مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے سال 2022 بھاری رہا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جنوری 2022 میں 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1500 روپے تھی جو دسمبر میں 2500 روپے تک پہنچ گئی، ایک کلو گھی 116 روپے، دال ماش 98 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق بیف 116 اور مٹن 273 روپے مہنگا ہوا، اگست میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور شرح 27.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک کلو پیاز 300 روپے میں بھی فروخت ہوا جبکہ دودھ، دہی، اور سبزیوں سمیت مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 127 روپے مہنگا ہوا، جنوری 2022 میں گھریلو سلنڈر 2400 روپے کا تھا جو دسمبر 2022 میں 2528 روپے کا ہو گیا۔تازہ دودھ 34 روپے، دہی 38 روپے فی کلو مہنگا ہوا، دستاویز کے مطابق بیف کی فی کلو قیمت اوسط 116 روپے، مٹن 273 روپے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن کی اوسط قیمت 116 روپے فی کلو بڑھ گئی جبکہ 190 گرام چائے کی قیمت میں اوسط 164 روپے اضافہ ہوا۔
رواں برس عوام نے اوسط پیاز 300 روپے فی کلو میں بھی خریدا جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھیں، سرخ مرچ کی 200 گرام کی قیمت میں اوسط 66 روپے کی کمی آئی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

2022ءعوام پرکتنابھاری رہا، مہنگائی نے کیسے عوام کاکچومر نکالا
-

گورنر سندھ کا مولاجٹ کی طرح گنڈاسا اٹھانے کا اعلان
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ سماجی برائیوں کے خلاف مولا جٹ کی طرح گنڈاسا اٹھانا پڑے گا تاکہ اس شہر کو ترقی اور امن دے سکوں، اس گنڈاسا کو ملک دشمنوں کے خلاف استعمال کروں گا۔یہ بات انہوں نے فلم مولا جٹ دیکھنے کے بعد کہی
گورنر سندھ نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما نے مجھے مولا جٹ کہا تھا اس لیے فلم مولا جٹ دیکھنے آیا۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان اور میڈیا نمائندوں کے ہمراہ مقامی سینما میں فلم مولا جٹ دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میرا یہاں آنے کا ایک مقصد فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری بے شمار مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے اچھی فلمیں نہیں بن پارہیں۔ کراچی معیشت کا مرکز ہے اس کو نظر لگ گئی ہے، 10 برس میں اس شہر کی تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں ایک سوال پر کہا کہ جہاں تک ان کی معلومات ہیں، ایم کیو ایم الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت سے ایک سال سے رابطے میں ہے کیونکہ انہیں حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کو صحیح کردیا جائے۔ -

سستا آٹا پروگرام 30 جون تک جاری رہے گا
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سستا آٹا پروگرام یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے 30 جون تک جاری رکھنےکی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو 4 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپےکی گرانٹ دینےکی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ میں وزارت دفاع کے لیے 9 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنےکی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کو سوئی سدرن سےگیس سپلائی کے لیے سوا ارب روپے دینےکی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو اکتوبر تا دسمبر آر ایل این جی کے استعمال پر سبسڈی دینےکی منظوری بھی دے دی۔

-

ڈیرہ غازیخان: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 میں بی ایس بلاک کا افتتاح کر دیاگیا
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 میں بی ایس بلاک کا افتتاح کر دیاگیا. ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا . چھ کمروں کے بی ایس بلاک کی تعمیر پر ایک کروڑ 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے،ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہاکہ نئے بلاک کی تعمیر سے طلباء کو کلاس رومز کی سہولت میسر آئے گی انہوںنے کہاکہ علم دوست پالیسی کو جاری رکھیں گے . انہوںنے کہاکہ چار ہزار سے زائد زیر تعلیم طلباء کیلئے کلاس رومز کی اشد ضرورت تھی .
-

آرپی او کا ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ ،پولیس دربار کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرواجداکبر) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ ،پولیس دربار کا انعقاد ،تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ،ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ،جملہ سرکل آفیسران و ایس ایچ اوز سمیت پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس ، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، سپیشل برانچ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاران کی پولیس دربار میں شرکت ۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کاحکم ۔ تھانہ جات میں غیرقانونی حراست ، تشدد ، پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی اور ناقابل برداشت قرار ۔سپروائزری آفیسران کو تفتیش کی نگرانی اور معیار کو بہتر کرنے کاحکم ۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سیدخرم علی نے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ۔ڈی جی خان پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمداکمل نےآر پی او کا پر تپاک استقبال کیا ۔ آر پی ا و سید خرم علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں پولیس دربارکا انعقاد ہوا ۔پولیس دربار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان وتونسہ شریف محمد اکمل ،ڈی پی او مظفر گڑھ احمد نواز شاہ ،ڈی پی او کوٹ ادو تنویر احمد،ڈی پی او لیہ محمد ناصر سیال ، ڈی پی او راجن پوراحمد محی الدین ،ریجنل ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز تلہ سمیت تمام اضلاع کے ایس پی انوسٹی گیشن ، ایس پی سپیشل برانچ ،ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ریجن کے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز سمیت پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس،سپیشل برانچ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران واہلکاران نے شرکت کی۔د ربار میں ریجن بھر سے آنے والے افسران واہلکاران نے اپنے سرکاری و ذاتی مسائل پیش کیئے ۔آرپی او نے موقع پر جوانوں کے مسائل سماعت کرکے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سیدخرم علی کا کہنا تھاکہ پولیس دربار کے انعقاد کا مقصد شب وروز کارسرکار کی انجام دہی میں مصروف افسران و جوان جو سنئیر افسران کے پاس پیش نہیں ہوسکتے ان کے مسائل کو سن کرحل کرنا، فورس کے افسران و جوانوں سے براہ راست رابطہ کرنا اورآئندہ کی پالیسی سے آگا ہ کرنا ہے ۔ پولیس عوام الناس کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور ان کی عزت ،جان و مال کی نگہبان ہے ،میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں گے ۔ آپ اپنے کام کو سیکھیں اور اپنے اند ر جدید دور کے مطابق قابلیت پیدا کریں تاکہ وقت کے ساتھ بدلتے مسائل اور چیلینجز کا سامنا کیا جاسکے ۔تمام سپروائزری آفیسران اور ایس ایچ اوز اپنے مقرر کردہ اوقات میں اپنے دفاتر میں حاضر رہیں اورلوگوں کو سماعت کریں ۔ لوگوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں۔ تھانہ جات میں آنے والے سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کر ان کے مسائل حل کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اور سپروائزری آفیسران سنگین جرائم کے مقدمات میں کرائم سین کا وزٹ کریں اورتفتیش کی نگرانی خود کریں ۔تفتیش کے معیار کو مزیدبہتربنایا جائے تاکہ ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا مل سکے۔معاشرتی برائیوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کریک ڈاون کیے جائیں۔ منشیات ،شراب کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی کارکردگی کو ایک دن بعد چیک کیا جائے گ ۔تھانہ جات میں غیرقانونی حراست ،تشدد ،پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہیں ایسی شکایات پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تھانہ جات میں جھوٹے مقدمات کے اندراج کی شرح میں کمی لانے کےلیے جھوٹے مدعیان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔آر پی او سید خرم علی کا مزید کہناتھاکہ ریجن بھر کےافسران و جوان اپنے سرکاری و ذاتی مسائل کےلیے میرے پاس آسکتے ہیں جنہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ ڈی جی خان ریجن پولیس نے ہمیشہ مشکل جغرافیائی حالا ت میں بھی جوانمردی سے کوہ سلیمان کے پہاڑی اورکچہ کے علاقوں میں مختلف چیلینجز کا سامنا کیا ہے اور فرائض منصبی کو بہتر طریقہ سے نبھایا ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے رہیں گے۔آپ کا رینک کوئی بھی ہو آپ محکمہ کے وقار کے لیے یا کسی کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے جوبھی کام کریں گے میری سپورٹ آپ کے ساتھ ہوگی . -

چنکارا کے شکار کیلئے غیر ملکی شکاریوں کیلئے آئندہ سیزن میں فیس25ہزار ڈالر مقرر کی جائے۔پرویز الٰہی
لاہور(باغی ٹی وی) چنکارا کے شکار کیلئے غیر ملکی شکاریوں کیلئے آئندہ سیزن میں فیس25ہزار ڈالر مقرر کی جائے۔چودھری پرویز الٰہی
تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے فوری فیصلے کئے،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ میٹنگز کے فیصلوں پر پیش رفت کا 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس،سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کی خصوصی شرکت
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں نے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت پر رپورٹس پیش کیں ،صوبائی کابینہ کے7 اجلاسوں میں 371ایجنڈوں پر فیصلے، سرکاری امور کی انجام دہی کا نیاریکارڈ ،لوکل گورنمنٹ کے 59،ہاؤسنگ کے 45،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 42، ریوینو کے 34،فنانس کے 36،سپیشلائزڈہیلتھ کیئر کے 23اورپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے 19ایجنڈوں پر فیصلے کرکے نمٹایا گیا ،چودھری پرویز الٰہی نے کہا عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں،رکاوٹ برداشت نہیں۔بھرتیوں کے لئے ضروری کارروائی جلد از جلد مکمل کی جائے،محکمہ صحت اورتعلیم کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اوربھرتیوں کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی گڈگورننس کو یقینی بنانے کیلئے ایکٹ کو جلد منظور کرانے کی ہدایت ،چودھری پرویز الٰہی نے حکم دیاکہ چنکارا کے شکار کیلئے غیر ملکی شکاریوں کیلئے آئندہ سیزن میں فیس25ہزار ڈالر مقرر کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 850ملین ڈالرکی فارن فنڈنگ سے بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔پنجاب اوپن لینڈ ان ہانسمنٹ سسٹم فارن فنڈنگ کے ذریعے نافذ ہوگا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا پنجاب افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 200ملین ڈالر دے گا۔افورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر گھر ملیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ٹیوٹامیں 20سینٹر ل آف ایکسی لینس قائم کئے جائیں گے،پولیس اوردیگر محکموں میں ڈرونز ٹیکنالوجی کے ذریعے ویجیلنس کی جائے گی۔پنجاب میں 825ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ ،یہ بھی بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کے 323منصوبوں کیلئے ٹینڈرہوچکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیاکہ اسٹامپ ڈیوٹی میں 100فیصد کمی کرنے سے رجسٹریشن میں 70فیصد اضافہ نوٹ کیاگیا۔
چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسد اللہ خان، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز خزانہ، ہائیر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، جنگلات، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، ٹرانسپورٹ اور اعلیٰ حکام کی اجلاس میں شرکت -

تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے اراضی منتقلی کانوٹیفکیشن جاری
لاہور (باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے اراضی منتقلی کانوٹیفکیشن جاری،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس تلہ گنگ کیلئے اراضی منتقلی کا نوٹیفکیشن ایم پی اے حافظ عمار یاسرکو دیا،تلہ گنگ میں محکمہ زراعت کی اراضی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے ٹرانسفر کی گئی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دے کر وعدہ پورا کیا ہے ۔چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ تلہ گنگ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کیلئے جلد تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی،عوام کی سہولت کیلئے شہر کے وسط میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔
تلہ گنگ کے لوگ میرے اپنے ہیں،ان کیلئے اوربھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔اس موقع پرحافظ عمار یاسر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی تلہ گنگ کے عوام کے محسن ہیں۔ضلع کا درجہ دینے اورڈسٹرکٹ کمپلیکس کے لئے اراضی دینے پر چودھری پرویز الٰہی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حافظ عمار یاسرنے مزید کہا کہ چودھری پرویز الٰہی عوام کے حقیقی قائد ہیں جو دکھ درد سمجھتے ہیں،قائمقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید حسین شیرازی اورملک نعمان احمد بھی اس موقع پر موجود تھے -

راجن پور: ای روز گارپروگرام نئے مرحلے میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس ) راجن پور میں ای روز گارپروگرام کی جانب سےنئے مرحلے میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج راجن پور، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،حکومت پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ای روزگار پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔ سنٹر مینجر محمد عدنان نے بتایا کہ ای روزگا پرگرام سے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت حاصل کریں اور خود مختار بنیں۔ہمارے فری کورسز کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ,کرییٹو ڈیزائننگ کے شعبہ جات‘ تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس‘پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہوگی اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی۔راجن پور میں ای روز گار کا سنٹر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں قائم کیا گیا ہے۔پنجاب بھر کے ای-روزگار سنٹرزمیں فراہم کی جانے والی مفت تربیت سے نوجوان گھربیٹھے روزگار کمانے کا ہنر سیکھتے ہیں۔ای روزگار پروگرام میں داخلےکی آخری تاریخ 30 دسمبر ہے ای روزگار پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16 سالہ تعلیم ضروری ہے
-

ٹھٹھہ : مہنگائی کی ستائی عوام حکومت سندھ کے خلاف پھٹ پڑی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) مہنگائی کی ستائی عوام حکومت سندھ کے خلاف پھٹ پڑی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھٹھہ شہر میں غریب سے آٹا بھی چھیناجاچکاہے ، شہر میں بڑھتی مہنگائی میں غریب دب چکا ہے، اب آٹا 130 روپیہ کلو کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت سندھ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ،آفیسران صرف فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہیں اور ہرطرف آٹے کی فراوانی نظرآتی ہے ،عملاََ حکومت سندھ نے ہم سے اب آٹا بھی چھین لیا ہے، شہریوں مزید کہناتھا کہ ٹھٹھہ شہر میں مزدور کی دیہاڑی 500 روپے ہے اور پیاز 250 روپے فی کلو اور آٹا 130 روپے کلوتک جاپہنچاہے، اب غریب آدمی آٹا بھی نہیں لے سکتااور غریب سے روکھی روٹی کانوالہ بھی چھین لیاگیا ہے ، خدا را ہمارے بچوں پر رحم کیا جاۓ ہمیں آٹے کی سپلائی کم قیمت میں دی جاۓ تاکے ہمارے بچے فاقہ کشی سے بچ سکیں آٹا اور پیاز کی قیمتوں میں کمی کی جاۓ. -

مصطفی آباد پریس کلب کے محمد عمران سلفی 13ویں بارصدر، سہیل قمر سندھو 28 ویں بارجزل سیکرٹری پریس کلب منتخب
قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو )مصطفی آباد پریس کلب کے محمد عمران سلفی 13ویں بارصدر پریس کلب ، سہیل قمر سندھو 28ویں بارجزل سیکرٹری منتخب
محمد عمران سلفی 13ویں بارصدر پریس کلب ، سہیل قمر سندھو 28ویں بارجزل سیکرٹری منتخب، پریس کلب مصطفی آباد:یونین آف جرنلسٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے انتخابات مکمل، ملک محمد اقبال چیئرمین سپریم کونسل، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد سرپرست اعلی، زرار علی خاں صدر یونین آف جرنلسٹ، محمد اکمل کھوکھر چیئرمین، ارشد علی شامی صدر الیکٹرونک میڈیا، واحد ملک چیئرمین منتخب،
تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) ، یونین آف جرنلسٹ ، الیکٹرونک میڈیا کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا، جس میں محمد عمران سلفی مسلسل 13ویں بار بلا مقابلہ صدر ، سہیل قمر سندھو مسلسل 28ویں بار بلا مقابلہ جزل سیکرٹری ،ملک محمد اقبال چیئرمین سپریم کونسل ، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد سرپرست اعلی، بابا طارق مقبول چیئرمین ،محمد طاہر میو سنیئر وائس چیئرمین،ارشد علی جوئیہ وائس چیئرمین ، سیٹھ محمد حسین سنیئر نائب صدر، شاہد عمرنائب صدر ، مہر عبدالقیوم نائب صدر ، مہر مراد علی تبسم ایڈووکیٹ ایڈیشنل جزل سیکرٹری، چوہدری اشتیاق احمد جوائنٹ سیکرٹری، حافظ محمد طاہر اقبال فنانس سیکرٹری، ناصر سندھو سیکرٹری نشرو اشاعت، احمد جمال ایڈووکیٹ میڈیا ایڈوائزر اور ملک اصغر علی کا بطور آفس سیکرٹری انتخاب کیا گیا، زرار علی خاں صدر یونین آف جرنلسٹ ، محمداکمل کھوکھر چیئرمین ،محمدشہراز نقیبی وائس چیئرمین ،عمر حیات خاں سنیئر نائب صدر ، مہر علی مہران نائب صدر ، جمشید رشید میونائب صدر ، محمد جمیل سندھو جزل سیکرٹری ،مہر عادل نعمان ایڈیشنل جزل سیکرٹری، محمد جمیل رحمانی جوائنٹ سیکرٹری ،مہر صداقت فنانس سیکرٹری ، محمدآصف امین کا بطور سیکرٹری نشرو اشاعت چناو کیا گیا، ارشد علی شامی صدر الیکٹرونک میڈیامصطفی آباد، واحد ملک چیئرمین ، رانا توقیر احمدسنیئر نائب صدر ، حاجی عبدالقادر نائب صدر، الیاس ملک نائب صدر اور عمر شاہین کو بطور جزل سیکرٹری منتخب کیا گیا،اس موقع پر نو منتخب صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی نے کہا کہ پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری نے ہمیشہ کی طرف سے مجھے 13ویں بار صدر منتخب کرکے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کےلئے ہر ممکن کوشش کروں گا، میرا جینا مرنا اپنی صحافی برادری کےلئے ہے،علاقائی مسائل کو اجاگر کرنا، علاقہ کا مثبت چہرے معاشرے کے سامنے لانا اولین ترجیحات ہیں، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت سے منسلک بلیک میلروں کے خلاف بھی جہاد کریں گے، ایسے افراد جو اس مقدس پیشہ کوبد نام کرنا چاہتے ہیں، معاشرے کےلئے ناسور ہیں ،صحافیوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے، ہم اپنے قلم اور کیمرے کا استعمال پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے کرنے کا عزم کرتے ہیں۔