ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (واجداکبرسٹی رپورٹر): سیلاب زدہ علاقوں میں آبادکاری کے ساتھ غذا اور تمام شعبوں میں توجہ دی جائے گی عالمی اداروں کے تعاون سے آبادکاری اور سیلاب زدگان کی بحالی کو فوکس کیا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور نے مظفر گڑھ میں عالمی اداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،اے ڈی سی آر ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر افسران موجود تھے.کمشنر خالد منظور نے مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے استقبال کیا۔کمشنرسے عالمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ ڈی جی خان،راجنپور اور تونسہ اضلاع میں سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے سیلاب متاثرین کو ابتک سات ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے سیلاب زدگان کیلئے 9 ارب روپے مختص کئے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ ہر متاثرہ سیلاب زدہ تک مالی امداد پہنچائیں گے۔تینوں اضلاع میں نہری نظام پر 250 کٹ لگے اور متاثرہ شگاف بند کرکے تمام نہریں چلادی گئیں۔روڈ کٹ کیلئے بھی فنڈز جاری کر دئیے گئے۔متاثرہ سڑکوں کی بحالی شروع کردی گئی ہے۔عالمی بنک،عالمی ادارہ صحت،عالمی ادارہ خوراک اور دیگر محکموں کے نمائندوں اور صحت کے مختلف شعبوں کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی اداروں کے تعاون سے سیلاب زدہ علاقوں میں غذائی قلت کو دور کیا جائیگا۔سیلاب زدہ علاقوں میں نیوٹریشن ساشے تقسیم کئے گئے،میڈیکل کیمپس کے ساتھ زچگی اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔سیلاب زدگان کی مالی امداد بھی کی گئی ہے اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابد محمود،ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اقبال،یونیسف کے ڈاکٹر شفیق،عظمی بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ جنوبی پنجاب ڈاکٹر زوہیب حسن،ایریا کوآرڈینیٹر عالمی ادارہ صحت یاسر نواز،عالمی ادارہ خوراک کے ابوبکر صدیق،ایم این سی ایچ و عالمی ادارہ صحت کی نازش زہرا،یونیسف کے عالم گل،ڈسٹرکٹ منیجر ایم سی آر ایف محمد عمران رمدانی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امیر بخش،ایس او آئی آر ایم این سی ایچ محمد احسن کے علاوہ ڈاکٹر انور،احسان قادر جتوئی،شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں مکمل
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری بارے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،پی اے اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرزشکیب سرور،اصغر اقبال،جمیل حیدر شاہ،سٹیٹیکل آفیسر اقبال علوی،ڈی ای او فرزانہ یاسمین،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد ظفر ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔بیورو آف شماریات کے ساتھ ملکر شفاف مردم شماری کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کیلئے سٹاف کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے،نادرا سے لنک ہونے پر ڈیجیٹل مردم شماری میں غلطی کا امکان کم ہوگا،انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے منظم رابطوں کو فروغ دیا جائے،جدید ملٹی میڈیا ضروریات کی فراہمی میں مکمل تعاون کریں گے،ڈیرہ غازیخان اور تونسہ اضلاع میں ماسٹر ٹرینرز اور ٹرینرز کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے،7سے21جنوری تک تحصیل سطح پر شمار کنندگان کو تربیت دی جائے گی،محمد انور بریار نے کہا کہ مردم شماری کیلئے جلد ایپ آن لائن ہوگی جس میں شہری خود بھی ڈیٹا شیئر کرسکیں گے،دونوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز ٹریننگ ورکشاپس کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔اجلاس میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کیلئے حکمت عملی پر غور بھی کیا گیا۔
-

ڈیرہ غازیخان : انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بدستور جاری
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان انتظامیہ کا شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بدستور جاری ہے،آپریشن کے دوران بازاروں میں شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹا دی گئیں،غیر قانونی شیڈز،پختہ تھڑے و دیگر تعمیرات مسمار کردی گئیں۔انجمن تاجران سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاوزات آپریشن جاری رہے گا۔شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تجاوزات خاتمے کے بعد بازاروں میں آمدورفت سہل ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے تجاوزات آپریشن کی چیکنگ کیلئے شہر کا دورہ کیا،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر ودیگر افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے صدر،بازار،رانی بازار،گولائی کمیٹی چوک،قائد اعظم روڈ،صرافہ بازار،لیاقت بازار،پی آئی اے روڈ،بلاک7،سبزی منڈی، فریدی بازاراور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کیخلاف کئے گئے آپریشن کو چیک کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ تاجروں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا،آپریشن کے بعد تجاوزات کے مستقل خاتمے کیلئے فالو اپ کا سلسلہ جاری رکھیں گے،میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،سی او میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل ودیگر ٹیم ممبران کو شاباش دیتا ہوں،آپریشن میں دکانوں کے اضافی شیڈزودیگر تجاوزات کے خاتمے سے آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہونگی،ہم تجاوزات کیخلاف آپریشن کو کامیاب بنانے پر تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے مشکور ہیں،ڈی سی نے کہا کہ ڈیرہ شہر کے بازاروں کی اصل حالت دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، مستقل تجاوزات خاتمے کیلئے ٹیمیں بازاروں کا معائنہ کرتی رہیں گی،بازاروں میں بڑی گاڑیوں کی آمدورفت روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں،گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بازاروں کے باہر سٹینڈز کیلئے جگہیں مختص کی گئی ہیں،بازاروں میں ریفلیکٹیو ییلو پٹیاں لگائی جائیں گی جنکی خلاف ورزی پر سامان ضبط کر لیا جائیگا،حدود سے باہرآنیوالی تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کے اچھے اقدامات کو شہریوں تک بھرپور انداز میں پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آسانیوں کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے بہترین اقدامات کو یقینی بنائینگے،تجاوزات کی چیکنگ کیلئے میں خود بھی ٹیموں کے ہمراہ بازاروں کے دورے کرتا رہونگا۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ٹریفک کنٹرول،تجاوزات کے دوبارہ قائم نہ ہونے بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مختص
جگہوں پر گاڑیاں پارک کرکے شہری باآسانی بازاروں میں شاپنگ کرسکیں گے۔ -

ڈیرہ غازیخان: بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹریننگ کا عمل جاری
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹریننگ کا عمل جاری ہے،اس سلسلہ میں بارڈر ملٹری پولیس لائن میں جدید اسلحہ اور وقت کے تقاضوں کی مہارتوں سے آگاہی کیلئے اہلکاروں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔جدید عہد میں جرائم سے نمٹنے کیلئے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب بی ایم پی لائن میں منعقد کی ہوئی،سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ محمد انور بریار نے پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار بی ایم پی لائن پہنچے تو کمانڈنٹ و پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ نے ان کا استقبال کیا جب کہ ایک چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ محمد انور بریار نے کہا کہ بی ایم پی اہلکاروں کو ٹریننگ دینے کا مقصد انہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق جرائم اور جدید اسلحہ سے واقفیت دلانا ہے،ہم قیام امن اور اپنی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں سرگرم ہیں،ہمارے اہلکار اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں،ہم انہیں جدید مہارتوں سے آگاہی فراہم کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔
-

ڈیرہ غازی خان: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا،
زائد منافع خوروں کو جرمانوں کیساتھ انکی دکانیں سیل کی جائیں گی،احساس راشن رعایت پروگرام میں دکانداروں کے تصدیقی عمل کو تیز بھی کیا جائے گا،شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کو یقینی بنانےکیلئے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،ان اقدامات کا فیصلہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور احساس راشن رعایت پروگرام بارے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزشکیب سرور،اصغر اقبال،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم،
ایس این اے زبیر انجم،ڈپٹی ڈائریکٹرز ذکاءالدین،غلام محمد،کلیم کوریہ،ضلع بھرکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈی او انڈسٹریز ڈیرہ غازی خان اصغر صدیقی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ماہ دسمبر کے28دنوں کے دوران گرانفروشوں کو15لاکھ9ہزار500 روپے کے جرمانے کئےگئے ہیں،14دکانیں سیل،5گراں فروش گرفتار اور7کےخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔اے ڈی سی صابر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،انکےخلاف ایکشن تیر کیا جائے۔ہر کوئی فیلڈ میں اپنی انسپکشنز بڑھائے،احساس راشن پروگرام بارے صابر حسین نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے پینا فلیکس نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں،بینک انتظامیہ دکانداروں کے تصدیقی عمل کو تیز کرے۔ -

قصور:تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی،5 سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری مجرم گرفتار
قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو)تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی،5 سال سے مقدمہ قتل میں اشتہاری مجرم گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ کی قیادت میں 5 سال قبل قتل کے مقدمہ میں مفرور خطرناک اشتہاری مجرم ندیم عرف دیمی جو کہ بستی ڈھینگیانوالی میں 6 بچوں کے باپ شفیق احمد کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا کو مسلسل محنت سےگرفتار کر لیا گیا۔ ناحق قتل ھونے والے شفیق کے ورثاء نے پولیس کو دعائیں دیں ۔
اسی طرح دو اور کارروائیوں میں منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث عادی ملزمان اسد شاہ اور خالد رحمانی تقریبا 1400 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار۔ مقدمات درج
نئے سال کے جشن کے لئے شراب فروخت کیلئے رکھنےکےجرم میں وکیل ماچھی اور ساجد عرف ساجی رنگےھاتھوں گرفتار، تقریبا 65 لٹر شراب برآمد، مقدمات درج ،علاقہ کو منشیات فروشوں اور جرائمپیشہ افراد سے پاک کرنے کا مشن جاری ھے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رھیں گی -

تلہ گنگ: ملک فتح دین اعوان لیٹی PTI تحصیل لاوہ کے نائب صدر منتخب.دوستوں کی طرف سے مبارکبادیں
تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) ملک فتح دین اعوان لیٹی پاکستان تحریک انصاف تحصیل لاوہ کے نائب صدر منتخب، نائب صدر منتخب ہونے پر دوست احباب کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار، اس موقع پر ملک فتح دین اعوان کا کہنا تھا کہ میں محترمہ فوزیہ بہرام صاحبہ، ملک آفتاب اعوان پچنند، نوابزادہ زاہد ممبارز خان، ملک عابد ڈھرنال اور ملک احسان الحق اعوان کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پاکستان تحریک انصاف تحصیل لاوہ کا نائب صدر منتخب کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ قائدین اور پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کو نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا، ملک فتح دین اعوان کو پی ٹی آئی تحصیل لاوہ کا نائب صدر منتخب ہونے پر ملک عدنان لطیف، لیاقت علی اعوان، حسن ناصر اعوان، عامر اعجاز اعوان اور شوکت ملک کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
-

اوکاڑہ :پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے
اوکاڑہ باغی ٹی وی(ملک ظفرنامہ نگار )پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن رواں ماہ پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے گئے ،24 لاکھ 95 ہزار 500 روپے کے جرمانے،99ایف آئی آر درج کروائیں اور 81 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو خالد جاوید بھٹی اور سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹر افضال حسین بلوچ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی ہدایات پر پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس چیک کر رہے ہیں پھلوں سبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری و ساری ہیں ضلع میں اشیاء خورونوش کی سپلائی اور ڈیمانڈ کے میکانزم پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے تاکہ ضلع میں کسی بھی چیز کی کمی نہ ہو سکے ۔ -

اوکاڑہ :گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا پورا معاوضہ دلوایا جائے گا- عرفا ن علی کاٹھیا
اوکاڑہ باغی ٹی وی( ملک ظفر)گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا پورا معاوضہ دلوایا جائے گا- عرفا ن علی کاٹھیا
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفا ن علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کا پورا معاوضہ دلوانے ،ان کی سہولت اور آسانی کے لئے متعلقہ افسران بھر پور اقدامات جاری رکھیں شوگر ملز انتظامیہ کا تعاون کاشتکاروں کی مشکلات کو کم کرنے کی کلید ہے ملک میں صنعتی اداروں کی ترقی خصوصاََ زراعت پر مبنی صنعتی ترقی کے لئے کاشتکاروں کی تکنیکی رہنمائی ان کی معاونت اور ان کی مشکلات کا حل ازحد ضروری ہے ہم اپنے کاشتکاروں کا کسی مخصوص طبقے سے استحصال نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو گنے کی قیمت کی ادائیگی ،گنے کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ آمنہ احسان ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیوخالد جاوید بھٹی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران اورپرائس مجسٹریٹس گنے کی مقررہ نرخوں پر شوگر ملز کی جانب سے طے شدہ قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کو کسی سطح پر بھی مشکل پیش نہ آئے -

ڈیرہ غازی خان :محکمہ سول ڈیفنس کی خاموشی،غفلت یا چمک کاکمال،غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار
ڈیرہ غازی خان (جواد اکبر سٹی رپورٹر ) محکمہ سول ڈیفنس کی خاموشی،غفلت یا چمک کاکمال،غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی بھر مار، آئے روز نئے غیر قانونی پٹرول کی ایجینسی کی مشینیں لال کر نئے پوائنٹ کھولے جارہے ہیں جو کہ بغیر کسی تحفظاتی آلات استعمال کے چلائے جا رہے ہیں۔انہی لاپرواہی کی وجہ سے پہلے بھی بہت سے حادثات پیش آ چکے ہیں مگر یہاں متعلقہ ادارے سول ڈیفنس کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے منتھلی کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگایا ہوا ہے انہی ایجینسیوں پر پہلے کافی واقعات رونما ہو چکے ہیں کیونکہ حفاظتی سامان اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے جاتے ، عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے درخواست کی ہے کہ ان غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو یا فی الفور بند کیا جائے یا ان کو باقاعدہ طور پر حفاظتی انتظامات کے ساتھ رجسٹرڈ کیا جائے اور ذمہ داروں کامحاسبہ کیاجائے-
