Baaghi TV

Author: باغی بلاگز

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات

    کراچی:احسن آباد غازی کانٹاکے قریب ٹریفک حادثہ01 شخص ہلاک و01زخمی۔ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ہلاک وزخمی ہونے والوں کی شناخت (ہلاک)زبیرولد میر حسین عمر35سال(زخمی)انور ولد خوشحال خان عمر17سال۔

    کراچی:ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر25سال۔

    کراچی:کورنگی 05 نمبر کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک۔ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عمر ولد نعمت عمر60سال۔

    کراچی:شفیق موڑ نالے کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد(وجہ ہلاکت نامعلوم)۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر35سال۔

  • ٹک ٹاکر قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

    ٹک ٹاکر قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی: گزشتہ رات گارڈن کے علاقے میں لڑکی سمیت چار افراد کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گارڈن میں لڑکی سمیت 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 سینئر انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی ہے جس نے جاں بحق افراد کی کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

  • پرویز خٹک کا عمران خان سے متعلق بڑا دعوی

    پرویز خٹک کا عمران خان سے متعلق بڑا دعوی

    وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن ان کی عزت کرتی ہے اس لیے وہ بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتے ہیں، انہیں سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا ۔
    انہوں نے کہا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن دینےسے عمران خان کے ساتھ ہوں۔

  • ہیروئن کے نشے میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ

    ہیروئن کے نشے میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ

    حیدرآباد میں ہیروئن کے نشے کے رحجان میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا‘ شہر کے درجنوں مقامات پر کھلے عام ہیروئن کی خریدفروخت جاری ہے‘ ایک محتاط اندازے کے مطابق حیدرآباد میں ہیروئنوں کی تعداد لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ‘شہر کے ہوٹلز کے باہر اور فلاحی دسترخوانوں پر سفید پوش افراد کے بجائے نشے کے عادی افراد نے ڈھیر ے ڈال لئے ہیں ‘دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ افسران نے حیدرآبا دکے تھانہ داروں کو منشیا ت فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے روزانہ کی بنیادپر گداگروں کو گرفتار کرنے پر لگادیاہے ‘ حیدرآباد کے تھانہ دار اعلیٰ افسران کو خوش کرنے کے لئے گداگروں کو گرفتارکرکے کارگردگی دکھانے میں مصروف ہے ۔

  • بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ مرد اور خاتون جاں بحق

    بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ مرد اور خاتون جاں بحق

    کراچی بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ مرد اور خاتون جاں بحق۔ جاں بحق ہونےوالے خاتون اورمرد موٹرسائیکل پرسوار تھے، مقتول شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کی موٹرسائیکل پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے چھ خول ملے ہیں، واقعہ کی نوعیت کے حوالےسے تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس

  • دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس

    دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس

    کمشنر کراچی نوید شیخ نے دودھ کی قیمت میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لے لیا۔ دودھ کی از خود قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔ کمشنر نے دودھ فروشوں کوتنبیہ کر نے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئیے۔ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ دودھ فروشوں کے رہنماوں کے ساتھ اجلاس کریں،آگاہ کریں کہ دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ غیر قانونی ہے، دودھ کی قیمت مقرر کر نے کا اختیار کراچی انتظامیہ کا ہے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر مسکان سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار ٹک ٹاکر مسکان جاں بحق ہوگئی جبکہ عامر خان، صدام اور ریحان نامی افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں صدام نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
    پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تعقب کے بعد گاڑی کے پیچھے سے 2 گولیاں مار کر گاڑی کو روکا اورپھر سڑک پر اتار کر تمام افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا نشانہ بنے والے مسکان اور عامر کا ٹک ٹاک بھی منظر عام پر آگیا۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو فائرنگ کے واقعے سے کچھ دیر قبل بنائی گئی ہے جبکہ عامر بلدیہ جبکہ مسکان لانڈھی کی رہائشی بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ہاکس بے پر بنے  ہٹس مسمار کرنے کا فیصلہ

    ہاکس بے پر بنے ہٹس مسمار کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کی جانب سے ہاکس بے ساحل پر 3 اسٹار ہوٹلوں اور ہٹس بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ساحل پر موجود 254 ہٹس کی لیز منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں خالی کروا کر مسمار کردیا جائے گا۔
    ساحل سمندر پر کے ایم سی کی اس پٹی کی لمبائی 5 کلومیٹر ہے اور اس کا کل رقبہ تقریبا 387 ایکڑ بنتا ہے، جب کہ اس سے متصل ساحلی حصے کے پی ٹی اور بورڈ آف ریونیو کی ملکیت ہیں۔ ساحلی زمین پر اے، اے ون اور ایس سیریز میں منقسم ہے اور ان میں سے اے سیریز میں وہ پلاٹس شامل ہیں جو عین سامنے کی طرف ہیں، جب کہ دیگر دو سیریز اس کے عقب میں ہیں۔
    حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود شیخ نے تصدیق کی ہے کہ اس ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد ان کا یونٹ کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ حکومت ساحل سمندر کی ترقی کے لئے فیزیبلٹی پلان تیار کرنے کے لئے ایک کسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک طویل عمل ہے اور اس کی تیاری میں کم از کم 6 ماہ لگ جائیں گے۔

  • ملیر 15 میں فائرنگ کا واقعہ

    ملیر 15 میں فائرنگ کا واقعہ

    کراچی : ملیر 15 میں فائرنگ سے ہلاک شخص ڈاکو نکلا ، ہیڈ کانسٹیبل حیدر اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر نکلا اسی دوران ملزم برطرف سپاہی اظہر خان نے ہیڈ کانسٹیبل حیدر سے رقم چھیننے کی کوشش کی، ملزم نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی ،، جوابی فائرنگ سے ڈاکو اظہر مارا گیا ، مرنے والا ڈاکو کورنگی سے دو سال پہلے کرپشن کے الزامات پر برطرف ہوا تھا ، ڈاکو کو مارنے والا ہیڈ کانسٹیبل حیدر ڈی آئی جی آفس ایسٹ میں تعنیات ہے، ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ

  • سندھ میں کرونا ویکسین 3 فروری سے شروع ہوگی

    سندھ میں کرونا ویکسین 3 فروری سے شروع ہوگی

    • سندھ میں کرونا ویکسین 3 فروری سے شروع ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کرونا کے خلاف لڑنے والے فرٹ لائین ورکرز یہ ویکسین لگائی جاۓ گی۔ چین سے منگوائی گئی ویکسین سائنوفارم وائرس کے خلاف 90 فیصد کارآمد ہے۔ کراچی میں کورنگی ہسپتال، اربن ہیتھ سینٹر ملیر، اوجھا ہسپتال، قطر ہسپتال، JPMC، خالق ڈنو ہال، لیاقت آباد ہسپتال، چلڊرین ہسپتال میں ویکسین ہوگی۔ لمس جامشورو، ایم سی ایچ سینٹر شہید بینظیر آباد کو اڈلٹ ویکسینین سینٹر/ AVC بنایا گیا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکز کو بھی پہلے مرحلے میں شامل کیا جاۓ گا۔ ویکسین کے لیے کراچی کے تمام اضلاع کی سہولت کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ ویکسین کی ٹریسنگ کی لیے نیشنل امیونائیزیشن مانٹرنگ سسٹم میں ڈیٹا اپلوٹ کیا جا رہا ہے۔ ویکسینیشن مرحلے کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔ دوسری مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد جبکہ دیگر شہریوں کو آخری مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی۔ آخری مرحلے میں ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد سندھ کے تمام اضلاع بڑھائی جاۓ گی۔ جن اضلاع میں کرونا کیسز زیادہ رپورٹ ہوۓ، ویکسین کے لیے ان اضلاع کا انتخاب پہلے کیا گیا ہے۔