Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ:جعلی ایس ایچ او کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

    گوجرہ:جعلی ایس ایچ او کے خلاف قانون حرکت میں آگیا

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) پولیس کی وردی پہن کر خود کو ایس ایچ او ظاہر کر نے والے کے خلاف قانون حرکت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کواطلاع ملی کہ بیس لائن نیو پلاٹ گوجرہ کا علی رضا عرف جنوں پولیس وردی پہن کرخود کو ایس ایچ او ظاہر کر کے منشیات فروشی کا دھندہ کر تا ہے اوراس وقت لاری اڈاکے قریب موجودہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے چھاپہ مارا توملزم پولیس کو دیکھ فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ : محکمہ ڈاک لوگوں کو سروس مہیاکرنے میں ناکام ہو گیا

    گوجرہ : محکمہ ڈاک لوگوں کو سروس مہیاکرنے میں ناکام ہو گیا

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) محکمہ ڈاک کے افسران کی نااہلی سے عوام زہنی مریض بن گئے،محکمہ ڈاک لوگوں کو سروس مہیاکرنے میں ناکام ہو گیا۔رقوم کی ترسیل کا نظام ٹھپ ہو نے سے لوگوں کوشدیدمشکلات کا سامنا،مقامی عملہ لوگوں کو طفل تسلیاں دینے لگا،عوامی حلقے سراپا احتجاج بن گئے،دوسرے شہروں کو بجھوائی جانیوالی بذریعہ منی آرڈر رقوم کئی کئی روز تک متعلقہ لوگوں تک نہ پہنچ سکی۔مقامی ڈاک خانہ کے افسران عوام کوکوئی مثبت جواب نہ دے رہے ہیں متاثرین شدیدمشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر پوسٹ آفس کا چکر لگا نے پر مجبورہیں جہاں پرانہیں مختلف حیلوں بہانوں سے ٹرخایا جا رہا ہے۔متاثرین نے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے،محکمہ ڈاک کی سروس کو بہتر بنانے کا پر زور مطالبہ کیاہے۔

  • ڈی جی خان :پرانی سبزی میں دکان گراتے ہوئے 4 مزدور ملبے کے نیچے دب گئے

    ڈی جی خان :پرانی سبزی میں دکان گراتے ہوئے 4 مزدور ملبے کے نیچے دب گئے

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (جواداکبرکی رپورٹ)پرانی سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان میں دکان گراتے ہوئے چار مزدور عمارت کے ملبے کے نیچے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبہ کے نیچے چار مزدوروں محبوب،محسن،ذوالفقار اور ابراہیم کو نکال لیا۔ گرنے والی دکان کے ملبہ سے سرچ آپریشن کے دوران نکالے گئے دو مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان انجینئر احمد کمال کے دفتر سے جاری مراسلہ کے مطابق ریسکیو آپریشن میں دو ایمبولینس ،ایک فائر وہیکل اور ایک موٹر بائیک ایمبولینس نے حصہ لیا

  • ڈیرہ غازیخان۔ڈی پی او میاں محمد اکمل نے انتھونی یونائٹڈ اورگڈ نیوز چرچز کا وزٹ کیا۔

    ڈیرہ غازیخان۔ڈی پی او میاں محمد اکمل نے انتھونی یونائٹڈ اورگڈ نیوز چرچز کا وزٹ کیا۔

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان)ڈی پی او میاں محمد اکمل نے انتھونی یونائٹڈ چرچ اور گڈ نیوز چرچ ہائے کا وزٹ کیا۔
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او میاں محمد اکمل نے انتھونی یونائٹڈ چرچ اور گڈ نیوز چرچ ہائے کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ ڈی پی او میاں محمد اکمل نے کرسمس ڈے کے حوالے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او ڈیرہ غازیخان میاں محمداکمل نے کہا ہے کہ اسلام ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے۔اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔مسیحی برادری کے کرسمس تہوار پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے چرچ ہائے ہر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • اوکاڑہ : کرسمس کے موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسائزمنعقد کی گئی

    اوکاڑہ : کرسمس کے موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسائزمنعقد کی گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ کے کیتھولک چرچ میں سکیورٹی اداروں محکمہ صحت ریکسیو 1122 اور سول ڈیفنس کی جانب سے موک ایکسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں اداروں کے اہلکاروں نے چند منٹوں میں کیتھولک چرچ پہنچ کر بارودی مواد کو تلاش کیا موک ایکسرسائز میں سی ٹی ڈی ،پنجاب پولیس ،سول ڈیفنس ،محکمہ صحت اور ریسکیو 1122نے شرکت کی ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا تھا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورحال سے نپٹنے کے لئے اداروں کی کارکردگی کو چیک کرنا تھا کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ضلع بھرمیں 58چرچ میں مسیحی برادری کے عبادت کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاران ڈیوٹی انجام دیں گےجن کی مانیٹرنگ کے لئے ًی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ڈولفن سکواڈ بھی تشکیل دئیے گئے ہیں

  • شیخوپورہ: 300 مسیحی خاندانوں میں کرسمس فنڈز  کے چیک تقسیم کئے گئے

    شیخوپورہ: 300 مسیحی خاندانوں میں کرسمس فنڈز کے چیک تقسیم کئے گئے

    :شیخوپورہ،باغی ٹی وی (محمد طلال سے)ڈپٹی کمشنر آفس میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس اور سال نو کی خوشی میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 300 مسیحی خاندانوں میں کرسمس فنڈز کے چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ، ایم پی اے ، مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لۓ 100 پونڈ کے 2 کیک بھی کاٹے۔صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے لئے بہت احترام کی حامل ہے، کیونکہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں انکے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ، انکے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام ، ترقی و خوشحالی اور تعمیر وطن میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے محبت شک و شبہ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکر کرسمس کا تہوار منانے سے یگانگت ، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرمد تیمور ، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن سعدیہ جمال ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید ، ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس اظہر عباس گیلانی ، پرسنل سٹاف آفیسر ٹو ڈپٹی کمشنر ملک شاہد اعوان ، محمد اعجاز چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر ، مولانا محمد عالم ، مسیحی برادری کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

  • ڈی آئی خان : آر پی او کا کرسمس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گرجا گھروں کا دورہ

    ڈی آئی خان : آر پی او کا کرسمس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گرجا گھروں کا دورہ

    ڈیرہ اسماعیل،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)ریجنل پولیس آفیسر محمد سیلم مروت کا کرسمس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گرجا گھروں کا دورہ،اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شبیرخان ان کے ہمراہ تھے،آرپی او نے گرجا گھروں کے احاطے اور اطراف میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا،دورے کے موقع پرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد سیلم مروت نے مسیحی برادری کے گرجا گھروں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی،آر پی او ڈیرہ نے فرائض منصبی سے نبردآزما پولیس جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد سیلم مروت کا کرسمس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے گرجا گھروں کا دورہ کیا۔آرپی اوڈیرہ محمدسلیم مروت نے گرجا گھروں کے احاطے اور اطراف میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے موقع پرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد سیلم مروت نے مسیحی برادری کے گرجا گھروں کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن شبیرخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔آر پی او ڈیرہ محمدسلیم مروت نے فرائض منصبی سے نبردآزما پولیس جوانوں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو چرچ کے قریب کی گزرگاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی کرتے ہوئے تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے اور اپنی تمام توجہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کے قیام پر مرکوز رکھنے کی تلقین کی

  • پروا: محکمہ تعلیم کے افسران کے تعلیمی شعبہ میں سدھار کے دعوے فائلوں تک محدود

    پروا: محکمہ تعلیم کے افسران کے تعلیمی شعبہ میں سدھار کے دعوے فائلوں تک محدود

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار )پروا میںمحکمہ تعلیم کے افسران کے تعلیمی شعبہ میں سدھار کے دعوے فائلوں تک محدود ،عملی اقدامات صفر، تحصیل پروا کے گائوں روڈہ شریف کے گورنمنٹ پرائمری اسکول(مردانہ)کے کمرے نہ ہونے کے باعث ننھے طالبعلم شدید دھند اور کڑاکے کی سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، تحصیل پروا کے دیہی علاقوں میں کئی اسکولوں کی حالت زار اس سے مختلف نہیں ہے لیکن محکمہ تعلیم کے افسران عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے مختلف پروگراموں میں فوٹوسیشن اورسیلفیوں تک ہی محدود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پروا میں پڑھالکھاخیبرپختونخواہ کے دعوے کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔تحصیل پروا میںمحکمہ تعلیم کے افسران کے تعلیمی شعبہ میں سدھار کے دعوے فائلوں تک محدود ہیںجبکہ،عملی اقدامات صفرکے برابرہیں۔ تحصیل پروا کے گائوں روڈہ شریف کے گورنمنٹ پرائمری اسکول(مردانہ)کے کمرے نہ ہونے کے باعث ننھے طالبعلم شدید دھند اور کڑاکے کی سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔ تحصیل پروا کے دیہی علاقوں میں کئی اسکولوں کی حالت زار اس سے مختلف نہیں ہے لیکن محکمہ تعلیم کے افسران عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے مختلف پروگراموں میں فوٹوسیشن اورسیلفیوں تک ہی محدود ہیں ۔ڈیرہ کے عوامی سماجی تعلیمی حلقوںنے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدقیصرخان سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

  • ڈی آئی خان: وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کے انتظامات مکمل

    ڈی آئی خان: وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کے انتظامات مکمل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل کی رپورٹ)وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے 26دسمبربروزسومواردورہ ڈیرہ کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،قائد جمعیت علماء اسلام(ف)مولانافضل الرحمان کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لارہے ہیں اوروہ متعددمیگاپراجیکٹس کااعلان کریں گے جس سے ڈیرہ کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے نئے باب کا آغازہوگا۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت کے رہنما اور امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ون حاجی کفیل احمدنظامی نے کیا۔ انہوںنے کہاکہ 26دسمبربروزسوموارکوقائد جمعیت علماء اسلام (ف)کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف ڈیرہ اسماعیل خان کادورہ کریں گے اوروہ ڈیرہ کی ترقی کیلئے میگاپراجیکٹس کااعلان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کادورہ تاریخی ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی آمدنیک شگون ہے اس سلسلے میں قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کے احکامات پرتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورانتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ ڈیرہ کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ سٹی ون حاجی کفیل احمدنظامی نے ڈیرہ کی عوام سے اپیل کی کہ جمعیت کے سنگ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کاتاریخی استقبال کریںاوران کے دورے کوکامیاب بنائیں۔

  • ڈی  آئی خان :سول جج کی گاڑی کرک کے قریب خوفناک ایکسیڈنٹ کاشکار،ایک بچی جاں بحق،بیوی ودیگر بچے زخمی

    ڈی آئی خان :سول جج کی گاڑی کرک کے قریب خوفناک ایکسیڈنٹ کاشکار،ایک بچی جاں بحق،بیوی ودیگر بچے زخمی

    ڈی آئی خان :سول جج کی گاڑی کرک کے قریب خوفناک ایکسیڈنٹ کاشکار،ایک بچی جاں بحق،بیوی ودیگر بچے زخمی
    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سول جج 6حبیب الرحمن اورکزئی کی گاڑی کاپشاور جاتے ہوئے ضلع کرک کے قریب خوفناک ایکسیڈنٹ،حادثے کے نتیجے میں بیوی اوربچے شدید زخمی جبکہ ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
    تفصیلات کے مطابق سول جج6ڈیرہ حبیب الرحمن اورکزئی کا پشاور جاتے ہوئے ضلع کرک کے قریب خوفناک روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں ان کی شریک حیات اور بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو تشویشناک صورتحال میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور منتقل کردیاگیاہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میںسول جج 6ڈیرہ حبیب الرحمن کی بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئی ہیں۔