مارچ 2026 میں دنیا کو ایک نادر فلکیاتی تحفہ ملے گا سال کا پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن، جسے "بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔ اس دوران چاند سرخ رنگ میں ڈوب جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔ ناسا کے مطابق، چاند کا پورا ڈسک تقریباً 12 منٹ تک گہرے سرخ رنگ کا ہو جائے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے یادگار منظر پیش کرے گا۔ یہ 2026 کا سب سے بڑا آسمانی مظاہرہ ہوگا اور اسے ننگے آنکھوں سے، بغیر کسی آلے کے، مکمل محفوظ دیکھا جا سکتا ہے۔
کہاں اور کیسے دیکھیں؟
مکمل نظارہ: شمالی اور وسطی امریکہ، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، اور پیسفک کے کچھ علاقوں میں۔
جزوی نظارہ: وسطی ایشیا اور جنوبی امریکہ کے کئی حصوں میں۔
نظر نہیں آئے گا: افریقہ اور یورپ میں۔
یہ گرہن 2028 تک دوبارہ نہیں آئے گا، اور زمین پر صرف تقریباً 2 فیصد لوگ اسے شروع سے آخر تک دیکھ سکیں گے۔ ناسا کی ہدایت ہے: صاف آسمان والے کھلے مقام پر جائیں، اونچائی سے دیکھیں آنکھوں کی کوئی خاص حفاظت کی ضرورت نہیں۔
Author: Aqsa Younas Rana
-

مارچ 2026: پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن "بلڈ مون” کا شاندار نظارہ!
-

اسمگلنگ روکنے والا آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم: تنصیب میں تاخیر کا خطرہ
تفصیلات کے مطابق، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آٹومیٹک ٹینک گیجنگ (اے ٹی جی) سسٹم کی تنصیب پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو خط لکھا ہے۔
ڈیلرز نے خط میں کہا کہ اے ٹی جی سسٹم کی تنصیب تیل کمپنیوں کی ذمہ داری ہے، کیونکہ سٹوریج، ڈسپنسرز اور پمپنگ سسٹم ان کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نجی تیل کمپنی وافی انرجی یہ اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، اور مطالبہ کیا کہ یہ سسٹم ریفائنریز، سٹوریج ٹرمینلز اور گاڑیوں پر بھی نصب کیا جائے۔
ڈیلرز کا اصرار ہے کہ اے ٹی جی سسٹم کا تکنیکی اور مالی بوجھ ڈیلرز پر نہ ڈالا جائے بلکہ تیل کمپنیاں یا حکومت اسے سنبھالیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ یہ سسٹم اسمگل شدہ تیل کی فروخت روکے گا اور آئل سپلائی چین کو شفاف بنائے گا۔ -

لیفٹینینٹ کرنل گل فراز شہید سے منسوب جعلی آڈیو میسیج زیر گردش
پچھلے کچھ گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر لیفٹینینٹ کرنل گل فراز شہید سے منسوب ایک فیک اے آئی جینیریٹڈ آڈیو میسیج پھیلایا جا رہا ہے۔ اس جعلی آڈیو میں بنوں سے متعلق جن حالات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے، اس کا حقیقت سے سراسر کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس طرح کی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ ایسے جھوٹ کا پرچار کرکے فتنہ الخوارج کے آلہ کار اپنی ہار کا بدلہ مایوسی پھیلا کر لینا چاہتے ہیں جو کہ سب عیاں ہوچکا ہے۔
پاک فوج کا ہر جوان فتنہ الخوارج کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ ہے۔ دشمن جان لے کہ اس طرح کی جعلی آڈیوز/ ویڈیوز یا پیغامات نا تو قوم کا حوصلہ پست کرسکتے ہیں اور نا پاک فوج کو کمزور کرسکتے ہیں۔ -

وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم: سستی موٹر سائیکلیں اور رکشے حاصل کرنے کا موقع
اسلام آباد: وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم کے تحت سستی موٹر سائیکلیں اور رکشے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد منصور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ای وی اسکیم کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلوں پر فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جب کہ الیکٹرک رکشا پر 4 لاکھ روپے کی سبسڈی ملے گی۔
حماد منصور نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور پٹرول کی بچت کو فروغ دینا ہے۔ -

دماغ کی رگ پھٹنے کی خاموش علامات، جان لیوا حملے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات
دماغ کی رگ پھٹنا جسے انگریزی میں Brain Hemorrhage (برین ہیمرج) کہتے ہیں، یہ ایک ایسا خاموش حملہ ہے جس کی علامات ظاہر ہوتے ہی ابتدائی اقدامات کرلیے جائیں تو مریض کی جان کافی حد تک بچائی جاسکتی ہے۔ دماغ کی خون کی نالی میں پیدا ہونے والے غبارے جیسے ابھار کو طبی اصطلاح میں برین اینیوریزم کہا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جب دماغ کی کسی شریان کی دیوار کمزور ہو جائے تو وہاں خون جمع ہو کر اسے غبارے کی طرح پھلا دیتا ہے۔ اگر یہ ابھار پھٹ جائے تو دماغ میں خون رسنے لگتا ہے جسے ہیموریجک اسٹروک کہا جاتا ہے، اور یہ صورت حال جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
برین ہیمرج کی ممکنہ وجوہات میں بلند فشارِ خون، سگریٹ نوشی، خاندانی تاریخ، سر پر چوٹ، خون کی شریانوں کی پیدائشی کمزوری سمیت ابتدائی اور انتباہی علامات شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برین ہیمرج سے متعلق درج ذیل علامات کو ہرگز معمولی نہ سمجھیں:
– اچانک اور شدید سر درد
– متلی اور الٹی
– گردن میں اکڑن یا درد
– روشنی سے حساسیت
– اچانک مرگی کا دورہ پڑنا
– پلکوں کا جھک جانا یا چہرے زخم یا چہرے کے کسی ایک حصے میں کمزوری
– اچانک بے ہوشی
– بولنے یا سمجھنے میں دشواری
– چکر آنا یا چلنے میں توازن کا مسئلہ
– آنکھ کے پیچھے درد
– بینائی دھندلا جانا یا دوہرا نظر آنا
– شخصیت یا رویے میں اچانک تبدیلی محسوس کرنا -

ایران سپریم لیڈر شہادت کے لیے تیار، جانشین نامزد، اختیارات تقسیم
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے شہادت کے لیے تیار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جانشین کا نام نامزد کر دیا ہے اور اختیارات کی تقسیم کے اقدامات کر لیے ہیں۔ خامنہ ای نے جانشینی اور اختیارات کی تقسیم سے متعلق اقدامات کر لیے ہیں اور جانشینوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ ایران نے امریکا کے دباؤ کے آگے نہ جھکنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، لڑاکا طیاروں سے بھرا دوسرا امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں، لیکن ایران اس دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔
اقوام متحدہ نے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ ایران نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔ -

کم آمدنی والے افراد کے لیے بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف
پاکستان میں کم آمدنی والے افراد کے لیے بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف کی خبر ہے۔ وفاقی حکومت نے بجلی اور گیس کے نرخوں کے نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ کھپت کی بنیاد پر نرخ مقرر کرنے کے طریقہ کار کو آمدنی کی بنیاد پر قیمتوں کے نظام میں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
اس تجویز کے تحت سبسڈی گھرانے کی آمدنی کو مدنظر رکھ کر دی جائے گی، نہ کہ استعمال شدہ یونٹس کی تعداد کی بنیاد پر۔ اس طرح توانائی کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ نظام، جس میں نرخ صرف کھپت سے منسلک ہیں، تبدیل ہو جائے گا۔
نئے طریقہ کار کے تحت گھرانوں کی آمدنی کا تخمینہ لگا کر اسی تناسب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ مالی معاونت صرف مستحق صارفین تک محدود رہے، جبکہ زیادہ آمدنی والے گھرانے توانائی کی اصل لاگت کے قریب ادائیگی کریں -

امریکا کے شمال مشرقی حصوں میں شدید برفانی طوفان کی وارننگ جاری
امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طوفان مشرقی ساحل کے قریب پہنچ کر ایک خطرناک "بم سائیکلون” کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کے دوران 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ بوسٹن، نیویارک اور اٹلانٹک سٹی سمیت متعدد شہروں میں دو فٹ تک برفباری ہو سکتی ہے۔
شدید برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزید برآں، بوسٹن اور قریبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ برف ہٹانے والی مشینوں کے لیے راستہ صاف رکھا جا سکے اور امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم ہو۔ -

رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن: 100 سے زائد بھکاری گرفتار
رمضان المبارک کے دوران آئریشن میں 100 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف انتظامیہ کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ڈی سی اسلام آباد نے تمام اے سیز کو خصوصی ٹاسک دیے ہوئے ہیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق یکم رمضان سے اب تک 100 سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ تمام پیشہ ور گداگروں کا ڈیٹا مرتب کر کے ان کے دوبارہ اسلام آباد میں داخلے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں فعال ہونے والے گداگری نیٹ ورکس کو ہر صورت روکا جائے گا، تاہم پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ ڈی سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں بھی پیشہ ور گداگر دیکھیں اس کی فوری طور پر ضلع انتظامیہ کو اطلاع دیں۔
-

رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: بدنام زمانہ ڈاکو ثنا اللہ گرفتار
گھوٹکی پولیس کو رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ بدنام زمانہ ڈاکو ثنا اللہ، جس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی، نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔
ثنا اللہ قتل، اقدامِ قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت سینکڑوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن گزشتہ ایک ماہ سے رونتی کے کچے میں جاری ہے، جس کے باعث دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ڈاکو ثنا اللہ نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔