Baaghi TV

Author: باغی بلاگز

  • کراچی ڈیفینس پولیس کی  کارروائیاں

    کراچی ڈیفینس پولیس کی کارروائیاں

    کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے احکامات پر ڈیفینس پولیس اسٹیشن کی کارروائیاں
    امروزافسران بالا کے حکم پر SHO ڈیفنس نے بمقام کالا پل کے علاقے میں مختلف کاروائی کرتے ہوئے ( رپیٹڈ کریمنلز) 1۔ نصیر احمد عرف نصیرا ولد علی بہادر 2۔ محمد عمر ولد محمد یعقوب 3۔ محمد حنیف ولد خلیل الرحمن 4۔ ہاشم ولد عبید اللہ کو گرفتار کیا ملزمان سے مختلف مقدار میں چرس برآمد ہوئی، ملزم1۔ نصیر احمد عرف نصیرا ولد علی بہادر سے 1300 گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ الزام 97/2021 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ درج ہواجبکہ ملزمان 1۔ محمد عمر ولد محمد یعقوب سے 65 گرام چرس برآمد ہوئی 2۔ محمد حنیف ولد خلیل الرحمن سے 50 گرام چرس برآمد ہوئی 3۔ ہاشم ولد عبید اللہ سے 80 گرام چرس برآمد ہوئی جنکے خلاف مقدمہ الزام 98/2021 بجرم دفعہ 6/9A نارکوٹکس ایکٹ درج ہوا۔
    ( دوسری کاروائی )
    افسران بالا کے حکم پر SHO ڈیفنس نے بمقام فیز DHA II کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ملزم محمد شاہد ولد رحمت علی کو بنگلہ میں چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا ملزم سے چوری شدہ نقد رقم 18000، آرٹفیشل جیولری، ایک عدد پرس،برامد ہوا ملزم محمد شاہد ولد رحمت علی کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 99/2021 بجرم دفعہ 380/454 ت پ تھانہ ڈیفنس درج ہوا۔

    سابقہ کیس تفصیلات ملزم ( نصیر احمد عرف نصیرا ولد علی بہادر)
    مقدمہ الزام نمبر
    160/2020 بجرم دفعہ 6/9A نارکوٹکس ایکٹ (تھانہ بلدیہ)
    220/2020 بجرم دفعہ 6/9B نارکوٹکس ایکٹ (تھانہ بلدیہ)

    سابقہ کیس تفصیلات ملزم ( محمد حنیف ولد خلیل الرحمن)
    مقدمہ الزام نمبر 75/2020 بجرم دفعہ 6/9A نارکوٹکس ایکٹ (تھانہ سعودآباد)

  • انسداد تجاوزات سیل کا تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری

    انسداد تجاوزات سیل کا تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری

    کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی لیق احمد کی ھدایت پر سینئر ڈایریکٹر لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ساوتھ لی مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع روڈ اور فت پاتھ پر رکھے ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں کیبن گیس سلینڈڑ پنکچر بنانے کا سامان ٹھیلے پتھارے گنے کی مشین اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارھی ھے کاروائ ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جیٹھا نیپر پولیس سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے دو ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ ساوتھ اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لیق احمد کی ھدایت پر کراچی کے دو ڈسٹرکٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ھے۔ڈسٹرکٹ ساوتھ میں لی مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارھا ھے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں کمپری ہینسو ھائ اسکول 9000 روڈ پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا جارھا ھے۔

    ڈسٹرکٹ کورنگی میں فت پاتھ پر رکھیں لکڑی اور لوھے کی دوکانوں کو مسمار کیا جارھا ھے جبکہ ڈسٹرکٹ ساوتھ میں لی مارکیٹ کے اطراف مختلف تجاوزات ضبط کی جارھی ھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لیق احمد کی ھدایت پر کراچی کے سات ڈسٹرکٹ میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف ڈے نائٹ آپریشن جاری ھے۔
    آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ ایس ایچ او پولیس کی بھاری نفری سیٹی وارڈن آفیسرز وہ اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موجود ہیں بشیر صدیقی

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات

    کراچی:احسن آباد غازی کانٹاکے قریب ٹریفک حادثہ01 شخص ہلاک و01زخمی۔ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت (ہلاک)زبیرولد میر حسین عمر35سال(زخمی)انور ولد خوشحال خان عمر17سال۔

    کراچی:ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر25سال۔

    کراچی:کورنگی 05 نمبر کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عمر ولد نعمت عمر60سال۔

    کراچی:شفیق موڑ نالے کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر35سال۔

  • ٹک ٹاکر قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

    ٹک ٹاکر قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی: گزشتہ رات گارڈن کے علاقے میں لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئر انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

  • پرویز خٹک کا عمران خان سے متعلق بڑا دعوی

    پرویز خٹک کا عمران خان سے متعلق بڑا دعوی

    وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن ان کی عزت کرتی ہے اس لیے وہ بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتے ہیں، انہیں سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا ۔
    انہوں نے کہا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن دینےسے عمران خان کے ساتھ ہوں۔

  • ہیروئن کے نشے میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ

    ہیروئن کے نشے میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ

    حیدرآباد میں ہیروئن کے نشے کے رحجان میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا‘ شہر کے درجنوں مقامات پر کھلے عام ہیروئن کی خریدفروخت جاری ہے‘ ایک محتاط اندازے کے مطابق حیدرآباد میں ہیروئنوں کی تعداد لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ‘شہر کے ہوٹلز کے باہر اور فلاحی دسترخوانوں پر سفید پوش افراد کے بجائے نشے کے عادی افراد نے ڈھیر ے ڈال لئے ہیں ‘دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ افسران نے حیدرآبا دکے تھانہ داروں کو منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے روزانہ کی بنیادپر گداگروں کو گرفتار کرنے پر لگادیاہے ‘ حیدرآباد کے تھانہ دار اعلیٰ افسران کو خوش کرنے کے لئے گداگروں کو گرفتارکرکے کارگردگی دکھانے میں مصروف ہے ۔

  • بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ مرد اور خاتون جاں بحق

    بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ مرد اور خاتون جاں بحق

    کراچی بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ مرد اور خاتون جاں بحق۔ جاں بحق ہونےوالے خاتون اورمرد موٹرسائیکل پرسوار تھے، مقتول شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی موٹرسائیکل پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے چھ خول ملے ہیں، واقعہ کی نوعیت کے حوالےسے تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس

  • دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس

    دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس

    کمشنر کراچی نوید شیخ نے دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لے لیا۔ دودھ کی از خود قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ کمشنر نے دودھ فروشوں کوتنبیہ کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ دودھ فروشوں کے رہنماوں کے ساتھ اجلاس کریں،آگاہ کریں کہ دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ غیر قانونی ہے، دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیار کراچی انتظامیہ کا ہے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار ٹک ٹاکر مسکان جاں بحق ہوگئی جبکہ عامر خان، صدام اور ریحان نامی افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صدام نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تعقب کے بعد گاڑی کے پیچھے سے 2 گولیاں مار کر گاڑی کو روکا اورپھر سڑک پر اتار کر تمام افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بنے والے مسکان اور عامر کا ٹک ٹاک بھی منظر عام پر آگیا۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو فائرنگ کے واقعے سے کچھ دیر قبل بنائی گئی ہے جبکہ عامر بلدیہ جبکہ مسکان لانڈھی کی رہائشی بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ہاکس بے پر بنے  ہٹس مسمار کرنے کا فیصلہ

    ہاکس بے پر بنے ہٹس مسمار کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کی جانب سے ہاکس بے ساحل پر 3 اسٹار ہوٹلوں اور ہٹس بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ساحل پر موجود 254 ہٹس کی لیز منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں خالی کروا کر مسمار کردیا جائے گا۔
    ساحل سمندر پر کے ایم سی کی اس پٹی کی لمبائی 5 کلومیٹر ہے اور اس کا کل رقبہ تقریبا 387 ایکڑ بنتا ہے، جب کہ اس سے متصل ساحلی حصے کے پی ٹی اور بورڈ آف ریونیو کی ملکیت ہیں۔ ساحلی زمین پر اے، اے ون اور ایس سیریز میں منقسم ہے اور ان میں سے اے سیریز میں وہ پلاٹس شامل ہیں جو عین سامنے کی طرف ہیں، جب کہ دیگر دو سیریز اس کے عقب میں ہیں۔
    حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود شیخ نے تصدیق کی ہے کہ اس ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد ان کا یونٹ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ حکومت ساحل سمندر کی ترقی کے لئے فیزیبلٹی پلان تیار کرنے کے لئے ایک کسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک طویل عمل ہے اور اس کی تیاری میں کم از کم 6 ماہ لگ جائیں گے۔