Baaghi TV

Author: +9251

  • سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں. دفتر خارجہ

    سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں. دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے 133 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں.

    دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سےجاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41 ، ترکیہ سے 14 ، چین سے 4 ، ازبکستان سے ایک، قطر سے 4 ، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 3، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 14پروازیں، ترکمانستان کی ایک ، اردن کی ایک ، عالمی ادارہ خوراک کی تین ، امریکا کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی 8 ، روس، یونان اور اٹلی کی ایک ایک اور سعودی عرب کی 10 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

    انڈونیشیا سے بھی 2 پروازیں سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لیکر اب تک پاکستان آئی ہیں ۔ امدادی پروازوں کے علاوہ ایران سے 100 ٹن امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے۔ سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی جانب سے تین ریل گاڑیوں اور دو ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پاکستان بھیجا گیا ہے. پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تاجکستان سے 87 ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات اور اومان سے امدادی سامان لے کر ایک ایک بحری جہاز بھی پاکستان پہنچے ہیں ۔

    جبکہ گزشتہ دنوں پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے دسواں طیارہ کراچی پہنچا تھا. سبق ویب سائٹ کے مطابق طیارے میں 30 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خیمے، کمبل، تیار کھانے کے پیکٹ اور دیگر غذائی سامان شامل ہےتھی اور کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ ’طیارے میں 4212 افراد کے لیے امدادی سامان موجود ہے تھی. جبکہ
    انتظامیہ نے کہا تھا کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر فضائی پل قائم ہے جس کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کی جائے گی‘۔
    انتظامیہ نے مزید کہا کہ ’اب تک ارسال کئے جانے والے امدادی سامان کا کل حجم 420 ٹن ہے جو 52705 متاثرین کے لیے کافی ہے‘۔

  • امید ہے آج  پیٹرولیم   مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی. سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

    امید ہے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی. سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت جتنا ریلیف عوام کو دے سکتی ہے دے رہی ہے.

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تیل میں کوئی سیلز ٹیکس شامل نہیں ہے، اور اب ہر 15روز بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے جبکہ پہلے 30دن بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا تھا. اور نیپرا اور اوگرا آزاد ادارے ہیں اس لیئے بجلی کے معاملات نیپرا کا ادارہ دیکھتا ہے حکومت نہیں دیکھتی ہے.
    لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ: اوگرا عالمی منڈی کی قیمتیں اور دیگر عنصر کو شامل کرکے قیمتوں کا تعین کرتی ہے، اور تیل کی قیمتیں حکومت نہیں اوگرا طے کرتی ہے اور ہاں چار سال کی غفلت 4 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے، حالانکہ ہم کہتے ہیں کہ انصاف کے نظام کو چلنا چاہیے اور جواب حکومتیں نہیں لیتیں، بلکہ عدالتیں لیتی ہیں.

    شاہد خاقان عباسی نےمزید کہا کہ یہ معاملات ایسے نہیں چلتے ،ایک دن ان کو حساب دینا ہوگا اور احتساب کرنے والوں کو خود سب کے سامنے حساب دینا ہوتا ہے اور ہاںں سابق چیئرمین نیب عوام کو حقائق بتائیں تاکہ سچ کا سچ اور جھوٹا جھوٹا واضح ہو. دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، خام تیل کی قیمتیں 8 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ خیال رہے کہ برینٹ خام تیل 4 ڈالر 31 سینٹ کمی کے ساتھ 86.15 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر 75 سینٹ کمی کے بعد 78.74 ڈالر پر آگئی تھیں۔
    یہ بھی پڑھیں؛ لاپتہ شہری منیب اکرم کی بازیابی کیلئے درخواست ،آئی جی اسلام آباد طلب
    ڈاکٹر معید پیر زادہ کو ایف بی آر کا نوٹس، عدالت نے کاروائی سے روک دیا
    محبت میں ناکامی، نوجوان کا دولہے کو قتل کرنے کا منصوبہ
    یاد رہے کہ 29 اگست سے اب تک امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 14 ڈالر تک کمی ہوچکی ، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی جبکہ پاکستان میں پیٹرول دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا تھا اس سے قبل گزشتہ ماہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ممالک نے رواں ماہ ستمبر میں اپنی پیداوار میں قدرے اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

  • اسلام آباد  کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے. ڈی ایچ او

    اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے. ڈی ایچ او

    ڈی ایچ او کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

    اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی کے رپورٹ ہوئے کیسز کی تعداد 2ہزار 331 ہو گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 401 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںِ لاہور 174، راولپنڈی 115 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان 16،فیصل آباد 9، سرگودھا 7،خانیوال اور اٹک سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
    وہاڑی اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 3،3 کیسز جبکہ گجرات، ساہیوال، بہاولپور،مظفرگڑھ، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کے2، 2 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

    ‏ڈی ایچ او کے گزشتہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی کے 45 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثر افراد کی تعداد 532 ہو گئی تھی، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی سے 45 کیسز رپورٹ ہوئے تھے گزشتہ اعلامیہ کے مطابق: پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 سے زائد تھی اور پولی کلینک میں ڈینگی کے 45 سے زائد جبکہ کیپیٹل اسپتال میں سے زائد 25 مریض زیر علاج رہے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں: ابھی تو بہت کم آڈیولیک ہوئی ،اللہ نہ کریں ایسا ہوورنہ جنرل (ر)غلام مصطفیٰ بولتے ہوئے اچانک خاموش
    ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار
    داماد کے قتل میں ملوث 4 سسرالیوں کے علاوہ 1 اسٹریٹ کریمنل اور 1 اغواء کار گرفتار مغویہ بازیاب
    گزشتہ ہفتے پنجاب میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، سیکریٹری صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں 71، لاہور 47 اور گوجرانولہ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قصور، وہاڑی اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 3، 3 کیسز سامنے آئے، ملتان، نارووال اور ساہیوال سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیہ ،راجن پور ،حافظ آباد، خانیوال، چکوال، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
    رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 3 ہزار 437 کیسز ریکارڈ ، لاہور سے ڈینگی کے ایک ہزار 384 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈینگی سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھنے کے ناصر ادیب نے کتنے پیسے لئے؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھنے کے ناصر ادیب نے کتنے پیسے لئے؟

    1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کے مصنف نے ہی دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھی ہے اور اس کے مصنف کا نام ہے ناصر ادیب . ناصر ادیب نے کمال انداز میں مولا جٹ لکھی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ انہوں نے دالیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ہے اور شائقین نئی فلم سے کتنا متاثر ہوتے ہیں. ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ جب انہیں بلال لاشاری نے اس فلم کو لکھنے کا آئیڈیا دیا تو انہوں نے فورا سے حامی بھری .ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ یہ فلم پہلے والی فلم سے مختلف ہو گی. اب بہت سارے لوگوں کو یہ جاننے میں دلچپسی ہے کہ آخر ناصر ادیب نے مولا جٹ لکھنے کا کتنا معاوضہ لیا. تو

    ناصر ادیب نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہےکہ مولا جٹ لکھنے کے مجھے پونے سات ہزار ملے تھے جبکہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ لکھنے کے مجھے 15 لاکھ ملے ہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے 10 لاکھ معاوضہ مانگا تھا جبکہ بلال نے مجھے 15 لاکھ دیا. ناصر ادیب کہتے ہیں کہ اس فلم کو دیکھ کر شائقین یقینا پرانی مولا جٹ کے سحر سے نکلیں گے اور ان کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گا کہ کونسی فلم زیادہ اچھی ہے. یاد رہے کہ فلم میں ماہرہ خان ، فواد خان ، حمزہ عباسی اور عمائمہ ملک اہم کردار ادا کررہے ہیں.

  • سجل علی نے نبھائی دوستی یاسر حسین کے ساتھ لیکن کیسے ؟

    سجل علی نے نبھائی دوستی یاسر حسین کے ساتھ لیکن کیسے ؟

    کینڈا میں ہونے والے ہم ٹی وی کے ایوارڈز پر مسلسل تنقید جاری ہے، ہمارے فنکاروں‌کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے، حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف نے لیا یاسر حسین کو سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لکھا کہ ”دوسروں کو تو بہت بھاشن دیتے ہو ہر چیز میں اب کی بار خود منہ اٹھا کر کنیڈا چلے گئے” ۔ اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا کہ کام سے آیا ہوں بھائی جیسے تو جاتا ہوگا کام پہ، جیسے کرکٹ ٹیم میچ کھیل رہی ہے، جیسے سنیما کا ٹکٹ بیچنے والا اپنا کام کر رہا ہے اور باقی سب بھی، ویسے تو بھی اپنے کام سے کام رکھ نا۔یاسر حسین کے اس کمنٹ کے بعد بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین کا ساتھ دیا لیکن بہت ساروں نے تنقید بھی کی لیکن ان کی اور اقراء عزیز کی دوست سجل

    علی آگئیں میدان میں اور سوشل میڈیا پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ” صحیح ” یعنی سجل علی نے اپنے ساتھی فنکار کی حمایت کی اور ان کے جواب کو بالکل ٹھیک قرار دیا. ہم ایوارڈز کی تقریب کو ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےبہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک مطالبہ کر دیا تھا کہ ایوارڈز کی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا جائے.

  • جوائے لینڈ کا نیا پوسٹر جاری

    جوائے لینڈ کا نیا پوسٹر جاری

    دنیا کے سب بڑے فلمی میلے (کانز ) میں ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم جوائے لینڈ پاکستان میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے 18 نومبر کو یہ فلم پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے اس حوالے سے فلم کی تشہری مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے. فلم کا ایک نیا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے. فلم لاہور کراچی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ریلیز ہو گی. فلم کو لکھا اور ڈائریکٹ صاتم صادق نے ہے جبکہ پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں..فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، سہیل سمیر ، علی جنیجو، علینہ خان ، رستی فاروق اور سلمان پیرزادہ کے نام شامل ہیں. فلم کو پاکستان کے تمام سنسر بورڈز نے بھی باضابہ طور پر پاس کردیا ہے۔ وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے جوائے لینڈ کو

    کلئینرنس دیدی ہے. فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا ٹیزر بھی جلد ہی ریلیز کر دیا جائیگا ٹیزر سمیت فلم کو ریلیز کرنے کی تقریبا تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں. فلم کی کہانیی بنیادی طور پر لاہور میں مقیم ‘حیدر ‘کے گرد کھومتی ہے جو ایک متوسط طبقے کے خاندان کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے جو خفیہ طور پر تھیٹر میں بطور بیک گراونڈ ڈانسر شامل ہوتا ہے اور ایک ٹرانس ڈانسر’ بیبا ‘سے دوستی کرتا ہے جو تھیٹر میں اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

  • خلیل الرحمان قمر کی نواز شریف پر طنز

    خلیل الرحمان قمر کی نواز شریف پر طنز

    ہمارے ملک میں سیاست پر اب ہر دوسرا آدمی بات کرتا دکھائی دیتا ہے . حجام کی دکان ہو تندور ہو ،آفس ہو یا کوئی مجمع ہر جگہ سیاست ہی ڈسکس ہو رہی ہوتی ہے. ہر کوئی اپنے پسندیدہ سیاستدان پر بات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہوتا ہے اور سیاسی پسند نہ پسند کے معاملات میں عدم برداشت اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایک دوسرے کو مارنے پر بھی آجاتے ہیں. فنکاروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے. اور جہاں بہت سارے شوبز سٹارز عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں اور نوازشریف اور آصف زرداری کو برا بھلا کہتے

    ہیں وہیں معروف مصنف خلیل الرحمان قمر بھی عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اور نوازشریف اور آصف علی زرداری پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے. خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر نوازشریف پر کی ہے طنز اور لکھا ہے کہ نوازشریف واپس آجائو آپ کے پلیٹلیٹس پورے ہو گئے ہیں” یوں انہوں نے جم کر کی نوازشریف پر تنقید اور ان کی بیماری کا ان ڈائریکٹ بنایا مذاق. بالکل اسی طرح جو باقی پی ٹی آئی کے سپورٹرز کا وطیرہ ہے. یاد رہے کہ آج مریم نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت ہوئی ہے اس کے بعد تحریک انصاف کے سپورٹرز کافی ہیں نالاں .

  • تماشا گھر میں آج آرہے ہیں دو ایسے مہمان جن کو دیکھ کر آپکا دل ہوجائیگا خوش

    تماشا گھر میں آج آرہے ہیں دو ایسے مہمان جن کو دیکھ کر آپکا دل ہوجائیگا خوش

    بگ برادر اور بگ باس کی طرز پر بنایا جانے والا رئیلٹی شو تماشا گھر جو کہ اے آر وائی پر آج کل چل رہا ہے اس میں آج مہمان بن رہے ہیں جو دو ایسے مہمان کہ جن کو دیکھ کر آپ کا دل ہوجائیگا خوش . جی ہاں آج تماشا گھر میں مہمان بن رہے ہیں کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم اور اداکاری کے بادشاہ فہد مصطفی . شو کے ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم اور فہد مصطفی دونوں شو کے شرکاء سے مختلف سوال کرتے نظر آرہے ہیں. وسیم اکرم نے شو کے شرکاء سے پوچھا کہ کس کا ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ اس گھر میں جھگڑا نہیں ہوا ، اس شو کا یادگار لمحہ

    کونسا ہے ، جبکہ فہد مصطفی پوچھتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ شو کو کون جیتے گا . فہد مصطفی شو کے ٹیزر میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب کو آج ایک ایک چیز دے کر جائوں گا اب دیکھنا یہ ہے کہ فہد مصطفی شو کے شرکاء کو کیا دے کر جاتے ہیں. یاد رہے کہ تماشا گھر کی میزبانی معروف اداکار عدنان صدیقی کررہے ہیں. شو میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود ہیں جن میں کامیڈین رئوف لالہ ، سیدہ امتیاز و دیگر شامل ہیں شو چالیس دن تک جاری رہے گا اس کے بعد ونر کا اعلان ہو گا .

  • امیر گیلانی نے خوبصورت الفاظ کے ساتھ ماورا حسین کو سالگرہ کی دی مبارکباد

    امیر گیلانی نے خوبصورت الفاظ کے ساتھ ماورا حسین کو سالگرہ کی دی مبارکباد

    اداکار امیر گیلانی اور ماورا حسین کی دوستی کے چرچے ڈرامہ سیریل ثبات میں کام کرنے کے بعد سے ابھی تک مسلسل ہیں. دونوں ایکدوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں. دونوں کا تعلق اور دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں ایک دوسرے کی خوشیوں اور غموں میں شامل رہتے ہیں. حال ہی میں امیر گیلانی نے اپنی قریبی دوست ماورا حسین کو دی ہے ان کی سالگرہ کی مبارکباد . انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد نہایت ہی خوبصورت الفاظ میں دی ہے. امیر گیلانی نے سوشل میڈیا پر لکھا ایک نوٹ ” سب سے زیادہ اچھی پیاری ، کُول اور مثبت انسان کو سالگرہ کی مبارکباد . امیر گیلانی کی سوشل میڈیا اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے بھی بھی دی ماورا حسین کو ان کی

    سالگرہ کی مبارکباد. یاد رہے کہ امیر گیلانی اور ماورا حسین کی قربتیں ڈرامہ سیریل ثبات کے بعد بڑھیں یہاں تک کہ ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تاہم دونوں‌نے ابھی تک شادی کی خبر نہیں سنائی. امیر گیلانی اور ماورا حسین ڈرامہ سیریل ثبات کے بعد ابھی تک ایکساتھ کسی بھی ڈرامے میں‌ نظر نہیں آئے. ماورا حسین ویسے بھی کافی وقت سے سکرین سے غائب ہیں اور وہ کسی پراجیکٹ کو کرتی ہوئی نظر بھی نہیں آرہیں. ماورا کے پرستار ان کو سکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں.

  • شاہ رخ خان نے دبئی کے برج خلیفہ کو ایک بار پھر روشن کر دیا

    شاہ رخ خان نے دبئی کے برج خلیفہ کو ایک بار پھر روشن کر دیا

    شاہ رخ خان ہندی سنیما کی دنیا کا ایک جانا مانا نام ہیں، وہ بالی وڈ کے کنگ کہلائے جاتے ہیں انہوں نے فلمی کیرئیر کی شروعات 1992 میں فلم ”دیوانہ” سے کی جس میں ان کے ساتھ رشی کپور اور دویا بھارتی تھے۔ انہوں نے ڈر ، بازیگر ، دل تو پاگل ہے ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، چک دے انڈیا، انجام، میں ہوں نا، رئیس سمیت کئی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. شاہ رخ خان کا سٹار ڈم واقعتا قابل تحسین ہے . شاہ رخ خان کی پہلے بھی دبئی کے برج خلیفہ پر تصویر لگائی گئی تھی ایک بار پھر شاہ رخ خان دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر جلوہ گر

    ہوئےہیں. شاہ رخ خان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے سٹار ڈم کا کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ ہمارے پسندیدہ ہیں اور ان جیسا کوئی بھی نہیں ہے. شارہ رخ خان کی تصویر سے برج خلیفہ روشن ہونے کے بعد ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ فنکار کے حق میں لکھا. مداح شاہ رخ خان کی تصویر برج خلیفہ پر لگنے پر خاصے خوش ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم کی ٹیزر کی تعریف سلمان خان بھی کر چکے ہیں.