Baaghi TV

Author: باغی بلاگز

  • سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں، وفاق نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

    سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمتیں، وفاق نے نیب سے رپورٹ طلب کرلی

    کراچی: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر کراچی سمیت صوبے کے شہری ڈویژن حیدر آباد اور سکھر میں وفاقی حکومت کے طے شدہ فیصلے کے برعکس ہزاروں افراد کو دیہی علاقوں کے ڈومیسائل پر ملازمتیں فراہم کرنے اور اس طرح حق داروں کو ملازمتوں سے محروم رکھنے کا نوٹس لے کر قومی احتساب بیورو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال قبل 12 فروری کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کی طرف سے چیئرمین نیب کو بھیجے گئے خط کے حوالے سے ایک سال کے دوران کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر نے اپنے لیٹر میں نیب حکام کو لکھا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جعلی ڈومیسائل و دیگر ذرائع کے حوالے سے مجموعی طور پر 36 ہزار سے زاید ایسے افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں جو شہری سندھ کے ڈومیسائل کی بنیاد پر اس کے اہل ہی نہیں تھے۔ وزیرِاعظم عمران خان کے مشیر نے دستیاب ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بیان کیا تھا کہ کراچی میں 30 ہزار 561 اور حیدرآباد میں 5ہزا 550 ایسے افراد سرکاری ملازم ہیں جن کے پاس متعلقہ شہروں کا اصل ڈومیسائل نہیں ہے جبکہ ان کی پیدائش بھی ان شہروں کے بجائے سندھ کے دیہی علاقوں کی ہے۔ لیٹر میں وفاقی مشیر نے یہ بھی وضاحت کی تھی کہ سندھ میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا سلسلہ 2006ء سے جاری ہے جبکہ سندھ حکومت کے اپنے 17 اگست 1974 کے نوٹیفکیشن میں یہ وضاحت کردی گئی تھی کہ سرکاری ملازمتوں کے لیے 40 فیصد کوٹہ صوبے کے شہری ڈویژن کراچی حیدر آباد اور سکھر کے لیے مختص ہوگا جبکہ باقی 60 فیصد صوبے کے دیہی علاقوں کے لیے مخصوص ہوگا۔ وفاقی حکومت نے نیب حکام کو اس حق تلفی اور خلاف ضابطہ تقرریوں کی چھان بین کرنے اور قانون کے مطابق ذمے داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • گندم کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر نا کی توگندم بحران پیدا ہوگا

    گندم کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر نا کی توگندم بحران پیدا ہوگا

    کراچی: سندھ حکومت نے پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 سو مقرر کرنے والے فیصلے کو کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
    پی ٹی آئی حکومت کا یہ فیصلہ کاشتکاروں کے ساتھ مزاق ہے. صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والا صوبہ ہے, پنجاب نے گندم کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر نہ کی تو ایک مرتبہ پھر گندم بحران پیدا ہوگا.اسماعیل راہو نے کہا کہ ملک میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ جائینگی, سندھ پہلے ہی دو ہزار روپے قیمت کرنے کی وفاق کو سفارش کرچکا ہے، دونوں زیادہ گندم اگانے والےصوبوں میں 200 سو روپیے کا فرق بہت زیادہ ہے، پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ گندم کی قیمت میں ایک عدم توازن پیدہ کریگا.صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ خریداری قیمت کم رکھے,بزدار صاحب کسی اور کی نہیں تو اپنی ہی اسمبلی کی سن لو, پنجاب اسمبلی بھی گندم کی قیمت دو ھزار رکھنے کی متفقہ قرارداد پاس کر چکی ہے.انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہو چکی ہے, پچھلے ڈھائی برس میں زرعی پیداواری لاگت میں تین گنا اضافہ ہو چکاہے, کسان اور کاشتکار بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہیں. اسماعیل راہو نے کہا کہ نیازی صاحب کسانوں سے لوٹ مار کرکے گندم اور آٹا مافیاز کو فائدہ پہنچا رہا ہے, عمران خان کی حکومت آنے کے بعد ملکی زراعت کو بہت نقصان پہنچا ہے.

  • زیادتی کا شکار لڑکی سے رکن سندھ اسمبلی کی عیادت، لاپتہ لڑکی کا مقدمہ درج

    زیادتی کا شکار لڑکی سے رکن سندھ اسمبلی کی عیادت، لاپتہ لڑکی کا مقدمہ درج

    کراچی۔بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کر لیا گیا

    کراچی۔مقدمہ لاپتہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔پولیس حکام

    کراچی۔لاپتہ لڑکی کے والدین کا بیان قلمبند کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام

    کراچی۔لاپتہ لڑکی کو بازیاب کر کے واقعہ میں ملوث اشخاص کو عبرت ناک سزا دی جاۓ گی۔ایس ایس پی کیماڑی

    دوسری جانب اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی کراچی کی طالبعلم بشرہ راجپر سے ایم پی اے نسیم راجپر نے کراچی جناح ایمرجنسی ہسپتال میں پہنچ کر انسانی ہمدردی کے طور پر عیادت کی،

    رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھاکہ بشرہ راجپر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے

    وزیرا علی سندھ سید مراد علی شاھ اور آئی جی سندھ کو گذارش ہے کہ بشرہ راجپر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے درندوں کو جلد گرفتار کرکے سزا دئی جائے اور بشرہ راجپر کی فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ ایم پی اے نسیم راجپر

  • انتہائی مطلوب تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    انتہائی مطلوب تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی انتہائی مطلوب تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز

    ملزمان عادی مجرم ہے، چھیناجھپٹی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    ملزمان نہایت ہوشیاری اور یونیک طریقے سے ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں۔

    ملزمان کا ایک ساتھی OLX ویب سائیٹ پر ڈیلینگ کر کے لوگوں کو بلواتا ہے اور واپسی پر ملزمان ان لوگوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا کرتے تھے۔

    ایسا ہی وقعہ مورخہ 17-01-2021 کو شہری محمد عزیز کے ساتھ پیش آیا دوران ڈیلینگ ملزمان اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 80 ہزار کیش اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہوئے۔

    مقدمہ الزام نمبر 65/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔

    ایس ایچ او سرجانی نے حفیہ اطلاع پر عبد اللّه موڑ سیکٹر 7C میں کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان سے موقع پر 03 عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد۔

    ملزمان سے مزید شہری سے چھینی گئی رقم میں سے 1 لاکھ 5 ہزار، آئی فون 11 پرو میکس، چوری شدہ موٹرسائیکل اور موبائل فون وغیرہ بھی برآمد۔

    ملزمان کیخلاف ضابطہ کے تحت مقدمات درج۔

    ملزمان سے مزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہے۔

    ملزمان کو مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    گرفتار ملزمان میں رضوان ولد مشتاق، حسین ولد حسن اور یاسین ولد خرم شامل ہیں۔

  • گیسٹ ہائوسز فحاشی کے اڈوں میں تبدیل، پولیس کی کھلی اجازت

    گیسٹ ہائوسز فحاشی کے اڈوں میں تبدیل، پولیس کی کھلی اجازت

    ایس ایس پی ساوتھ کے چھٹی جاتے ہی ماڈل پولیس اسٹیشن کی شیریں جناح چوکی انچارج نے گیسٹ *ہاوسز میں فحاشی کے ساتھ ساتھ آئس۔چرس۔ہیروِن۔شراب اور بیئرکی کھلی اجازت دیدی

    کراچی(کرائم رپورٹر/انوسٹی گیشن رپورٹ)کلفٹن بلاک ٹو میں کئی گیسٹ ہاوس جن میں عیاشی کیلئے آنیوالے عیاش افراد کیلئے لڑکیوں سمیت ہرقسم کانشہ مہیاکیاجاتاہے
    فوٹیج میں ہرچیزواضح دیکھائی دے رہاہے مگر چوکی انچارج شیریں جناح کالونی محمداشرف جوگی نے چندنوٹوں کے عوض آنکھیں بندکرکے افسران بالا کوسب اچھے کی رپورٹ دے رہاہے۔ان گیسٹ ہاوسزمیں اندرون ملک سے دھوکا دہی کے ذریعے لڑکیوں کا زدوکوب کرکے عزتیں نیلام کی جاتی ہے اورپولیس کی جانب سے کئی بار مجبورلڑکیاں جنہیں اغواء کرکے رکھاگیایے بازیاب کرایا جاچکاہے مگر چوکی انچارج شیریں جناح کالونی کی عظمت کوسلام ہے جس نے گیسٹ ہاوس سیشل اونر سعود کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے پشت پناہی جاری رکھی ہوئی ہے۔ہمارے ذرائع نے اس گھناؤنے دلدل کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام صورتحال کو واضح کردیاہے.

  • بغدادی پولیس کاروائیاں، منشیات فروش ،گٹکا/ماوا سپلائرگرفتار

    بغدادی پولیس کاروائیاں، منشیات فروش ،گٹکا/ماوا سپلائرگرفتار

    بغدادی پولیس کے ایس ایچ او نے دو مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا, ایس ایس پی سٹی.

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (1020) گرام بہترین کوالٹی چرس اور (8) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا, ایس ایس پی سٹی.

    گرفتار ملزمان میں زاہد ولد عبدالمالک اور معراج ولد محمد حسین شامل ہیں.

    گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور زہریلا گٹکا/ماوا سپلائی کیا کرتے تھے.

    گرفتار ملزم زاہد عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.

    گرفتار ملزم زاہد کے خلاف اس سے قبل ایف آئی آر نمبر 223/2020 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ بغدادی٫ ایف آئی آر نمبر 185/2018 بجرم دفعہ 353/324/186/34/7ATA RW تھانہ گارڈن اور ایف آئی آر نمبر 186/2018 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ گارڈن میں درج ہیں.

    گرفتار ملزم زاہد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 88/2021 بجرم دفعہ 6/9-C درج.

    گرفتار ملزم معراج کے خلاف ایف آئی آر نمبر 87/2021 بجرم دفعہ 8(I) گٹکا/ماوا ایکٹ درج.

    گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے .

  • ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کارروائیاں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروش اور شراب سپلائر کے خلاف کاروائیاں

    (1) تھانہ بغدادی
    تھانہ بغدادی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (2) منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (440) گرام چرس برآمد ہوئی.

    گرفتار ملزمان کے نام
    1. محمد خلیل ولد قادر بخش.
    2. عثمان ولد شبیر خان.

    گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 80/2021, 82/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج, مزید تفتیش جاری.

    (2) تھانہ کلاکوٹ
    تھانہ کلاکوٹ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے (1) ملزم کو گرفتار کیا.

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے (4) بوتلیں شراب برآمد کی گئی.

    گرفتار ملزم کا نام
    1. پرویز ولد محمد حسین.

    گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 71/2021 بجرم دفعہ4/5 ایکسپلوزو ایکٹ درج.

    دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے.

  • سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان گرفتار، 7 موٹرسائیکل برآمد

    سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان گرفتار، 7 موٹرسائیکل برآمد

    کراچی: ایک کامیاب کاروائی دو ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مع کھلی سات موٹرسائیکلوں کے مختلف حصوں کے برآمدگی کے گرفتار کر لیا

    ملزمان گھروں کےباھر پارک کی موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہوجاتے تھے جسکی سی سی ٹیوی فوٹیج پولیس نے حاصل کرکے ملزمان کی گرفتاری عمل لاٸی

    گرفتار ملزمان محمد احسان ولد شہباز اور شہباز علی ولد یاسین کو سی سی فوٹیج میں باآسانی شناخت کیا جا سکتا ہے.

    ابتداٸی تفتیش میں معلوم ہوا ہیکہ ملزمان کراچی کے تھانہ زمان ٹاٶن ,کورنگی,لانڈہی اور تھانہ عوامی کالونی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر ساہیکلوں کی چوری میں ملوث ہیں.

    گرفتارشدہ ملزمان سے برآمدگی
    (1) موٹرسائیکل نمبر KOC 2847 جوکہ تھانہ کورنگی کے مقدمہ الزام نمبر 114/2021 بجرم دفعہ 381- a ت پ کی چوری شدہ برامد ۔

    (2)موٹرسائیکل نمبری KOC 2573
    جوکہ تھانہ لانڈہی کے مقدمہ الزام نمبر 79/2021 بجرم دفعہ 381-a ت پ میں سرقہ شدہ برامد ۔

    (3)موٹرسائیکل نمبرAFR/ 2021 چیسز نمبر SAC 52422
    جوکہ تھانہ عوامی کالونی کے مقدمہ الزام نمبر 100/2021بجرم دفعہ 381-a ت پ میں سرقہ شدہ برامد۔

    (4)موٹرسائیکل نمبری KNW-7201جوکہ تھانہ زمان ٹاون سےسرقہ شدہ ہے برامد

    (5) موٹرسائیکل نمبرKEO 3520
    جوکہ تھانہ کورنگی سے سرقہ شدہ ہے برامد۔

    (6)موٹرسائیکل نمبر AFR. 2021 چیسز نمبر CSR.793407
    جوکہ تھانہ کورنگی سے سرقہ شدہ ہے برامد۔

    (7) موٹرسائیکل نمبر AFR/2021 چیسز نمبر SAA.1217311 تھانہ عوامی کالونی کے مقدمہ الزام نمبر100/2021 بجرم دفعہ 381-a ت پ میں سرقہ شدہ برامد

    گرفتار بالا ملزمان کی حسب ضابطہ گرفتاری تھانہ عوامی کالونی / تھانہ کورنگی / تھانہ لانڈی / تھانہ زمان ٹاون میں کارواٸی عمل میں لائی جارہی ہے

    گرفتار بالا ملزمان کا سابقہ ریکارڈ مزید چیک کیا جا رہا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے.

  • کراچی حادثات، 2 افراد ہلاک 4 زخمی

    کراچی حادثات، 2 افراد ہلاک 4 زخمی

    کراچی:ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ۔
    ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت واصف اختر ولد عثمان عمر61سال۔

    کراچی:بڑا بورڈ چمن سنیما کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت علی ولد محمد صادق عمر23سال۔

    کراچی:ملیر کے ڈی اے خیابان محمد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔
    لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا.
    لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر50سال۔

    کراچی:مومن آباد سکندر ہوٹل کے قریب فائرنگ ایک شخص شدید زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت معین اللہ ولد عبدالواجد عمر35سال۔

    کراچی:نارتھ کراچی یوپی موڑکے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی۔
    زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا.
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر22سال۔

    کراچی:بلدیہ سعید آباد بسم اللہ چوک کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سلمان ولد سفیرعمر17سال۔

  • لال گاڑی گینگ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    لال گاڑی گینگ، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

    کراچی: ایک بار پھر لال گاڑی گینگ.

    کراچی: سفید کرولا کے بعد لال گاڑی ضلع سینٹرل میں خوف کی علامت بن گئی ۔۔

    کراچی: ایک دن میں دو سے زیادہ وارداتیں کی

    کراچی: واردات گلبرگ بلاک 12 گلی نمبر 2 میں ہوئی

    کراچی: سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے گلی سے گزرتے ہوئے لال گاڑی گینگ شہری کا تعاقب کرتا ہے

    کراچی: شہری گھر سے نکل کر دفتر کے لیے روانہ ہو رہا ہوتا ہے کے کار سوار لوٹیرے گلی میں واپس آ کے دونوں شہریوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں

    کراچی: شہریوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون، پیسے اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر ہوا میں اڑ جاتے ہیں