Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • ‎ہائیکورٹ کے باہر جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج

    ‎ہائیکورٹ کے باہر جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں خارج

    ‎انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ہائیکورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
    ‎کیس کی سماعت ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے پیشگی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، تاہم دونوں ملزمان سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
    ‎عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کرتے ہوئے حکم جاری کیا۔ کیس ہائیکورٹ کے باہر پیش آنے والے مبینہ جھگڑے سے متعلق ہے، جس پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • ‎غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان، پاکستان سمیت کئی ممالک کے دستخط

    ‎غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان، پاکستان سمیت کئی ممالک کے دستخط

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں نے دستخط کیے۔

    ‎سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والی تقریب میں غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام ممالک کے شکر گزار ہیں اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس پر کام جاری رکھا جائے گا۔‎صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اب تک آٹھ جنگیں رکوائیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ تصادم بھی شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان کشیدگی کم کر کے دنیا کو مزید محفوظ بنایا گیا۔

    بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مقصد فلسطین میں پائیدار امن کا قیام
    ورلڈ اکنامک فورم: بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط
    پاکستان نے WEF 2026، ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی، جس کا مقصد فلسطین میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

    بورڈ آف پیس کا بنیادی ہدف غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی بحران کا خاتمہ اور فلسطین کی منظم اور جامع تعمیرِ نو ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہوگی۔

    تعمیرِ نو کے منصوبے میں گھروں، اسپتالوں، اسکولوں، پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی، معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور فلسطینی عوام کو باعزت زندگی کی فراہمی شامل ہے۔

    پاکستان 🇵🇰 نے اس اقدام میں سعودی عرب 🇸🇦، ترکی 🇹🇷، مصر 🇪🇬، اردن 🇯🇴، قطر 🇶🇦، متحدہ عرب امارات 🇦🇪، انڈونیشیا 🇮🇩، بحرین 🇧🇭، مراکش 🇲🇦، ارجنٹائن 🇦🇷، ہنگری 🇭🇺 اور امریکہ 🇺🇸 کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔

    مسلم ممالک کی مؤثر موجودگی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فلسطینی حقوق، حقِ خود ارادیت اور ریاستی تشخص کو مرکزی حیثیت حاصل رہے۔

    پاکستان کا مؤقف بدستور واضح اور غیر متزلزل ہے: 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست، القدس الشریف اس کا دارالحکومت، اور قبضے و اجتماعی سزا کی مخالفت۔

    گزشتہ روز فلسطینی 🇵🇸 وزیرِاعظم محمد مصطفیٰ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو راستے میں چلتے ہوئے روک کر اُن سے مصافحہ کیا، اور غزہ میں امن کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت، نسل کشی کے خاتمے کی کوششوں اور فلسطینی عوام کے حق میں مضبوط مؤقف پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر کے درمیان خوشگوار تبادلۂ خیال ہوا، جبکہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اُنہیں انگوٹھے کے اشارے سے سراہا۔ یہ پاکستان کی قیادت کی ہم آہنگی کے باعث عالمی سطح پر حاصل ہونے والی پذیرائی کا ثبوت ہے۔

    بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مطلب کسی فوجی مشن یا اسٹیبلائزیشن فورس میں خودکار شمولیت نہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف پہلے سے واضح اور مستقل ہے۔

    پاکستان عالمی سیاست میں بلاک بندی سے اجتناب کرتے ہوئے توازن، اصول پسندی اور مؤثر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، اور فلسطین کے معاملے پر خاموشی کے بجائے فعال کردار کو ترجیح دیتا ہے۔

  • پنجاب میں پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح، مریم نواز

    پنجاب میں پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح، مریم نواز

    
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جدید الیکٹرک وہیکل خود ڈرائیو کی اور کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں واضح کمی اور زیرو کاربن اخراج کا ذریعہ بنے گا۔
    ‎لاہور میں پہلی مرتبہ جدید بی وائی ڈی الیکٹرک وہیکل کے ذریعے پولیس پیٹرولنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین پولیسنگ صاف فضا، ماحولیاتی تحفظ اور بہتر طرز حکمرانی کے وژن کی عملی عکاس ہے۔
    ‎افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا معائنہ کیا، جبکہ انہیں یونٹ کے قیام، مقاصد اور الیکٹرک وہیکلز کی تکنیکی خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    ‎بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی ایک بار مکمل چارج ہونے پر 410 کلو میٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی میں جدید سرویلنس پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور اسپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔
    ‎حکام کے مطابق اس وقت پیٹرولنگ پر مامور 103 گاڑیاں ماہانہ تقریباً 28 ہزار لیٹر ایندھن استعمال کرتی ہیں، جس پر 7.42 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔ گرین پولیسنگ یونٹ کے آغاز سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ سرکاری اخراجات میں بھی نمایاں بچت متوقع ہے۔

  • پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن , وزیراعظم شہباز شریف

    پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن , وزیراعظم شہباز شریف

    
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل چکا ہے اور اب اقتصادی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
    ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے معاشی روابط مضبوط ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ بھی تعلقات دوبارہ استوار ہو چکے ہیں۔
    ‎شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تعاون کا خواہاں ہے اور اس شعبے میں نمایاں امکانات موجود ہیں۔
    ‎وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف جانا ہوگا، اور حکومت اسی سمت میں کام کر رہی ہے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں مواقع موجود ہیں اور حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اصلاحات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

  • یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزمان ملک بدر

    یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، مرکزی ملزمان ملک بدر

    
یورپ میں سرگرم افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے، جس کے تحت برطانیہ اور بیلجیئم کی مشترکہ کارروائی میں دو مرکزی ملزمان کو ملک بدر کر دیا گیا۔
    ‎برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ مرکزی ملزم ذیشان بنگش کو برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم سیف الرحمان احمد زئی کو بیلجیئم سے بے دخل کیا گیا۔
    ‎نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ افغان اسمگلرز کا نیٹ ورک ایران اور ترکیے کے راستے افراد کو فرانس اور بیلجیئم پہنچانے میں ملوث تھا۔ بعد ازاں ان افراد کو غیرقانونی طور پر فرانس سے برطانیہ منتقل کیا جاتا تھا۔
    ‎ادارے کے مطابق اس نیٹ ورک نے ہزاروں افراد کو غیرقانونی طور پر برطانیہ پہنچایا۔ بیلجیئم کی ایک عدالت نے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 23 ارکان کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

  • 
پانچ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو سزا ہوگئی۔

    
پانچ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن کو سزا ہوگئی۔

    
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جائیداد کے لیے پانچ شادیاں کرنے والی خاتون کو عدالت نے دو سال قید بامشقت اور 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
    ‎انڈین میڈیا کے مطابق ضلعی اور سیشن جج میگھا اگروال نے متاثرہ شوہر کی شکایت پر تھانہ شاہ جہاں آباد میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر حکم جاری کیا۔
    ‎درخواست گزار نے عدالت میں بیان دیا کہ حسینہ نامی خاتون نے اس کے ساتھ دھوکے سے پانچویں شادی کی، جبکہ وہ پہلے ہی چار شادیاں کر چکی تھی اور اس حقیقت کو چھپائے رکھا۔ عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ خاتون غریب اور تنہا مردوں کو اپنا شکار بناتی تھی، شادی کے بعد انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی تھی۔
    ‎عدالت نے اس عمل کو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھوکہ دہی میں صرف حسینہ شامل نہیں تھی، بلکہ اس کی بیٹیاں اور داماد بھی اس نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
    ‎عدالت نے کہا کہ طلاق کے بغیر چار شادیاں کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور یہ عمل بھارتی قانون کے تحت سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت نے اسے ازدواجی دھوکہ دہی کے ساتھ ساتھ ایک سوچی سمجھی مجرمانہ کارروائی قرار دیا۔
    ‎عدالت نے مختلف دفعات کے تحت خاتون کو مجرم قرار دیا اور واضح کیا کہ بار بار شادی کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ معاشرے میں اعتماد کے رشتے کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

  • 
سانگھڑ میں وڈیرے کے بیٹے کا 14 سالہ لڑکی پر مبینہ تشدد

    
سانگھڑ میں وڈیرے کے بیٹے کا 14 سالہ لڑکی پر مبینہ تشدد

    
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے ایک گاؤں میں وڈیرے کے بیٹے نے 14 سالہ لڑکی پر مبینہ طور پر تشدد کیا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے لڑکی کی زبان کاٹ دی، جبکہ ورثا نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے سے بھی انکار کر دیا۔
    ایس ایچ او اعظم بھنگور کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور اگر ورثا نے مقدمہ درج کیا تو قانونی کارروائی کے ذریعے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
    ‎ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ نے بتایا کہ ورثا لڑکی کو چھپا کر کہیں اور منتقل کر چکے ہیں، اور اگر انہوں نے مقدمہ درج نہ کیا تو ریاست خود مدعی بنے گی۔

  • سانحہ گل پلازہ: لاشوں اور انسانی باقیات کی شناخت کا عمل تیز

    سانحہ گل پلازہ: لاشوں اور انسانی باقیات کی شناخت کا عمل تیز

    ‎سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کی پانچ روز کے دوران سول اسپتال لائی گئی لاشوں اور انسانی اعضا کی شناخت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق شناخت کے عمل سے متعلق سی پی ایل سی کے شناخت پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسانی باقیات سے شناخت ممکن نہیں۔ ان کے مطابق متعدد ہڈیاں مکمل طور پر جل چکی ہیں، جن سے ڈی این اے حاصل نہیں کیا جا سکتا، جبکہ جاں بحق افراد کی جو تعداد سامنے آ رہی ہے وہ بھی حتمی نہیں ہے۔
    ‎ڈائریکٹر شناخت پروجیکٹ کا کہنا تھا کہ انسانی باقیات کی تعداد بہت زیادہ ہے، مکمل لاشیں چند ہی ہیں جبکہ باقیات سیکڑوں میں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام باقیات کا ڈی این اے ممکن نہیں، تاہم سول اسپتال منتقل کی گئی لاشوں اور باقیات کی مجموعی تعداد 42 تک ہو سکتی ہے۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ اب تک 15 ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ سانحے کے بعد اب تک 60 افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جا چکے ہیں۔
    ‎ڈائریکٹر شناخت پروجیکٹ کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد 80 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں، جبکہ شناخت کا عمل مسلسل جاری ہے۔

  • ‎ٹرمپ نے گرین لینڈ پر یورپ کو دو آپشن دے دیے

    ‎ٹرمپ نے گرین لینڈ پر یورپ کو دو آپشن دے دیے

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپ کو دو واضح آپشن دے دیے ہیں۔
    ‎ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ چاہیے، جسے انہوں نے ’’برف کا ایک ٹکڑا‘‘ قرار دیا۔
    ‎ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یورپ اس مطالبے پر رضامند ہو جاتا ہے تو امریکا خوش ہوگا، لیکن اگر یورپ نے انکار کیا تو یہ بات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
    ‎امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کے لیے امریکا نے جو کچھ کیا ہے، اس کے مقابلے میں گرین لینڈ کا مطالبہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
    ‎ٹرمپ کے بیان نے یورپی ممالک میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ گرین لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

  • 
پاکستان میں چاندی کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

    
پاکستان میں چاندی کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

    
پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے عوامل پر منحصر ہے۔
    آج ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرام چاندی کی قیمت تقریباً 8,470 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 9,869 روپے رہی۔ اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کی قیمت یکساں رہی۔
    ‎چاندی کو پاکستان میں صرف زیورات کے لیے نہیں بلکہ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق:
    * مہنگائی کے خلاف ہیج: مہنگائی بڑھنے پر چاندی کی قیمت میں اضافہ ممکن ہے۔
    * طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی فائدہ دینے والا سمجھا جاتا ہے، حالانکہ مختصر مدت میں قیمت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔
    * سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: چاندی کو سونا کے مقابلے میں کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔
    ‎ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اہم ہے کیونکہ یہ تاریخی طور پر معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی معیار
    کے تحت تیار کیے جاتے ہیں۔