Baaghi TV

Author: +9251

  • فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جت میں جو مولا جٹ کا کردار کیا ہے وہ 1979 میں بنی فلم مولا جٹ کے کردار مولا جٹ سے متاثر ہے . آج سے 43 سال قبل ریلیز ہوئی فلم میں مولا جٹ کا کردار سلطان راہی نے ادا کیا تھا لیکن جدید دور کے مولا جٹ فواد خان ہیں. فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انڑویو میں کہا ہے کہ سلطان راہی فن کے بادشاہ تھے اور ان کا جو فن ہے میں اسکو بالکل بھی نہیں چھو سکتا. مولا جٹ کا کردار کرنے کےلئے میں نے خاص قسم کی تیاری نہیں کی تھی میری تیاری محدود قسم کی تھی. پرانی مولا جٹ میں‌ نے پوری نہیں دیکھی ہوئی تھی کچھ

    کچھ سینز میں نے دیکھے تھے. سلطان راہی نے جس مہارت سے مولا جٹ کا کردار کیا ویسا کرنا میرے لئے تو ناممکن تھا اس لئے میں نے جگاڑ نکالی اور جدید دور کے مولا جٹ کے کردار کو کیا. اب کیسا کیا یہ تو آپ سب دیکھ کر ہی بتائیں گے. میں‌ نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں. میں جب کوئی پراجیکٹ کر لیتا ہوں تو اس کے بعد میں صرف آڈینز کے ری ایکشن کا منتظر ہوتا ہوں. اب دیکھتے ہیں کہ نئے دور کی مولا جٹ شائقین کو کتنی پسند آتی ہے ویسے مجھے یقین ہے کہ بلال لاشاری نے اچھا کام کیا ہے شائقین مایوس نہیں ہوں گے.

  • ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی کیسے بدلی، انہی کی زبانی

    ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی کیسے بدلی، انہی کی زبانی

    ہر آرٹسٹ کی زندگی کا کوئی ایسا پراجیکٹ ضرور ہوتا ہے جو اسکی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے. اگر ہم کہیں کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے فواد خان کی زندگی بدل کر رکھ دی ان کا کیرئیر عروج پہ پہنچا دیا تو بےجا نہ ہو گا. اور فواد خان بھی اس چیز کو مانتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے میری کیا ماہرہ خان کی بھی زندگی بدل کر رکھ دی. میں مانتا ہوں کہ اس پراجیکٹ نے

    ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور میں آج تک اس ڈرامہ کی تمام ٹیم کو یاد رکھے ہوئے ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں.اس ڈرامے کے بعد شاید میں نے سٹار ڈم دیکھا. جہاں جاتا تھا لوگ پہچانے تھے. آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ہمسفر کا بہت بڑا ہاتھ ہے. یوں فواد خان نے بتا دیا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر نے ان کی زندگی کو کس طرح سے بدل کر رکھ دیا کہ بالی وڈ تک ان کی شہرت جا پہنچی آج فواد خان صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بالی وڈ کے بھی سپر سٹار ہیں. یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر میں ماہرہ اور فواد کے علاوہ عتیقہ اوڈھو و دیگر بھی تھے ڈرامے کی ڈائریکشن درمد سلطان کھوسٹ کی تھی.

  • فواد خان کو شعیب منصور سے پہلی بار کس نے ملوایا ؟اور فلم خدا کےلئے انہیں کیسے ملی؟

    فواد خان کو شعیب منصور سے پہلی بار کس نے ملوایا ؟اور فلم خدا کےلئے انہیں کیسے ملی؟

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکار فواد خان پہلی بار اگر کسی فلم میں نظر آئے تو وہ فلم تھی خدا کے لئے. فلم خدا کےلئے شعیب منصور نے ڈائریکٹ کی تھی. فواد خان کو اس فلم کے بعد نوٹس کیا گیا انہیں ڈراموں میں بھی کاسٹ کیا گیا. فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے پہلی بار سال 2000 میں ایک سٹ کام کیا تھا، اس کے بعد کافی سال کام نہیں کیا. بلال لاشاری جو کہ میرے سکول کے زمانے کے دوست ہیں ان سے چونکہ میری دوستی ہے لہذا انہوں نے مجھے شعیب منصور سے ملوایا اور ملاقات اچھی رہی، اس کے بعد شعیب منصور نے مجھے فلم

    میں کاسٹ کیا. فواد خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں سلیکٹیو رہا ہوں، سلیکٹیو رہنے کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک وقت میں ایک ہی کام کرسکتا ہوں. فواد خان نے اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی فلم مولا جٹ کے لئے جو پنجابی بولی وہ شاید اب بھول بھی چکا ہوں گا. میں کراچی میں پیدا ہوا لاہور میں ، میری پرورش ہوئی، گھر میں بھی کبھی پنجابی نہیں بولی گئی لہذا مجھے بالکل ہی پنجابی بولنی نہیں آتی. یاد رہے کہ فواد خان کی فلم مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز ہونے جا رہی ہے

  • آپ میری مدد کریں میں آپکی مدد کروں گا، جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی  گفتگو پر مبنی آڈیو لیک

    آپ میری مدد کریں میں آپکی مدد کروں گا، جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی گفتگو پر مبنی آڈیو لیک

    جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے معاملے نے ایک بار پھر ایک ایسا موڑ لے لیا ہے کہ جس کے بارے میں سن کر آپ حیران ہوجائیں اور آپ بھی شاید سوچنے پر مجبور ہو جائیں کہ کیا واقعی جانی ڈیپ کو ملنے والا انصاف میرٹ پر ہے یا نہیں. حال ہی میں جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر آئی ہے اس آڈیو میں جانی ڈیپ ایمبر ہرڈ کو کہتے ہوئے سنے جآ سکتے ہیں کہ آپ میری مدد کریں میں‌آپ کی مدد کروں گا . یہ‌آڈیو عدالت میں بھی چلائی گئی ہے.اس آڈیو ٹیپ میں ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کے حوالے سے

    جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے چھپائی گئی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔جب سے جانی ڈیپ اور ایمبرہرڈ کے درمیان ہونے والی گفتگو منظر عام پر آئی ہے عدالت سمیت لوگ حیران ہیں . واضح رہے کہ ایمبرہرڈ نے اپنے شوہر پر مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے اس کے بعد جانی ڈیپ نے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جسے وہ جیت گئے لیکن ایمبر ہرڈ اس فیصلے سے ناخوش تھیں لہذا انہوں نے ایک بار پھر سے عدالت کے ساتھ رجوع کیا اور اب جو تٍفصیلات سامنے آ رہی ہیں وہ کافی حیران کن ہیں‌دیکھنا یہ ہے کہ اب کیس کا فیصلہ کیا ہوتا ہے.

  • طلاق کے بعد میرے اور میرے سابق شوہر کے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں ملائکہ اروڑہ

    طلاق کے بعد میرے اور میرے سابق شوہر کے تعلقات پہلے سے بہتر ہیں ملائکہ اروڑہ

    بالی وڈ کی معروف رقاصہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ خاصی مقبول ہیں اپنے فیشن سٹائل اور رقص کی وجہ سے. انہوں نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ شادی کی، اور ارباز خان کے ساتھ ان کی محبت کی شادی تھی یہ شادی 19 سال کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی لیکن ملائکہ اروڑہ اس پر ہیں کافی خوش . ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے لئے کھڑی ہوئی اور میں نے وہ فیصلہ کیا جو میرا دل چاہتا ہے میں کسی دبائو میں نہیں آئی. عورت کو وہ فیصلہ کرنا چاہیے جو اس کا دل کہتا ہے گھٹ گھٹ کرنہیں رہنا چاہیے. ملائکہ اروڑہ نے

    مزید یہ بھی کہا کہ میرے بیٹے کے مجھ سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور اب تو میرے تعلقات میرے سابق شوہر کے ساتھ بھی اچھے ہیں اور ہم پہلے سے زیادہ ایک دوسرے کو عزت دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں. ملائکہ اروڑہ نے کہا کہ ایسے رشتے میں‌کبھی نہیں رہنا چاہیے کہ جس پہ آپ کا دل نہ مانے مجھے جب لگا کہ مجھے ارباز سے الگ ہوجانا چاہیے میں ہو گئی اور میں نے دنیا کی پرواہ نہیں کی . یاد رہے کہ ملائکہ اورڑہ نے نوے کی دہائی میں شاہ رخ خان کے ساتھ گانا چھئیاں چھئیاں‌پر ڈانس کیا جو آج تک مقبول ہے اسکے علاوہ ان کے کئی پاپ گانے مشہور ہیں جن پر انہوں نے ڈانس کیا جن میں گڑ نالوں عشق مٹھا قابل زکر ہے.

  • پریانکا چوپڑا اور امریکی نائب صدر کی گفتگو وائرل

    پریانکا چوپڑا اور امریکی نائب صدر کی گفتگو وائرل

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا پڑا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کی اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی گفتگو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ۔ اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے تصویریں اور وڈیو پوسٹ کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین کو ہمیشہ سے ہی دبایا جاتا رہا ہے انکی صلاحیتوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا رہا ہے لیکن خواتین اب ایک اچھے مقام پر ہیں ، اگر مل کر کا م کیا جائے تو غلطیوں کو درست کیا جاسکتا ہے۔ پریانکا چوپڑہ نے تصاویر اور وڈیو کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ میں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو بتایا کہ میرے شوہر امریکہ میں ووٹ ڈال سکتے ہیں

    میری بیٹی بھی امریکہ میں ووٹ ڈال سکتی ہے لیکن میں امریکہ میں ووٹ نہیں ڈالتی۔ پریانکا چوپڑا اور امریکی نائب صدر کی گفتگو اور ان کی ملاقات پر سوشل میڈیا مثبت انداز میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑہ ہالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں اور انہیں ہالی وڈ میں خاصی پذیرائی بھی ملی پریانکا اداکاری کے ساتھ گاتی بھی ہیں۔ پریانکا نے انگلش زبان میں گیت گائے ہیں ان کے کریڈٹ پر بالی وڈ کی سپرہٹ‌ فلمیں ہیں . پریانکا چوپڑا نیگیٹیو کردار بھی ادا کر چکی ہیں .

  • منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری ، فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی جھلک ، شائقین پرجوش

    منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری ، فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی جھلک ، شائقین پرجوش

    منی بیک گارنٹی جس کا حال ہی میں دوسرا ٹیزر جاری کیا گیا ہے اس ٹیزر میں فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی جھلک بھی دکھائی دی ہے ، شائقین دونوں کی پہلی جھلک دیکھ کر کافی پر جوش ہیں اور اس ٹیزر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے. اس فلم کے پہلے ٹیزر میں کسی بھی آرٹسٹ کی جھلک نہیں دکھائی گئی تھی لیکن دوسرے ٹیزر نے پہلے ٹیزر سے بھی زیادہ دھوم مچا دی ہے. شائقین بے چینی سے اب اس فلم کی ریلیز کا انتظارکررہے ہیں. وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں‌جلوہ گر ہورہے ہیں اس لئے کرکٹ کے شائقین بھی اس فلم کو

    دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم ، شنیرا اکرم کے علاوہ عائشہ عمر ، فیصل قریشی ، میکال ذوالفقار ، ریمبو ، گوہر رشید ، کرن ملک ، شفاعت علی ، شایان خان و دیگر شامل ہیں . فلم کی ڈائریکشن فیصل قریشی کی ہے اور اسے اگلے برس ریلیز کیا جائیگا. فلم کا ٹیزر کافی مختلف ہے اور الگ ہے عموما پاکستان میں ایسی فلمیں کم کم بنتی ہیں کہا جا رہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے اور شائقین سراہیں گے. یاد رہے کہ فواد خان اور وسیم اکرم پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں.

  • ملک میں جدید ترین واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام کا فیصلہ

    ملک میں جدید ترین واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام کا فیصلہ

    سیلاب کی تباہ کاریوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے جدید ترین واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد میں یہ سینٹربنایا جائے گا۔ ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) معظم اعجاز کے مطابق سینٹر کا امریکہ کی معروف یونیورسٹی سے الحاق ہوگا اور یہ ارسا سے بڑی اور مختلف باڈی ہوگی۔ اس وقت ارسا پانی کی تقسیم اور کوٹے پر کام کرتی ہے تاہم یہ سینٹر پانی سے متعلق منصوبہ بندی کرکے صوبوں سے مل کرعمل کروائے گا۔ یہ سینٹر وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ایڈوائزری جاری کیا کرے گا۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین سردار محمد شفیق ترین کی زیرصدارت آج ہوا جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد حصہ تین یونیورسٹیوں کو ملنے کا انکشاف ہوا ہے. اس حوالے سے سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی بجٹ کا 50 فیصد حصہ نسٹ یونیورسٹی کو ملتا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا 30 فیصد نیوٹیک اور کامسیٹس کے منصوبوں پر خرچ ہوتا ہے اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے باقی 13 اداروں کو بیس فیصد ترقیاتی بجٹ ملتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ: باقی اداروں میں ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں حصہ نہیں ملتا ہے اور ذیلی اداروں کے سربراہان وقت پر تعینات نہیں ہوتے ہیں جبکہوزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذیلی اداروں میں سربراہان کے میرٹ پر تعیناتی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر نیوٹیک یونیورسٹی کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بیچلر آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا کورس متعارف کیا گیا جس میں یونیورسٹی طلبہ کو 6 ماہ کیلئے انڈسٹری کے حوالے کردیتے ہیں۔

    اسکے علاوہ پانی کا مسئلہ ہماری فوڈ سیکورٹی سے جڑا ہوا ہے جو کے لئے نیو ٹیک یونیورسٹی میں سینٹر فار واٹر ریسرچ بنایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے جدید واٹر منیجمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ جدید واٹر منیجمنٹ سسٹم امریکہ کی معروف یونیورسٹی کے الحاق سے قائم ہو گا ۔

  • تماشا گھر میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا حمیرا علی

    تماشا گھر میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا حمیرا علی

    حمیرا علی اے آر وائی کے رئیلٹی شو تماشا گھر میں پارٹیسپینٹ تھیں انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی اور تماشا گھر میں گزرے وقت اور وہاں کی یادوں‌ کو شئیر کیا. حمیرا علی نے کہا کہ میں نے تماشا گھر میں بہت کچھ سیکھا وہاں مختلف قسم کے لوگ تھے جن کے مختلف رویے تھے. میں نے سب کو ہینڈل کیا میں نے اس گھر میں مشکل وقت بھی دیکھا. حمیرا علی نے کہا کہ میں خود کے ساتھ کھڑی رہی. انہوں نے کہا کہ میں آے آر وائی چینل کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے مجھے اس پروگرام میں‌شرکت کا موقع فراہم کیا.اس پروگرام میں شرکت

    کی وجہ سے ہی مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے میں نے یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے شاید زندگی بھر کہیں اور سے سیکھنے کا موقع نہ ملتا. یاد رہے کہ حمیرا علی کو تماشا گھر میں کڑے وقت کا سامنا رہا ان کے ساتھ سید صائم علی سمیت دیگر پارٹیسپینٹس نے خاصا تلخ رویہ رکھا. ان کے بالوں کا کبھی مذاق بنایا گیا تو کبھی ان کی فزیک کو ڈسکس کیا گیا لیکن حمیرا علی نے بہت بہادری کے ساتھ سب کا مقابلہ کیا. تماشا گھر کی میزبانی عدنان صدیقی نے کی یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو پاکستان میں کسی چینل پر نظر آیا ، اس شو کا بنیادی آئیڈیا بھارتی شو بگ باس سے لیا گیا.

  • ڈالر مزید سستا ہو کر 227 روپے کا ہوگیا

    ڈالر مزید سستا ہو کر 227 روپے کا ہوگیا

    انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روزڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے45 پیسےتک سستا ہوگیا۔ڈالرانٹربینک میں227 روپےکی سطح پرپہنچ گیا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی آمد سےقبل ڈالر 237 روپے 2 پیسے پرتھا۔اسحاق ڈارکی آمد پرپہلےروز ڈالر 3 روپے11 پیسےسستا ہوکر233 روپے91 پیسوں کی سطح پرآگیا تھا۔ فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ستمبرکےاختتام تک ڈالر228 روپے45 پیسوں کی سطح تک گرگیا۔ مجموعی طور پر اس دوران اب تک ڈالر10 روپے2 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔

    پاکستان میں عام طور پر یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ جب ڈالر کی قیمت اوپر جاتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، لیکن جب ڈالر سستا ہوتا تو اشیا کی قیمتیں اپنی جگہ برقرار رہتی ہیں چوہدری عمران گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں۔ ایک بین القوامی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ؛ ہمیں روز گاڑیوں کے ریٹ متعین کرنے کی جو انوائس ملتی ہے تو اس میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوتی۔ گاڑیوں کی قیمتوں کے تعین میں بڑی کمپنیوں اور ان کی فرنچائزز کی اجارہ داری ہے اور ریٹ بھی وہی نکالتے ہیں۔‘
    انہوں نے بتایا کہ ’ڈالر ایک روپیہ بھی اوپر جائے تو اگلے دن نئے ریٹ کی انوائس جاری ہو جاتی ہے۔ لیکن جب ڈالر کا ریٹ نیچے جاتا ہے تو اس میں کمی نہیں کی جاتی۔ میرے پاس جو گاڑی 27 لاکھ کی تھی وہ اب 43 لاکھ روپے کی ہو چکی ہے۔ اب جب ڈالر ریٹ نیچے آیا ہے تو مجھے روزانہ کسٹمرز کی کالز آتی ہیں کہ گاڑیوں کے ریٹ نیچے آئے ہیں یا نہیں کیونکہ ڈالر نیچے آ گیا ہے تو میرا جواب نفی میں ہوتا ہے۔‘
    انہوں نے مزید کہا کہ ’15 سالوں میں ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا کہ ڈالر نیچے آنے سے قیمتیں نیچے گئی ہوں۔