Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : معروف تاجرحاجی سلیم اختر  ٹکانی کے سوئم پر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی نے کی تعزیت

    ٹھٹھہ : معروف تاجرحاجی سلیم اختر ٹکانی کے سوئم پر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی نے کی تعزیت

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) معروف تاجرحاجی سلیم اختر ٹکانی کے سوئم پر پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی نے کی تعزیت
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی معروف شخصیت اورتاجر حاجی وزیر احمد ٹکانی مرحوم کے فرزند حاجی سلیم اختر ٹکانی کے سوئم پر ٹھٹھہ پیپلز پارٹی ضلع کے جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی تعزیت کرنے پہنچے دوسرے جانب علما ء حضرات اور معززین تعزیت کرنے پہنچے تعزیت مرحوم حاجی سلیم اختر کے بیٹے ثاریب اور حسیب اور ان کے بڑے بھائی حاجی وسیم اختر ڈسٹرکٹ تاجر اتحاد ٹھٹھہ ضلع کے سرپرست اور ان کے چھوٹے بھائی حاجی نعیم اختر ٹکانی ،حاجی جمیل اختر ٹکانی،حاجی کلیم اختر ٹکانی،حاجی جلیل اختر ٹکانی سے پیپلز پارٹی ضلع سیکرٹری ٹھٹھہ امتیاز احمد قریشی نے تعزیت کی اور معزیزین علماء اکرام نے تعزیت کی مرحوم کے ایثال ثواب کے لۓ دعائیں مانگی گئیں غریبوں کے لۓ خیرات و لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا.

  • شیخوپورہ : تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی ،8 مسافرزخمی

    شیخوپورہ : تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی ،8 مسافرزخمی

    شیخوپورہ باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی کھاریانوالہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کوسٹر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی حادثے میں کوسٹر میں سوار 8 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا حادثے میں 4 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ 4 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

  • اوکاڑہ: پولیس ملازمین کے مسائل روزانہ کی بنیاد پرحل ہونے لگے

    اوکاڑہ: پولیس ملازمین کے مسائل روزانہ کی بنیاد پرحل ہونے لگے

    اوکاڑہ باغی ٹی وی ( ملک ظفرنامہ نگار)پولیس ملازمین کے مسائل روزانہ کی بنیاد پرحل ہونے لگے
    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم کے لیے اوکاڑہ پولیس بھرپور کوشش کررہی ہے۔

  • اوکاڑہ: ہلکی بارش کے باعث بجلی کے پول کو آگ لگ گئی

    اوکاڑہ: ہلکی بارش کے باعث بجلی کے پول کو آگ لگ گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی(ملک ظفر) ہلکی بارش کے باعث بجلی کے پول کو آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ کالونی کھرل چوک اوکاڑہ میں بجلی کے پول کو اگ لگ گئی۔ آگ بارش کے بعد شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،ریسکیو 1122 اور واپڈا اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اگ پر قابو پا لیا۔ واپڈا اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کی بجلی منقطع کر دی،جس سے پورے علاقے میں کاروبار ٹھپ ہوگئے .

  • ٹھٹھہ : دکان ڈکیتی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ : دکان ڈکیتی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)دکان ڈکیتی میں ملوث 2 ملزم گرفتار، چھینا گیا موبائل فون، جرائم میں استعمال کیا گیا 1 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 18دسمبر 2022 کو رات کے وقت 2 نامعلوم ملزمان نے ھاشم آباد سوسائٹی فیز 2 مکلی میں دیوان نریش کمار کی جنرل اسٹور سے اسلحہ کے زور پر 1 موبائل فون اور 65 ہزار کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ دیوان نریش کمار کی مدعیت میں تھانہ مکلی میں درج کردیا گیا تھا۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر حاکم علی کھوسو اور اے ایس آئی غلام قادر شاہانی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ شیخ عالی لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے شاپ رابری کے مقدمے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان نیاز ولد سلیمان عرف سلو ہیجب جاکھرو اور غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفیٰہیجب جاکھرو کو گرفتار کرلیا۔
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضہ سے مدعی دیوان نریش کمار سے چھیناگیا ایک Oppo موبائل فون اور جرائم میں استعمال کیا گیا 1 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گرفتار ملزمان نے ٹھٹہ اور مکلی میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 210/2022 سیکشن 397,34 ت۔پ تھانہ مکلی۔مقدمہ نمبر 212/2022 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ائیکٹ تھانہ مکلی۔

  • اوکاڑہ:  پیسوں کا لین دین ، انسانی زندگی لے ڈوبا۔

    اوکاڑہ: پیسوں کا لین دین ، انسانی زندگی لے ڈوبا۔

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) قتل کا معمہ حل ،پیسوں کا لین دین ایک اور انسانی زندگی لے ڈوبا۔
    تفصیل کے مطابقتھانہ اے ڈویژن پولیس نے ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں چند گھنٹوں میں اندھا دھند قتل کو ٹریس کر لیا.گزشتہ رات قتل ہونے والے افراد کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس .گزشتہ رات صابری کالونی میں نوجوان کو نامعلوم 3 افراد نے بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔
    خادم حسین کو سر پر اینٹ کے وار کر کے قتل کیا گیا۔ ملزم کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی۔مقتول خادم حسین اور ملزم محمد جمیل کے درمیان پیسوں کا لین دین تھا۔

  • اوکاڑہ :پورا ضلع ڈاکوؤں اور چوروں کے نرغے میں۔ شہریوں کا لاکھوں کا نقصان،پولیس صرف کارروائی میں مصروف

    اوکاڑہ :پورا ضلع ڈاکوؤں اور چوروں کے نرغے میں۔ شہریوں کا لاکھوں کا نقصان،پولیس صرف کارروائی میں مصروف

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (ملک ظفرنامہ نگار)رینالہ خورد تھانہ سٹی کی حدود ڈکیتی کی بڑی واردات۔ شیر گڑھ روڈ پر واقع روز ویلی ہاؤسنگ سکیم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔جس میں 4 ڈاکوؤں نے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر فیملی کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ڈاکو گھر سے 11 لاکھ روپے نقدی 17 تولے طلائی زیوارات موبائل فون اور گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب۔
    دوسری واردات دیپالپور غلہ منڈی روڈ پر زین ڈیکوریشن کی دوکان میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چوروں نے دکان کا روشن دان توڑ کر تقریباً 180000 روپے نقدی رقم اور قیمتی سامان لے اڑے ۔دوکاندار حفیظ نے دکان کھولتے دیکھا تو روشن دان ٹوٹا ہوا تھا۔پکار 15پر اطلاع کے بعد مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

  • تلہ گنگ: سردیاں آتے ہی چور متحرک، تھانہ ٹمن کے علاقہ شاہ محمد والی سے دو موٹر سائیکل چوری

    تلہ گنگ: سردیاں آتے ہی چور متحرک، تھانہ ٹمن کے علاقہ شاہ محمد والی سے دو موٹر سائیکل چوری

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) سردیاں آتے ہی چورمتحرک ہوگئے، تھانہ ٹمن کے علاقے شاہ محمد والی سے دو موٹر سائیکل چوری.تھانہ ٹمن پولیس خاموش تماشائی، اہل علاقہ نے تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دئیے
    تفصیلات کے مطابق سردیاں آتے ہی چور ایک بار پھر بے لگام ہوگئے ہیں، تھانہ ٹمن کے علاقے شاہ محمد والی سے گزشتہ رات دو ہنڈا 125 موٹر سائیکل چوری ہوگئے، چور دیدہ دلیری سے دونوں موٹر سائیکل تالے توڑ کر گھر کے اندر سے چوری کرکے لے اڑے، چوری کی پے در پے ہونے والی وارداتوں پر اہل علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی، تھانہ ٹمن پولیس کی کارکردگی پر بھی کئی سوالات اٹھا دئیے، اہلیانِ علاقہ نے چوری کی بڑھتی وارداتوں پر ڈی پی او تلہ گنگ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر تھانہ ٹمن پولیس کے اصلاح و احوال اور پولیس کے گشت کے نظام کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ٹھٹھہ : پولیس نے 2 نوجوان گرفتارکرکے گم کردئے ، ورثاء کاڈپٹی کمشنر چوک پراحتجاجی کیمپ

    ٹھٹھہ : پولیس نے 2 نوجوان گرفتارکرکے گم کردئے ، ورثاء کاڈپٹی کمشنر چوک پراحتجاجی کیمپ

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر گم کردئے گئے 2 نوجوانوں کے ورثاء کاڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ چوک پراحتجاجی کیمپ لگادیا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں گزشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر کے گم کردیئے جانے والے دو نوجوان شعیب خشک اور انیس خشک کی آزادی کے لئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ چوک پر ورثاء نے مظاہرہ کر کے احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا کیمپ میں خواتین اور بچے بھی شامل ورثاء کا کہنا ہے کے دونوں نوجوانوں کو پولیس ایک ہفتہ قبل گھر سے اٹھایاجو ابھی تک گم ہیں اگر ان پر کوئی ایف آئی آر ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جاۓ دونوں نوجوانوں کے تصویریں اور پلے کارڈ اٹھاکر احتجاج کیاگیا .
    یادرہے کہ گذشتہ ہفتے مکلی سے غائب کیئے ہوئے شعیب خشک اور نفیس خشک کے ورثاء آزاد خشک ،سمیرا شعیب خشک ، اور جامل خشک اور دیگر ورثاء نے عوامی پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورپولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوۓ کہ شعیب خشک اور نفیس خشک کوپولیس نے گرفتار کرکے اب غائب کردیا ہے ،ان گرفتار کے بعد غائب ہونے والوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ، اس موقعہ پر انہوں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور اور انسپیکٹر فیصل میمن کے سرپرستی میں بغیر لیڈی پولیس اور بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے رات کے وقت گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیوار کا تقدس پامال کرتے ہوۓ عورتوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوۓ شعیب خشک اور نفیس خشک کو گھرسے گرفتار کر کے غائب کردیا ہے ، جن کا کوئی پتا نہیں ہے کہ پولیس نے انہیں کہاں گم کردیا ہے،ہمیں خدشہ ہے کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ پولیس نے انہیں تشدد کرکے مارنہ دیا ہو، اگر وہ گناہ گار ہیں تو انہیں کورٹ میں پیش کیا جاۓ ، اور پولیس کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے انہوں نے مزید کہا اگر جلد ہمارے گرفتارشدہ دونوں اشخاص کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرینگے

  • جانوروں میں نمک کا استعمال اور محکمہ لائیو سٹاک کا کردار

    جانوروں میں نمک کا استعمال اور محکمہ لائیو سٹاک کا کردار

    جانوروں میں نمک کا استعمال اور محکمہ لائیو سٹاک کا کردار

    تحریر:ملک ظفراقبال اوکاڑہ
    پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت کا شعبہ ہو یا لائیو سٹاک پاکستان اس شعبہ میں نمایاں کردار ادا نہیں کر سکا ۔
    چینی گندم کھاد سویا بین اور دوسری اہم فصلیں ہمیشہ سے سیاستدانوں کی پارلیمنٹ میں تقریروں کا موضوع سخن رہا ہے مگر لاحاصل ۔
    اج ہم جانوروں کے حوالہ سے نمک کی اہمیت پر بات کریں گے اور آپ کو اس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
    ہماری ہاں کسانوں کی اکثریت غریب اور کم وسائل کی وجہ سے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے اور ہر حکومت کسانوں کو خوش کرنے کے لیے بلندو بالا نعروں اور اشتہارات کا سہارا لیکر خوش کرتے رہیں ہیں مگر چھوٹا کسان آج بھی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے میں ناکام ہے۔
    اسی طرح لائیو سٹاک کا شعبہ اور اس کی بنیادی معلومات ان کسانوں تک نہیں پہنچ پاتی اور کسان اس شعبہ میں میں زیادہ خرچ کر کے کم فائدے حاصل کر رہے ہیں وجہ بنیادی معلومات کی فراہمی کا ان تک نہ پہنچا ہے۔
    آئیں آج جانوروں کے لیے نمک کی اہمیت کی بارے میں آگاہ حاصل کرتے ہیں
    جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت
    نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ سے بھرپور ایک ایسا ٹانک ہے جس میں جانوروں کیلیے بہت زیادہ فائدے موجود ہیں۔ اس کے ساتھ جانور کی صحت کیلیے کچھ اور لازمی منرلز جیسے کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس،سیلینیم،آئرن اور زنک کی بھی نمک میں موجودگی اسکی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔دودھ دینے والے جانوروں کو روزانہ دودھ بنانے کیلیے نمک کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود سوڈیم اور کلورائیڈ جانور کے جسم میں دودھ بنانے کے عمل کے دوران نمک کی ضرورت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ دینے والے جانوروں اور کٹڑوں بچھڑوں میں نمک سے حاصل ہونے والی کیلشیم کی ایک خاص اہمیت ہے جو کہ مضبوط ہڈیوں اور دانتوں کی بہتر نشونما کیلیے انتہائی ضروری ہونے کے علاوہ ہارٹ بیٹ کو نارمل رکھنے، خون کو جمنے سے بچانے، مسلز کی حرکت اور جانور کے اعصابی اور دماغی نظام کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔مگر ہمارا کسان ان کو سمجھنے سے اس لیے قاصر ہیں کہ ان تک معلومات صرف کاغذی حد تک اپنے افسروں کو خوش کرنے کے لیے دی جاتی ہی جبکہ حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ سوڈیم جانور کے وجود کی تیزابیت یا اساسیت کو کنٹرول کرتا ہے اور کلورائیڈ نظام انہظام کو کنٹرول کرنے کے ساتھ خون میں موجود تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔
    نمک کی کمی کے نقصانات کیا ہیں ؟
    بظاہر عام اور سستی سی لگنے والی اس نعمت کو اگر اہمیت نہ دی جائے اور جانور کی خوراک کا لازمی حصہ نہ بنایا جائے تو اس سے بہت سے نقصانات اور مسائل جنم لیتے ہیں۔
    1۔ دودھ کی پیداور میں نمایاں کمی۔
    2۔ بھوک کا کم ہوجانا۔
    3۔ وزن کا نہ بڑھنا۔
    4۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے مِلک فیور کا خطرہ پیدا ہونا۔
    5۔ چھوٹے کٹڑوں اور بچھڑوں کا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے نشونما نہ پانا اور پولیو کا شکار ہوجانا۔
    6۔ نمک کی کمی، جسم میں شدید پانی کی کمی کا بھی باعث بن جاتی ہے جس وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
    7۔ جانور کاغیر ضروری چیزوں جیسے مٹی، کپڑوں رسی وغیرہ کا کھا کر کمزور ہوجانا۔ اس کے علاوہ بار بار پشاب کرنا بھی نمک کی کمی کی ایک نشانی ہے۔
    8۔ جانور کا اپنا پیشاب پینا بھی جانور میں نمک کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
    9۔ بعض اوقات جانور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتا ہے جسکی وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کا ہونا ہے نمک کی موجودگی اس مسئلے کی روک تھام اور بچائو میں اہمیت کی حامل ہے۔
    نمک کے فوائد کیا کیا ہیں؟
    1۔ دودھ کی پیداور میں قابل قدر اضافہ۔
    2۔ اپھارے سے محفوظ رہنا۔
    3۔ جانور کے کھروں اور سینگوں کا مظبوط ہونا۔
    4۔ جانور کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہونا۔
    5۔ جانور کا مناسب وقت پر ہیٹ میں آنا جس سے جانور میں وقت پر بچہ جننے کی صلاحیت کا پیدا ہونا۔
    6۔ خوراک کا اچھی طرح ہضم ہو کر جسم کا حصہ بننا۔ وغیرہ
    پاکستان کے ہر علاقے سے ملنے والے نمک کے پتھر کی، ہر وقت کھرلی یا جانوروں کے سامنے موجودگی نہ صرف کسانوں کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے بلکہ مویشی پال بھائیوں کو دوائیوں اور علاج پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بغیر کسی اضافی اخراجات کے دودھ میں قابل قدر اضافہ، آمدن میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا۔
    زرعی پیداوار اور لائیو سٹاک پر اگر توجہ نہ دی گئی تو کسانوں کا مستقبل خطرے سے دوچار رہے گا اور زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم چینی اور اجناس دوسرے ملکوں سے مہنگے داموں منگوا کر ہم یہ ثابت کررہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک نہیں