Baaghi TV

Author: +9251

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے57 نئے کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے57 نئے کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے57 نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار221افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔


    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.48 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 68 ہزار 294 ہوگئی جبکہ کورونا کے 28 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
    میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
    پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
    برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
    آج سے 8 روز قبل دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار 201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 لاکھ 53 ہزار 339 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ 39 ہزار 301 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 86 ہوگئی۔ کورونا کے 1 کروڑ 33 لاکھ 94 ہزار 785 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

  • اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

    اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

    اعظم سواتی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری و پیشی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کا ریمانڈ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں میڈیکل کروایا جائے ، ملزم اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے ایف آئی اے نے ٹویٹر اکاؤنٹ اور متعلقہ موبائل کی ریکوری کے لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،اعظم سواتی نے شکایت کی کہ رات3 بجے گرفتاری کے بعد ان پر تشدد کیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا تکنیکی موازنہ کرنا ہے، تفتیش اور برآمدگی کے لیے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،ملزم اعظم سواتی کو 15 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے،

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو ریمانڈ کیلئے آج بروز جمعرات 13 اکتوبر کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ اعظم سواتی کو سینیر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے اعظم سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

    عدالت میں اعظم سواتی کی جانب سے وکیل رہنما بابر اعوان، سردار مصروف اور فیصر جدون پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکلا کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی بنیادوں پر اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اعظم سواتی پر رات گئے بدترین تشدد کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کا فوری طور پر میڈیکل کرانے کا حکم دیدیا، جس کے بعد ایف آئی اے ٹيم اعظم سواتی کو لے کر پمز اسپتال روانہ ہوگئی۔

    عدالت نے بعد ازاں اعظم سواتی کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کا میڈیکل کرا کر پیش کیا جائیگا، عدالت پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،مجھے ایف آئی اے نے گرفتار کیا،مجھ پر ایجنسیوں نے تشدد کیا ،مجھے ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتارکیا گیا

    اعظم سواتی کے وکیل تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آج فاسشٹ حکومت نے ایک اور سینئر سینیٹر کو اٹھایا گرفتاری کے وقت اعظم سواتی کو کہا گیا ہم ایف آئی اے سے ہیں،سینیٹر سیف اللہ کو پہلے اور آج اعظم سواتی کو اٹھا لیا کہیں ایسا نہ ہو کسی دن معلوم ہو چیئرمین بھی گمشدہ افراد کی فہرست میں چلے گئے،حکمران غیر ملکی کندھے استعمال کرتے ہوئے اقتدار میں آئے ہیں،یہ حکومت ساڑھے 7 کلو میٹر کی حدود پر ہے

    اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی دھمکیاں
    سابق گورنر پنجاب تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی گرفتاری وفاقی حکومت کی فسطائیت کی گھٹیا واردات ہے،ایف آئی اے 16 ارب روپے منی لانڈرنگ کے مجرموں کو بھگانے میں مددگار ہے،ایف آئی اے والے مت بھولیں کہ وہ ریاست کے ملازم ہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، سینیٹر اعظم سواتی کوفوری طور پر رہا کیا جائے،

    قبل ازیں خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو بدھ 12 اکتوبر کو رات گئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کیا ہے۔ اعظم سواتی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے رات 3 بجے گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پیش آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 2 روز قبل اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار کیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اعظم سواتی کا اکاؤنٹ بلیو ٹک کے ساتھ یعنی تصدیق شدہ ہے۔ منگل 11 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، حفاظتی ضمانت 18 اکتوبر تک منظور کی گئی تھی۔

    قبل ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراضات نظر انداز کرتے ہوئے عدالت پیشی تک گرفتاری سے روک دیا اور عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آٹھ سال کے طویل عرصے تک پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ’فارن یا ممنوعہ فنڈنگ‘ کا معاملہ الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت رہا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کبھی الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کے اختیار کو چیلنج کیا گیا اور کبھی الیکشن کمیشن کے کسی حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے پہلے حکم امتناعی حاصل کیا گیا اور پھر عدالت کی طرف سے یہ حکم امتناعی خارج بھی کیا گیا۔ الیکشن کمیشن ایکٹ سنہ 2017 کے سیکشن 204 کے سب سیکشن 3 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو بلواسطہ یا بلاواسطہ حاصل ہونے والے فنڈز جو کسی غیر ملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا پرائیویٹ کمپنی یا فرد سے حاصل کیے گئے ہوں وہ ممنوعہ فنڈز کے زمرے میں آتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے علاوہ اور کون کون تحقیقات کا مرکز ہے؟

    الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف سمیت ملک کی چار بڑی سیاسی جماعتوں کے خلاف مبینہ طور پر ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیے گئے فنڈز سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہو رہی ہے۔ دیگر جماعتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام ف بھی شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
    میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
    پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
    برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
    پاکستان تحریک انصاف کی کوشش تھی کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف مقدمات کی سماعت مکمل کر کے ایک ساتھ سنایا جائے لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی۔ اس سلسلے میں پلڈاٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پابند ہے کہ وہ اگلے عام انتخابات سے پہلے دیگر جماعتوں کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق جو درخواستیں ہیں ان پر بھی فیصلہ دے۔

  • اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی اسلام آباد ائیرپورٹ سے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات کے 80 کیپسول برآمد کرلیے ہیں۔ اے این ایف نے بہاولپور کے رہائشی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 80 کیپسول برآمد کیے۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کے پیٹ سے برآمد کیے گئے کیپسولز کا مجموعی وزن 430 گرام ہے۔

    اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسلام آباد سے شارجہ تھا۔ اسی طرح اے این ایف نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی کی پک اپ کی تلاشی کے دوران 10 کلو آئس برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
    میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
    پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
    برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
    خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا تھا اسلام آباد کے علاقہ بحریہ ٹاؤن کے قریب کارروائی 2 کلو 340 گرام چرس برآمد ہوئی ہے. ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد کرلی اور خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ مزید کاروائی بھی کی جارہی ہے.

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار قرض ری شیڈول کرانے کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار قرض ری شیڈول کرانے کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے

    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار قرض ری شیڈول کرانے کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں.

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کا بیرونی قرض ری شیڈول کرانے کے مشن پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان میں رواں برس بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کے بعد وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام نے قرض ری شیڈول کرانے کا عندیہ دیا تھا۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ ہم پاکستان کا قرض ری شیڈول کرانے کے خواہاں ہیں۔

    وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک سے قرض ری شیڈول کرانے پر مذاکرات ہوں گے۔ قبل ازیں اسحاق ڈار پاکستان کے پیرس کلب نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام کو خیر باد کہیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
    میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
    پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
    برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری
    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں تو اس سے کسی کو کیا پریشانی ہے؟ مفتاح اسماعیل میرے لیے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔ میں نے ان کی بات کا برا نہیں مانا۔

  • وزیر اعظم چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کرینگے

    وزیر اعظم چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کرینگے

    وزیر اعظم چھٹے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب آج کرینگے

    وزیر اعظم شہباز شریف آج قازقستان کے شہر آستانہ میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے دو روزہ دورے پر قازقستان میں موجود ہیں، جہاں وہ آج آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادیوں کے نام پر لوٹنے والی جعلساز دلہن گرفتار
    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی
    میرے پاس کس کس کی اور کونسی کونسی ویڈیوز موجود ہیں؟ طیبہ گُل کا تہلکہ خیز انکشاف
    پاکستان نے فیٹف کی 40 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرلیا، گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
    برطانیہ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

    واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے،خیال رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔

  • صدر مملکت نے بینک ڈکیتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

    صدر مملکت نے بینک ڈکیتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کردی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک ڈکیتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے قیدی کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے.

    ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شامیر ولد احمد خان کی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔ شامیر کو بینک ڈکیتی کے دوران گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت اپیل کو مسترد کیا۔
    https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1580148872277467136
    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں تھیں. سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزائے موت پانے والے مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں تھی، جن مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئی تھیں ان میں محمد شعبان ولد محمد انور بھی شامل ہیں، محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    جبکہ محمد عمران ولد فقیر محمد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی تھی جس نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔ صدر مملکت نے محمد افضل ولد محمد اصغر علی کی اپیل بھی مسترد کر دی تھی، محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کرنے والے محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا تھا واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاؤں کو معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں.

  • عمران خان کی گندی ویڈیو؛ پیپلزپارٹی ایم این اے کی گفتگو سے لگتا ہے انہیں کافی کچھ معلوم ہے

    عمران خان کی گندی ویڈیو؛ پیپلزپارٹی ایم این اے کی گفتگو سے لگتا ہے انہیں کافی کچھ معلوم ہے

    عمران خان کی گندی ویڈیو؛ پیپلزپارٹی ایم این اے کی گفتگو سے لگتا ہے انہیں کافی کچھ معلوم ہے

    سینئر اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے اپنے پروگرام جی فار غریدہ کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ؛ عمران خان کی گندی ویڈیو۔۔؟ قومی اسمبلی تک میں اراکین میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ عمران خان کی نامناسب ویڈیو لیک ہونیوالی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو کیا ہے؛ پیپلزپارٹی ایم این اے کی گفتگو سے تو لگتا ہے انہیں کافی کچھ معلوم ہے۔


    جی فار غریدہ میں غریدہ فاروقی نے شریک گفتگو پیپلزپارٹی کے رہنماء قادر خان مندوخیل سے سوال کیا کہ؛ جس خطرناک ویڈیو کی اسمبلی تک بازگشت ہو رہی ہے کیا وہ عمران خان کے متعلق ہے؟ جس پر قادر خان پٹیل نے کہا کہ: بتا تو یہی رہے ہیں اسکے بعد دوبارہ سوال ہوا کہ؛کیا یہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ہے یا وزیراعظم ہاؤس؟ جس کے جواب میں قادر مندوخیل نے کہا؛ جی ذاتی زندگی کے بارے میں ہے. ایک بار پھر غریدہ نے سوال کیا کہ؛ تو کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ درست ہو گا؟ جس پر قادر مندوخیل نے کہا؛ یہ بالکل غلط ہے میں اس کو درست نہیں سمجھتا. اس دوران لیگی رہنماء نے کہا کہ بات کسوٹی پر چلی گئی ہے. اس پر قادر مندوخیل نے کہا یہ اب اینکر ہیں انہیں بھی تو مرچ مصالحہ لگانا ہے۔ قادر مندوخیل نے مزید کہا کہ؛ میں اس بات کو غلط سمجھتا ہوں کہ کسی کی ذاتی زندگی یا کسی کے بیڈ روم کے ہاؤس میں آپ کو کیمرے لگانے کا کوئی حق نہیں ہے چونکہ میں غلط سمجھتا ہوں لیکن اب آپ ذرا تھم کے بیٹھ جائیں ایپیسوڈ آنے والا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    اس پر ایک صارف نے لکھا کہ؛ عمران خان سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ ویڈیو وغیرہ جاری کرنا بلکل بھی نامناسب ہے کیونکہ کسی کو اتنا ذلیل کرنا زیادتی ہے ۔ انہوں نےمزید لکھا کہ؛ اسکے معاشرے پر اثرات غلط ہونگے لہذا میری درخواست کی کوئی اہمیت تو نہیں لیکن پھر بھی درخواست ہے کہ اسے پبلک نہ کیا جائے.

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ سارے چور مجھے عوام کی نظروں میں گرانا چاہتے ہیں، مخالفین میری گندی گندی وڈیو تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سارے چور جمع ہوکر کسی نہ کسی طرح انہیں اور ان کی پارٹی کو عوام کی نظروں میں گندا کرنا چاہتے ہیں، یہ گندی گندی ویڈیو تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ڈیپ فیک ویڈیو عوام کو دکھائیں گے، یہ خود کو بچانے کے لیے گند اچھال رہے ہیں پھر بھی اپنے آپ کو نہیں بچاسکیں گے۔

  • اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث  استعفیٰ دے دیا

    اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دے دیا

    اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دے دیا

    اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی نے آج بروز بدھ 12 اکتوبر کو عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ استعفی کے بعد وزیراعظم کی جانب سے اٹارنی جنرل کو نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت ظاہر کی۔ وفاقی حکومت نے نئے اٹارنی جنرل کی تلاش شروع کر دی۔

    واضح رہے کہ رواں برس مئی میں وفاقی حکومت کی جانب سے اشتر اوصاف علی کو اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے اشتر اوصاف علی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ جبکہ اس سے قبل پاكستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) كے دور حکومت میں اٹارنی جنرل آف پاكستان خالد جاوید خان نے سابقہ حكومت كے خاتمے كے فورا بعد عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اشتر اوصاف 16-2015ء میں وزیرِ اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں، انہیں اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے 2016ء میں اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    اشتر اوصاف نے 2018ء تک بطور اٹارنی جنرل خدمات انجام دی تھیں، وہ 12-2011ء میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل بھی رہے ہیں۔ اشترا وصاف 2 مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں۔ انہوں نے بطور اٹارنی جنرل فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے آئینی ترمیم کے مسودے کی تیاری میں کردار ادا کیا تھا۔ اشتر اوصاف نے جی ایس پی پلس تجارتی پیکیج کی تجدید میں بھی کردار ادا کیا، انہیں 2018ء میں ستارۂ امتیاز دیا گیا تھا.

  • بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل کو دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی

    بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل کو دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی

    پاکستان میں پہلی بار بچوں کی پڑھائی لکھائی میں مشکل کو دور کرنے کے لئے انقلابی قانون سازی کرتے ہوئے ڈِس۔لیکسیا سے متعلق قانون منظور کرلیا گیا، جس کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈِس۔لیکسیا کا سامنا کرنے والے بچوں کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا جائے گا جبکہ اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بچوں کی پڑھائی لکھائی کی اس مشکل کو دور کرکے ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھاسکیں۔

    نجی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛ قانون کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں ایسے بچوں کی مار پیٹ، ذہنی اذیت یا ہراساں کرنے پر پابندی ہوگی، تعلیم وتربیت کی وزارت کی پارلیمانی سیکریٹری زیب جعفر نے بل پیش کیاتھا۔ اس بل کا نام ڈِس۔لیکسیا خصوصی اقدامات ایکٹ 2022 ہے جسے پارلیمنٹ نے گزشتہ روز منظور کیا گیا۔ قانون کے تحت پاکستان میں 18 سال سے کم عمرکے بچوں کو پڑھائی لکھائی میں آنے والی مشکل سے نجات دلانے کے لئے اساتذہ کی خصوصی تربیت کی جائے گی۔

    دنیا بھر میں ایسے بچے اور بڑی عمر کے لوگ موجود ہیں جنہیں حروف کو پہچاننے، ملتے جلتے حروف اور ریاضی کے اعداد میں فرق کرنے، الفاظ، ریاضی کے سوالات اور انگریزی کے حروف کو لکھنے اور پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ یہ کوئی بیماری یا ذہنی معذوری نہیں بلکہ ایک عارضی مشکل ہوتی ہے جسے تھوڑی سی تربیت سے دور کیاجاسکتا ہے، ماہرین کے مطابق اس مشکل کا سامنا کرنے والے افراد کی ذہانت غیرمعمولی ہوتی ہے۔ قانون سازی کے تحت اسکول میں داخلے کے وقت بچوں کا ایک ٹیسٹ (امتحان) لیاجائے گا جس سے تصدیق ہوگی کہ بچے کو ڈِس۔لیکسیا کی مشکل تو نہیں تاکہ ان کو پڑھائی لکھائی میں آنے والی اس مشکل کو دور کیاجاسکے۔ اس نئے قانون کے تحت تمام اسکولوں میں ڈِس۔لیکسیا کے حوالے سے مہارت رکھنے والے اساتذہ اور عملہ رکھا جائے گا۔

    ڈِس۔لیکسیا تھراپسٹ بھی ہر اسکول میں رکھے جائیں گے تاکہ وہ ایسے بچوں کی اس مشکل کو دور کرسکیں۔ قانون کی منظوری کے 120 دن کے اندر متعلقہ رولز بنائے جائیں گے تاکہ اس قانون کے تحت تجویز کئے گئے خصوصی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ قانون کے تحت ڈِس۔لیکسیا سے متعلق معلومات اور تربیت پر مبنی خصوصی تحریری مواد بھی تعلیمی اداروں کو فراہم کیاجائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    ڈِس۔لیکسیا کے شکار لوگوں میں دنیا کی مشہور ترین شخصیات شامل ہیں جن میں امریکی صدور، سائنسدان، کھلاڑی، فنکار اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈِس۔لیکسیاکی مشکل کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 20 فیصد بتائی جاتی ہے تاہم پاکستان کی تاریخ کے اس پہلے قانون کی منظوری کے بعد اب اس حوالے سے اعدادوشمار، معلومات اور بہتری کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات میسر آسکیں گی۔

  • سی اے اے؛ فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے محروم

    سی اے اے؛ فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے محروم

    سی اے اے؛ فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے محروم

    قومی ائیر لائن (پی آئی اے) پر پابندی کے باوجود سول ایوی ایشن کا فلائٹ سیفٹی کو مانیٹر کرنے والا محکمہ اپنے سربراہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز سے 2 سال سے محروم ہے۔ ایک خبر کے مطابق پی آئی اے پر یورپی یونین اور برطانوی پابندی کے باوجود سول ایوی ایشن حکام کی عدم توجہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ائیر لائنز کی فلائٹ سیفٹی کی نگرانی کرنے والا محکمہ اپنے سربراہ سے محروم ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر فلائٹ اسٹینڈرڈز کا عہدہ 2 سال گزر جانے کے باوجود خالی ہے۔ فلائٹ انسپکٹر افتخار عثمانی کو عارضی چارج دے دیا گیا تاہم اہلیت نہ ہونے کے باعث مستقل نہیں کیا جارہا۔ اہم عہدہ تاحال خالی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم عہدے کے خالی ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی پر یورپی پابندی اٹھوانے کے اقدامات کی سنجیدگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حکام نے مختلف عہدوں پر خلافِ ضابطہ تعیناتی کے احکامات بھی جاری کرنا شروع کردئیے۔ سول ایوی ایشن میں انسپکٹرز کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث ائیر لائنز کا کام متاثر ہورہا ہے۔ مختلف ائیر لائنز کا 130 سے زائد کیبن کریو انسپکٹرز کی کمی کے باعث وقت پر چیکنگ نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی سے محروم اور ائیرلائنز کا نقصان ہورہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ افتخار عثمانی کی ایماء پر جان بوجھ کر چھٹی کے دن چیک رکھے جاتے ہیں جن سے انسپکٹرز دوگنا الاؤنس وصول کرتے ہیں۔ پائلٹس کی چیکنگ کیلئے 3 انسپکٹرز میں سے 1 استعفیٰ دے چکا، دوسرا ریٹائرمنٹ پر چلا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ 600 سے زائد پائلٹس کیلئے سول ایوی ایشن کے پاس ایک انسپکٹر ہے جو سال کے ہر روز 2 چیک روزانہ بھی رکھے تو ذمہ داری پوری نہیں ہوسکتی۔ سول ایوی ایشن کو انسپکٹرز اور اہم عہدے پر تعیناتی یقینی بنانا ہوگی۔