اس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں کو اس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میگا پلیٹ لیٹس کے حصول کے لیے4 سے 6 ڈونر لے کر جانے ہوتے ہیں اور اس کی تیاری میں کئی گھنٹے لگتے ہیں یعنی ایک بلڈبینک میں دن میں چند مریضوں کو ہی میگا پلیٹ لیٹس فراہم کرسکتا ہے جبکہ مینول کا معاملہ مختلف ہے وہ فوری دستیاب ہوتا ہے بلڈبینک بغیر ڈونرکے فراہم کردیتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلڈ مافیا سرگرم ہوگئی ہے اور سادہ لوح شہریوں کو میگا پلیٹ لیٹس کے نام پر جعلی مواد فراہم کررہی ہے، طبی ماہرین نے بتایا کہ جعلی میگا پلیٹ لیٹس انسانی صحت اور زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمی طور پر مریض خود پلیٹ لیٹس کا انتظام کرتا ہے لہٰذا وہ جب اسپتال میں لا کردیتا ہے کہ اسپتال کی انتظامیہ اس میں مزیدکوئی جانچ نہیں کرتی لہٰذا میگا پلیٹ لیٹ کے جعلی اور غیر معیار اور غیر مستند ہونے کی صورت میں خطرے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی ٹیم کے علم میں جب یہ بات آئی تو اس نے سول اسپتال میں پہنچ کر جعلی بلڈ بینک کے نمائندے سے رابطہ کیا جس نے بغیر ڈونر کے40 ہزار روپے میں میگا پلیٹ لیٹس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ ایک بڑی نجی میڈیکل یونیورسٹی میں تیار کیے جاتے ہیں اور پاک بلڈ بینک کی رسید دیں گے اوربغیر ڈونرکے 32 ہزار میں میگا پلیٹ لیٹس فراہم کردیں گے آپ خود یونیورسٹی جاکر لیں گے توآپ کو مہنگا ملے گا ہم اندر کے بندے ہیں ہم سستا فراہم کرتے ہیں، آپ صرف ڈاکٹر کا نسخہ اور بلڈ سیمپل دیں اور ہم کو پیسے ایڈوانس دینے ہونے ہونگے ہم خودآپ کو سول اسپتال میں پہنچادیں گے یا پھرآپ جہاں بولیں پہنچادیں گے۔
    کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
    اس سلسلے میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر درِ ناز جمال سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ جو نام بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی کے رجسٹرڈ بلڈ بینک کی فہرست میں شامل نہیں ہے، اس طرح کے ماضی میں بھی کیسز آئے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ صرف مستنداور رجسٹرڈ بلڈ بینک سے ہی پلیٹ لیٹس حاصل کریں اور اپنے اطمینان کے لیے بلڈ بینک کا لائسنس ضرور چیک کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہم جعلی بلڈ بینکوں کے خلاف شکایات سامنے آنے پر کارروائی کرتے ہیں۔

  • امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ اور خیروعافیت سے ہے۔ قونصل جنرل

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ اور خیروعافیت سے ہے۔ قونصل جنرل

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ اور خیریت سے ہے۔ قونصل جنرل

    امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کوڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کرجانے کی افواہیں گردش کرنے کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی،امریکی فوجی پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 86 سال کی سزا بھگتنے والی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل، فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں موجود ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک ٹیلیفونک رابطے کا سلسلہ منقطع ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا

    پاکستانی شہری عافیہ صدیقی کی کہانی ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ’ سے جڑی کہانیوں میں سب سے اہم ہے، جو مارچ 2003 میں اُس وقت شروع ہوئی جب القاعدہ کے نمبر تین اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر 2003 میں ہی عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئیں۔

    عافیہ صدیقی کو لاپتہ ہونے کے 5 سال بعد امریکا کی جانب سے 2008 میں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ امریکی عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ‘عافیہ صدیقی کے پاس سے 2 کلو سوڈیم سائینائیڈ، کیمیائی ہتھیاروں کی دستاویزات اور دیگر چیزیں برآمد ہوئی تھیں، جن سے عندیہ ملتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں’۔

    جب عافیہ صدیقی سے امریکی فوجی اور ایف بی آئی عہدیداران نے سوالات کیے تو انہوں نے مبینہ طور پر ایک رائفل اٹھا کر ان پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں امریکا منتقل کر دیا گیا جہاں 2010 میں انہیں اقدام قتل کا مجرم قرار دے کر 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • فلکیاتی تحقیق کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل کیمرہ مکمل ہونے کے قریب

    فلکیاتی تحقیق کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل کیمرہ مکمل ہونے کے قریب

    فلکیاتی تحقیق کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل کیمرہ قریباً مکمل مکمل ہوچکا ہے

    فلکیاتی تحقیق کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل کیمرہ قریباً مکمل ہوچکا ہے۔ اس کی مجموعی طاقت 2666 آئی فون کے برابر ہے جسے چلی میں ویرا سی ریوبن رصدگاہ میں لگایا جائے گا۔

    اسٹینفرڈ لینیئر ایسلریٹرلیبارٹری کےماہرین نے اسے تیار کیا ہے اور اسے ایل ایس ایس ٹی کیمرے کا نام دیا گای ہے۔ کیمرے کا وزن تین ٹن اور جسامت ایک چھوٹی کار کے برابر ہے۔ اس میں لگا 3200 میگاپکسل سینسرمنفی 100 درجے سینٹی گریڈ پر سرد کیا جائے گا جس سے ڈجیٹل تصاویر کا شور(نوائز) کم کیا جاسکے گا۔ چلی میں سائمونائی سروے دوربین کے اوپر2024 میں اس کیمرےکو لگایا جائے گا ااور توقع ہے کہ نئے ستاروں، سیاروں، کہکشاؤں اور دیگر اجرامِ فلکی کی تلاش کے علاوہ اس سے تاریک مادے (ڈارک میٹر) اور تاریک توانائی (ڈارک انرجی) کی تلاش میں بھی مدد ملے گی۔

    دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل کیمرہ ایل ایس ایس ٹی سال 2024 میں خلائی رصدگاہ پر نصب کیا جائے گا۔ فوٹو: نیوسائنٹسٹ

    لیگسی سروے آف اسپیس اینڈ ٹائم (ایل ایس ایس ٹی) نامی اس منصوبے کے تحت کئی ٹیرابائٹس ڈیٹا روزانہ حاصل ہوگا اور توقع ہے کہ اربوں کہکشاؤں کو تیار کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ ایک ڈجیٹل کیمرا ہے ہی لیکن بہت ہی بڑا ہے۔ اس میں 189 سینسر لگے ہیں۔ ہر سینسر آئی فون کے جدید ترین ماڈل سے بھی زیادہ پکسل جمع کرسکتا ہے۔ اس کی وضاحت(ریزولوشن) کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ یہ چاند پر موجود ریت کا ایک ذرہ بھی دیکھ سکتا ہے جس کی قوت 3.2 گیگا پکسل ہے۔ تاہم یہ بہت ہی حساس کیمرہ ہے اور پر بہت زیادہ لاگت آئی ہے۔
    کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
    اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا

  • کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد

    کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد

    کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد

    دنیائے کرکٹ میں ریکارڈ کے انبار لگانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج 28 برس کے ہوگئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے میلبرن میں کپتانوں کے فوٹوسیشن کی تقریب اور پریس کانفرنس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابر اعظم کو سالگرہ کا کیک پیش کیا۔


    اس موقع پر بابر اعظم نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بابر اعظم کی سالگرہ اور کیک کاٹنے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ بابر اعظم نے دیگر ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

    پاکستان میں ٹوئٹر پر بھی بابر اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ٹرینڈز چل رہے ہیں، جہاں مداح قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی بابراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ دوسری جانب کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ مڈل آرڈر ورلڈ کپ میں پرفارم کرے گا۔۔نواز، افتخار اور شاداب مڈل آرڈر میں اچھا کھیل رہے ہیں۔

    قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں بہترین کاکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیلیں اور 100 فیصدکارکردگی دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری امید ہے کہ مڈل آرڈر ورلڈ کپ میں پرفارم کرے گا۔گزشتہ دو میچزمیں مڈل آرڈر نے اچھی کارکردگی دکھائی۔مڈل آرڈر کو ہم بیک کررہے ہیں۔نواز، افتخار اور شاداب مڈل آرڈر میں اچھا کھیل رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ فینز پاک بھارت میچ کا انتظار کرتے ہیں، ہم گراونڈ میں محظوظ ہوتے ہیں۔فخر زمان کے آنے سے فرق پڑے گا۔نیوزی لینڈ سیریز جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ باولر متعارف کرائے ہیں۔ہمارے پاس اچھے فاسٹ باولر ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کے ٹیم میں آنے سے فاسٹ باولر اٹیک اور مضبوط ہوگا۔ واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبورن پہنچ چکے ہیں۔

  • حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار

    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار

    حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی جبکہ پاکستانی معیشت کا نواں جائزہ مکمل کرنے کیلئے نومبر میں جائزہ مشن بھجوانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے حکومت ملک میں جامع اورپائیداراقتصادی نموکیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے اعلیٰ عہدیداروں اورکثیرالجہتی شراکت داروں سے ملاقاتوں میں کہی۔ وزیرخزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہ اینٹونیٹ سائیہ سے ملاقات کی۔آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کے دوران پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مالپاس نے یقین دلایا کہ بینک سیلاب کی وجہ سے سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ وزیر خزانہ نے جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر سے بھی ملاقات کی۔

    دوسری طرف پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان پاکستانی معیشت کا نواں جائزہ مکمل کرنے کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان بھجوانے پر اتفاق ہوگیا ہے واشنگٹن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ پرمڈل ایسٹرن ریجن کے ڈائریکٹر جیہاد آزور نے پریس کانفرنس میں بتایا ہمیں سیلاب سے ہونے والے نقصان کے درست تخمینے کا انتظار ہے اس کے بعد ہی دیکھا جائے گا کہ پاکستان کی کس طرح مدد کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا اشیا پر سبسڈی دینا کبھی مددگار ثابت نہیں ہوتا بلکہ وسائل کا ضیاع ہے پاکستان کو اس سے آگے بڑھنا چاہیے وسائل وہاں پر موڑنے کی ضرورت ہے جہا ں مہنگائی سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں،پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانا چاہتا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیرس کلب کے قرضوں کے علاوہ تقریباً 27 بلین ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ پاکستان کے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہونگے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلاب سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب کے بعد پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ کافی لچکدار ہیں۔امریکی حکام نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈار نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداداورمعاونت کے حوالہ سے عالمی بینک کے صدر ڈیود ملپاس اورنائب صدرمارٹن ریزر کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کے اعلانات کا خیرمقدم کیا تھا.


    گزشتہ جمعہ کواپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ عالمی بینک کے صدر اورنائب صدربرائے جنوبی ایشیا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افرد اورعلاقوں کی بحالی میں پاکستان کی حکومت کے ساتھ معاونت کے اعلانات لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہ تھا اکہ پاکستان کے شراکت دارہونے کے ناطے یہ اعلانات خوش آئندہے اوراس پرہم عالمی بینک کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیرخزانہ محمداسحاق ڈار ان دنوں امریکہ کے دورے پرہیں جہاں وہ عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حکام کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیراقتصادی امورسردارایازصادق، وزیرمملکت ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا اورسیکرٹری خزانہ حامدیعقوب شیخ بھی ان کے ہمراہ ہے۔