Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں نمایاں اضافہ

    
مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں نمایاں اضافہ

    
پاکستان کو موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت جولائی سے دسمبر کے دوران ملک کو قرض اور گرانٹس کی مد میں مجموعی طور پر 1272 ارب روپے موصول ہوئے، جبکہ آئی ایم ایف سے حاصل ہونے والا قرض اس رقم میں شامل نہیں ہے۔
    ‎دستاویزات کے مطابق پاکستان نے ان چھ ماہ میں 1254 ارب روپے کا بیرونی قرض حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے، اضافی قرض کی رقم تقریباً 280 ارب روپے بنتی ہے۔ اسی عرصے میں پاکستان کو 17 ارب 67 کروڑ روپے کی بیرونی گرانٹس بھی ملیں۔
    ‎رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 170 ارب روپے کی آئل فیسلیٹی فراہم کی گئی، جبکہ آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض اس کے علاوہ ہے۔

  • 
رمضان سے قبل آٹے کا شدید بحران، روٹی مہنگی ہونے کا خدشہ

    
رمضان سے قبل آٹے کا شدید بحران، روٹی مہنگی ہونے کا خدشہ

    
راولپنڈی میں رمضان المبارک سے قبل آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث نان بائیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی سامنے آ گیا ہے۔
    ‎نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق 80 کلو فائن آٹے کی بوری کی قیمت 12 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 80 کلو لال آٹے کی بوری 11 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی بوری 1 ہزار 200 سے 1 ہزار 800 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
    ‎نان بائیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے، اور اگر قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو وہ روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہوں گے۔
    ‎نان بائی ایسوسی ایشن نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مداخلت کی جائے اور آٹا مناسب قیمت پر فراہم کیا جائے۔
    ‎ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ڈویژن بھر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شٹر ڈاؤن کی جانب جا سکتے ہیں۔
    ‎نان بائیوں نے واضح کیا ہے کہ پنجاب حکومت کو تندور مالکان کے خلاف کارروائی کے بجائے آٹا مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • 
سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی

    
سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی

    
لاہور میں سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں مقتولہ کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی گئی۔
    پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور اس کی بیٹی کی قبریں کھود کر لاشیں نکالی گئیں، جن سے جسمانی نمونے حاصل کر کے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں کو لاوارث سمجھ کر سپرد خاک کیا گیا تھا، تاہم بعد میں ملزم کے انکشاف پر قتل اور لاشیں پھینکنے کے مقام کا علم ہوا۔
    ‎برکی پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی بہن کو مقدمے کا مدعی بنایا گیا ہے، جبکہ قبر کشائی کے بعد دونوں میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میتوں کی تدفین اوچ شریف میں کی جائے گی۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تفتیش جاری ہے۔

  • 
سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی

    
لاہور میں سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں مقتولہ کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی گئی۔
    پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور اس کی بیٹی کی قبریں کھود کر لاشیں نکالی گئیں، جن سے جسمانی نمونے حاصل کر کے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں کو لاوارث سمجھ کر سپرد خاک کیا گیا تھا، تاہم بعد میں ملزم کے انکشاف پر قتل اور لاشیں پھینکنے کے مقام کا علم ہوا۔
    ‎برکی پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی بہن کو مقدمے کا مدعی بنایا گیا ہے، جبکہ قبر کشائی کے بعد دونوں میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ میتوں کی تدفین اوچ شریف میں کی جائے گی۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیس میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تفتیش جاری ہے۔

  • 
آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، ون ڈے بیٹرز میں ڈیرل مچل نمبر ون

    
آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری، ون ڈے بیٹرز میں ڈیرل مچل نمبر ون

    
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
    ‎آئی سی سی کے مطابق ویرات کوہلی اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، افغانستان کے ابراہیم زدران تیسری جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ سلمان آغا ایک درجہ ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان 23ویں اور فخر زمان 27ویں پوزیشن پر ہیں۔
    ‎ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکروتی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، افغانستان کے راشد خان دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
    ‎ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • ‎میجر راجہ نادر پرویز، ایس جے اینڈ بار، بہادر فوجی اور سیاستدان انتقال کر گئے

    ‎میجر راجہ نادر پرویز، ایس جے اینڈ بار، بہادر فوجی اور سیاستدان انتقال کر گئے

    
پاکستان کے سینئر فوجی افسر اور معروف سیاستدان، میجر راجہ نادر پرویز، ایس جے اینڈ بار، جنہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا، جنوری 2026 میں وفات پا گئے۔
    میجر نادر پرویز نے 1965 کی جنگ میں اپنی شجاعت کے اعتراف میں پہلی بار ستارۂ جرات (SJ) حاصل کیا۔ 1971 کی جنگ میں، وہ 6 پنجاب رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر کے طور پر ایسٹ پاکستان کے جیساور سیکٹر میں لڑے اور بھارتی قیدی بننے کے بعد فتح گڑھ کے POW کیمپ سے فرار ہو کر پاکستان واپس آئے، جس پر انہیں ستارۂ جرات کے ساتھ بار (SJ & Bar) دیا گیا۔
    ‎فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد، میجر نادر پرویز نے سیاست میں قدم رکھا اور 1985 سے 2007 کے درمیان کئی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ (1987–1988) اور وزیر مواصلات (1998–1999) کے عہدے بھی سنبھالے۔
    ‎ان کی وفات پر ملک بھر میں تعزیت کے پیغامات جاری کیے گئے اور انہیں ایک بہادر فوجی اور خدمتگار سیاستدان کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

  • نیٹو کے لیے جتنا میں نے کام کیا، کسی صدر نے نہیں کیا: ٹرمپ

    نیٹو کے لیے جتنا میں نے کام کیا، کسی صدر نے نہیں کیا: ٹرمپ

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو فوجی اتحاد کے لیے جتنا کام انہوں نے کیا ہے، کسی اور صدر یا رہنما نے نہیں کیا۔
    ‎سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں نہ آتے تو آج نیٹو کا وجود ہی نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو تاریخ کے کوڑے دان میں جا چکا ہوتا، یہ بات افسوسناک ضرور ہے مگر حقیقت یہی ہے۔
    ‎ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ اگر اتحادی ممالک گرین لینڈ سے متعلق ان کے منصوبے کی مخالفت کریں گے تو ان پر ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔
    ‎اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ متعدد بار یہ مؤقف دہرا چکے ہیں کہ نیٹو کے لیے سب سے زیادہ خدمات انہوں نے انجام دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ اس بات کی تصدیق کریں گے، حتیٰ کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے بھی اس بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔
    ‎صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نیٹو پر بھاری اخراجات برداشت کرتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ امریکا ضرورت پڑنے پر نیٹو ممالک کی مدد کرے گا، تاہم انہوں نے اس بات پر شکوک کا اظہار کیا کہ آیا نیٹو بھی اسی طرح امریکا کے ساتھ کھڑا ہوگا یا نہیں۔

  • سینئر اداکار رانا آفتاب گولی لگنے سے جاں بحق

    سینئر اداکار رانا آفتاب گولی لگنے سے جاں بحق

    لاہور: 21 جنوری 2026 کو لاہور کے چُھنگ علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سینئر ٹیلی ویژن اور فلم اداکار رانا آفتاب کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
    پولیس کے ذرائع کے مطابق تین سے چار نامعلوم مسلح افراد ایک گاڑی میں آئے اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود اداکار کی گاڑی کو روکا۔ ان میں سے ایک حملہ آور گاڑی سے نکلا اور رانا آفتاب پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اداکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

  • ‎پاکستان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت قبول کرلی

    ‎پاکستان نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت قبول کرلی

    ‎ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو دی گئی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔
    ‎ترجمان کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اور بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
    ‎ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو اور جس کی سرحدیں 1967 سے قبل کی حدود کے مطابق ہوں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے دکھ درد کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور بورڈ آف پیس کے پلیٹ فارم سے امن کے لیے عملی پیش رفت کی امید رکھتا ہے۔
    ‎غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔
    ‎ابتدائی طور پر بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی تھا، تاہم دستاویزات کے مطابق اس کے چارٹر میں دائرۂ کار صرف غزہ تک محدود نہیں ہے اور یہ ادارہ اقوامِ متحدہ کے متبادل یا حریف کے طور پر ابھرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔

  • ‎مزاحمت کی علامت ایمان مزاری، مگر عدالت کے کٹہرے سے ہچکچاہٹ۔

    ‎مزاحمت کی علامت ایمان مزاری، مگر عدالت کے کٹہرے سے ہچکچاہٹ۔

    ‎قانون سب کے لیے ایک سا ہونا چاہیے، مگر حقیقت میں خوف کچھ لوگوں کے لیے مخصوص ہے۔
مزاحمت کی علامت بننا آسان لگتا ہے، جیسے ایمان مزاری کی شجاعت، مگر جب کٹہرے کا سامنا آتا ہے تو ہچکچاہٹ چھا جاتی ہے۔ مزاحمت کے نعرے بلند کرنے کے ساتھ جینا آسان ہے، لیکن جب انصاف کا تقاضا سامنے آتا ہے، تو حقیقی امتحان شروع ہوتا ہے۔
    ‎عدالت کا سامنا کرنا خوفناک لگتا ہے، مگر سرکاری عمارات میں پنا لینا، اپنے موقف کو چھپانا یا سیاسی دباؤ میں آنا سب سے زیادہ عام حقیقت ہے۔ الزام لگانا آسان ہے، لیکن اس الزام کا جواب دینا، حقیقت میں اپنی صفائی پیش کرنا یا قانون کے سامنے کھڑا ہونا سب سے مشکل۔
    ‎آج کے دور میں ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر سیاست کرنا، تنقید کرنا، موقف رکھنے اور نعرے لگانا آسان ہوگیا ہے۔ مگر حقیقی زندگی میں سیاست کرنا، عوام کے سامنے جواب دینا، فیصلے کرنا اور ان فیصلوں کی قیمت بھگتنا، وہ سب کچھ آسان نہیں۔ سوشل میڈیا کی جیت فوری ہے، مگر زمین پر سیاست کی قیمت ہمیشہ بھاری۔
    ‎یہ تضاد صرف انفرادی مثالوں تک محدود نہیں۔ یہ ایک عکاسی ہے اس حقیقت کی کہ ہمارے معاشرے میں مزاحمت اور خوف، عمل اور نعرے، بیان اور عمل، سب کے درمیان ایک خلا ہے۔ جہاں بولنا آسان ہے، وہاں کرنا مشکل ہے؛ جہاں الزام لگانا آسان ہے، وہاں اس کا سامنا کرنا سب سے بڑا امتحان ہے۔