چنیوٹ : قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا
چنیوٹ :باغی TV کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ غلام مرتضی اوپل نے فیصلہ سنایا۔9 مارچ 2019 کو سٹیلائٹ ٹائون سے اشرف نامی شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا.سٹی پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت سے اندھے قتل کے اصل ملزمان کا سراغ لگایا. ملزمان میں متوفی کی بیوی ناہید, بیٹی ماہ نور, محسن شامل.عدالت کی طرف سےتینوں ملزمان کو سزائے موت, دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی
Author: باغی بلاگز
چنیوٹ۔عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سزا دی
چنیوٹ نامعلوم لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
چنیوٹ لڑکی نے خودکشی کر لی
چنیوٹ با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب ریلوے پل سے لڑکی نے دریا میں کودکر خودکشی کر لی۔ لڑکی ڈوب کر جاں بحق, ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی عمر تقریبا 26 سال ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے ریلوے پل سے خود چھلانگ لگائی ریسکیو امدادی ٹیموں نے ڈیڈ باڈی دریا سے نکال لی اور ایمبولینس ڈیڈ باڈی کو اسپتال منتقل کر دیا۔تا حال لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکیچنیوٹ لالیاں رکشہ الٹ گیا۔متعدد افراد زخمی
چنیوٹ:لالیاں ریلوے اسٹیشن کے سامنے ڈرائیور کی غفلت سے لالیاں سے چنیوٹ جانے والا سی این جی رکشہ الٹ گیا.متعدد افراد زخمی۔ جن میں دو سواریوں کی حالت تشویشناک۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرلالیاں منتقل کر دیا
چنیوٹ لالیاں زمین کے تنازع پر لڑائی۔ ایک شخص زخمی
چنیوٹ:لالیاں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں لڑائی۔ایک شخص زخمی
لالیاں:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات رانا آبادی نزد علی شہاری دربار دوگروپوں میں لڑائی ہوئی جس میں محمد حیات قوم راجپوت کواکرم قوم شیانہ نے دوستوں سے ملکر شدید زخمی کر دیا۔جس کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔میڈیکل رپورٹ کے بعد کاروآئی عمل میں لائی جا رہی ہے۔چنیوٹ۔ڈی سی چنیوٹ پاکستان سٹیزن پورٹل کے پر شکایت کے حوالہ سے میٹنگ
نیوٹ ( نمائندہ باغی TV) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئیں شکایا ت کا میرٹ پر بروقت ازالہ کر کے انکی دادرسی کی جائے، عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،عدم دلچسپی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سیدا امان انور قدوائی پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے منعقدہ جائزہ میٹنگ میں تمام محکموں کے افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی، اے ڈی سی جی مدثر ممتاز ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، لیاقت علی ، مس فرح دیبہ، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل ،تحصیلدارز، ریونیو افسران ، ایجوکیشن ، ہیلتھ زراعت ، جنگلات ،سوشل ویلفیئر،لوکل گورنمنٹ ، پبلک ہیلتھ، ہائی وے ، اوقاف ،ایریگیشن،روڈز ، پولیس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے مختلف محکموں کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کروائی گئی شکایات اور انہیں حل کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پاکستان سٹیزن پورٹل پرشہریوں کی جانب سے مختلف محکموں سے متعلقہ 1709شکایات درج کروائی گئیں جن میں سے 1532کو گورنمنٹ کے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے باقی ماندہ شکایات پر کاروائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئیں شکایا ت کا میرٹ پر بروقت ازالہ کر کے انکی دادرسی کی جائے،ڈپٹی کمشنر سد امان انور قدوائی نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موڈول ہونے والی شکایات کو گورنمنٹ کے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق بروقت حل کیا جائے ۔
چنیوٹ۔مکحمہ صحت کی غفلت۔ماں نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا
چنیوٹ بھوانہ:محکمہ صحت کے افسران کی بے حسی,ماں نے روڈ پر ہی بچے کو جنم دے دیا
بھوانہ (نمائندہ باغی TV) خاوند کے مطابق کہ میں اپنی بیوی کو ڈلیوری کیس کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ لایا ڈاکٹرز نے کہا آپریشن ہوگا یہاں سے کسی اور ہسپتال لے جائیں۔ڈاکٹرز نے کہا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ میں گائنی آپریشن کی سہولت نہیں اپنی مرضی کریں جہاں مرضی لے جائیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال سے پرائیوٹ ہسپتال جانے لگے تو راستے میں ہی بچے کی پیدائش ہو گئی۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کے ڈاکٹرز اور نرسز سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےچنیوٹ فیصل آباد روڈ کو ون وے بنانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس
چنیوٹ ( نمائندہ باغی TV) آل پارٹیز کانفرنس،فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے بنانے پر تمام سیاسی و سماجی پارٹیوں کے رہنماؤں نے سر جوڑ لئے ,پاکستان مزدور محاز ضلع چنیوٹ کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے کرنے کا مطالبہ صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مزدور محاز ڈاکٹر علی امین کہتے ہیں موجودہ حکومت فل فور چنیوٹ کی تمام بڑی شاہراہوں کو ون وے بنانے کے احکامات جاری کرے,
چنیوٹ کی تمام بڑی شاہراہوں کو ون وے بنانے کیلئے پاکستان مزدور محاز ضلع چنیوٹ کے دفتر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان مزدور محاز, پاکستان تحریک انصاف, پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی, مسلم لیگ ن, چنیوٹ بار ایسوسی ایشن, پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن, انجمن شہریان چنیوٹ, فری لیگل ایڈ سوسائٹی چنیوٹ, انجمن فرنیچر کاریگر مزدور محاز چنیوٹ, فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ, انجمن تاجران چنیوٹ , نوجوان محاذ چنیوٹ, المحاذ سینٹری ورکرز اینڈ سٹاف یونین,رکشہ مزدور محاز یونین اور کنونیئر عوامی روڈز کمیٹی کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ فیصل آباد چنیوٹ روڈ ون وے نہ ہو سکا روزانہ کی بنیاد پر درجنوں حادثات ہونا معمول بن گیا لاشیں آٹھ آٹھا کر ہمارے کندھے تھک گئے لیکن نہ سابقہ حکومتوں نے کان دھرے اور نہ ہی موجودہ حکومت ,صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مزدور محاز ڈاکٹر علی امین کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کروانے کا مقصد فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے بنانا ہے,موجودہ حکومت فل فور چنیوٹ کی تمام بڑی شاہراہوں کو ون وے بنانے کے احکامات جاری کرے, اگر فیصل آباد چنیوٹ روڈ اور لاہور روڈ کو ون وے نہ کیا گیا تو احتجاجی مظاہرہ کریں گے,چنیوٹ نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ریسکیو آپریشن جاری
چنیوٹ نوجوان دریا میں ڈوب گیا
چنیوٹ (نمائندہ باغی TV) موضع کھڑکن دریائے چناپ نوجوان دریا میں ڈوب گی.نوجوان دریا کو عبور کرنے کے دوران ڈوب گیا.ریسکیو عملہ نعش کی تلاش میں مصروف.ڈوبنے والے کا نام جابر علی ولد محمد علی عمر 23سال سکنہ موضع کھڑکنچنیوٹ پولیس کا سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار
چنیوٹ(نمائندہ باغی TV)چنیوٹ پولیس سوشل میڈیا اکاونٹس واٹس ایپ فیس بک ٹویٹر کے ذریعے نفرت پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار۔غیر قانونی نفرت انگیز مواد کی تائید اور تشہر کی صورت میں قیدو جرمانے کی سزا ہوگی۔
واٹس ایپ گروپ اور فیس بک اکاونٹس کے ایڈمن ہر قسم کے پوسٹ کے ذمہ دار ہوں گئے۔ڈی پی او چنیوٹلالیاں(نمائندہ باغی TV) لالیاں موضع کانویں والا میں بدچلنی کے شبہ پر عورت قتل
ملزم ممتاز ولد ریاض نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی بیوی فوزیہ بی بی بعمر 22 سال کو بزریعہ فائر پسٹل قتل کر دیا. تھانہ لالیاں پولیس موقع پر موجود ہے. مقتولہ کی شادی کو ابھی ایک سال ہوا تھا۔حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے