Baaghi TV

Author: +9251

  • سیلاب متاثرین کیلئے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت

    سیلاب متاثرین کیلئے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت

    سیلاب متاثرین کے لیے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایت

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اور سربراہ این ایف آر سی سی پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جہاں موسم سرد ہو چکا ہے وہاں متاثرہ لوگوں کے لیے گرم کپڑوں اور لحاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    یہ ہدایت انہوں نے آج بروز بدھ کو این ایف آر سی سی میں اپنی زیر صدارت اجلاس میں دیں۔ اس موقع پر این ڈے ایم اے اور صوبائی حکام نے بریفنگ دی۔ نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹڑ کے ایک اعلامیہ کے مطابق؛ اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جہاں موسم سرد ہے وہاں متاثرہ لوگوں کے لیے گرم کپڑوں اور لحافوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تاکہ سیلاب متاثرین سردی سے بچ سکیں اور انہیں اچھی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے حوالے سے بھی ان کا خیال رکھا جائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹڑ کا بتانا ہے کہ؛ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو بلا سود کےقرضے دینےکی ہدایت کی تاکہ وہ اپنی فصیل دوبارہ تیار کر سکیں۔وفاقی وزیر نے فصلوں کی کاشت کے لیے مشینری کی خریداری کے لیے متعلقہ حکام کو جلد لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ اجلاس میں وزارت خوارک کو اس حوالے سے جلد بریفنگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

  • سلمان خان ہتک عزت کیس ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    سلمان خان ہتک عزت کیس ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

    بالی وڈ اداکار سلمان خان کا پانویل میں 100 ایکڑ کا فارم ہے اس کے ھوالے سے کیتن ککڑ نامی آدمی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے کہا تھا کہ اس جگہ پر سلمان خان اور ان کے اہل خانہ غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس فارم ہائوس کے کچھ حصے کے غیر قانونی ہونے کا دعوی کر دیا. سلمان خان اس الزام کے بعد کیتن ککڑ کے خلاف عدالت میں چلے گئے اور ان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ جو بھی انہوں نے میرےاور میری فیملی کے خلاف پوسٹ میں کہا ہے وہ جھوٹ اور غلط ہے. کہا جا رہا ہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف بالی وڈ اداکار سلمان خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلہ کب سنایا جائیگا اس کی تاریخ

    ابھی سامنے نہیں آئی. یاد رہے کہ سلمان خان اپنے پورے کیرئیر میں کسی نہ کسی تنائو کا شکار رہے ہیں، رواں برس وہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بھی مسائل کا شکار رہے ان کواور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں دوسری طرف سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے. سلمان خان آج کل بگ باس 16 کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں.

  • نیب قوانین میں ترمیم دراصل چوروں کی کھلی عام چھٹی. شیخ رشید

    نیب قوانین میں ترمیم دراصل چوروں کی کھلی عام چھٹی. شیخ رشید

    نیب قوانین میں ترمیم دراصل چوروں کی کھلی عام چھٹی. شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ قانون نوازشریف کو پاکستان لائے گا یا مزید مجرموں کو بھگائے گا۔


    ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ نیب کی ترمیم سے چوروں کو کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پانچ اوربنکوں کی ریٹنگ کم کردی، حالات خراب ہوئے توسیاست اورسیاست دان نرغےمیں آسکتے ہیں.
    تاہم یاد رہے کہ؛ پارلیمنٹ سے نیب آرڈیننس میں حالیہ ترامیم کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا تھا کہ وہ نئے قانون پر ’من و عن‘ عمل کرے گا۔ جبکہ اس حوالے سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت نیب کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا تھا جس میں نیب کے اعلیٰ عہدیداران سمیت پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بھی شرکت کی تھی اور اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    جبکہ نیب نے یہ بھی کہا تھا کہ کرپشن کے وہ مقدمات جن میں 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی بدعنوانی ہو اور دھوکہ دہی کے وہ مقدمات جن میں متاثرین کی تعداد کم از کم 100 ہو، صرف وہی لیے جائیں گے۔ اس کے بعد پی ڈی ایم حکومت کے متعدد ارکان کو ریلیف ملا جس میں سلیم مانڈوی والا سمیت مختلف اتحادی شامل ہیں.

  • لال سنگھ چڈھا نیٹ فلیکس پر چھا گئی

    لال سنگھ چڈھا نیٹ فلیکس پر چھا گئی

    عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا جو بائیکاٹ ٹرینڈ کا اتنی بری طرح سے شکار ہوئی کہ باکس آفس پر منہ کے بل جا گری. عامر خان کو اس فلم سے بے انتہا امیدیں تھیں، لیکن انہیں فلم ریلیز کے بعد بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا. عامر خان نےفلم کی پرموشنز کے دوران کہا تھا کہ اس فلم کو اگر کامیابی نہ ملی تو مجھے دھچکا لگے گا اور یہی ہوا کہ عامر خان کچھ وقت صدمے میں رہے. باکس آفس پر فلم نے ناکامی کا سامنا کیا، لیکن نیٹ فلیکس پر یہ فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی ہے. نیٹ فلیکس پر فلم کو بہت زیادہ دیکھا جا رہا ہے. یوں عامر خان کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ فلم نیٹ فلیکس پر اچھا بزنس کررہی ہے لیکن ساتھ ہی بری خبر یہ ہے کہ ہندو انتہا پسند اس پلیٹ فارم پر فلم کی کامیابی پر

    سخت ناراض ہونے لگے ہیں اور عامر خان کی طرف ایک بار پھر اپنی تنقید کے رخ کر لئے ہیں . یاد رہے کہ فلم کو بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا لیکن فلم پہلے تین دن ہی منہ کے بل جا گری .عامر خان کی اس فلم کے بعد بہت ساری فلمیں بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار ہوئیں تاہم براہمسٹرا لال سنگھ چڈھا کے بعد واحد فلم رہی ہے جو بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار نہیں ہو پائی .

  • عتیقہ اوڈھو کے نکاح نامے پر کس کے دسخط ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    عتیقہ اوڈھو کے نکاح نامے پر کس کے دسخط ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    ٹی وی کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں آج تک جو بھی کردار کئے تعریفیں ہی سمیٹیں. عتیقہ اوڈھو نے بطور ماں نیگیٹیو کردار بھی کئے اور مثبت بھی. دونوں میں ان کو بطور سراہا گیا. عتقیہ اپنی شادیوں کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہی ہیں . انہوں نے جب تیسری شادی کی تو ان کے اس فیصلے کو جہاں سراہا گیا وہیں ان پر تنقید بھی کی گئی کہ اس عمر میں کہ جب ان کے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں بھی جوان ہو چکے ہیں اور یہ شادی کررہی ہیں. عتیقہ اوڈھو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ثمر خان کے ساتھ شادی سے پہلے میرا کام کے سلسلے میں ملنا ملانا رہتا تھا میرا بیٹا دیکھتا تھا کہ میں ثمر خان کے ساتھ کافی خوش

    رہتی تھی لہذا اس نے مجھے مشورہ دیا کہ میںشادی کر لوں اس نے سب گھر والوں سے بات کی سب نے کہا کہ مجھے ثمر خان سے شادی کرلینی چاہیے اور دنیا کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے. عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ میرے نکاح نامے پر میرے بیٹے کے علاوہ میرے داماد کے بھی دستخط ہیں. میری فیملی نے میرا ساتھ دیا اسلئے میں دنیا کی پرواہ نہیں کرتی جس کو جو کہنا ہے کہتا رہے.

  • وزیر اعظم شہباز شریف کے قازقستان پہنچنے پر نائب وزیراعظم  نور سلطان بازیف  نے استقبال کیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کے قازقستان پہنچنے پر نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے استقبال کیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کے قازقستان پہنچنے پر نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے استقبال کیا

    قازقستان کے نائب وزیراعظم نور سلطان بازیف نے شہبازشریف کا استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ہے. ذرائع کے مطابق؛ وزیراعظم جمعرات کو کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔

    وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایشیائی ممالک میں روابط، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک منفرد فورم کے طور پر کانفرنس کی اہمیت بھی اجاگر کریں گے۔ وزیر اعظم علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم ایشیائی کانفرنس کے رکن ممالک کے رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن کا مقصد خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    سیکا ایشیا بھر کے 27 ممالک پر مشتمل بین الحکومتی فورم ہے جو کہ 1992 میں قائم کیا گیا۔ اس میں برصغیر ایشیا میں امن ، سلامتی اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ پر توجہ دی جاتی ہے۔ سیکا مذکرات اور تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے اہداف کے حصول کے لئے قابل قدر فورم ہے۔ یہ فورم 5 بڑے شعبوں میں اعتمادسازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے جس میں معاشی سمت، ماحولیاتی سمت، انسانی سمت، نئے چیلنجز اور خطرات اور فوجی و سیاسی سمت شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    سیکا کے منشور اور اہداف کے تناظر میں وزیراعظم کی سربراہ اجلاس میں شرکت سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان ایشیا میں روابط اور معاشی تعاون کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہورہاہوں ،سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت دے گی ،دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانا ت نے مربوط کوششوں کی اہمیت کو بڑھادیا

  • گزشتہ  دور حکومت میں کورونا ویکسین درآمد  گی  میں بے ضابطگیوں کا انکشافات

    گزشتہ دور حکومت میں کورونا ویکسین درآمد گی میں بے ضابطگیوں کا انکشافات

    گزشتہ دور حکومت میں کورونا ویکسین کی درآمدگی میں بے ضابطگیوں کا انکشافات ہوا ہے۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ 2022۔2021 جاری کر دی جس میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ دور حکومت میں وزارت صحت نے خام ویکسین کی درآمدگی میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے خام ویکسین کی خریداری ڈریپ کی منظوری اور آڈٹ کے بغیر کی جبکہ وزارت صحت نے 27 لاکھ 44 ہزار خام ویکسین کین سائنو چین سے خریدی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    کورونا ویکسین کی خریداری سے پہلے ڈریپ سے ایمرجنسی استعمال کی منظوری نہیں لی گئی تھی اور کراچی کی فارما کمپنی کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے لیے منتخب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کی فارما کمپنی کو 2 کروڑ 71 لاکھ 61 ہزار روپے خلاف ضابطہ دیئے گئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سنہ 2020 میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے امدادی پیکیج کی جانچ پڑتال کی رپورٹ میں اربوں روپوں کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی تاہم حکام کا کہنا تھا کہ ‘ان بے ضابطگیوں کی توثیق کی جا چکی ہے۔ اس رپورٹ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، وزارت دفاع اور دیگر محکموں کے اکاؤنٹس اور ان کو کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کی مد میں دی گئی رقم کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی جانب سے تیار کی گئی یہ رپورٹ 30 جون 2020 کے مالی سال کے اختتام پر کورونا امدادی سرگرمیوں میں شامل وفاقی محکموں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مکمل کی گئی تھی.

  • رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے کرنے کا عندیہ

    رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے کرنے کا عندیہ

    وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔

    وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کیلیے تحفہ ہے، دسمبر میں تھرکول سے بجلی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی، بجلی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی ترسیل ممکن ہو گی، دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو گا، تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہو گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں عوام کو بجلی کی فراہمی میں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے، جون کے مہینے کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 روپے تھی جو اگست کے بلوں میں شامل کی گئی، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ 30 اگست کو لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کرتے ہوئے آئیسکو کے سربراہ کو طلب کیا تھا. ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اوور بلنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے خلاف سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے عوام کو بڑا ریلیف دے تھا. لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد الحسن کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں اضافہ چارجز وصول کیے جانے پر سماعت کی تھی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کر دی تھی.

    جسٹس جواد الحسن نے یہ ٹیکس معطل کر کے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کیا تھا جب کہ واپڈا، نیپرا، سے ہی یہ ٹیکس وصولی روک کر آئندہ تاریخ کو جواب طلب کر لیا تھا علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے 24 اگست کو شہریوں کو بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم یاد رہے گزشتہ ستمبر کے بل حکومت کی طرف سے معاف کیئے گئے تھے اور وہ وصول نہیں کیئے گئے ہیں.

  • کیا میاں اسلم اقبال وزیر داخلہ پنجاب بن گئے تو پھر بم باندھ کر گھروں میں نہیں گھسیں گے؟

    کیا میاں اسلم اقبال وزیر داخلہ پنجاب بن گئے تو پھر بم باندھ کر گھروں میں نہیں گھسیں گے؟

    کیا میاں اسلم اقبال وزیر داخلہ پنجاب بن گئے تو پھر بم باندھ کر گھروں میں نہیں گھسیں گے؟

    سینئر صحافی حامد میر نے میاں اسلم اقبال کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا؛ میرا نام میاں اسلم اقبال ہے اور میں بم باندھ کر آپکے گھروں میں گھس جاؤں گا. حامد میر نے مزید لکھا کہ؛ امید ہے کہ پنجاب کے وزیر داخلہ بن گئے تو پھر بم باندھ کر گھروں میں نہیں گھسیں گے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    اس ویڈیو میں میاں اسلم اقبال کہہ رہے ہیں کہ؛ "میرا نام میاں اسلم اقبال ہے میں بم باندھ کے آپ کے گھروں میں گھس جاؤں گا اور آپ کے بستر تک پہنچ جاؤں گا اور پھر میں آپ کو بتاؤں گا کہ غیرت کیا ہوتی ہے.” میاں اسلم نے مزید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ؛ "میں چھوڑوں گا کسی کو بھی نہیں یہ یاد رکھنا میری دوستی اور دشمنی کو سب جانتے ہیں انشاءاللہ میں آپ کا بندوبست کروں گا یہ سی سی پی او لاہور آپ کا اور جتنے نام میرے ذہن میں ہیں اسمبلی کا فورم میرے پاس ہے اور میں ایک سیاسی آدمی ہوں میں نے سارے معاملات دیکھے ہوئے ہیں میرا 37 سال کا سیاسی سفر ہے بائیس سال میں نو الیکشن میں نے لڑے ہیں.”

  • سینٹورس مال واقعہ؛ آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی. ابتدائی رپورٹ

    سینٹورس مال واقعہ؛ آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی. ابتدائی رپورٹ

    شہر اقتدار کے سینٹورس مال میں آگ لگنے کے واقع کی ابتدائی رپورٹ 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تیار کرلی۔

    ذرائع کے مطابق واقع کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں واقع ریسٹورینٹ میں کوکنگ آئل سمیت آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاپنگ مال کے ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا، 200 فٹ تک اونچائی سے آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل برانٹو کا استعمال کیا گیا۔

    فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مال کی ٹاپ فلور تک شیشہ تھا لیکن وینٹیلیشن کی جگہ نہیں تھی جس کی وجہ سے دھواں بھرگیا اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ ایم سی آئی کے شعبہ فائر بریگیڈیر کے پاس ہیومن ریسوس کی کمی تھی۔ ابتدائی رپورٹ میں شاپنگ مال میں آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
    سوات اسکول وین حملہ؛ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کا پست سے پست تر رجحان ہے. بلاول بھٹو
    ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
    مزید برآں رپورٹ میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ مال میں فائر اسموکنگ الارم جیسے جدید آلات نصب کرنے اور ٹاپ فلور پر وینٹیلیشن کے انتظام کیے جائیں۔ یاد ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکز میں واقع سینٹورس مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ تھانہ مارگلہ میں پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سینٹورس شاپنگ مال کو ’نامعلوم شخص نے نامعلوم وجوہات پر آگ لگائی۔ جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے اس عمارت کو فی الوقت سیل کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ’کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔‘