Baaghi TV

Author: +9251

  • ماہرہ خان نے ڈان کی کالمسٹ رفیعہ  کی طنز پر ان کو دیا  کرارہ جواب

    ماہرہ خان نے ڈان کی کالمسٹ رفیعہ کی طنز پر ان کو دیا کرارہ جواب

    ہم ایوارڈز کو ہوئے بھی ایک ہفتہ گزرنے کو ہے لیکن ان پر تنقید ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی. نہ ہی سٹارز کو بخشا جا رہا ہے. ماہرہ خان ہم ایوارڈز میں کالے رنگ کے جوڑے میں ملبوس تھیں اور کافی دلکش لگ رہی تھیں اس پر ڈان کی کالمسٹ رفیعہ زکریا نے لکھا کہ ” جانتے ہو کہ افسوسناک کیا ہے؟ پاکستانی ٹی وی ڈرامے کے ستارے ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے کے کسی کونے میں چھوٹے سے ریڈ کارپٹ پر بین الاقوامی مشہور شخصیات ہونے کا بہانہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس ٹویٹ کے حق میں اینکر پرسن مدیحہ مسعود نے لکھا کہ ”اس لباس کو ایک ہی تقریب کے لیے 4

    مختلف رنگوں میں پہنا گیا نیلا، سرخ سبز اور سیاہ” اس پر رفیعہ زکریا نے لکھا کہ ”مجھے یقین ہے کہ ماہرہ چاروں کپڑے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کرے گی اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا”. رفیعہ زکریا کی پوسٹ پر ماہرہ خان نے کرارہ جواب دیا اور کہا کہ میں اپنے حصے کا کام کررہی ہوں اور کرتی رہوں گی اگر آپ کی خوشی اس میں ہے کہ میں اس کام کے دوران تصاویر لوں تو ٹھیک ہے لے سکتی ہوں لیکن پھر یہ ایشو ہو گا کہ ہم دکھا وا کررہے ہیں اور پھر بھی کبھی نہ ختم ہونے والے غیر مہذب انداز میں تبصرے ہورتے رہیں گے لہذا آپ اپنا کام کرو میں اپنا کام کروں گی.

  • دھرمیندر نے دلیپ کمار کی وڈیو لگا کر لکھا ”کاش دلیپ جیسا دلکش انداز مجھے بھی نصیب ہوتا”

    دھرمیندر نے دلیپ کمار کی وڈیو لگا کر لکھا ”کاش دلیپ جیسا دلکش انداز مجھے بھی نصیب ہوتا”

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر اور دلیپ کمار کی دوستی کتنی گہری رہی ہے یہ تو سب جانتے ہیں صدیوں کے اداکار دلیپ کمار کا انتقال ہوچکا ہے لیکن دھرمیندر کی یادوں میں دلیپ آج بھی زندہ ہیں.دھرمیندر اکثر و بیش تر دلیپ کمار کی وڈیوز لگاتے رہتے ہیں ان کے بارے میں لکھتے رہتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی ہے وہ وڈیو ہے دلیپ کمار کی، اس وڈیو میں دلیپ کمار کہہ رہے ہیں مشرقی میوزک میں جذباتیت اور شاعری بہت زیادہ ہوتی ہے خصوصی طور پر شاعری بہت زیادہ اچھی ہوتی ہے . جب بھی اچھے لفظوں میں گائے ہوئے اچھے گیت یاد آتے ہیں تو ماضی کی پوری زندگی کی یاد آجاتی ہے اور اسکا اثر یاداشت سے زیادہ ہوتا ہے. اس وڈیو کے کیپشن میں دھرمیندر نے لکھا کہ اس کی

    وضاحت کون کر سکتا ہے. اسی ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم فطرت ہونے کا احساس ہوتا ہے کاش یہ دلکش انداز مجھے بھی نصیب ہوتا. یاد رہے کہ دلیپ کمار بھی دھرمیندر کی بہت تعریف کرتے تھے ایک ایوارڈ شو میں انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی دھرمنیدر کو دیکھتا ہوں تو خدا سے کہتا ہوں کہ کیوں مجھے اس جیسا خوبصورت نہیں بنایا. دوسری طرف دھرمیندر کا کہنا ہے کہ انہوں نے دلیپ کمار کو دیکھ کر اداکاری کی شروعات کی.

  • کیا میں پیارا نہیں ہوں؟ فواد خان کا حمزہ علی عباسی سے سوال

    کیا میں پیارا نہیں ہوں؟ فواد خان کا حمزہ علی عباسی سے سوال

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جو کہ 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس کی پرموشنز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے. حال ہی میں فواد خان اور حمز ہ علی عباسی کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایکدوسرے کے ساتھ نوک جھوک کررہے ہیں. اس وڈیو میں ان دونوں سے ایک سوال کیا جاتا ہے کہ سکرین پر تو مولا اور نوری کی دشمنی دکھائی گئی ہے حقیقی زندگی میں فواد اور حمزہ کی آپس میں لگتی تو ہو گی نا اس پر فواد نے کہا ارے آپ کیا بات کرتے ہیں ایسی بات آڈینز کے سامنے کررہے ایسا بالکل نہیں ہے ہمارا فلم میں ویر ہے ویسے تو ہم فرینڈز ہیں. اس وڈیو میں ایک اور سوال کیا گیا کہ ناشتہ تو آپ لوگ اکٹھے ہی کرتے ہوں گے تو دونوں ایک ساتھ بول پڑے جس پر دونوں ایک دوسرے سے کہتے رہے کہ

    پہلی آپ بولیں ، پہلے آپ بولیں . اس کے بعد فواد نے کہا کہ کھانے کا شوق بھی حمزہ آپ کو ، میک اپ میں بھی زیادہ وقت آپ کو لگتا تھا حالانکہ فلم کا ہیرو میں ہوں . اس پر حمزہ علی عباسی تھوڑے sad ہو جاتے ہیں لیکن پھر کہتے ہیں کہ لیکن پیارے افضل تو میں ہوں اس کے جواب میں فواد خان کہتے ہیں کہ کیا مطلب ہے کہ میں پیارا نہیں ہوں؟ نہیں نہیں اس بات کا مطلب کیا ہے یہ جو فزیک بنائی ہے میں نے ابھی فواد اتنا ہی کہتے ہیں تو حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ میری فلم ہے پرواز ہے جنون ، فواد پھر کہتے ہیں کہ دو تین فلمیں کیا کر لیں‌دماغ ہی خراب ہو گیا ہے اس کا. اتنی دیر میں انٹرویو کرنے والا اٹھ کر چلا جاتا ہے جس پر فواد خان کہتے ہیں کہ سوال پوچھنے والا اٹھ کر چلا گیا ہے اب بتائیے اپنی فلموں کے بارے میں ، اس کے بعد دونوں کھل کھلا کر ہنس پڑتے ہیں. شائقین اس وڈیو سے بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں. ی ہوڈیو ہلکے پھلکے انداز میں فلم کی پرموشن کے لئے بنائی گئی ہے.

  • نعمان حبیب کی اہلیہ نے بتا دیا کہ وہ کس اداکارہ کے ہیں دیوانے

    نعمان حبیب کی اہلیہ نے بتا دیا کہ وہ کس اداکارہ کے ہیں دیوانے

    نعمان حبیب اور ان کی اہلیہ عاصمہ دونوں اداکار ہیں دونوں نے کم عمری میں شادی کر لی تھی. اس خوبصورت جوڑے نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے شو ہنسنامنع ہے میں شرکت کی . میزبان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عاصمہ نعمان نے کہا کہ اگر نعمان کی شادی مجھ سے نہ ہوتی تو وہ صبا قمر سے شادی کر لیتے انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو اداکارہ صبا قمر بے حد پسند ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے شوہر بہت اچھے انسان ہیں اور بہت ہی اچھی عادات کے مالک ہیں اگر ان کی مجھ سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو جو بھی لڑکی ان سے شادی کرتی وہ بہت ہی خوش رہتی.

    دونوں میزبان کے سوالوں کے جواب مزے مزے سے دیتے رہے. یاد رہے کہ عاصمہ نعمان اور نعمان حبیب کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں ہیں جس پر اداکارہ عاصمہ نعمان کو وڈیو ریکارڈ کرکے کلئیر کرنا پڑا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں اور علیحدگی طلاق مارکٹائی کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے.انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم پر خدا کی رحمت ہے لہذا ہمارے بارے میں غلط افواہیں نہ پھیلائی جائیں. اس جوڑے نے کیرئیر کے شروع میں ہی شادی کر لی تھی اور ان کے دو بچے ہیں.

  • سابقہ حکومت کا بوریا بستر گول کرنے کا زمہ دار بیرونی سازش نہیں بلکہ خود عمران کی مایوس کن کارکردگی ہے

    سابقہ حکومت کا بوریا بستر گول کرنے کا زمہ دار بیرونی سازش نہیں بلکہ خود عمران کی مایوس کن کارکردگی ہے

    پاکستان اس وقت ’’آڈیو لیکس‘‘ کے دور سے گزر رہا ہے۔ پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیوز لیک ہوئیں اور اب عمران خان اس کی زد میں ہیں۔ شہباز شریف کی آڈیو لیک ہونے سے پریشانی کے شکار حکومتی وزرا نے عمران خان کی آڈیو لیک ہونے سے کچھ سکھ کا سانس لیا ہے اور تازہ دم ہوکر میدان میں اتر آئے ہیں۔ اب جملوں کے نشتر اور تنقید کے تیروں کا رخ عمران خان کی طرف ہوگیا ہے.

    حکومت اس آڈیو لیک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان کے بیانیے کا توڑ کرنے میں مصروف ہے کہ سابق حکومت کا بوریا بستر گول کرنے میں کوئی بیرونی سازش نہیں بلکہ خود عمران خان کی مایوس کن کارکردگی ہے۔ آڈیو لیکس اور اقتدار کی اس کشمکش میں ملک کس خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے اور قومی سلامتی کے معاملات کتنی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اس کا ادراک نہ حکومت کو ہے اور نہ عمران خان سمجھنے کو تیار ہیں۔ یہ سب کچھ اتنا نیا بھی نہیں۔ لگتا ہے ملکی سیاست کولہو کے بیل کی طرح ایک ہی دائرے میں مسلسل گھومے جارہی ہے اور حکمرانوں کی میوزیکل چیئر ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

    یہ تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کسی وزیراعظم نے اپنے عہدے کی میعاد مکمل نہیں کی۔ کبھی قتل کردیے گئے، کبھی سولی پر لٹکا دیے گئے، کبھی آئین کے ایک آرٹیکل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صدر مملکت، جمہوری وزیراعظم کا بستر گول کردیتے تو کبھی ملک میں مارشل لا نافذ ہوتا اور یہ سب کرنا ممکن نہ رہتا تو عدالتی نااہلی کی تلوار یہ معرکہ سر کرلیتی۔ ایکسپریس کے ایک مضمون کے مطابق: پیپلز پارٹی کی چیئرمین بے نظیر بھٹو دو بار، جب کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف تین بار وزیراعظم بن چکے ہیں اور ہر بار یہ دونوں عہدے کی میعاد مکمل ہونے سے پہلے گھر بھیج دیے گئے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛ کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے
    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا
    اسلام آباد ایئرپورٹ ملازمین کام کرنے کو تیار نہیں،وزیر ہوا بازی کا سینیٹ میں انکشاف

    حال ہی میں صوبہ پنجاب کے ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں طلبا سے خطاب کے دوران عمران خان کے ایک سوال کے جواب میں ’’نیوٹرل نیوٹرل‘‘ کے نعرے بلند ہونے سے صاف نظر آتا ہے کہ یہ خطرناک بیانیہ کس حد تک ذہنوں کو پراگندہ کرچکا ہے۔ دوسری جانب اسحاق ڈار کی وطن واپسی پی ٹی آئی کافی تنقید کررہی ہے لیکن حکومت اسے اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے لہذا پاکستانی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، اس کا فیصلہ اکتوبر تک ہوجائے گا اور تب تک تناؤ، ہیجان اور کشیدگی کے اس کھیل میں وہی کھلاڑی میدان میں کھڑا رہے گا جو اعصابی طور پر مضبوط ہوگا۔

  • طوبی انور اور متھیرا سوشل میڈیا پر لڑ پڑیں

    طوبی انور اور متھیرا سوشل میڈیا پر لڑ پڑیں

    عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور نے اپنی طلاق کے بعد بہت کم انٹرویوز دئیے اور پبلکلی اپنی طلاق اور ناچاقی کے بارے میں بات نہیں کی. تاہم انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا اس میں انہوں نے عورتوں پر تشدد کے حوالے سے کھل کر بات کی اور کیس ڈسکس کیا نور مقدم کا اور یہ بھی کہہ دیا کہ جو کچھ نور مقدم نے سہا اپنی زندگی میں میرے معاملات بھی ایسے ہی تھے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرد جتنا بھی ظلم کرلے لیکن قصور وار عورت کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے. نہ جانے ایسا کیوں ہے کہ ہمارے معاشرے میں کہ ہر جگہ ہر بار عورت ہی غلط نکلتی ہے. متھیرا جو

    کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں انہوں نے لے لیا طوبی انور کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ عامر لیاقت اس دنیا سے چلے گئے ہیں اور جو مر جاتے ہیں ان کو معاف کر دینا چاہیے اور معاف کرنا سیکھو. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شوبز انڈسٹری میں عامر لیاقت ہی طوبی آپ کو لیکر آئے آپ کو ایک مرحوم شخص کے بارے میں اس طرح باتیں نہیں کرنی چاہیے یہ مناسب نہیں لگتا. اس بعد طوبی انور نے بھی کہا کہ متھیرا کی یہ تنقید بےجا ہے میں نے جو بھی کہا ہے اسکی ایک بیک گرائونڈ ہے اور میں متھیرا کے ساتھ ڈسکس کرنا چاہتی ہوں کچھ باتیں جو میں نے اگر کہی ہیں تو کیوں کہی ہیں. طوبی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے متھیرا کو فون کالز کئے لیکن انہوں نے اٹینڈ نہیں کیا.

  • کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے

    کسان اتحاد دھرنا: وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب احتجاج ختم کریں گے

    اسلام آباد میں کسان اتحاد کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، مطالبات کے حق میں کسانوں کی بڑی تعداد خیابان چوک پر موجود ہے۔ کسان رہنمائوں کے وفد نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے مذاکرات کیے۔

    رہنما کسان اتحاد کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔

    مہنگی بجلی، مہنگی کھاد اور بھاری ٹیکسوں سے پریشان کسانوں کا دھرنا اسلام آباد میں جاری ہے۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے بغیر دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کسان اتحاد کے ایک وفد نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ساتھ مذاکرات کیے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کا ابتدائی طور پر ٹیوب ویل کے مطالبہ منظورکیا گیا ہے جبکہ دیگر مطالبات بھی جلد منظور کیے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ تاہم کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے۔ دھرنے میں موجود کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔ دھرنے کے شرکاء کھلے آسمان تلے موجود ہیں۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق: کسان اتحاد احتجاج میں شریک مظاہرین نے ڈی چوک کی طرف جانے کی کوشش تاہم پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیئے اور انہیں واپس خیابان چوک لے آئے۔ جبکہ مظاہرین نے اپنے منتظمین سے کھانے کا مطالبہ کیا تھا اور مظاہرین کو پرامن رکھنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔

    کسان اتحاد کے بینر تلے پنجاب کے 25 ہزار سے زائد کسان اپنے مطالبات کی تکمیل کے لیے دوبارہ دارالحکومت اسلام آباد گزشتہ دنوں پہنچ گئے تھے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 نافذ تھی لیکن 21 ستمبر کے بعد سے کسان دوبارہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ بھی تین روز قبل دارالحکومت میں داخل ہوئے اور بنی گالہ میں احتجاج کیا۔ مظاہرین کے دارالحکومت کی سرحد پر پہنچنے پر ریڈ زون کے کچھ داخلی راستے کھول دیے گئے تھے جنہیں چند ہی گھنٹوں بعد بند کر دیا گیا تھا.
    یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم عدالت میں پیش،کہا سفارش بھی آئی مگر میں نے سمری مسترد کی
    اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے. ڈی ایچ او
    ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش
    قبل ازیں دارالحکومت پولیس نے ریلی کی اطلاع ملنے پر سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر ٹی کراس روات کو اور اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ انٹر چینجز اور سڑکوں کو بھی کنٹینرز سے سیل کر دیا تھا۔ تاہم صبح دارالحکومت کی پولیس نے ڈی چوک سمیت ریڈ زون کے داخلی راستے کو کھول دیا تھا اور ٹی کراس پر کسانوں سے مذاکرات کیے گئے تھے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے دھرنا دیا تھا جبکہ فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اور کسانوں کے نمائندوں نے اس شرط پر احتجاج ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ وزیر اعظم کی واپسی پر کسان رہنماؤں اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کرائی جائے گی۔ جسکے بعد رانا ثنااللہ نے اپنا وعدہ نبھانے اور احتجاج ختم کرنے پر کسانوں کا شکریہ ادا کیا تھا، اور کہا تھا کہ وزیراعظم سے کسان اتحاد کے نمائندوں کی ملاقات 28 ستمبر کو ہوگی۔ تاہم کے بعد مثبت نتائج نہ آںے کے بعد اب کسان دوبارہ احتجاج کرنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں.

  • ناروے میں دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کے ٹکٹس ریلیز سے دو ہفتے پہلے ہی فروخت

    ناروے میں دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کے ٹکٹس ریلیز سے دو ہفتے پہلے ہی فروخت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی دیوانگی شائقین کے سر چڑھ کر بول رہی ہے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ فلم نمائش پذیر ہورہی ہے. فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی کئی جگہ پر شروع ہو چکی ہے پاکستان میں یکم اکتوبر کو ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو گا. اطلاعات یہ ہیں‌کہ دنیا کے کئی ممالک میں جہاں ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے وہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹکٹیں ریلیز سے دو ہفتے پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ ناورے میں تمام ٹکٹس بِک چکی ہیں یوں وہاں تو ہائوس فل کی رپورٹ ایڈوانس میں ہی مل گئی ہے اسی طرح‌ دیگر ممالک سے بھی

    ایسی ہی رپورٹس آرہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں ایڈوانس بکنگ کو کتنا ریسپانس ملتا ہے.یقینا اچھا ہی رپسپانس ہو گا کیونکہ نوجوان نسل خصوصی طور پر یونیورسٹیز اور کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے ینگسٹرز فلم دیکھنےکےلئے بےتاب ہیں. اس فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری بہت پر امید ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک الگ چیز بنائی ہے یقینا شائقین پسند کریں گے. اسی طرح سے فواد خان کا بھی ایسا ہی ماننا ہے کہ شائقین سیٹوں سے نہیں اٹھیں گے اس فلم کا سحر ان کو پوری طرح سینما گھر میں جکڑ لے گا بلکہ جو ایک بار دیکھ کر جائے گا وہ دوبارہ بھی آئیگا.

  • کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا

    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا

    کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا ہوا ہے۔

    جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 63 پیسے کم ہوگئی۔ انٹر بینک میں قدر میں کمی سے ڈالر 228 روپے پر آگیا۔ انٹربینک میں 6 دن میں ڈالر 11 روپے 50 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی جس کے بعد ڈالر ک قدر 228 روپے پر آگئی۔

    جمعرات کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر229روپے 63پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3روپے سستا ہوکر230 روپے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔
    یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
    سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں. دفتر خارجہ
    عمران خان عدالت پیش، درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
    روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر3 روپے12 پیسے مزید سستا ہوگیا تھا اور فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ دنوں انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 12پیسے کی سطح پربند ہواتھا۔ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آمد کےبعد ڈالر کی قیمت میں 4 روپے50 پیسے تک گراوٹ ہوچکی تھی۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا ہے کہ پانچ مختلف سیشنزمیں ڈالر اب تک 9 روپے96 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔ڈالر233 روپے50 پیسےسےکم ہوکر229 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

  • امیشا پاٹیل اپنے اور عمران عباس کے رشتے بارے اڑائی جانے والی افواہوں پر بول پڑیں

    امیشا پاٹیل اپنے اور عمران عباس کے رشتے بارے اڑائی جانے والی افواہوں پر بول پڑیں

    امیشا پاٹیل اور عمران عباس کی چند ہفتے پہلے ایک ملاقات ہوئی اس ملاقات کی وڈیو بھی وائرل ہوئی اس میں دونوں‌کو خوش گپیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے. جب سے عمران عباس اور امیشا پاٹیل کی وڈیو منظرعام پر آئی ہے سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں کہیں کہا جا رہا ہے کہ دونوں کا افئیر ہے کہیں کہا جا رہا ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں. لیکن امیشا پاٹیل نے ان افواہوں پر اب بات کی ہے. امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ میں بھی افواہوں کو سنا ہے سوشل میڈیا پر جو لکھا جا رہا ہے اس کو بھی پڑھ رہی ہوں جب میں نے یہ سب پڑھا تو میں نے زور دار

    قہقہ لگایا. حالانکہ میں تو اپنے ایک پرانے ساتھی سے ملی تھی وہ بھی کئی برسوں کے بعد. ہم دونوں کئی برسوں سے ایکدوسرے کو جانتے ہیں. میں تو تب سے عمران عباس کو جانتی ہوں جب سے ہم دونوں امریکہ میں ایک ساتھ پڑھتے تھے. اب کافی برس کے بعد ہم دونوں کسی ایونٹ پر ملے اور فیصلہ کیا کہ بعد میں دوبارہ ملاقات کریں گے بس جب ہم ملے تو ہم نے وڈیو بنائی اور اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کردی . اس میں ایسی کیا بات ہو گئی کہ افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ ہم دونوں کے درمیان دوستی بڑھ کر کچھ ہے یا ہمارا افئیر چل رہا ہے.