وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اگلے تین سال کے دوران 2.75 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ رواں ماہ کے آخر یا فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری ہے، جس کی مالیت بتدریج ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈز کے علاوہ چینی مارکیٹ اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاری حاصل کی جائے گی۔ اگلے مالی سال تک بانڈز کا حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی بانڈز کے اجرا سے بیرونی کمرشل فنانسنگ میں بہتری آئے گی اور آنے والے برسوں میں مالیاتی خلا کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے، اور میکرو اکنامک صورتحال میں مزید استحکام سے بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
Author: Aqsa Younas Rana
-

پاکستان اگلے 3 سال میں 2.75 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرے گا
-

انسانی حقوق گروپ کا ایرانی مظاہروں میں 2,571 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ
ایران میں جاری پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ ایک انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 571 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں 2 ہزار 400 سے زائد مظاہرین جبکہ 147 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
رائٹرز کے مطابق ایرانی حکام نے بھی 2 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکتوں کو تسلیم کیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اب تک تفصیلی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پر شرپسند عناصر کو حاصل امریکی اور اسرائیلی حمایت سے آگاہ کیا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کا ہر صورت دفاع کرے گا۔ جواب میں یو اے ای کے وزیر خارجہ نے خطے میں صورتحال کے تناظر میں مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کر کے انہیں ملک کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ -

رضا پہلوی کا ایرانی عوام اور افواج کے نام پیغام، مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل
سابق شاہ ایران کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ایرانی عوام اور مسلح افواج کو مخاطب کیا۔
رضا پہلوی کا کہنا تھا کہ دنیا نہ صرف ایرانی عوام کی آواز اور جرات کو دیکھ اور سن رہی ہے بلکہ اب اس پر ردعمل بھی دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بہنے والے خون نے عوام اور حکومت کے درمیان ایک واضح لکیر کھینچ دی ہے، تمام مجرموں کے نام محفوظ رکھے جائیں گے اور انہیں اپنے جرائم کی سزا ملے گی۔
ایرانی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے رضا پہلوی نے کہا کہ فوج ایران کی قومی فوج ہے، حکومت کی نہیں، اور اس پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہم وطنوں کی جانوں کا تحفظ کرے۔ -

پاکستان نے بھارتی این ایس اے اجیت دوول کے بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دار قرار دیا
کا مرتکب قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اجیت دوول کا “تاریخ کا بدلہ لینے” والا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس قسم کے بیان بازی پر کوئی حیرانی نہیں، اور ایسے بیانات نفرت پھیلانے والوں کی ذہنیت کے عکاس ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے بیانات پر مبنی رپورٹس دیکھی گئی ہیں۔ ان کے بقول، یہ بیان بازی ایسے عناصر کی عکاسی کرتی ہے جو اپنی نفرت انگیز سوچ کو فرضی تاریخی بدلے کے لباس میں پیش کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھاتے ہیں بلکہ امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بھی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے، اور بھارت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات اور ماضی کے مبینہ حساب چکانے کی سوچ علاقائی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔
اندرابی نے مزید کہا کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مسلسل سخت اور جارحانہ بیانات دیے جا رہے ہیں، جنہیں تجزیہ کار جنوبی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اجیت دوول کے بیانات بھارت کے سخت گیر اور تصادم پر مبنی رویے کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں پاکستان کے قیام سے انکار اور مئی 2025 کے تنازع میں پاکستان کی فتح پر ناراضگی بھی شامل ہے۔ -

ایلیٹ کیپچر کے خاتمے کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، مصدق ملک
اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں ایلیٹ کیپچر کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوشحالی کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے اور ریاست کو اب کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
مصدق ملک نے کہا کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ حکومت 12 فیصد پر حاصل کیے گئے ڈالر ادھار کے ذریعے 50 بڑے لوگوں کو صفر فیصد پر فراہم کر رہی ہے۔ -

ایران کا اسٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ڈیوائسز ضبط
ایران نے امریکی کمپنی اسٹار لنک کی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لی ہیں۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی حکومت نے حالیہ پُرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ملک میں زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیے تھے، جبکہ فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات کی سہولت بھی محدود کر دی گئی تھی۔
امریکی اخبار کے مطابق اس وقت ایران میں بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی صرف حکومت، سرکاری میڈیا اداروں اور حکومت کے حامیوں کو حاصل ہے۔ انٹرنیٹ بندش کے بعد اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اس اعلان کے بعد ایران میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے اسٹار لنک کی متعدد ڈیوائسز ضبط کر لی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں اسٹار لنک ٹرمینلز غیر قانونی ہیں اور انہیں خفیہ طور پر ملک میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرمینلز 2022 کے احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے۔ -

معرکۂ حق کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی عالمی مانگ میں اضافہ، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے پاکستان سے رابطے میں ہیں، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی قائم کر دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹ جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
اجلاس میں پرائیویٹ حج پالیسی 2027 تا 2030 کا مسودہ مزید غور کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025 اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025 کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کا مکمل صفایا کر کے ہی دم لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قلیل عرصے میں معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے، معاشی استحکام حاصل کر لیا گیا ہے اور اب ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ -

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل کراس بارڈر ادائیگیوں کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط
وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی و پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے حکومتِ پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی ورلڈ لبرٹی فنانشل کی منسلک کمپنی ہے۔ مفاہمتی معاہدے کے تحت سرحد پار لین دین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی تیاری پر تعاون کیا جائے گا۔
معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیکری وٹکوف نے دستخط کیے۔ -

ماسکو میں شدید برفباری نے 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور کئی فٹ برف باری ہوئی ہے۔ ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی۔
شدید سردی کی وجہ سے شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کے ساتھ ساتھ شہری زندگی کے دیگر معمولات میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ آج ماسکو میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اور مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ -

نیب کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت، مال آف اسلام آباد ضبط
نیب کورٹ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں مال آف اسلام آباد کو عدالتی حکم پر ضبط کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
نیب حکام نے مال آف اسلام آباد کے چھ حصہ داروں کی درخواستوں پر اعتراضات بھی جمع کروائے۔ عدالتی احکامات متعلقہ مقامات پر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ انہیں اس ریفرنس میں فریق بنایا جائے۔ ریفرنس میں ملک ریاض، ان کے بیٹے اور دیگر ملزمان ملوث ہیں۔