Baaghi TV

Author: +9251

  • اگر میں شادی شدہ ہوتی تو فخر سے کہتی میں میرڈ ہوں سعیدہ امتیاز نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اگر میں شادی شدہ ہوتی تو فخر سے کہتی میں میرڈ ہوں سعیدہ امتیاز نے ایسا کیوں کہا؟‌

    معروف ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ اگر میں شادی شدہ ہوتی تو فخر سے کہتی کہ میری شادی ہوئی ہے میں‌یہ نہ کہتی کہ میرا منگیتر ہے. بھئی جب شادی ہوئی ہے تو فخر سے بولیے کہ شادی ہوئی ہے شادی شدہ ہوں ،منگیتر کیوں کہنا ، شادی دو انسانوں‌کے درمیان ایک خوبصورت رشتہ ہوتا ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں چیزوں کو نہیں چھپاتی نہ ہی اپنے معاملات دوسروں سے مخفی رکھتی ہوں. سعیدہ امتیاز نے یہ بات اپنی ساتھی کنٹیسنٹ( تماشاگھر) مریحا صفدرکو سنائی. سوشل میڈیا پر سعیدہ امتیاز کا یہ بیان سرکولیٹ کررہا ہے سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ مصطفی نامی ایک صارف نے لکھا کہ عمر اور مریحہ اچھے دوست

    ہیں اور سعیدہ ان میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ سعیدہ ان دونوں کی دوستی سے جیلس ہے اور ان دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے میں لگی رہتی ہے۔ جبکہ رابعہ سلطان نامی ایک صارف نے لکھا کہ سعیدہ صرف مریحہ سے جیلس ہے اور کچھ نہیں، انہیں اپنے جھوٹ اور دوسروں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فکرمند ہوناچاہیے۔ بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ آپ اتنی ظالم نہ بنیں اور دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں خدا آپ کے لئے آسانیاں پیدا کریگا۔ یاد رہے کہ اے آر وائی پر چلنے والے رئیلٹی شو تماشا گھر میں اس وقت تماشا زوروں پر ہے۔ سعیدہ امتیاز کا بیان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

  • حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کےلئے پکے گھر بنائیں گی

    حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کےلئے پکے گھر بنائیں گی

    پاکستان میں حالیہ سیلاب نے تباہی پھیر کر رکھ دی ہے کئی گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، مال مویشی سب کچھ پانی میں بہہ گیا ، کھیت کھلیان سب اجڑ گئے. ایسے میں سب پاکستانی مل کر اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کررہے ہیں. آرٹسٹ بھی سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں ان میں اگر دیکھیں‌ تو حدیقہ کیانی ہمیں‌سب سے آگے نظر آتی ہیں انہوں‌ نے سر توڑ کوشش کی ہے کہ سیلاب زدگان کو سر چھپانے کےلئے جگہ مل جائے. اس کوشش میں وہ کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ انہوں‌نے عارضی طور پر تو ٹینسٹس سیلاب متاثرین کو دئیے ہیں لیکن اب وہ ان کے لئے پکے گھر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں. حدیقہ کیانی نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں‌

    انہوں‌ نے کہا ہے کہ میں آپ سب کے پیار محبت اور ٹرسٹ کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں، میں‌نے ارادہ باندھا ہے کہ میں اب اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کو پکے گھر بنا کر دوں تاکہ وہ اپنی زندگیاں سکون سے بسر کر سکیں. آپ لوگ پکے گھر بنانے کے ضمن میں‌ میری مدد کریں ، مجھے یقین ہے کہ آپ کی مدد اور اللہ کی رضا سے ہم اس مقصد میں کامیاب ہوں گے. ہم پکے گھر بنانے کا سلسلہ تمبو سے شروع کریں گے آرمی ہمیں کافی سہولیات فراہم کررہی ہے لیکن آپ لوگوں‌ کی مدد کی ضرورت ہے . حدیقہ کیانی نے کہا کہ میری بھتیجی شازے اسلم نے ایک کو اکائونٹ بنایا ہے اس میں پاکستانی اور ، اورسیز پاکستانی فنڈز بھیجیں تاکہ ہم مل کر سیلاب زدگان کو چھت دے سکیں.

  • میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    لالی وڈ اداکارہ ریشم جن کی گزشتہ دنوں‌ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈال رہیں تھیں اور ساتھ ہی انہوں‌ نے پانی میں‌پلاسٹک کا شاپر بھی پھینک دیا ان کے ایسا کرنے کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور کہا گیا کہ ریشم ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں.ریشم پر ہر طرف سے خاصی تنقید کی گئی ریشم نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اور اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگی اور ایک وڈیو جاری کرکے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی میری پہلی غلطی ہے مجھے معاف کردیں لیکن اس کے بعد بھی وہ ٹرول ہو تی رہیں. ریشم نے اب کیا ہے گلہ ان کا کہنا ہے کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں یہ پہلی غلطی کی اس پر معافی بھی

    مانگی لیکن مجھے معافی نہ ملی. میرا دل اس لئے بھی دکھا کہ میرے ساتھ جن لوگوں‌نے میرے ساتھ کام کیا یا شوبز انڈسٹری کے کسی ایک فنکار نے میرے حق میں ایک ٹویٹ نہ کیا میرا ساتھ نہ دیا اور یہ نہ کہا کہ ریشم اچھی عورت ہے اچھی اداکارہ ہے اس سے غلطی ہوئی اس نے معافی مانگ لی. لیکن کسی نے بھی ایسا نہ کیا. اپنے وڈیو پیغام میں‌ریشم نے کہا کہ میرا ساتھ میری صرف ایک ساتھی فنکارہ علینہ خان نے دیا انہوں‌ نے اس سارے پیریڈ میں میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بلند رکھا میں‌ان کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں اور جنہوں‌نے ساتھ نہیں دیا ان سے یہی کہوں گی کہ ٹھیک ہے آپ نے میرا ساتھ نہیں دیا لیکن برا وقت سب پر آتا ہے کوئی نہیں.

  • وہ وقت گیا جب میری دال روٹی فلمسازوں کے سر چلتی تھی ناصر ادیب کا دو ٹوک بیان

    وہ وقت گیا جب میری دال روٹی فلمسازوں کے سر چلتی تھی ناصر ادیب کا دو ٹوک بیان

    معروف مصنف ناصر ادیب جنہوں‌ نے درجنوں پنجابی فلمیں لکھیں اور ان کی ہر دوسری فلم سپر ہٹ ہوئی ، سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی جوڑی کو بنانے والا یہ مصنف آج تک لکھ رہا ہے اور نوجوان نسل کے فلمساز ان کے لکھے ہوئے پر اعتبار کرتے ہیں، پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے ناصر ادیب سے اپنی فلم لکھوائی. ناصر ادیب نے گزشتہ رات پنجابی فلم کنڈی نہ کھڑکا کے پریمئیر میں شرکت کی اور وہاں انہوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دور گیا جب میری دال روٹی فلمسازوں کے سر پر

    چلتی تھی یہ جتنا پیسہ دیتے تھے میں اتنے میں ہی ان کو کہانی لکھ کر دے دیا کرتا تھا. اب تو اگر مجھ یہ سے یہ لوگ لکھوانا چاہتے ہیں تو بھئی اب تو جو رائٹر کی صحیح معنوں میں فیس ہونی چاہیے وہ مجھے ادا کریں گے تو میں لکھوں گا ورنہ میں نہیں‌لکھوں گا. ناصر ادیب کی اس بات پر حسن عسکری نے کہا کہ ناصر ادیب اپنا بھائی ہے بس کبھی کبھی تھوڑا غصہ کر جاتا ہے لیکن ہم اسے منالیں گے اور یقینا جو اسکی محنت ہے اس کو اس حساب سے معاوضہ دیا جائے گا ہم سب نے پہلے بھی مل کر کام کیا اور آئندہ بھی انڈسٹری کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے. تاہم ناصر ادیب نے کہا کہ دوستی اپنی جگہ کام اپنی جگہ.

  • پنجابی فلم کنڈی نہ کھڑکا کا لاہور میں پریمئیر

    پنجابی فلم کنڈی نہ کھڑکا کا لاہور میں پریمئیر

    چھوٹے بجٹ سے تیارکردہ پنجابی فلم ” کنڈی نہ کھڑکا” کا گزشتہ رات لاہور میں پریمئیر ہوا. فلم کو نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ملک یعقوب نے بنایا ہے اور اس فلم کے ہیرو بھی یہ خود ہیں ان کے ساتھ بطور ہیروئین نیلم نور نے کام کیا ہے. لوکل سطح پر ہونے والے اس پریمئیر میں‌ ملک یعقوب نور نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی فلموں‌ کو سپورٹ کرنا چاہیے اگر ہم ایکدوسرے کی فلموں‌ کو سپورٹ کریں گے تو فلم انڈسٹری ترقی کریگی. اور پنجابی فلم انڈسٹری کو تو ویسے ہی بہت زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے. میری خواہش ہے کہ پنجابی فلم انڈسٹری ایک بار پھر

    پھلے پھولے تاکہ سٹوڈیوز میں لگے تالے کھلیں. نوجوان ڈائریکٹر اور ایکٹر ملک یعقوب نے بتایا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں‌لانے والے حسن عسکری ہیں اگر یہ نہ لاتے تو آج میں انڈسٹری میں‌ نہ ہوتا. اس موقع پر سلطان راہی کے بیٹے ایکٹر حیدر سلطان بھی موجود تھے انہوں‌ نے کہا کہ فلم کنڈی نہ کھڑکا اچھی فلم ہے پنجابی زبان میں بنی اس فلم کا سکرپٹ کافی اچھا ہے اور ہمیں سکرپٹس پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہے سکرپٹ اچھا ہو گا تو یقینا فلم بھی اچھی بنے گی اور لوگ دیکھنے کےلئے بھی آئیں. فلم کے پریمئیر پر پرڈیوسر صفدر ملک ، حسن عسکری ، حدیر سلطان راہی اور ناصر ادیب و دیگر موجود تھے.

  • جوائے لینڈ سے پہلے کون کونسی پاکستانی   فلم آسکر کےلئے نامزد ہوئی

    جوائے لینڈ سے پہلے کون کونسی پاکستانی فلم آسکر کےلئے نامزد ہوئی

    آسکر ایوارڈز میں فلموں‌ کی نامزدگی یقینا اعزاز کی بات ہے پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی نے فلم جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کر دیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم آسکر کی حتمی نامزدگیوں میں جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں. جوائے لینڈ سے پہلے بھی پاکستان آسکر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کچھ فلمیں آسکر کےلئے نامزد کی جا چکی ہیں. ان میں زندہ بھاگ ، ،دختر ، موڑ ، ماہ میر ، ساون ، کیک اور لال کبوتر کے نام قابل زکر ہیں یہ تمام وہ فلمیں ہیں‌جو الگ موضوع پر بنیں اور اپنے الگ موضوع کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں. تاہم ابھی تک بڑے

    پردے کی کوئی بھی فلم آسکر ایوارڈ نہیں‌ جیت سکی. اگر ہم ہمسایہ ملک بھارت کی انڈسٹری پر نظر ڈالیں تو یقینا وہ ایک بڑے ملک کی بڑی انڈسٹری ہے ان کے فنکار ہالی وڈ سمیت دیگر ممالک کی فلموں میں‌کام کرتے ہیں. بھارت میں ابھی تک صرف دو فلموں‌ کی آسکر کےلئے حتمی نامزدگی ہوئی ان میں 1989 میں بننے والی فلم سلام بومبے اور 2001 میں بننے والی فلم لگان تھی لیکن کوئی بھی فلم آسکر نہ حاصل کر سکی. اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کی حتمی نامزدگی میں آتی ہے یا نہیں. یاد رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے رواں برس ہی یہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کے لئے نامزد

    پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کے لئے نامزد

    پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے. پاکستان کی آسکر سلیشن کمیٹی نے فلم کو آسکر کی نامزدگی کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے. آسکر ایوارڈ کی کمیٹی رواں برس 21 دسمبر کو تمام ممالک سے بھیجی گئی فلموں کو دیکھنے کے بعد 15 فلموں‌ کو نامزد کریگی جبکہ حتمی 5 نامزدگیوں‌ کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا. پاکستان میں سلیکشن کمیٹی کی سربراہ شرمین عبید چنائے ہیں جو خود دو بار آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں اس کمیٹی میں ان کے ساتھ علی سیٹھی ، ثمینہ احمد ، جرجیس سیجا اور بی گل و دیگر شامل ہیں.تاہم فی الحال پاکستان کی طرف سے

    جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کیا گیا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں. فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ فلم آسکر کی حتمی نامزدگیوں‌ میں نہ صرف شامل ہو گی بلکہ آسکر ایوارڈ بھی جیتے گی.فلم کے ہدایت کار صائم صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ‌ کے ساتھ ساتھ شرمین عبید بھی ہیں پر امید کہ جوائے لینڈ آسکر کی حتمی نامزدگی میں‌ضرور شامل ہوگی.

  • پاکستانی معیشت سیلاب سے شدید معاشی اورانسانی بحران کا شکار ہوئی. وزارت خزانہ کی رپورٹ

    پاکستانی معیشت سیلاب سے شدید معاشی اورانسانی بحران کا شکار ہوئی. وزارت خزانہ کی رپورٹ

    وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق؛ پاکستانی معیشت سیلاب سے شدید معاشی اورانسانی بحران کا شکار.

    وزارت خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت حالیہ سیلاب کی وجہ سے شدید معاشی اورانسانی بحران کا شکار ہے،ملکی معیشت کو مہنگائی،بیرونی مالی دباؤ اور غیر یقینی صورت حال کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو ہدف سے کم رہنے کا امکان ہے، سیلاب کے باعث فصلیں متاثر ہوئی ہیں اورخوراک کےعدم تحفظ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کی وجہ خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ، سیلاب اور روپے کی قدر میں کمی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ 2 ماہ سے تیل اور خوراک کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے جب کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سیلاب میں کسانوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھر بار اور مویشیوں سے محروم ہوگئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ فنی خرابی کے باعث برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ
    نیازی نے سیاست بچانے کیلیے ملکی سالمیت خطرے میں ڈالی،شرجیل میمن
    اسلام آباد پولیس کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف، ایس ایچ او معطل
    رپورٹ کےمطابق جولائی اور اگست میں برآمدات میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات 5.1 ارب ڈالر رہیں۔2 ماہ میں ترسیلاتِ زر میں 3.2 فیصد کمی آئی اور5.2 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔جولائی اور اگست میں ٹریکٹر کی پیداوار میں 37.3 فیصد اورفروخت میں 18.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کےعلاوہ جولائی اور اگست میں زرعی قرضوں کی تقسیم میں 31.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید بتایا گیا کہ جولائی سے اگست کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.9 ارب ڈالر رہا،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری،زرمبادلہ زخائر،روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کےمطابق ایف بی آر کے ریونیو میں 9.7 فیصد اضافہ ہوا اوریہ 948 ارب روپے رہا۔ مالی خسارے،نان ٹیکس ریونیو،ترقیاتی اخراجات میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ معاشی ترقی میں متوقع سست روی سے میکرو اکنامک عدم توازن کم ہو سکتا ہے،عالمی معیشت بھی سست روی، بلند افراط زر اور مالیاتی سختی کا شکار ہے۔

  • فنی خرابی کے باعث برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی

    فنی خرابی کے باعث برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی

    فنی خرابی دور ہونے کے بعد برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی ہے.

    باغی ٹی وی اسلام آباد: برٹس ائیرویز کے طیارے کے انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ائیر ویز کی پرواز 24گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ائیر ویز پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن اڑان کے 25 منٹ بعد سوات کے قریب پائلٹ نے بوئنگ 787 طیارے کے ایک انجن میں معمول سے زیادہ آواز محسوس کی۔

    تاہم پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت ملتے ہی طیارے کو اسلام آباد واپس لینڈ کروادیا تھا۔ لینڈنگ سے قبل اضافی فیول ضائع کرنے کے لیے طیارے نے اسلام آباد کے اوپر کافی دیر تک نچلی پرواز کی تھی۔ پرواز بی اے 260 نے روانگی کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر انجینئرز نے طیارہ کا معائنہ کرنے کے بعد نقص دور کردیا اور آج پرواز بی اے 260 جمعہ کی دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہے.
    یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک،سائفر ڈرامہ، دوسری قسط وسائل محدود،مگرگھبرانے کی بات نہیں،ملکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،وزیراعظم
    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیرتنویر الیاس کی کرسی خطرے میں
    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جولائی میں انڈین ایئرلائن سپائس جیٹ کا مسافر طیارہ خرابی دور ہونے کے بعد کراچی ایئرپورٹ سے دہلی روانہ ہو گیا تھا۔ اس وقت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے جہاز کے انجن کی خرابی کو دور کیا جس کے بعد طیارہ دہلی روانہ ہوا۔ انڈین ایئرلائن سپائس جیٹ کے مسافر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
    سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا تھا کہ انڈین طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا. اس وقت کے ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ اجازت ملنے پر انڈین طیارے نے سوا نو بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

  • اسلام آباد پولیس کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف، ایس ایچ او معطل

    اسلام آباد پولیس کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف، ایس ایچ او معطل

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کا انکشاف ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا کو فوری معطل کرنے کا حکم دیدیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شہری محمد اویس پراچہ کی درخواست پر ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد محمد نعیم پراچہ کو ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا نے غیر قانونی طور پر اغوا کرکے تھانے میں بند کیا اور ایس ایچ او نے والد سے چھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے مغوی کو بازیاب کرانے، روزنامچہ اور ایس ایچ او کو پیش کرانے کیلئے بیلف بھیجا، عدالتی بیلف نے مغوی کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ روزنامچہ اور ایس ایچ او بھی پیش ہوئے۔

    ایس ایچ او نے عدالت کو بتایا کہ بتایا کہ حراست میں لیا گیا شہری دفعہ 406 کے مقدمے میں ملزم ہے، دفعہ 406 کے تحت مقدمہ سیٹل ہوچکا ہے، پولیس ایف آئی آر کے اخراج کی رپورٹ بھی تیار کرچکی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق پولیس کی جانب سے مقدمہ اخراج کی رپورٹ عدالت یا متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کی گئی، سماعت کے دوران ایس ایچ او نے تسلیم کیا کہ محمد نعیم پراچہ کو مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا

    رپورٹ کے مطابق روزنامچے میں محمد نعیم پراچہ کی گرفتاری کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ محمد نعیم پراچہ نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ پولیس نے انہیں حبس بےجا میں رکھا اور اذیت کا نشانہ بنایا اور چھ کروڑ روپے کےلیے دباؤ ڈالتی رہی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت محمد نعیم پراچہ کو رہا کرنے کا حکم دیتی ہے، مغوی کو عدالتی اجازت کے بغیر گرفتار کرنے سے روکتی ہے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا کو فوری معطل کرنے، ایف آئی اے کو معاملے کی 10 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔