Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈالر اوقات کار کے آغاز پر ہی ایک روپے 4 پیسے مزید سستا ہوگیا

    ڈالر اوقات کار کے آغاز پر ہی ایک روپے 4 پیسے مزید سستا ہوگیا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہو گیا۔

    انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 4 پیسے سستا ہوا ہے۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 216 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 50 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے زائد کے دورانیے سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت 1.96 روپے کم ہوکر 217.96 روپے تک آ گئی تھی۔ پیر کے روز کاروباری دن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 220 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل تاحال جاری ہے اور منگل کے روز بھی کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    جب کہ گزشتہ منگل کے روز کارباری دن کی ابتدا ہی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کمی سے ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219.15 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر مارکیٹ میں ڈالر 77 پیسے کمی سے 217.19 پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں 22 ستمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں 22.71 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔ جبکہ آج وزیر خزانہ مزید بہتری کیلئے آج امریکہ روانہ ہوگئے اور انہوں نے اس بارے کہا تھا کہ ڈالر مزید بھی نیچے آئے گا.

  • وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    نیب کورٹ اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل اسحاق ڈار نے درخواست میں موقف اختیا رکیا ہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف میٹنگ میں شرکت کیلئے امریکا گئے ہیں لہذا وزیر خزانہ کو آج حاضری معافی دی جائے.

    احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے جبکہ اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کر ا دیئے گئے ہیں. جسکے بعد عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مقدمے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے اُن کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا.

    اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کئے تھے اور عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے پوچھا تھا کہ اسحاق ڈار کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد اُن کا وارنٹ گرفتاری پر کیا مؤقف ہے؟ نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا تھا کہ عدالت نے حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے اور عمل ہونے کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    عدالت نے اسحاق ڈار کو سات اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور جائیداد ضبطگی کے خلاف بھی درخواستیں دائر کر دیں تھیں. جبکہ عدالت نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیے تھے.
    عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ’یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی کھیل کھیلے۔ روپے کی قدر بہتری ہو رہی ہے۔

  • کورونا کے 49 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

    کورونا کے 49 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

    کورونا کے 49 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار
    ملک بھر میں کورونا کے49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
    قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 164 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 620جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 693 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.46 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 56 ہزار 341 ہوگئی جبکہ کورونا کے 29 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔


    خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا سے 62 کروڑ 43 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 65 لاکھ 53ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ آج سے 6 روز قبل دُنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 62 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار 201 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 65 لاکھ 53 ہزار 339 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ 39 ہزار 301 افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 34 ہزار 86 ہوگئی۔ کورونا کے 1 کروڑ 33 لاکھ 94 ہزار 785 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    سستے فضائی سفرکے لیےسستی ایئرلائن ‘فلائی جناح’ نے پرواز کا لائسنس حاصل کرلیا
    سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت منظور کرلی
    سنگا پورائیرلائنزنےاپنےکیبن کریو میں حاملہ خواتین سےمتعلق قوانین میں ترمیم کردی
    تیل کی پیدوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے،امریکی صدر

  • فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا برائیڈل شوٹ مداحوں کو بھا گیا

    فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا برائیڈل شوٹ مداحوں کو بھا گیا

    اداکار فرحان سعید اور ہانیہ عامر آج کل ایک دوسرے کے ساتھ ہر جگہ دیکھے جا رہے ہیں . اس جوڑی کی مقبولیت ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کے بعد زیادہ بڑھی یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے بریںڈ کی کوشش ہے کہ ان کو ایک ساتھ کسی فوٹو شوٹ میں لیں یا کسی اشتہار میں لیں. حال ہی میں ان دونوں نے ایک ساتھ شرکت کی کینڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں . دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا. فرحان اور ہانیہ کی دوستی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے. حال ہی میں دونوں نے ایک ساتھ برائیڈل شوٹ بھی کیا ہے اور یہ شوٹ اور اسکی تصاویر بہت زیادہ

    وائرل ہو رہی ہیں یوں ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی یہ جوڑی ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے. ان دونوں کی آن سکرین کیمسٹری شائقین کو بہت زیادہ پسند ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلقات پیدا ہو رہے ہیں تاہم دونوں طرف سے ایسی باتوں پر خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ دونوں ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں.

  • سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت منظور کرلی

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت منظور کرلی

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے.

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہو گئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔ اس سے قبل عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی۔ خیال رہے کہ اس قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی تھی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمے میں مرادسعید، فوادچوہدری، فیصل جاوید، شیخ رشید، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود تحریک انصاف نے ایف 9 پارک میں شہبازگل کے ریمانڈ کے خلاف ریلی نکالی جس سے عمران خان و دیگر نے خطاب کیا تھا

  • علی طفر نے بنائی چکن کڑاہی

    علی طفر نے بنائی چکن کڑاہی

    گلوکار و اداکار علی ظفر ہر فن مولا ہیں وہ نہ صرف گاتے ،اداکاری کرتے ہیں بلکہ کچن میں بھی کام کرتے ہیں جی ہاں علی ظفر کھانا بنانے کا شوق بھی رکھتے ہیں. اکثر وہ سوشل میڈیا پر چکن بنانے کی وڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں. دو سال قبل انہوں نے ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ چکن بناتے ہوئے نظر آرہے تھے اس چکن میں انہوں نے لوازمات پورے نہیں ڈالے تھے اسلئے سوشل میڈیا پر ان کی چکن ریسیپی کو لیا گیا آڑھے ہاتھوں اس کے بعد علی ظفر نے ایک ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ جن لوگوں‌ کو میری ریسپی پسند نہیں آئی میں ان سے معافی مانگتا ہوں. لیکن

    حال ہی میں علی ظفر نے ایک وڈیو جا ری کی ہے جس میں وہ لاہوری کڑاہی بنا رہے ہیں اس بار انہوں نے چکن میں لوازمات پورے ڈالے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی اس بار کی ریسپی پر تنقید نہیں کی گئی. لاہوری چکن بناتے ہوئے علی ظفر نے مزاحیہ انداز بھی اپنایا اور کہا کہ عزت اور قدر کیا کریں اپنے شیف کی کیونکہ وہ بہت مشکل سے آپ کو کھانا بنا کر دیتے ہیں بہرحال کھانا بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے. یوں علی ظفر نے ایک بار پھر اپنی ٹائم لائن پرمیلہ سجایا اور اپنے مداحوں کو محظوظ کیا.

  • پاکستانی فلمیں بھی دنیا کے ممالک میں لگنی چاہیں سہیل احمد

    پاکستانی فلمیں بھی دنیا کے ممالک میں لگنی چاہیں سہیل احمد

    معروف اداکار سہیل احمد جنہوں‌نے اپنے کام کے زریعے اپنا ایسا مقام بنایا ہے کہ ان کی صلاحیتوں‌پر نوجوان نسل بھی آنکھیں بند کرکے یقین رکھتی ہے سہیل احمد نے سٹیج پلیز کئے لیکن اس وقت وہ سٹیج پلیز سے الگ ہو گئے جب وہاں فحش رقص اور ڈائیلاگ بولے جانے لگے. سہیل احمد آج جو سٹیج ہو رہا ہے اسکو سخت ناپسند کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ فیملیاں کیا ہم خود وہ ڈرامے نہیں دیکھ سکتے. سہیل احمد کی حال ہی میں پہلی انڈین پنجابی فلم بابے بھگنڑا پائوندے نے پاکستان میں ریلیز ہوئی ہے ، اس ھوالے سے سہیل احمد کہتے ہیں کہ بہت اچھی بات ہے کہ دوسرے ممالک کی فلمیں

    پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہیں لیکن ہماری فلمیں بھی تو دوسرے ممالک میں ریلیز ہونی چاہیں . ہم اچھی فلمیں بنا رہے ہیں اور ہماری فلمیں بھی دوسرے ملکوں میں ریلیز ہونی چاہیے. سہیل احمد کہتے ہیں کہ فنکار چاہے انڈیا کے ہوں یا پاکستان کے دونوں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے بلکہ ان کی خواہش ہے کہ ایک دوسرے کی فلموں میں نفرت انگیز مواد نہیں ہونا چاہیے. سہیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بہت اچھا کام ہو رہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ہمارا کام دنیا میں جانا چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستانی فلمیں بھی کررہا ہوں اپنے ملک کا کام میری پہلی ترجیح ہے.

  • عمرے کی ادائیگی ، فیروز خان مزید تنقید کی زد میں

    عمرے کی ادائیگی ، فیروز خان مزید تنقید کی زد میں

    اداکار فیروز خان جو آج کل تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں خصوصی طور پر تب سے جب سے ان کی اہلیہ کی جانب سے ان پر جسمانی تشدد کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں . فیروز خان پر سوشل میڈیا پر ہر وقت اور خآصی تنقید کی جا رہی ہے. فیروز خان کو جو قریب سے جانتےہیں وہ ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا کہنا ہےکہ فیروز خان کے رویے میں شدت پسندی ہے اور وہ ایک منٹ سے پہلے آپے سے باہر ہوجاتے ہیں. اداکارہ و ماڈل عفت رحیم جو کہ فیروز خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں وہ فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئیں. فیروز خان کی حال ہی میں عمرے کی

    ادائیگی کے لئے ملک سے روانگی ہوئی. فیروز خان عمرے کی ادائیگی اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ کرنے کے لئے گئے ہیں اور وہاں پہنچ کر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر جاری کی ہیں . لیکن ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ فیروز خان نے جو بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ کیا ہے یہ سب اس سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا جا رہا ہے. فیروز خان چاہتےہیں کہ ان کے ناقدین وہ سب بھول جائیں جو ان کے ھوالے سے ان کی اہلیہ کے زریعے منظر عام پر آیا ہے. یوں فیروز خان پر تنقید ان کی عمرہ کے ادائیگی کے وقت بھی ختم نہیں کی گئی بلکہ اس تنقید میں مزید اضافہ ہو گیا ہے.

  • مصطفی قریشی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھ کر کیا کہا؟

    مصطفی قریشی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھ کر کیا کہا؟

    گزشتہ روز کراچی میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی سپیشل سکریننگ کروائی گئی اس فلم کو دیکھنے پہنچے مصطفی قریشی . انہوں نے فلم دیکھ کر کہا کہ حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا کردار بہت اچھے انداز میں نبھایا ہے میری فلم میں بھی نوری نت حاوی تھا اور اس فلم میں بھی نوری نت حاوی ہے. حمزہ علی عباسی نے جاندار انداز میں ڈائیلاگ بولے ہیں. میں اس فلم کو دیکھ کر خوش ہوا ہوں کہ ہماری فلم مولا جٹ مزید فریش ہو گئی ہے. بلال لاشاری اور عمارہ حکمت نے یہ فلم بنا کر یقینا سلطان راہی اور مصطفی قریشی کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے میں ان کا شکر گزار

    ہوں کہ انہوں نے پرانی مولا جٹ کی یادوں کو تازہ کیا. مصطفی قریشی نے کہا کہ ہمارے دور میں سائونڈ سسٹم بہت اچھے نہیں تھے آج کی فلم کو یہ سپورٹ ضرور حاصل ہے. وقت بدل گیا ہے جدید ٹیکنالوجی آ چکی ہے لہذا کام کے انداز بھی بدل گئے ہیں.انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری فلم غریبانہ بنی تھی عوام نے اسے امیرانہ کر دیا ساڑھے چار سال چلی جبکہ یہ فلم بنی ہی امیرانہ ہے میری دعا ہے کہ یہ دو سو کروڑ کا بزنس کرے. ہماری فلم تیس بتیس لاکھ میں بنی تھی اور یہ چالیس پچاس کروڑ کی بنی ہے میری دعا ہے کہ اس فلم کو بے انتہا کامیابی ملے.

  • مولا جٹ کے پریمئیر کے لئے ماہرہ خان آج لاہور پہنچیں گی

    مولا جٹ کے پریمئیر کے لئے ماہرہ خان آج لاہور پہنچیں گی

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی کا کردار کیا ہے وہ آج لاہور پہنچیں گی، فلم مولا جٹ کا پریمئیر لاہور میں آج رات ہوگا جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ کے علاوہ شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی. فلم مولا جٹ کا یہ پہلا پریمئیر ہے جو لاہور میں آج ہو نے جا رہا ہے. آئندہ کل فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کراچی میں میڈیا اور شوبز کی چند شخصیات کے لئے فلم کی سپیشل سکریننگ کروائی گئی ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہا ہے. پریمئیر میں میڈیا سے خاص صحافیوں‌کو بلوایا جا رہا ہے. جس طرح سے فلم کی پرموشن روایتی انداز سے نہیں کی گئی ویسے ہی فلم کے پریمئیر پر بھی میڈیا سے چند لوگوں‌کو بلوایا گیا ہے.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ پریمئیر پر شوبز کی کن شخصیات کو بلوایا گیا ہے. ماہرہ خان کراچی میں شوٹنگز میں مصروف ہیں وہ آج سہہ پہر تک لاہور پہنچیں گی اور شام کو پریمئیر میں شرکت کریں گی. یاد رہے کہ فلم مولاجٹ پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی فلم ہے اور پہلی ایسی پنجابی فلم ہے جس میں روایتی پنجابی فلموں کا تڑکہ نہیں لگایا گیا ہے. فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے امید ہے کہ فلم اچھا بزنس کرنے کے ساتھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی.