ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) عوام کے مسائل حل کرانا میری اولین ترجیح ہے۔ منظور خشک
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن ) سندھ کے نائب صدر نے صحافی عزیز شیخ ودیگر صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ ضلع کی عوام کی خدمت کیلئے کے لۓ میرے گھر کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ،عوام کے مسائل حل کرانا میری اولین ترجیح ہے ، انہوں نے مزید کہا کے ٹھٹھہ کی غریب عوام کے ساتھ ہوں ان کے جائز مسائل حل کرانا میری ذمہ داری ہے ، میں کسی صورت میں ٹھٹھہ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوروں گا، ٹھٹھہ کے عوام کی خدمت کرنے میں مجھے سکون ملتا ہے میں غریب عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر انہیں حل کرانے کی کوشش کرتا ہوں اس موقعہ پر سٹی صدر ناتھو کنبھار پارٹی کارکن بھی موجود تھے، سٹی صدر ناتھو کنبھار نے کہا میں اور میری قیادت ٹھٹھہ شہر کے غریب عوام کے ساتھ ہیں ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے ہم کسی صورت میں ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : عوام کے مسائل حل کرانا میری اولین ترجیح ہے۔ منظور خشک
-

شیخوپورہ : شرقپور کے علاقہ 15 چک کے قریب پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شرقپور کے علاقہ 15 چک کے قریب پولیس مقابلہ 15 کی کال موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی,ڈاکووں نے فائرنگ کر دی پولیس نے بڑی حکمت عملی سے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرتے ہوۓ2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گیا۔ڈاکو 15 چک کے قریب شدید دھند کی وجہ سے راہگیروں کو لوٹ رہے تھےزخمی ڈاکووں کے قبضہ سے اسلحہ, موٹر سائیکل, قیمتی موبائل فونز اور نقدی ملی شیخوپورہ ڈاکووں کی شناخت عدیل اور لیاقت سکنہ بہاولنگر سے ہوئی۔ پولیس ریکارڈ لے مطابق یہ ڈاکو ڈکیتی اور رایزنی کے مقدمات ریکارڈ یافتہ تھے۔

-

تلہ گنگ: خوشحال گڑھ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بجلی کی سہولت سے محروم
تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) یونین کونسل کوٹگلہ کے نواحی علاقے خوشحال گڑھ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بجلی کی سہولت سے تاحال محرومبچے اندھیرے میں بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور، محکمہ تعلیم سمیت اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بن گئے۔
یونین کونسل کوٹگلہ کے نواحی علاقے خوشحال گڑھ میں موجود اکلوتا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جس کو اپگریڈ کرکے مڈل کا درجہ تو دے دیا گیا اور سکول کی نئی بلڈنگ بھی بنا دی گئی مگر سکول کی نئی بلڈنگ تاحال بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، واپڈا کی جانب سے عارضی طور پر لگائے گئے کنکشن کو بھی کاٹ دیا گیا، جس کے باعث بچے اندھیرے میں بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں اور پینے کا پانی تک گھروں سے لانے پر مجبور ہیں، اہلیانِ علاقہ نے محکمہ تعلیم سمیت مقامی سیاسی نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے جلد از جلد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول خوشحال گڑھ کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ -

عرفان محسودایک سال میں 22 گینیزبک ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ
ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی(ذیشان خان )ایک سال میں 22 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود
عرفان محسود نے 2022 میں اب تک 22 گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں،پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود اب تک 12 ممالک کے گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں،عرفان محسود ورلڈ لیول پے سب سے زیادہ پش اپس کے گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں،عرفان محسود سب سے زائد 100 پاونڈ، 80 پاونڈ ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکا ہیں،عرفان محسود پریزیڈینشل ایوارڈ فار پرائڈ آف پرفامنس 2023 کے لئے نامزد ہوئے ہیں.



-

ٹھٹھہ : زہریلے ماوا سے لوڈ رکشہ لگا پولیس کے ہاتھ،منشیات فروش سے ڈیل ،صرف مقدمہ درج
ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )مشہورمنشیات فروش کا زہریلے ماوا سے لوڈ رکشہ لگا پولیس کے ہاتھ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے مشہور منشیات فروش عاشی خلیفہ کے زہریلے ماوا سے لوڈ رکشہ کیفے نثار ہوٹل کے نزدیک سے سی آئی اے پولیس نے پکڑلیاہےاور تھانہ ٹھٹھہ میں رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ،عاشی خلیفہ محفوظ ،دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ ٹھٹھہ کے منشیات فروش عاشی خلیفہ کی سی آئی اے پولیس سے ڈیل ہوئی تھی ،اس ڈیل کے بعد اس نے زہریلے ماوے کی سپلائی ٹھٹھہ ضلع میں شروع کردی، اس ماوا کی وجہ سے کئی لوگوں کو کینسر ہوگیا ، ہسپتال کینسر کے مریضوں سے بھری ہوئی ہیں، ٹھٹھہ سی آئی اے پولیس ڈیل کے تحت منشیات فروشوں کا نام بھی ایف آئی آر میں ڈالنے کو تیار نہیں ،عوامی وسماجی حلقوں کاکہناہے کہ جب منشیات فروشوں کے نام ایف آئی آر میں نہیں آئیں گے تو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کیسے ہوگی ؟ یہ ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ،شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے اس گھناؤنے کاروبار تو تحفظ دینے والی اپنی قانون کی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف نوٹس لیں اوراصل منشیات فروشوں کو انصاف کے کٹہرے لایاجائے اور نوجوان نسل کوموت کے منہ میں جانے سے بچایاجائے- -

گوجرہ : دعوت ولیمہ قرآن وسنت کے مطابق کرنا چاہیے-حضرت مولانا حنیف عاجز
گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) دعوت ولیمہ قرآن وسنت کے مطابق کرنا چاہیے-حضرت مولانا حنیف عاجز
تفصیل کے مطابق گوجرہ بائی پاس بندھن میرج ہال میں عابد گجر کے دعوت ولیمہ میں چودھری رفیق گجر سابق ناظم حضرت مولانا حنیف عاجز آصف گجر سینئر ڈائریکٹر چوہدری نوید گجر این اے این ٹونٹی فور نیوز نے شرکت کی اور اس کے دیگر مہمانوں نے شرکت کی اس موقع پر حضرت مولانا حنیف عاجز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت ولیمہ قرآن اور حدیث کے مطابق کرنا چاہیے الحمداللہ ہم نے اپنی قوم اور علاقے کی مختلف لوگوں کو دعوت ولیمہ میں شرکت کی دعوت دی ہے جس کے اندر غریب اور امیر لوگ سبھی شامل ہیں اور اس موقع پر میں اپنے مسلمان بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب بھی کوئی دعوت کریں اس کے اندر اپنے ہمسایہ اور علاقے کے غریب لوگوں کو ضرور شامل کریں تاکہ آپ کی دعوت سنت کے مطابق ہو سکے اور میں اپنے تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں جن لوگوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمیں عزت بخشی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو -

نیا سال،نئی متحدہ قومی موومنٹ،فارمولہ طے پاگیا
نیا سال،نئی متحدہ قومی موومنٹ،فارمولہ طے پاگیا
تفصیل کے مطابق نئے سال میں نئی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے قیام کا فارمولا طے پا گیا ہے، پاکستان سر زمین پارٹی (پی ایس پی )،متحدہ بحالی کمیٹی، ایم کیوا یم پاکستان ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کیلیے رضا مند ہو گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی، فارق ستار ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہوں گے،تمام دھڑوں نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کے لیے رضا مندی ظاہرکردی ہے،خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے کنوینئر کے عہدے پر رہیں گے۔انیس قائم خانی تنظیمی ، مصطفیٰ کمال وزارتی اور فاروق ستار سیاسی امور دیکھیں گے، جبکہ نئی ایم کیو ایم میں لندن اور آفاق گروپ شامل نہیں ہو ں گے ۔ -

ڈی جی خان: پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، کلاشنکوف برآمد،ملزم گرفتار
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)ڈی پی او میاں محمد اکمل کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ، پولیس تھانہ کالا کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی، کلاشنکوف برآمد،ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا عبدالستار نے بتایا کہ پولیس نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر353/22 ملزم شاہد حسین ولد رحیم قوم مکول سکنہ پتی مکول سے دوران انٹیروگیشن 01 عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی۔برآمد شدہ کلاشنکوف کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف علیحدہ مقدمہ نمبر 398/22 درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئ ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا عبدالستار کا کہنا تھا کہ ڈی پی او میاں محمد اکمل کی ہدایت اور ڈی ایس پی صدر اعجاز حسین بخاری کی سپر وژن کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔ -

غازی یونیورسٹی شعبہ انگریزی میں انگلش لٹریری سوسائٹی کی تقریب منعقد ہوئی
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (واجداکبرکی رپورٹ) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کے شعبہ انگریزی میں رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن کی زیر صدارت انگلش لٹریری سوسائٹی کی اتقریب منعقد ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم اختر، پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ خان، ڈاکٹر راشدہ قاضی، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر صفدر بشیر، ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر ثاقب بشیر، جناب محمد نعیم، ڈاکٹر عظمیٰ صادق، سوسائٹی کے طلباء عہدیداران بھی موجود تھے۔ انچارج وجیہہ مریم نے انگلش لِٹریری سوسائٹی کے اغراض و مقاصد بین کیے،کاشف علی نے ولیم شیکسپیئر کے مشہورِ زمانہ ڈرامہ ہیملٹ سے اقتباس پیش کیا، نثار احمد، عبدلقدوس اور سلیمان عزیز نے او ہینری کے مشہورِ زمانہ افسانہ ”بیس سال بعد” پر ایک ڈرامائی پرفارمنس دی۔ ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے کہا کہ انگلش لِٹریری سوسائٹی کے قیام سے ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا . سربراہ شعبہ انگریزی ڈاکٹر محمد آصف ، منتظمین عنبرین کوکب، طلحہ بشیر، وجیہ مریم نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ مہمانوںنے شعبہ کے سبزہ زار میں پودے بھی لگائے .
-

ڈپٹی کمشنر تونسہ کی ہدایت پر نئے بننے والے ضلع تونسہ میں سرکاری دفاتر کیلئے اراضی کے حصول کیلئے کام شروع کردیا گیا
تونسہ،باغی ٹی وی (عمران لنڈ کی رپورٹ): ڈپٹی کمشنر تونسہ محمد انور بریار کی ہدایت پر نئے بننے والے ضلع تونسہ میں سرکاری دفاتر کیلئے اراضی کے حصول کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ جمیل حیدر شاہ نے سرکاری افسران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کے قیام کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور مناسب اراضی کی جانچ پڑتال کی۔اس سلسلہ میں ان کا کہنا ہے کہ نئے اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کیلئے اراضی کا حصول ہماری ترجیح ہے،میں نے مختلف محکموں کی طرف سے تجویز کردہ اراضی کا معائنہ کیا ہے جلد ہی اراضی کا انتخاب کرنے کے بعد اے سی کمپلیکس کی تعمیر کیلئے کام شروع کردیا جائے گا۔