Baaghi TV

Author: +9251

  • نفیسہ علی نے بال پنک کر لئے ، انٹرنیٹ‌ان کی پنک بالوں میں تصویر وائرل

    نفیسہ علی نے بال پنک کر لئے ، انٹرنیٹ‌ان کی پنک بالوں میں تصویر وائرل

    باصلاحیت اداکارہ نفیسہ علی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر مداحوں کو دلکش تصاویر کے ساتھ اپنے جلوے دکھاتی رہتی ہیں. سیلفیز ،انکی دوستوں اور پالتو جانوروں کے ساتھ تصویریں سارا دن مداحوں کو دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں. حال ہی میں 65 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے روپ کی تصویریں شئیر کیں ، ان تصاویر میں ان کے بالوں‌کا رنگ پنک دیکھا جا سکتا ہے . ان کے تصاویر شئیر کرتے ہی انٹرنیٹ پر جیسے دھوم مچ گئی. نفیسہ علی نے اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو حیران کرنے کے لیے میک اوور کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے بالوں کو گلابی رنگ دیا۔نفیسہ علی نے اپنے سفید بالوں کو مکمل طور پر گلابی رنگنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو تصاویر پوسٹ کیں ان کے کیپشن میں خود کو آنٹی اور نانی کہا اور انکشاف کیا کہ میں بس کچھ مزہ کرنا چاہتی ہوں۔ "آج میں نے محسوس کیا کہ مجھے اپنے بالوں کو رنگنا چاہیے

    مجھے گلابی رنگ پسند ہے اسلئے میں نے گلابی رنگ آن لائن خریدا اور اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو حیران کرنے کے لیے بال رنگ لئے .نفیسہ پنک بالوں میں بہت زیادہ اچھی لگ رہی ہیں ان کے بال بھی پنک رنگ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں. نفیسہ علی نے ایک اور پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو انکی صحیتابی کے لئے دعا کرنے کو کہا . یاد رہے کہ بہت جلد نفیسہ فلم اونچائی میں نظر آئیں گی اس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی، پرینیتی چوپڑا، ڈینی ڈینزونگپا، نینا گپتا اور ساریکا شامل ہیں۔

  • شفاء یوسفزئی کا عمران آڈیو لیک کو فیک کہنے پر صارفین نے جواب دیا اب عمران کی اصلیت پرائمری کا بچہ بھی جانتا

    شفاء یوسفزئی کا عمران آڈیو لیک کو فیک کہنے پر صارفین نے جواب دیا اب عمران کی اصلیت پرائمری کا بچہ بھی جانتا

    شفاء یوسفزئی کا عمران آڈیو لیک کو فیک کہنے پر صارفین نے جواب دیا اب عمران کی اصلیت پرائمری کا بچہ بھی جانتا

    تحریک انصاف کی حمایتی ٹی وی اینکر شفا یوسف زئی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ لیک ہونے والی نئی آڈیو میں محارت سے ایڈیٹنگ نہیں کی گئی ہے۔ اس آڈیو میں تو کسی پرائمری پاس بچے کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ دو تین مختلف مواقعوں کی آڈیو جوڑ کر لیک بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اس کے جواب میں ایک صارف نے کہا کہ: سب سے پہلے تو آپ سیکھیں کہ "مہارت” ہوتا ہے نہ کہ "محارت” اور دوسری بات یہ کہ اب تو پرائمری کے بچوں کو بھی خان صاحب کی اصلیت پتہ چل گئی ہے لیکن آپ جیسے لوگ ابھی بھی بےتکی لاجکس سے سپورٹرز کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ اس حوالے غنی یوسف زئی نے کہا کہ؛ کیسی نسل تیار کی گئی ہے اور ذہن سازی دیکھیں نیازی دونمبریاں کی، یہ محترمہ مارننگ شو ایکٹرس ہے لیکن دفاع کیلئے دو منٹ میں کھود پڑتی ہے حالانکہ عمران نیازی کو خود پتہ نہں ہوگا کہ دفاع میں کیا کہنا ہے لیکن یہ اینکر صاحبہ دوڑ کر آجاتی ہے.


    عابد حمید نے لکھا کہ: تم تو ایک پرائمری پاس بچے سے بھی گئی گزری ہو جو سمجھ نہیں رہی کہ ایک ہی آڈیو کو شارٹ کرنے کیلئے ٹوٹے نکالے گئے ہیں۔ جو ضروری باتیں تھیں صرف وہ نکالی گئیں اور لیک کی گئی ہیں. ایک اور صارف نے کہا؛ محترمہ آپ کی طرف سے کی گئی ناکام کوشش کی ہم داد دیتے ہیں آپ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی لیکن افسوس لوگ حقیقت سے واقف ہیں لہذا آپ کے لیے ایک مشورہ ہے کہ سوشل میڈیا کو چھوڑ کر اپنے لیے کوئی اور نوکری ڈھونڈیں اب ان بھونڈی حرکتوں سے گدھے کو زیبرا ثابت نہیں کیا جا سکتا.
    پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
    پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
    سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
    ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
    نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

  • ماجا ما کی سکریننگ پر آریان خان نے کیا اننیا پانڈے کو نظر انداز، پاس سے گزر گئے لیکن دیکھا تک نہ

    ماجا ما کی سکریننگ پر آریان خان نے کیا اننیا پانڈے کو نظر انداز، پاس سے گزر گئے لیکن دیکھا تک نہ

    شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آریان خان، جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بہت زیادہ خبروں میں بھی رہتے ہیں. حال ہی میں مادھوری ڈکشٹ اور گجراج راؤ کی فلم” ماجا ما” کی خصوصی اسکریننگ میں آریان خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کے ساتھ ان کی بہن سہانا خان بھی تھیں۔ اسپیشل اسکریننگ میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی اور اننیا پانڈے ان میں سے ایک تھیں۔ اننیا اور آریان کی اسی تقریب کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اننیا پانڈے سامنے کھڑی ہیں اور آریان خان ان کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے پاس سے گزر جاتے ہیں ایک نگاہ بھی اس پر نہیں ڈالتے. اس وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں کیونکہ یہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں. اس وڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اب جیسے دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں رہے .

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اس تقریب میں اننیا پانڈے کو کیوں نظر انداز کیا اس حوالے سے صرف قیاص آرائیاں ہی کی جا رہی ہیں. تاہم یہ وڈیو دیکھ کر یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ شاید اب دونوں کے درمیان دوستی نہیں رہی. سوشل میڈیا صارفین چونکہ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں لہذا کسی ایک صارف نے لکھا "اس نے اسے نظر انداز کر دیا۔” ایک اور صارف نے لکھا، "اس نے اسے نہیں دیکھا، وہ کہیں اور دیکھ رہا تھا۔”یاد رہے کہ آریان خان کو حال ہی میں NCB نے منشیات کے ایک مبینہ کیس میں کلین چٹ دی تھی. حال ہی میں کرن جوہر کے شو میں اننیا پانڈے نے آریان خان کے ساتھ اپنی محبت کا اعترا ف کیا لیکن آریان خان کی طرف ایسی کسی بات کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی .

  • آریان خان کی بطور مصنف پہلی ویب سیریز کی کاسٹنگ شروع

    آریان خان کی بطور مصنف پہلی ویب سیریز کی کاسٹنگ شروع

    شاہ رخ خان اور گوری خان کے بڑے بیٹے آریان خان کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین اسٹار بچوں میں ہوتا ہے۔ کنگ خان نے اکثر اپنے انٹرویوز میں بتایا ہے کہ آریان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ فلم سازی کے تخلیقی پہلو کی طرف مائل ہیں۔ اب وہ ایک ویب سیریز کے ساتھ اداکار کے طور پر نہیں بلکہ ایک مصنف کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ آریان خان کی بطور رائٹر پہلی ویب سیریز کی شوٹنگ اس سال کے آخر تک شروع ہونے والی ہے ویب سیریز کے لیے آڈیشنز جاری ہے . اور اس ویب سیزیز کے لئے کافی ایکٹرز بھی آڈیشنز دے ہے ہیں. شاہ

    رخ خان کا بیٹا اداکاری میں تو دلچپسی نہیں رکھتے لیکن دیکھنا یہ ہےکہ بطور رائٹر وہ کیا جادو جگاتے ہیں. آریان خان کی بہن سوہانا خان ذویا اختر کی فلم سے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے بڑی سکرین پر بطور چائلڈ اینٹری دے چکے ہیں انہوں نے اپنے والد کی فلم کبھی خوشی کبھی غم میں اپنے والد کے ہی بچپن کا کردار ادا کیا تھا. شاہ رخ خان کے مداح یہ توقع کررہے تھے کہ شاید شاہ رخ خان کے بچے بالی وڈ میں بطور اداکار کام کریں گے لیکن آریان کا دھیان اداکاری کی طرف نہیں ہے جبکہ سہانا خان اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں.

  • گوری ساونت کون ہیں جن پر سشمیتا سین کی ”تالی ” بن رہی ہے؟

    گوری ساونت کون ہیں جن پر سشمیتا سین کی ”تالی ” بن رہی ہے؟

    سشمیتا سین نے گزشتہ روز اپنی اگلی ویب سیریز ‘تالی’ کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔سشمیتا سین نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر فلم تالی میں اپنے روپ کی ایک جھلک تصویر کی صورت میں شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں‌ لکھا کہ تالی بجاؤنگی نہیں، بجواؤنگی، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے اس کردار کو کرنے پر فخر ہے اور عزت کے ساتھ زندگی جینے کا حق ہر کسی کو ہے. اب سوال یہ ہے کہ ٹرانسجینڈر گوری ساونت ہیں کون؟‌گوری نے کچھ سال پہلے وِکس کے ایک اشتہار میں کام کیا تھا، جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گیا تھا۔ وہ ایک ٹرانس جینڈر حقوق کارکن ہیں، جو پونے میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نے اپنا نام خود ہی گوری ساونت رکھ لیا. گوری ساونت ایک پولیس اہلکار اور گھریلو خاتون کے ہاں پیدا ہوئی۔ انکی ماں انہیں دنیا میں نہیں لانا چاہتی تھیں وہ اپنے حمل کے ساتویں مہینے اسقاط حمل کرنا چاہتی تھیں لیکن ڈاکٹرز نے نصیحت کی کہ ایسا مت کیجے کیونکہ آپکی جان کو خطرہ ہے. پھر جب گوری سات سال کی ہوئی تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا.گوری 17 سال کی عمر میں

    گھر سے بھاگ گئیں کیونکہ ان کے والد نے اس کی شناخت کو قبول نہیں کیا جب وہ گھر سے بھاگیں تو اس وقت ان کی جیب میں محض ساٹھ روپے تھے. ان کا نام گنیش رکھا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنا نام گوری رکھ لیا. گوری اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے خواجہ سراؤں کے گود لینے کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور وکالت کی۔ 2008 میں اس نے گایتری نامی لڑکی کو گود لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو تیسری جنس کے طور پر تسلیم کرنے کے لیے بھی جدوجہد کی۔ 2019 میں، گوری LGBTQIA+ کمیونٹی کی پہلی رکن بن گئیں جنہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے انتخابی سفیر کا عہدہ دیا گیا۔اس کے علاوہ گوری ایک این جی او بھی چلاتی ہیں جس کا نام سخی چار چوگھی ہے جو کہ صحت کی خدمات مہیا کرتی ہے، جنسی بیداری پھیلاتی ہے، اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
    فلم ” تالی ” 10 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔کہا جا رہا ہے کہ اس ویب سیریز کے لئے 300 ٹرانس جینڈر فنکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

  • این ایف آر سی سی کا اجلاس؛ سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی مرمت و بحالی کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

    این ایف آر سی سی کا اجلاس؛ سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی مرمت و بحالی کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

    این ایف آر سی سی کا اجلاس جس میں سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی مرمت و بحالی کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

    نینشل فلڈ ریسپانس اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کا ڈپٹی چیئرمین و وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز شریک تھے.

    جبکہ اجلاس میں وزارت ریلوے ، وزارت مواصلات ، چیف سیکرٹریز اور ہیلتھ سیکرٹریز بھی شریک ہوئے. چیئرمین این ایچ اے نے فورم کو سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی مرمت و بحالی کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اورانڈس ہائی وے کے بڑے حصے سے پانی اتر چکا ہے.
    بریفنگ میں بتایا گیا کہ: این فائیو پر 66 کلو میٹر حصے کی تعمیر ومرمت میں چین مدد کر رہا ہے جبکہ این فائیو کے باقی متاثرہ حصوں کی تعمیر و مرمت کے لیے اے ڈی پی سے بات چیت چل رہی ہے. علاوہ ازیں بریفنگ میں کہا گیا کہ؛ سکھر سے حیدر آباد موٹر وے کے لیے زمین ایکوائر کر لی گئی ہے.
    وزارت ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ؛ ایم ایل ون پر فریٹ اور پسنجر ٹرینیں مکمل بحال ہوگئی ہیں،جبکہ جیکب سبی سیکشن پر ابھی کچھ پانی موجود ہے. وزارت ریلوے نے مزید کہا کہ؛ کوئٹہ تفتان پر 104 پلوں کی مرمت کردی گئی ہے اور ایم ایل ٹو پر صرف دو پلوں کی مرمت رہ گئی ہے. فورم کا سڑکوں اور ریلوے لائنوں کی بحالی کے لیے ابتک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا.

    پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
    پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
    سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
    ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
    نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

  • والدین کے گھر سے شفٹ ہوئی تو ذمہ داریوں کا احساس بڑھ گیا عالیہ بھٹ

    والدین کے گھر سے شفٹ ہوئی تو ذمہ داریوں کا احساس بڑھ گیا عالیہ بھٹ

    عالیہ بھٹ اس وقت بالی وڈ کی کامیاب ترین سٹارز میں سے ایک ہیں۔ انتہائی باصلاحیت اداکارہ نے 19 سال کی عمر میں 2012 میں ریلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر سے اپنا شاندار آغاز کیا۔ تاہم امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی 2014 کی فلم ہائی وے سے ان کے کیرئیر نے اڑان بھری اس میں ان کی اداکاری کو بےحد سراہا گیا. عالیہ بھٹ ایک آزاد زندگی گزارنے کی قائل رہی ہیں انہوں نے 2017 میں ممبئی کے جوہو میں اپنے خوابوں کا گھر خریدا۔ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنے والدین کے گھر کو چھوڑ کر اپنے عالیشان اپارٹمنٹ میں رہنے کے لیے چلی گئیں. عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ اپنے والدین سے دور رہنے نے مجھے زیادہ ذمہ دار اور خود مختار بنایا، لیکن اداکارہ اپنے جوہو کے گھر میں اکیلی نہیں رہتی تھیں۔ عالیہ کی بڑی بہن شاہین بھٹ اور ان کی بلی ایڈورڈ اس

    وقت ان کے ساتھ تھیں. عالیہ کہتی ہیں ماں باپ کا گھر چھوڑنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میرے تعلقات میرے والدین اور بہن کے ساتھ زیادہ بہتر ہوئے . انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھے رشتوں کی اہمیت کا احساس بھی ہوا. عالیہ بھٹ نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے خوابوں کا گھر بنایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کو اپنے جوہو گھر کا اندرونی حصہ بنانے میں 2 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ عالیہ بھٹ اس وقت اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ پالی ہلز، ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ واستو میں مقیم ہیں۔ اداکارہ جو اب بیوی اور کپور بہو کے طور پر نئی ذمہ داریوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر نے باندرا ممبئی میں ایک ساتھ ایک نیا گھر بھی خریدا ہے اور یہ ابھی زیر تعمیر ہے۔

  • اداکار ارون بالی کا ممبئی میں انتقال

    اداکار ارون بالی کا ممبئی میں انتقال

    متعدد فلموں اور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معروف اداکار ارون بالی کا ممبئی میں انتقال ہو گیا ہے .ارون ڈرامہ چانکیہ میں کنگ پورس اور دوردرشن کے سوپ اوپیرا سوابھیمان میں کنور سنگھ کے کردار کے لیے مشہور تھے۔ 79 سالہ اداکار کو اس سال کے شروع میں Myasthenia Gravis نامی نایاب اعصابی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ ممبئی کے ہیرانندنی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ارون کے بیٹے انکش بالی نے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ارون آج صبح 4.30 بجے کے قریب انتقال کر گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، وہ Myasthenia gravis میں مبتلا تھےانہوں نے کہا کہ ابو کا موڈ دو تین دن سے بدل رہا تھا انہوں نے اپنے کیئر ٹیکر سے کہا کہ وہ واش روم جانا چاہتے ہیں واش روم سے باہر آئے تو بالے بیٹھنا چاہتا ہوں پھر اسکے بعد وہ کبھی بھی نہیں اٹھے.

    انکش نے مزید یہ بھی کہا کہ والد کی آخری رسومات کلادا کی جائیں گی کیونکہ ہمارے خاندان کے بہت سے لوگوں نے امریکہ سے آنا ہے .یاد رہے کہ ارون بالی 1942 میں پنجاب کے جالندھر میں پیدا ہوئے۔ وہ نیشنل ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ 2000 کی دہائی میں، ارون کمکم میں ہرش وردھن وادھوا جیسے اپنے "دادا” کے کرداروں کے لیے مشہور ہوئے اور اس کے لیے انہوں نے ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں۔ وہ 3 ایڈیٹس، باغی، برفی، پی کے، کیدارناتھ اور پانی پت میں نظر آئے. ارون آخری بار وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی فلم ”الوداع” میں نظر آئے تھے، جو آج سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، رشمیکا منڈنا، اور نینا گپتا کے ساتھ سنیل گروور، پاویل گلاٹی، اشیش ودیارتھی، ایلی اورام، ساحل مہتا، شیوین نارنگ اور ابھیشیک خان نے معاون کردار ادا کیے ہیں۔

  • عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک: عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے

    عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک: عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے

    عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک؛ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے

    سابق وزیر اعظم خان کی ایک اور آڈیو ہیکرز کی جانب سے لیک کردی گئی جس میں وہ کہہ رہے کہ "آپ کو بہت بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا. انہوں نے مزید کہا کہ "اب سے لیکر 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔”


    ہارس ٹریڈنگ کے کھیلاڑی عمران خان نے مزید کہا کہ؛ پانچ ( ایم این ایز) تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہے کی وہ جو پانچ ہیں نہ وہ پانچ بڑے اہم ہیں اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ اور لے دے، دس ہو جائیں تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے اور اس وقت قوم الارم ہوئی ہوئی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے.” عمران نے آڈیو میں مزید کہا کہ کوئی بھی ہربہ ہو ایک ایک ( ایم این اے ) بھی اگر کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بہت فرق پڑے گا.


    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو لیک کا پارٹ 2 سامنے آیا تھا جس میں عمران خان اپنے پرسنل سیکریٹری اعظم خان اور اسد عمر، شاہ محمود قریشی سے سائفر سے متعلق بات کرتے سنائی دیئے تھے. آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ’اچھا شاہ جی، کل آپ نے، ہم نے، تینوں نے اور سیکریٹری خارجہ نے میٹنگ کرنی ہے، اس میں ہم نے صرف کہنا ہے کہ وہ جو لیٹر ہے نا اس کے چپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دے، اعظم خان کہہ رہا ہے کہ اس کے منٹس بنا لیتے ہیں، اسے فوٹو اسٹیٹ کرا لیتے ہیں۔
    اس موقع پر ایک اور آواز سنی جاتی ہےجس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اعظم خان کی تھی، وہ پوچھتے ہیں کہ یہ سائفر 7 یا 8 تاریخ کو آیا تھا؟ مبینہ طور پر عمران خان کہتے ہیں کہ ملاقات 7 تاریخ کو ہوئی تھی۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم نے تو امریکیوں کا نام لینا ہی نہیں ہے، کسی صورت میں، اس ایشو کے اوپر پلیز کسی کے منہ سے امریکا کا نام نہ نکلے، یہ بہت اہم ہے آپ سب کے لیے، کس ملک سے لیٹر آیا ہے، میں کسی کے منہ سے اس کا نام نہیں سننا چاہتا۔ اس دوران مبینہ طور پر اسد عمر کہتے ہیں کہ لیٹر نہیں ہے، میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، اس پر عمران خان کہتے ہیں کہ وہی ہے نا، میٹنگ کی ٹرانسکپرٹ اور لیٹر ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو ٹرانسکرپٹ تو نہیں سمجھ آنی تھی نا، آپ پبلک جلسے میں تو یہ کہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ واضح گزشتہ 28 ستمبر کو بھی عمران خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جو سائفر پارٹ 1 تھا، اس میں بھی مبینہ سائفر کے حوالے سے ہی اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان سے بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا. آڈیو کی ابتدا میں مبینہ طور پر عمران خان نے کہا تھا کہ ہم نے بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر، نام نہیں لینا امریکا کا، صرف کھیلنا ہے کہ یہ تاریخ پہلے سے تھی اس کے اوپر۔

    گفتگو میں مبینہ طور پر اعظم خان نے کہا تھا کہ میں سوچ رہا تھا کہ یہ جو سائفر ہے میرا خیال ہے ایک میٹنگ اس پر کر لیتے ہیں، دیکھیں آپ کو یاد ہو تو سفیر نے آخر میں لکھا تھا ڈیمارش کریں۔ اگر ڈیمارش نہیں بھی دینا تو میں نے رات کو اس پر بہت سوچا کہ اس کو کس طرح کور کرنا ہے، ایک میٹنگ کرتے ہیں جس میں شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ ہوں گے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے آڈیو میں مزید کہا گیا کہ شاہ محمود کو کہیں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں، وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اسے کاپی میں بدل دیں گے، وہ میں منٹس میں (تبدیل) کردوں گا کہ سیکریٹری خارجہ نے یہ چیز بنادی ہے۔

    آڈیو میں مبینہ طور پر اعظم خان نے مزید کہا کہ بس اس کا کام یہ ہوگا کہ اس کا تجزیہ ہوگا جو اپنی مرضی کے منٹس میں کردیں گے تاکہ دفتری ریکارڈ میں آجائے اور تجزیہ یہی ہوگا کہ سفارتی روایات کے خلاف دھمکی دی گئی، سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں۔ مبینہ طور پر اعظم خان بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ (میٹنگ کے) منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں نا وہ پھر (اپنی مرضی سے) ڈرافٹ کرلیں گے۔

    اس پر عمران خان کو یہ پوچھتے سنا جاسکتا ہے کہ تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں، شاہ محمود قریشی، آپ (اعظم خان) اور سہیل (سیکریٹری خارجہ)، ٹھیک ہے تو پھر کل ہی کرتے ہیں۔ آگے اعظم خان کو مزید کہتے سنا گیا کہ تاکہ چیزیں ریکارڈ پر آجائیں، آپ یہ دیکھیں یہ قونصلیٹ فار اسٹیٹ ہیں، وہ پڑھ کر سنائے گا تو میں کاپی کرلوں گا آرام سے تو آن ریکارڈ آجائے گا کہ یہ چیز ہوئی ہے۔

    آڈیو میں مبینہ طور پر اعظم خان نے عمران خان سے مزید کہا کہ آپ سیکریٹری خارجہ کو بلائیں تاکہ بیوروکریٹک ریکارڈ پر چلا جائے۔ جس کے بعد عمران خان کی آواز میں کہا گیا کہ نہیں تو اسی نے تو لکھا ہے سفیر نے۔ جس پر اعظم خان کو یہ کہتے سنا گیا کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے نا۔۔۔۔۔ یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا۔ اس پر مبینہ طور پر عمران خان نے کہا کہ یہ یہاں سے اٹھی ہے، اس نے اٹھائی ہے، لیکن خیر ہے تو غیر ملکی سازش۔

  • تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ؛  پاکستان  نے بنگلادیش  کو شکست دے دی

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ؛ پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ؛ پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

    پاکستان بنگلہ دیش تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو اکیس رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں انہوں نے چار اوورز کرائے، اور 24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


    بنگلادیش کے خلاف محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 21 ویں ففٹی بنائی، میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، شان مسعود نے 31 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز 8 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
    پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
    سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
    ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
    ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
    نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار