ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور کرکے صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا سکتا ہے۔ غضنفر علی قادری.کھیلوں کے فروغ سے عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشو نما بھی ہوتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ سے عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشو نما بھی ہوتی ہے اور کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور کرکے صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں حکومت سندھ اور سندھ کرکٹ ایسوسیئشن کی جانب سے انٹر اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلینٹ ظاہر کرنے کا موقع ملے گا تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے نوجوانوں میں بہت میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ان کی حوصلہ افزائی اور ہمت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد "اسپورٹس فار لائف” کے نام سے ایک اسپورٹس فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مکلی کرکیٹ اسٹیڈیم کی بحالی و مرمت اور دیگر تمام مسائل جلد حل کیئے جائینگے تاکہ کھلاڑی پر سکون ماحول میں کھیلوں کا مقابلہ کر سکیں۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر نے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ونر اور رنر ٹرافیاں تقسیم کیں اور ونر ٹیم کے لئے 10 ہزار روپے جبکہ رنر ٹیم کیلئے 5 ہزار روپے اور آرگنائزنگ کمیٹی کو 10 ہزار روپے کیش انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔ تقریب سے ڈی ای او سیکنڈری حضور بخش خاصخیلی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈی ای او اسپورٹس اسکول نور سرائی، فوکل پرسن سندھ اسپورٹس ایسوسیئشن محمد شریف گجر و ديگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گھارو نے کانسیپٹ اسکول مکلی کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا۔ اس موقع پر سابق ڈی جی کالجز غلام مصطفی چارن، ضلعی صدر اسپورٹس ایسوسیئشن احمد علی بلوچ، چائلڈ پروٹیکشن افسر مہرین اقبال سومرو۔ اے ڈی ای او عبدالحم؛د سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو،فوکل پرسن اسکولز محمد صفدر ٹھٹھوی، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس سید ریاض حسین شاہ سمیت مختلف محکموں کے افسران، کھلاڑی، طلباء، والدین اور شائقین بھی موجود تھے۔ قبل ازیں نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کا اسٹیدیم میں آنے پر والہانہ استقبال کیا گیا اور کھیلوں کے انعقاد و تعاون پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھاجاسکتاہے-غضنفرقادری
-

گوجرہ: ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی
گوجرہ باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) ٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر254گ ب سے کارمیں سوارعابد علی،ربیعہ بی بی،عامرمحمد،زبیراورقیصر علی براستہ مونگی بنگلہ گوجرہ چک نمبر33ج ب جا رہے تھے کہ مونگی روڈ کے اڈا بشیرآباد کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں کار سوارتمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی 1122ریسکیو کے جوان موقع پر پہنچے اورشدید زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔دونوں گاڑیاں بری طرح سے تباہ ہو گئیں صدر پولیس گوجرہ نے گاڑیاں اپنے قبضہ میں لے لیی ہیں اورمصروف کارروائی ہے۔
-

ٹھٹھہ،حیدرآباد قومی شاہراہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ،حیدرآباد قومی شاہراہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کو حیدرآباد سے ملانے والی قومی شاہراہ بنانے پر غلط اور ناقص میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ چھتو چند، چلیا، کینجھر، سونڈا اور جھرک کے نزدیک کئی جگہوں سے ٹوٹ چکی ہے جسکی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی حادثات رونماء ہو چکے ہیں واضح رہے کہ یہ سڑک کروڑوں روپے مالیت سے گزشتہ کچھ عرصہ قبل ہی تعمیر ہوئی تھی مگر ناقص میٹریل کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہے ٹھٹھہ کے عوام نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کی خصوصی انکوائری کرائی جائے اور اس کے بنانے والے ٹھیکیدار کو سخت سزادی جائے اور بھاری جرمانہ عائد کر کے ملنے والی رقم سے ٹوٹ جانے والے روڈ کو دوبارہ بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی حادثہ پیش نہ آنے پائے۔ -

قصور:مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا
قصور،باغی ٹی وی( نامہ نگار طارق نوید سندھو) گذشتہ روزہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری مہر یاسر سعید کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے ڈیرہ مہر یاسر سعید پر ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور مہمان خصوصی تھے اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے تقریب میں جنید وسیم شیخ، چوہدری اصغر علی، حاجی حاکم علی، راجہ عبدالقدوس، رانا شاہد، میاں اسد، عرفان جٹ کے علاوہ کار کنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں سعد وسیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف آج بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور ان کی زیر س پرستی میاں محمد شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں ملک کو حالیہ مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لیے بہت بڑا کام کیا گیا اور ملک پاکستان کی معیشت دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار ہو نے لگی مگر گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں اس نا اہل ٹولے نے ملک کو اقتصادی طور پر مفلو ج کرکے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے اور بہت جلد میاں محمد نوازشریف کی سر پرستی میں ملک پاکستان معاشی طور پر سنبھل جائے گا اور ترقی کا دور دورہ ہو گا۔

-

اوکاڑہ :فوتگی پر آئے 2 جڑواں بچوں سمیت کمرے میں دھواں بھرنے سے 3 جاں بحق ،2 کی حالت تشویشناک
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) شیرگڑھ:کے نواحی علاقے حسین گڑھ میں فوتگی پر آئے 2 جڑواں بچے کمرے میں دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ڈیڑھ سالہ نور فاطمہ اور عثمان کے نام سے ہوئی ۔متاثرہ افراد کمرے میں سردی کی شدت سے بچنے کے لیے انگیٹھی میں لکڑیاں جلا کر سوئے تھے ۔واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جاں بحق ہونے والے بچوں کی تدفین کر دی گئی ،اختر آباد سے متاثرہ افراد میں صدیق نامی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا ۔جان بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی جبکہ 25 سالہ عابدہ اور 45 سالہ بشری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے -

ٹھٹھہ : وٹرنری ایسوسی ایشن نے ڈی جی لائیو اسٹاک کے حق میں ریلی نکالی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پاکستان وٹرنری ایسوسی ایشن لاڑ ڈویژن کی جانب سے ڈی جی لائیو اسٹاک کے حق میں ریلی کجھ شر پسند عناصر ڈی جی لائیو اسٹاک کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل کررہے ہیں جو کہ برداشت نہیں کیا جائے گا رہنمائوں کا بیان
پاکستان وٹنری ایسوسی ایشن لاڑ ڈویژن کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی مکلی پبلک پارک سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی جس میں وٹرنری ایسوسی ایشن لاڑ ڈویژن کے علاؤہ سماجی رہنمائوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی قومی شاہراھ پر لاڑ وٹنری ایسوسی ایشن اور لائیو اسٹاک اینیمل کے افسران اور رہنمائوں نے ڈاکٹر منیر احمد جعفرانی ڈاکٹر قدوس میمن عبداللہ راجپر اور ڈاکٹر فاریہ سیال نے کہا کہ کچھ شر پسند بلیک میلر ڈی جی لائیو اسٹاک کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل کرکے انکی کردار کشی کررہے ہیں جسکی ہم سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ڈی جی لائیو اسٹاک نظیر احمد کلھوڑو ایک ایماندار اور بہترین شخصیت کے مالک ہیں جنکے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل بالکل برداشت نہیں کیا جائیے گا -

ٹھٹھہ:گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر گلستان واٹر پارک کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اڑتالیس سالہ شخص جانبحق
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ قومی شاہراہ گھارو گلستان واٹر پارک کے قریب لاوارث لاش کی اطلاع ملنے پر گھارو پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانبحق ہونے والے شخص کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں پہنچایا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران جیب سے نکلنے والے شناختی کارڈ کے زریعے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت جمعو خان والد کا نام بخش ڈنو ذات ملاح بتائی گئی ہے جبکہ میڈیکل ابتدائی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متوفی کو مرے ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے متوفی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں جبکہ ویران جگہ پر پڑے رہنے کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے چہرے سے گوشت بھی نوچ لیا ہے پولیس کے مطابق جیب سے ملنے والی ڈائری میں درج کچھ نمبروں پر رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے جلد ہی ورثاء سے رابطہ ممکن ہو جائے گا -

ٹھٹھہ : نوری ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کو سندھ بھر میں فعال کیا جائے گا- یاسمین شاہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نوری ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کو سندھ بھر میں فعال کیا جائے گا-یاسمین شاہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ نوری ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کو سندھ بھر میں فعال کیا جائے گا اور یونین کاؤنسل کی سطح پر یونٹ قائم کئے جائینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین تک رسائی ممکن ہو سکے۔ نوری ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کا الیکشن مرکزی جنرل سیکریٹری ماریہ محمد کی سربراہی میں منعقد ہوا الیکشن میں یاسمین شاہ کا پینل بلامقابلہ کامیاب ہوا جس کے مطابق صدر یاسمین شاہ، نائب صدر انوشے عالم، جنرل سیکریٹری معراج علی شاہ، خزانچی ارسلان علی اعوان جبکہ ممبر گورننگ باڈی نفیسہ شاہ، عائشہ گزدر، نیلوفر، فرخ انجم شاہ، ملک ظفر احمد بناء مقابلے منتخب ہوئے الیکشن میں کامیابی کے بعد یاسمین شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوری ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی بات کی ہے اب مزید اس کو فعال کیا جائے گا۔ -

ننکانہ : ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس ،ورلڈ جرنلسٹ فورس کے تعاون سے سموگ کے پیشِ نظر آگاہی واک
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس ،ورلڈ جرنلسٹ فورس کے تعاون سے سموگ کے پیشِ نظر آگاہی واک
ننکانہ صاحب پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ٹریفک پولیس ننکانہ صاحب اور ورلڈ جرنلسٹ فورس کے تعاون سے سموک کے پیش نظر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا آگاہی واک میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران و دیگر ریسکیو
ڈائریکٹر ورلڈجرنلسٹ فورس محمد مجاہد شامی،ڈاکٹر اسرار احمد اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سمیت کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے ریسکیو محافظ کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے آگاہی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے آگاہی واک کے بعدڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار،ٹریفک پولیس اہلکار،ڈائریکٹر ورلڈجرنلسٹ فورس محمد مجاہد شامی، ڈاکٹر اسرار احمد اور ریسکیو افسران نے ٹریکٹر ٹرالیوں ،موٹر سائیکل ،رکشہ اور دیگر گاڑیوں پر تکونی چکمدار پٹیاں لگائیں اور سائیڈ مررنصب کئے آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ فوگ کے دوران سڑک پر خطرناک حادثات سیفٹی لائیٹس اور چمکدار پٹیوں کے نصب نہ ہونے کیوجہ سے ہو رہے ہیں لہذا فوگ لائیٹس اور چمکدار پٹیوں کو یقینی بنائیں تاکہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو سڑک پر پہلے سے موجود گاڑی کے بارے میں اندازہ ہو سکے ۔ ڈائریکٹر ورلڈجرنلسٹ فورس محمد مجاہد شامی کا کہنا تھا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے عرصہ دراز سے اپنی مدد آپ کے تحت صدقہ جاریہ سمجھ کر یہ مہم جاری کی ہوئی ہے تا کہ لوگ سڑک پر خود اور دوسروں کو بھی حادثات سے محفوظ کر سکیں -

ننکانہ :ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں-ڈپٹی کمشنر
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ماحولیاتی آلودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں-ڈپٹی کمشنر
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرماحولیاتی آلودگی اورسموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے، متعلقہ محکمہ جات روزانہ کی بنیاد پر سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہاراینٹی سموگ سکواڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ننکانہ نے اس موقع پر اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے محکمہ ماحولیات سمیت تمام اداروں کی جانب سے فیلڈسٹاف دیہاتوں،قصبوں اور شہروں میں اپنی ڈیوٹی کو سو فیصدیقینی بنائیں اور فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ ،ربڑ کی مصنوعات جلانے والوں پر خصوصی نظر رکھیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کروائیں اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں