ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)منظور احمد خشک ،عوامی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دینے پریس کلب پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور احمد خشک نو منتخب عوامی پریس کلب کی باڈی کو مبارک باددینے کیلئے پریس کلب تشریف لائے اور کیک بھی کاٹا اور کہا کے عوامی پریس کلب کے ممبران حق سچ عوام کے سامنے رکھنے والے ہیں میں صدر بلاول سموں اور دیگرعہداران و ممبران منتخب ہوۓ ہیں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں،اس موقع پران کے ہمراہ مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ناتہو کنبھار اور کارکن عزیز شیخ بھی موجود تھے ، رئیس منظور احمد خشک نے کہا مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کے میں آج عوامی پریس کلب کے منتخب شدہ نمائیندوں کے بیچ موجود ہوں اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ غریب عوام کی آواز بن کے آگےآیا ہے اورمیں بھی عوامی پریس کلب کے ساتھ ہوں.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :منظور احمد خشک ،عوامی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد دینے پریس کلب پہنچ گئے
-

ٹھٹھہ: ڈاکٹر قادر مگسی کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب ترقی پسند ہاؤس مکلی میں منعقد ہوئی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ڈاکٹر قادر مگسی کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب ترقی پسند ہاؤس مکلی میں منعقد ہوئی
تفصیل کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب ترقی پسند ہاؤس مکلی میں منعقد ہوئی
تقریب میں ڈاکٹر قادر مگسی کے والد جییند مگسی، پارٹی کے ضلع صدر سید جلال شاہ، ناتھو خان بروھی، جمیل سموں، راجو قریشی، اور سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ،تقریب میں مقررین نے ڈاکٹر کی جدجہد۔ پر روشنی ڈالی اخر میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا. -

ٹھٹھہ :پولیس نے شعیب خشک اورنفیس خشک کوگھرسے اٹھاکر غائب کردیا،ورثاء کاعوامی پریس کے سامنے احتجاج
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس نے شعیب خشک اورنفیس خشک کوگھرسے اٹھاکر غائب کردیا،ورثاء کاعوامی پریس کے سامنے احتجاج
تفصیل کے مطابق مکلی سے غائب کیا ہوا شعیب خشک اور نفیس خشک کے ورثاء آزاد خشک ،سمیرا شعیب خشک ، اور جامل خشک اور دیگر ورثاء نے عوامی پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورپولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوۓ کہ شعیب خشک اور نفیس خشک کوپولیس نے گرفتار کرکے اب غائب کردیا ہے ،ان گرفتار کے بعد غائب ہونے والوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ، اس موقعہ پر انہوں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور اور انسپیکٹر فیصل میمن کے سرپرستی میں بغیر لیڈی پولیس اور بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے رات کے وقت گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیوار کا تقدس پامال کرتے ہوۓ عورتوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوۓ شعیب خشک اور نفیس خشک کو گھرسے گرفتار کر کے غائب کردیا ہے ، جن کا کوئی پتا نہیں ہے کہ پولیس نے انہیں کہاں گم کردیا ہے،ہمیں خدشہ ہے کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ پولیس نے انہیں تشدد کرکے مارنہ دیا ہو، اگر وہ گناہ گار ہیں تو انہیں کورٹ میں پیش کیا جاۓ ، اور پولیس کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے انہوں نے مزید کہا اگر جلد ہمارے گرفتارشدہ دونوں اشخاص کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرینگے. -

پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
ڈیرہ غازی خان (نامہ نگارشہزادخان ) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر جنوبی پنجاب شیخ رمضان ندیم تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ملک ایاز کھوکھر نے کی تقریب میں پی جے اے سے وابستہ صحافیوں عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر شیخ رمضان ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے سہنری اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے قائد اعظم نے پاکستان کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب سے ملک ایاز کھوکھر ، شاہد حسین راجپوت ، عاشق علی صدیق، محمد رمضان آرائیں ودیگر نے خطاب کیا اور بانی پاکستان کا کیک کاٹا گیا ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی
-

ڈی جی خان: تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات، الفلاح گروپ نے میدان مارلیا
ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار شہزادخان) بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کا ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا الیکشن 2024-2023 منعقد ہوا جس میں الفلاح گروپ اور ایمپلائز اتحاد گروپ اور مساوات گروپ مد مقابل تھے۔کانٹے دار مقابلے کے بعد الفلاح گروپ نے بھاری مارجن سے میدان مارا۔الفلاح گروپ کا انتخابی نشان چھتری اور ایمپلائز اتحاد گروپ کا انتخابی نشان پھول اور مساوات گروپ کا انتخابی نشان کتاب تھا۔کانٹے دار مقابلے کے بعد صدر سردار ظفر اللہ کھوسہ،سنئیر نائب صدر ملک ساجد حسین،نائب صدر محمد اشرف شیروانی ، جنرل سیکرٹری محمد احمد بزدار،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان دستی، ڈپٹی سیکرٹری نعیم اختر،فنانس سیکرٹری عبدالرحمن آصف آعوان ، پریس سیکرٹری غلام یسین سلفی ، کوارڈینیٹر سیکرٹری اسد احمد خان شیروانی ،آفس سیکرٹری محمد ندیم مغل ،آڈیٹر محمد یاسر عرفات منتخب ہوئے۔شہزاد خان یوسفزئی( ممبر پریس کلب ) ( بیورو چیف نوائے آزاد ) نے ڈپٹی سیکرٹری کے کامیاب امیدوار نعیم اختر کو کامیابی پر پھول کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی ۔اور نعیم اختر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

-

گوجرہ:قائد ڈے، جناح ہال میونسپل کمیٹی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی
گوجرہ باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) آج قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پر وقار تقریب جناح ہال میونسپل کمیٹی گوجرہ میں زیر صدارت جناب اشتیاق احمد گوندل چیف آفیسر منعقد ہوئی۔ ۔جس میں تمام سٹاف کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچیف آفیسر اشتاق احمد گوندل نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نےاپنے عملی کردار سے ہی دنیا کی تاریخ میں عظیم مقام حاصل کیا۔ قائدا عظم کی اپنے قومی مقصد کی لگن اور وابستگی حیران کن تھی۔ ان کے جذبے اور عزم نے پاکستان کا معجزہ کر دیکھایا۔ ۔قدرت جب کسی قوم پر مہربان ہوتی ہے ۔۔یا کسی قوم کی تقدیر سنوارنا چاہتی ہے تو وہ اس قوم میں قائداعظم محمد علی جناح جیسے بے لوث اور سر فروش قائد پیدا کرتی ہے۔ ۔۔۔
یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائداعظم تیرا احسان ہے تیرا احسان

-

عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے انتخابات مکمل .نئی باڈی تشکیل پاگئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے انتخابات مکمل .نئی باڈی تشکیل پاگئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ عوامی پریس کلب کا اجلاس 2023 جنرل باڈی کا ہوا اجلاس میں ممبران کی یکجہتی سے ہوا صدر بلاول سموں منتخب ہوۓ سینئر نائب صدر وفا اکرم عباسی نائب صدر ملک منظور خاصخلی جنرل سیکریٹری اے بی شورو جوائینٹ سیکریٹری عزیز شیخ ڈپٹی سیکریٹری وقار کہمان فنانس سیکریٹری منظور پالاری اطلاعت سیکریٹری راجہ قریشی آفس سیکریٹری الطاف ناریجو ورکینگ کمیٹی میں صالح خشک ،نقاش مسیع ، آکاش بھٹو ، ایاز جلالانی ، ڈی بی ناہیو، اور قادر نہریو منتخب ہوۓ. -

شدید دھند،ٹریفک حادثات6جاں بحق ،درجنوں زخمی
ڈیرہغازیخان،کندھ کوٹ(نمائندگان)دراہمہ سے نامہ نگارعبدالوحید کی رپورٹ کے مطابق شدیددھند کے باعث غازیگھاٹ ٹول پلازہ کےقریب مسافر بس اور مزدا کےدرمیان تصادم ایک مسافرموقع پر جانبحق جبکہ چار شدید زخمی ریسکیو 1122 کی بروقت طبی امداد زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا دوسراحادثہ رند اڈا ملتان روڈ کے قریب ایک کیری اور مزدا کے درمیان حادثہ ہوا ہے مدد کے لئے لیے ری سورسز بھیجیں ۔کنٹرول روم نے فورا دو ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی طرف روانہ کرادی ہیں. جائے حادثہ پر پہنچ کر سات مریض زخمی تھے جن میں سے تین مریض معمولی زخمی تھے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ باقی چار مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان سے واجداکبر کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو کال موصول ہوئی کہ تین بائیکس کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا ہے اور 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں، مدد کے لیے ریسکیو سروسز بھیجیں، کنٹرول روم نے فوراً چار ایمبولینس اور دو بائیکس ایمبولینسیز جائے حادثہ پر روانہ کر دیے، بعد ازاں یہ انفارمیشین بھی ملی کہ چار افراد موقع پر ہی فوت ہو چکے ہیں.
ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ انداز میں ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 3 شدید زخمی مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان شفٹ کر دیاگیا ہے۔ جبک حادثہ کی اطلا ع پولیس کنٹرول روم اور ساتھ میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو بھی کر دی گئی تھی۔ یہ تمام تر آپریشن ریسکیو سیفٹی انچارج عالمگیر کی زیرنگرانی میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

کندھ کوٹ سے مختیاراعوان کی رپورٹ کے مطابق کشمور میں شدید دھند کے باعث انڈس ھائی وے ڈرکھن بنگلو کے مقام پر کشمور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور کندھ کوٹ سے کشمور کی طرف جانھ والی مچھلی سے بھراڈالا آمنے سامنے ٹکراگئیں، ٹکر کے نتیجے میں ڈالا میں سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو گاڑیوں سے باہر نکالا،زخمی و جانبحق شخص کی لاش کو کشمور کے سول ہسپتال منتقل کروادیا گیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری و شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے، -

ایس ایس پی کی جانب سے کرسمس کے موقع پرٹھٹھہ پولیس کے مسیحی ملازمان کو اپنے دفتر میں مدعو کیا گیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی کی جانب سے کرسمس کے موقع پرٹھٹھہ پولیس کے مسیحی ملازمان کو اپنے دفتر میں مدعو کیا گیا
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے ٹھٹہ پولیس کے اقلیتی ملازمان نے ایس ایس پی آفس میں شرکت کی اور ملازمان کو کرسمس کی مبارکباد دی اور اہلخانہ کی خیریت بھی معلوم کی اور مسیحی ملازمان کی خاطر تواضع کے بعد ایس ایس پی ٹھٹہ نے انہیں کرسمس کی خوشی میں مٹھائی اور خرچی کے تحائف دیے اور مذہبی تہوار کی خوشیاں منانے کیلئے تین روز کی چھٹیاں دے کر مزید نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کرسمس کی مناسبت سے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے کہا کہ دیگر اقلیتوں کی طرح مسیحی برادری بھی اپنے مذہبی تہوار مکمل آزادی کے ساتھ اپنی روایات کے مطابق مناتے ہیں، ضلع ٹھٹہ میں مسیحی کمیونٹی کی محدود آبادی رہائش پذیر ہے تاہم کرسمس کی تقاریب اور عبادت گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقہ حدود میں مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے خصوصی احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں -

اوکاڑہ : موک ایکسرسائز کا انعقاد ،سکیورٹی اداروں کی کاررکردگی کا جائزہ لیاگیا
اوکاڑہ (باغی ٹی وی) کرسمس کے موقع پر اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے کیتھولک چرچ اوکاڑہ میں پولیس سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس اور ریسکیو اداروں کی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا اور سکیورٹی اداروں کی کاررکردگی کا جائزہ لیاگیا اوکاڑہ سے ملک ظفراقبال کی رپورٹ