Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس

    اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس

    اوکاڑہ (نامہ نگار): ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس، ڈی سی آفس، تحصیل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی عمران رشید سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اور مرمت کے کاموں کو مستحکم بنیادوں پر انجام دیا جائے اور اس سلسلے میں ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی امور کو عملی طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

  • اوکاڑہ :تجاوزات کے خلاف آپریشن، خان کالونی اور حسین کالونی میں پختہ تجاوزات مسمار

    اوکاڑہ :تجاوزات کے خلاف آپریشن، خان کالونی اور حسین کالونی میں پختہ تجاوزات مسمار

    اوکاڑہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے خان کالونی اور حسین کالونی میں متعدد پختہ تجاوزات مسمار کر دیں۔

    سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی ٹیموں نے عوامی شکایات پر یہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران ایسی تمام پختہ تجاوزات کو ختم کر دیا گیا جو شہریوں کی آمد و رفت میں دشواری کا باعث بن رہی تھیں۔

    اس موقع پر وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں حکومتی ہدایات کے مطابق جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں کے لیے راستے ہموار کرنا اور تجاوزات کو ختم کرنا ہے۔

  • گوجرانوالہ: پیپلز کالونی پولیس کی کارروائی، رکشہ ڈرائیور گرفتار، ایک کروڑ کا مال مسروقہ برآمد

    گوجرانوالہ: پیپلز کالونی پولیس کی کارروائی، رکشہ ڈرائیور گرفتار، ایک کروڑ کا مال مسروقہ برآمد

    گوجرانوالہ( باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) تھانہ پیپلز کالونی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں خاتون کی نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔

    گرفتار ملزم کی شناخت محمد نعمان سرور کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے 22 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی سمیت کل مالیتی تقریباً ایک کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین

  • سیالکوٹ: سی ڈبلیو ایم سی کی گاڑی بے قابو، 4 موٹر سائیکلیں اور ایوری ڈبہ تباہ

    سیالکوٹ: سی ڈبلیو ایم سی کی گاڑی بے قابو، 4 موٹر سائیکلیں اور ایوری ڈبہ تباہ

    سیالکوٹ( باغی ٹی وی ، بیوروچیف خرم میر ) شہاب پورہ روڈ پر آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب سی ڈبلیو ایم سی کی سرکاری گاڑی بے قابو ہو کر ایک ایوری ڈبہ اور چار موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی کسی تجربہ کار ڈرائیور کے بجائے ایک ناتجربہ کار ہیلپر چلا رہا تھا، جو حادثے کا باعث بنا۔ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر غیر تربیت یافتہ افراد کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی رہی تو آئندہ مزید سنگین حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • ڈیرہ غازی خان میں واسا کا باضابطہ افتتاح

    ڈیرہ غازی خان میں واسا کا باضابطہ افتتاح

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر،جواداکبر)ڈیرہ غازی خان میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جس سے شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ واسا کے قیام کی افتتاحی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کے عمائدین، اراکینِ اسمبلی، سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری، سابق ضلع ناظم اور لغاری چیف سردار جمال خان لغاری، ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر خان کھوسہ اور ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب میاں طیب فرید تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان عثمان خالد، ممبرانِ صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی، احمد خان لغاری، علی یوسف لغاری، صلاح الدین کھوسہ اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا ڈیرہ غازی خان انجینئر جواد کلیم بھی موجود تھے۔

    مقررین نے اپنے خطاب میں واسا کے قیام کو ڈیرہ غازی خان کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ واسا کا مقصد ہر شہری تک صاف پانی پہنچانا اور نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کرنا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ واسا کا قیام وزیراعلیٰ کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے عوام کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے۔

    سردار جمال خان لغاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پورے پنجاب میں بلا تفریق ترقیاتی اقدامات کر رہی ہیں، اور واسا کا قیام ڈیرہ غازی خان کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

    ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب میاں طیب فرید نے بتایا کہ واسا کے تحت شہریوں کو پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ ممبر صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی اور ایم ڈی واسا انجینئر جواد کلیم نے بھی واسا کے قیام کو وزیراعلیٰ کے ویژن کا عکاس قرار دیا۔

    شہریوں نے بھی واسا کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس ادارے سے شہر کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور یہ شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

  • کوئٹہ:بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کی دہشتگردی کی مذمت،اداروں اور ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی

    کوئٹہ:بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کی دہشتگردی کی مذمت،اداروں اور ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی

    کوئٹہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار زبیرخان) بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کا ڈاکٹر عثمان قاضی کے اعترافی ویڈیو پر ردِعمل، دہشتگردی کی مذمت

    تفصیلات کے مطابق بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بیوٹمز یونیورسٹی کے ملازم ڈاکٹر عثمان قاضی کے اعترافی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوٹمز کے تمام ملازمین محبِ وطن ہیں اور ہر قسم کی دہشتگردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ ملازمین کا شروع دن سے یہی مطالبہ رہا ہے کہ اگر ڈاکٹر عثمان قاضی کسی غیر قانونی عمل میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اعترافی بیان کے بعد بیوٹمز کے ملازمین اپنے ملک اور ادارے کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی دہشتگردی یا دہشتگرد عناصر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

  • نارنگ منڈی میں منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے دعائیہ تقریب

    نارنگ منڈی میں منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے دعائیہ تقریب

    نارنگ منڈی (نامہ نگار): چیئرمین سٹی پریس کلب نارنگ، شاہد یوسف کی ہمشیرہ، تحریک منہاج القرآن کے رہنما ساجد سلیم قادری کے ماموں اور محمد یاسین کی بھتیجی کے انتقال پر ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب بیسٹ وے ایجوکیشن اکیڈمی میں منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

    تقریب کا آغاز نعت خوانی سے ہوا، جس میں ابوبکر بھٹی اور آویز الحسن نے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر سٹی پریس کلب نارنگ کے چیئرمین شاہد یوسف، صدر میاں محمد معظم نواز، تحریک منہاج القرآن پی پی 136 کے صدر خرم نثار قادری، میاں شرافت علی، ساجد سلیم قادری، چوہدری نثار احمد گجر، شہباز علی قادری، علی اقبال، ابوبکر بھٹی، میاں اسرار علی، واجد سردار اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے ایک نئے فلاحی منصوبے کا اعلان بھی کیا گیا۔ تنظیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ جلد ہی مستحق افراد کے لیے کفن دفن کا انتظام کیا جائے گا۔ جو لوگ اپنے پیاروں کے کفن اور دفن کا انتظام نہیں کر سکتے، وہ منہاج یوتھ لیگ سے رابطہ کرکے مفت کفن حاصل کر سکتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں، لوگ کفن خرید بھی سکیں گے۔

    ساجد سلیم قادری اور میاں شرافت علی نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آج کی تقریب مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے منعقد کی گئی ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے۔

  • گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان میں ”معرکۂ حق” سپورٹس ایونٹ کا انعقاد

    گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازی خان میں ”معرکۂ حق” سپورٹس ایونٹ کا انعقاد

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر): ڈیرہ غازی خان کے گورنمنٹ بوائز کالج بلاک 17 میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیرِ اہتمام صوبائی سطح پر ‘معرکۂ حق’ کے عنوان سے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں مختلف کالجز کے طلبہ نے شرکت کی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی، رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کھیلوں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت کرنا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لے کر وہ نہ صرف جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام بھی روشن کرتے ہیں۔

    اس سپورٹس ایونٹ میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر مقابلے بھی شامل تھے جس میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر کالجز، غازی یونیورسٹی کے اساتذہ، دیگر اداروں کے پروفیسرز، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کے اختتام پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ‘معرکۂ حق’ میں افواجِ پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا کر ملک کا پرچم بلند رکھا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: پہلا اوپن ڈی جی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ٹورنامنٹ شائقین کرکٹ کے نام

    ڈیرہ غازی خان: پہلا اوپن ڈی جی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ٹورنامنٹ شائقین کرکٹ کے نام

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر جواد اکبر): ڈیرہ غازی خان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار دن رقم ہوا جب پہلے اوپن ڈی جی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ہوا۔گذشتہ روز گجر کالونی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے اس فیصلہ کن مقابلے کو دیکھنے کے لیے شہر اور گرد و نواح سے کرکٹ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    فائنل میچ کو وقار بخشنے کے لیے کئی نامور شخصیات نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ان میں سابق امیدوار برائے ایم پی اے نواب طارق علی خان کاکڑ، صدر کسان ونگ مسلم لیگ (ن) امجد سردار، نواب فیصل خان سدوزئی (APML)، پیر سید احسان گیلانی، صدر انجمن صحافیان و ریجنل پریس کلب ڈیرہ غازی خان جواد اکبر بھٹی، اور پروفیسر بلال احمد شامل تھے۔ مہمانوں کی آمد نے ایونٹ کی رونقوں کو چار چاند لگا دیے۔

    فائنل میچ کلاسک کرکٹ کلب اور شاہجہان کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ناظرین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ اس دوران نعرے بازی، تالیاں اور جوش و خروش نے گراؤنڈ میں عید کا سماں پیدا کر دیا۔

    تقریب کے دوران مقررین نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جسمانی کھیل مثبت سوچ، برداشت، اتحاد اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک مضبوط اور توانا معاشرہ تشکیل پا سکے۔

    میچ کے اختتام پر رنر اپ اور ونر ٹیموں کو کیش پرائز، میڈلز اور ٹرافیاں دی گئیں۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی گئی۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کھیلوں کی ترویج کا ذریعہ بنا بلکہ اس نے ڈیرہ غازی خان کے عوام میں تفریح اور اتحاد کا ایک خوبصورت پیغام بھی دیا۔

  • صحافی خاور حسین کی موت، آئی جی سندھ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    صحافی خاور حسین کی موت، آئی جی سندھ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم

    میرپورخاص(باغی ٹی وی،نامہ نگارشاہزیب شاہ ) ضلع سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی ہلاکت کے واقعے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی دو روز میں ابتدائی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ سندھ، کراچی کے دفتر سے جاری ہونے والے باضابطہ حکم نامے کے مطابق، اس کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اعظم خان کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اراکین میں ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ شامل ہیں۔

    کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ضلع سانگھڑ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرے۔ پولیس حکام کے مطابق، کمیٹی ہر زاویے سے واقعے کی جانچ کرے گی اور اس بات کا تعین کرے گی کہ صحافی خاور حسین کی ہلاکت کی اصل وجوہات کیا ہیں۔

    حکم نامے کی نقول متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہیں تاکہ فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ عوامی اور صحافتی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کمیٹی کی تحقیقات کے نتیجے میں خاور حسین کے اہلِ خانہ اور صحافتی برادری کو انصاف ملے گا۔