Baaghi TV

Author: +9251

  • سید نور کے بیٹے شاہ زل نور کے انکی سوتیلی ماں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟‌

    سید نور کے بیٹے شاہ زل نور کے انکی سوتیلی ماں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟‌

    سب جانتے ہیں کہ سید نور کی فلمسٹار صائمہ کے ساتھ دوسری شادی ہے اور ان کے جو بچے ہیں وہ معروف صحافی مرحومہ رخسانہ نور سے ہیں۔ حال ہی میں ایک تقریب میں سید نور اور ان کے بیٹے شاہ زل نور تشریف لائے وہاں ان سے خصوصی انٹرویو کیا گیا اور انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی سوتیلی ماں صائمہ کے ساتھ بہت زیادہ دوستی ہے ۔ پہلے ان کے ساتھ دوستی والا معاملہ نہیں تھا لیکن میری ماں کے انتقال کے بعد جس طرح سے انہوں نے مجھے بلکہ ہم سب کو سنبھالا وہ قابل ستائش ہے۔ میں کبھی کسی کے سامنے نہیں رویا لیکن ماں کی یاد

    آئے تو صائمہ جی کے سامنے رو لیتا ہوں۔ وہ میری بہترین دوست بن چکی ہیں وہ ہمارا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔ شاہ زل نور نے کہا کہ مجھے اداکاری کا نہیں ڈائریکشن کا شوق ہے اور وہ میں اپنے والد سے سیکھ رہا ہوں جیسے ہی مجھے کام کی رموزواوقاف سمجھ آگئے میں باقاعدہ اس فیلڈ میں آجاﺅں گا۔ میں ابھی سیکھنے کے عمل میں ہوں گو کہ میں فلم میکنگ امریکہ سے پڑھ کر آیا ہوں لیکن عملی طور پر کام کرکے سیکھنا چاہتا ہوں پھر ہی کوئی فلم بنانا چاہتا ہوں۔ اس حوالے سے سید نور کہتےہیں کہ شاہ زل جب تک مکمل طور پر کام نہ سیکھ لے تب تک یہ فلم نہیں بنائے گا.

  • سید نورکوکونسی تین ہیروئنز پسند ہیں سن کر رہ جائیں آپ حیران

    سید نورکوکونسی تین ہیروئنز پسند ہیں سن کر رہ جائیں آپ حیران

    سید نور جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو بے شمار اردو اور پنجابی سپر ہٹ فلمیں دیں ۔ انہوں نے نوے کی دہائی میں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا کئی ہیروئنز کو متعارف بھی کروایا ۔ پھر جب انہوں نے اپنی اردو فلم گھونگھٹ میں فلمسٹار صائمہ کو لیا تو پھر انکی ہر فلم میں صائمہ ہی نظر آئیں ۔ یہاں تک کہ سید نور نے صائمہ سے شادی کر لی کئی سال تک یہ شادی خفیہ رکھی لیکن آخر کار شادی کا اعلان کرنا پڑا۔ سید نور اور صائمہ ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں سید نور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری پسند کی جو تین ہیروئنز ہیں ان میں پہلے نمبر پر ہیں صائمہ جی دوسرے نمبر پر بھی صائمہ جی ہیں تیسرے نمبر پر بھی

    صائمہ جی ہیں۔ سید نور نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ہے کوئی صائمہ جیسی ہیروئین نہیں۔ سید نور نے کہا کہ صائمہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اچھی انسان بھی ہیں ، اب تو میرے بچے بھی اس سے بہت مانوس ہیں۔ سید نور نے مزیدکہا کہ ابھی جو فلمیں بن رہی ہیں اچھی کوشش ہے بس یہ جاری رہنی چاہیے۔ یاد رہے کہ سید نور نے صائمہ کے ساتھ بہت ساری فلموں میں کام کیا جس کی وجہ سے انڈسٹری میں ان پر اعتراضات بھی رہے کہ یہ صائمہ کے علاوہ کسی ہیروئین کے ساتھ کام نہیں‌ کرتے.

  • اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد. ترجمان اے این ایف

    اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد. ترجمان اے این ایف

    اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد. ترجمان اے این ایف

    ترجمان ا ے این ایف کے مطابق؛ مُلک بھر میں کارروائیاں سے مختلف جگہوں سے منشیات برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان گرفتار کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے. اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد ہوئی ہے جو کار کے اندر خفیہ خانوں میں‌چھپائی گئی تھی.
    کوئٹہ سریاب روڈ پر دوران تلاشی قلعہ عبداللّہ کے رہائشی ملزم سے 17 کلو منشیات برآمد کی گئی ہے جبکہ اورکزئی سے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان سے 31 کلو 250 گرام منشیات برآمد کی جاچکی ہے.

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ؛ کراچی کے رہائشی ملزم سے 13کلو 200 منشیات برآمد ہوئی ہے اور ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج درج کرکے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انسداد منشیات فورس نے مُلک بھر میں مختلف کارروائیوِں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا.

    اے این ایف کی جانب سے منشیات اسمگلرز کے خلاف اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے خفیہ خانوں میں چھپائی گی 30 کلو گرام چرس، 15 کلو 6 سو گرام افیون اور آدھا کلو گرام آئس برآمد ہوئی تھی انسداد منشیات فورس نے بھاری مقدات میں منشیات برآمد ہونے پر ٹرک سوار دو مُلزمان کو گرفتار کر لیا تھا.


    دوسری کارروائی پاک افغان بارڈر طور خم کے مقام پر کی گئی تھی اور انگور کے کریٹوں سے لدے ہوئے ٹرک کی باڈی میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے 43 کلو 6 سو گرام ہیروئین برآمد کرکے افغانستان کے رہائشی دو مُلزمان کو گرفتار کر لیا تھا. اے این ایف نے اپنے جاری بیان میں کہا تھا کہ منشیات افغانستان سے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ایک مزید کارروائی میں کوٹ عبدل مالک انٹر چینج لاہور کے قریب کار کے ڈیش بورڈ میں بنے خُفیہ خانہ سے 7 کلو گرام ہیروئین اور 3 کلو گروم افیون برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی جس کے نتیجے میں یہ مزید گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں.

  • سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی ملا تو فواد اور ماہرہ کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا سید نور

    سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی ملا تو فواد اور ماہرہ کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا سید نور

    سید نور جو کہ نئے کام کرنے والوں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی مجھے اچھا سکرپٹ ملا میں نئے فنکاروں کے ساتھ کام کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ ماہرہ خان اور فواد خان بہت اچھا کام کررہے ہیں اور عوام انہیں پسند بھی کرتی ہے میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں میں کسی اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے میرے پاس اچھا سکرپٹ آیا میں ان کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا۔ یہ دونوں ہمارے ملک کے بڑے سٹار ز ہیں عوام ان کو پسند کرتی

    ہے۔ انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا معیاری ہے اور سب سے بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ عوام انہیں پسند کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ میں اس چکر میں نہیں پڑتا کہ فلمیں ڈرامہ لگتی ہیں یا نہیں ، جس فلم کو عوام پسند کرے وہ سپر ہٹ ہے بس اس پہ دوسری کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ وقت بدل چکا ہے ہمیں لوگوں کے مزاج کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ ہم نے اپنے دور کے حساب سے بہترین کام کیا اب جو وقت کے تقاضے ہیں ان کے مطابق کام کریں گے اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔

  • بگ باس میں کوئی بھی خوبصورت لڑکا نہیں عادل کو گھر میں جانا چاہیے راکھی ساونت

    بگ باس میں کوئی بھی خوبصورت لڑکا نہیں عادل کو گھر میں جانا چاہیے راکھی ساونت

    ڈرامہ کوئین راکھی ساونت جن کو ہر وقت پریس نے گھیرا ہوتا ہے وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کو پریس گھیر کر بیٹھ جاتا ہے اور ان سے سوالات کرتا ہے۔ حال ہی میں جب راکھی ساونت کسی جگہ پر تھیں تو میڈیا نے ان کو آن گھیرا اور ان سے سوال کیا بگ باس اور ساجد خان کے حوالے سے ، راکھی ساونت نے کہا کہ میں بگ باس کی سب سے بڑی فین ہوں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی بگ باس میں جاﺅں گو کہ پہلے بھی کئی بار جا چکی ہیں۔ راکھی نے مزید کہا کہ اس بار بگ باس میں کوئی بھی لڑکا خوبصورت نہیں ہے میرے عاد ل کو بگ باس میں جانا چاہیے ، میرا یقین ہے کہ جیسے ہی عادل بگ باس میں جائیگا سب لڑکیاں یو ٹرن لیں گے اور عادل کو دیکھ کر کہیں گی اُو لالہ یہ کون

    آگیا ہے۔ اور اگر کسی لڑکی نے عادل پر ڈورے ڈالے تو میں اسکا سر پھوڑ دوں گی۔ ساجد خان کے سوال پر بولیں کہ میں ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی میں یہ بھی نہیں جانتی کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے مجھے تو بس یہ پتہ ہے کہ اگر ساجد پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی لڑکیوں کو وہ فلم میں کام دے دیتے تو یہ سب الزامات ان پر نہ لگتے۔ ہمیشہ محنت سے کام کرنا چاہیے کسی پر اپنی ناکامی کا الزام نہیں دھرنا چاہیے ۔ میں پچھلے پندراں سال سے انڈسٹری میں ہوں اور کام کررہی ہوں محنت کررہی ہوں کبھی کسی پر الزام نہیں لگایا۔ ساجد خان کو پورا حق ہے بگ باس میں رہنے کا۔

  • مسٹر تھور پاکستان کے لئے آڈیشنز ، جیتنے والے کو انٹرنیشنل شوٹ اور ویب سیریز ملے گی شہروز سبزواری

    مسٹر تھور پاکستان کے لئے آڈیشنز ، جیتنے والے کو انٹرنیشنل شوٹ اور ویب سیریز ملے گی شہروز سبزواری

    حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہے اس میں انہوں نے ایک بہت ہی اہم اعلان کیا ہے اور وہ اعلان ہے مسٹر تھور پاکستان کا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر تھور پاکستان کے آڈیشنز پاکستان کے چار شہروں میں کئے جائیں گے لاہور کراچی اسلام آبا اور پشاور۔ ان چاروں شہروں میں سے چار چار لوگ سلیکٹ ہوں گے ٹوٹل سولہ سلیکشنز کی جائیںگی۔ ان سولہ کا مقابلہ کروایا جائیگا اور جو تین ونرز ہوں گے ان کو ایک انٹرنیشنل ویب سیریز اور ایک انٹرنیشنل شوٹ دیا جائیگا۔ شہروزسبزواری نے کہا کہ آپ سب تیار رہیں آپ کے شہر میں آڈیشنز کے لئے بہت جلد ٹیمیں پہنچ رہی ہیں، آڈیشنز کے لئے کم سے کم عمر پندراں سال اور قد پانچ فٹ آٹھ انچ

    ہونا چاہیے۔ شہروز سبزواری نے اس سے زیادہ اس پراجیکٹ کے بارے میں تفصلات نہیں بتائیں۔ یاد رہے کہ تھور ہالی وڈ کی فلم ہیں جس کی مختلف سیریز آچکی ہیں ، اس فلم کو ہالی وڈ سمیت پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ، شاید اس فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مسٹر تھار پاکستان کا آئیڈیا بنایا گیا ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ مسٹر تھور پاکستان آئیڈیا کیسا رہتا ہے اور اس آئیڈیا کو لوگ کتنا پسند کرتے ہیں ۔

  • اوقات کار کے اختتام پر ڈالر  2 روپے 2 پیسے مزید سستا ہوگیا

    اوقات کار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 2 پیسے مزید سستا ہوگیا

    اوقات کار کے اختتام پر ڈالر مزید 2 روپے 2 پیسے مزید سستا ہوگیا

    انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔


    آج صبح اوقات کار کے شروعات میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا، فاریکس انڈیکس کے مطابق آج بھی ڈالر مزید 1 روپے 69 پیسے سستا ہو گیا، تھا جس کے بعد قیمت 220 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتےکے آخری روز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغازمنفی رہا، 100ا انڈیکس 13 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 147 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا اور فاریکس انڈیکس کے مطابق ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا تھا، جس کے بعد ،قیمت 221 روپے75 پیسے ہو گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 242سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ کاروبار کےدوران انڈیکس 41ہزار854 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تھا.

    خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا، پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔
    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے۔ بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر ابتک ڈالر 18 روپے کم ہو چکا ہے۔

    پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
    پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
    سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
    ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
    نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

  • اقتداراور ہوس کا غلام عمران دوسروں کو غلام کہہ رہا. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

    اقتداراور ہوس کا غلام عمران دوسروں کو غلام کہہ رہا. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

    اپنی انا،ہیروں ،اقتداراور ہوس کا غلام عمران دوسروں کو غلام کہہ رہا. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہنا ہے کہ؛ عمران خان روز جھوٹ بول کر ہمیں تھکا دیتا ہے. اور عمران خان روز جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بناتا ہے. جبکہ اس نے پورے ملک میں4 سال معیشت اور روز گار کے ساتھ کھیلا، جو لوگ ان کی بات سنتے ہیں وہ ان سے فائدہ اٹھاتا ہے، اس نے ملک میں افراتفری پھیلائی، اور معاشرہ کا چہرہ تباہ کر دیا ہے.

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کودیوالیہ کرنے کے ہدف کے قریب پہنچ چکا تھا جو مکمل نہیں ہوا. بلوچستان کے الیکشن میں خریدوفروخت کی گئی، اور عمران خان کہتے تھے جو ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے وہ شرک کرتا ہے، اور آج کی آڈیو لیکس سےپتہ چلا کہ عمران خان خود شرک کر رہے ہیں.

    ان کے مطابق: یہ ان لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ جو عمران خان کی بات سنتے ہیں جبکہ باہر امریکہ کی غلامی نامنظور،اندر کمرے میں امریکا کا نا م نہیں لینا اور آڈیو میں عمران خان ارکان اسمبلی کو خریدنے کی چال چل رہے ہیں، جبکہ عمران خان کا وطیرہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگیں.
    انہوں نے کہا؛ عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچایا، اور ایک اور آڈیو ایک اور تھپڑ،محسوس کرنے کی بات ہے، جبکہ عمران خان کو ملک سے کوئی سروکار نہیں،اسکو اپنی انا عزیز ہے، ہارس ٹریڈنگ کو شرک کہنے والے عمران کی اپنی آڈیو سامنے آچکی ہے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے حلف سے غداری کی ہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے حوالے سے عدالتی فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے کیونکہ پانامہ میں نواز شریف کا نام تھا اور نہ ہی مریم نواز شریف کا نام تھا.

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ؛ یہ شخص اپنے اقتدار اور کرسی کا غلام ہے، فارن ایجنٹ کے مقاصد کچھ اور تھے، ان کا ایجنڈا نامکمل ہے اور ان کا مقصد ملک کو4حصوں میں تقسیم کرنا اور ملک کا دیوالیہ کرنا تھا، جبکہ عمران خان کے ہاتھوں سے جب سے اقتدار گیا ہے تو ان کی ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو گئی ہے .
    انہوں نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ؛ عمران خان نے 2018کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی تھی سینیٹ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اپنی پارٹی کے الیکشنز میں بھی خریدوفروخت کی، جبکہ عمران خان کو جب تحریک عدم اعتماد کا پتہ چلا تو کہا کہ میں نے5ایم این ایز خرید لئے ہیں، اور ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ ان تمام چیزوں کا ماسٹر مائنڈ عمران خان خود ہے.

    ان کا کہنا تھاکہ بند کمرے میں کہا 5 ایم این اے خرید لئے ہیں اور باہر کہتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ شرک ہے، آج بات کر رہے ہیں کہ ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ پتہ لگانا چاہیے وہ پانچ ایم این اے کون تھے جنہیں خریدا گیا تھا ۔
    پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
    پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
    سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
    ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
    نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

  • دیپیکا پاڈوکون  اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں

    دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں

    دیپیکا پاڈکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ، دونوں نے محبت کی شادی کی اور بے حد خوش ہیں. لیکن کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں ، ان خبروں کو منظم طریقے سے پھیلایا گیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ رنویر اور دیپیکا پاڈکون دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے درمیان تلخی اور علیحدگی کی خبریں غلط ہیں. کیونکہ حال ہی میں رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون نے پیار بھرا کمنٹ کیا. اس کے بعد رنویر سنگھ نے انہیں پیار بھرے ایموجی بھیجے، ان دونوں کے اس طرح سے ایکدوسرے کے لئے پیار کے اظہار نے مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا اور ساتھ ہی تمام ایسی

    خبریں دم توڑ گئیں جن کے مطابق ان دونوں کی علیحدگی ہو چکی ہے اس سے پہلے دیکھیں تو چند دن پہلے رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ میں‌چاہتا ہوں کہ دیپیکا کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے. یاد رہےکہ رنویر سنگھ ابھی عریاں فوٹو شوٹ کیس سے بری نہیں ہوئے انہیں ابھی قانونی معالات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے لیکن دیپیکا اس معاملے میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں.

  • ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    پاکستانی فلم میکر سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اعلان کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹو پرڈیوسر شامل کیا گیا ہے. اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلم جوائےلینڈ نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں، اپنے خاندان کے اراکین اور دوستوں کو اپنی توقعات یا معاشرتی تعصب سے قطع نظر بالکل ویسے ہی دیکھیں اور قبول کریں جیسے کہ وہ ہیں۔اس خبر کو سن کر ملالہ اور فلم جوائے لینڈ کے منتظر شائقین خاصے خوش ہیں. فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد گیا گیا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حتمی سلیکش میں فلم آسکر کے لئے نامزد

    ہوتی یا نہیں‌. فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے یہ کوئی بھی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے اتنے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے. فلم کےلئے تقریب میں موجود ہر فرد نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں. سرمد کھوسٹ اس فلم کے پرڈیوسر ہیں جبکہ ہدایتکار صائم صادق ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان، ثانیہ سعید، ثروت گیلانی۔ سہیل سمیر اور سلمان پیر شامل ہیں۔فلم پاکستان میں بھی ریلیز کیا جا رہی ہے.