Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان :پنجاب سے آنے والی گنے کی ٹرالیوں نے ٹریفک نظام کو درہم برہم کردیا

    ڈی آئی خان :پنجاب سے آنے والی گنے کی ٹرالیوں نے ٹریفک نظام کو درہم برہم کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا، پنجاب سے آنے والا گنا خیبرپختونخواہ کے ٹریفک نظام کو درہم برہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے لگا،ڈیرہ دریا خان پل کی مخدوش حالت اور کھڑی ٹریفک کا وزن شدید خطرات کو دعوت دینے لگا،ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز نے مقامی کاشتکاروں کو نظر انداز کرکے پنجاب کے کاشت کاروں سے زیادہ قیمت پر گنا خریدنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گنے کے کرشنگ سیزن کے دوران گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔سونے پر سہاگہ ٹریفک اصولوں کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالیوں پر کسی قسم کی چمک پٹی نہیں لگائی گئی جو حادثات کو جنم دے رہی ہے
    صوبہ پنجاب میں کئی شوگر ملز ہونیکے باوجود پنجاب کا گنا ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز تک ڈیرہ دریا خان پل کے ذریعے پہنچ رہا ہے۔ڈیرہ دریا خان پل جو پہلے ہی مخدوش حالت میں ہے اس پر گاڑیاں، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں رش کے باعث کھڑی ہو جاتی ہیں اور پل پر ہزاروں ٹن وزنی گاڑیاں ٹھہر جاتی ہیں جو کسی بھی بڑے حادثہ کو جنم دے سکتی ہیں۔دونوں جانب کی انتظامیہ کی جانب سے انتظامی امور میں کوتاہی کے باعث نہ تو ٹریفک کو کنٹرول کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف ٹریفک کے اصول نظر انداز کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز نے مقامی کاشتکاروں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پنجاب کے کاشتکاروں سے بھاری قیمت پر گنا خرید رہی ہیںکیونکہ ملز انتظامیہ کو اس بات کا اچھی طرح ادراک ہے کہ مقامی کاشتکار سیزن کے اینڈ تک انڈنٹ کا انتظار کرتے رہیں گے اور سیزن کے آخر میں مقامی کاشتکار اپنا گنا پنجاب میں فروخت نہیں کر سکیں گے بلکہ کم قیمت پر بھی اپنا گنا ڈیرہ اسماعیل خان کی شوگر ملز کو فروخت کرنے پر مجبور ہوںگے اور مقامی کاشتکاروں کی اسی مجبوری کے باعث شوگر ملز انتظامیہ مقامی کاشتکاروں کو نظر انداز کرکے پنجاب سے آنے والا گنا خرید رہی ہیںاورشدیدرش کی وجہ ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیاہے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات بھی جنم لے رہے ہیں اور ڈیرہ دریا خان پل کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • نیشنل بنک آف پاکستان دن رات عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہے-ظہیر احمد شورو

    نیشنل بنک آف پاکستان دن رات عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہے-ظہیر احمد شورو

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)نیشنل بنک آف پاکستان دن رات عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف ہے-ظہیر احمد شورو
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں نیشنل بنک آف پاکستان کے چیف مینیجر ظہیر احمد شورو نےصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کے NBP ٹھٹھہ کی عوام کے سرماۓ کو محفوظ اور منافہ بخش بنا کر آپ کے مستقبل کو روشن بنا کر چار چاند لگانے کے لۓ دن رات عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف ہے ظہیر احمد شورو نے NBP ٹھٹہ کے صارفین کو آگاہی دیتے ہوۓ کہا کہ بنک اکاٶنٹ, Gold loan اور رقم جمع کرانے یا ماہوار تنخواہ کی وصولی کے دوران اگر آپ سے بنک اسٹاف تعاون نہ کرے تو آپ فوراََ مجھ سے رابطہ کریں میں آپ سے انصاف کر کے ہر ممکن تعاون کرونگا اس نے مزید کہا کے NBP ٹھٹھہ میں سرکاری ملازمین کے لۓ ہمارے پاس Advance salary loan,Gold loan scheem کے علاوہ رٹائرڈ سرکاری ملازمین کی رقم E F U کے تعاون سے Fix payment scheme کے تحت insure کر کے ان کے بچوں اور اہل خانہ کے معاشی استحکام اور معاشی ترقی کا کام بھی شروع کر دیا ہے آخر میں ظہیر احمد شورو نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ کی معاشی ترقی منافع اور روشن مستقبل کہ لۓ NBP کہ پلیٹ فارم سے آپ کی خدمت میں پیش پیش ھیں

  • ہمیں قائد ڈے ملی جوش وجذبے سے منانا چاہئے-منظور  خشک

    ہمیں قائد ڈے ملی جوش وجذبے سے منانا چاہئے-منظور خشک

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (راجہ قریشی نامہ نگار)مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئس منظور احمد خشک نے عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سمون ، وفا اکرم عباسی اور راجہ قریشی سے اپنی رہائش گاہ پر بات کرتے ہوۓ کہا کے 25 دسمبر ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح کے پیدائش کا دن ہے ،یہ دن ہمیں اچھے طریقے سے منا نا چاہے قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت کے بعد ہمیں آزاد ملک پاکستان ملا ، ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ملک پاکستان ملا اس موقع پر پارٹی عہدیدار کارکن اور معززین موجود تھے،ناتھو کنبھار ،سابقہ مختیار کار ٹھٹھہ رفیق میمن، عزیز شیخ بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کے قائد اعظم محمد علی جناح کے پیدائش کے دن کے موقع پر پاکستانيوںکو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہم خوش قسمت ہیں کے آج ہم پاکستانی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اور پاکستانی کہلانے پر فخر ہے-

  • ڈی آئی خان: پولیس موبائل اور APC پر یکے بعد دیگر فائرنگ اور دھماکہ،پولیس جوانوں کا بھرپور جواب

    ڈی آئی خان: پولیس موبائل اور APC پر یکے بعد دیگر فائرنگ اور دھماکہ،پولیس جوانوں کا بھرپور جواب

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ذیشان خان کی رپورٹ) پولیس تھانہ کلاچی میں پولیس موبائل اور APC پر یکے بعد دیگر فائرنگ اور دھماکہ،پولیس جوانوں کا بھرپور جواب، دہشت گرد دونوں بار بھاگنے پر مجبور،ڈی پی او کا جوانوں کو ویلڈن اور شاباش،تھانہ کلاچی پولیس پر علی الصبح دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں پولیس کے جوانوں نے ایس ایچ او کی کمانڈ میں جوابی فائرنگ سے دہشت گرد بھاگ نکلے جس کے بعد دہشت گردوں نے تھانہ کلاچی کے علاقہ لونی میں پولیس کی APC پر آئی ای ڈی لگا کر حملہ کیا اور دھماکہ کے بعد پولیس گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کے جوانوں نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے فائرنگ کی جس پر دوسری بار پولیس جوانوں نے نامعلوم دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ ڈی پی اوڈیرہ محمدشعیب نے پولیس جوانوں کو بہترین جوابی حملوں پر ویلڈن اور شاباش دی۔

  • گوجرخان : بار کے تمام عہدیدارن بلامقابلہ منتخب ، صرف جنرل سیکرٹری کاانتخاب ھوگا

    گوجرخان : بار کے تمام عہدیدارن بلامقابلہ منتخب ، صرف جنرل سیکرٹری کاانتخاب ھوگا

    گوجرخان بار کے تمام عہدیدارن بلامقابلہ منتخب ھوگئے صرف جنرل سیکرٹری کاانتخاب ھوگا
    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روزصدر کی نشست پر عرفان قریشی ایڈووکیٹ سمیت 5عہدیداران اور10رکنی مجلس عاملہ مد مقابل امیدواران نہ ہونے کی بناء پر بلامقابلہ طور پر منتخب قرار پاگئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر چناؤ کیلئے14جنوری ہفتہ کے روز چوہدری محمد اخلاص اور مرزا فہد امجد ایڈووکیٹس کے مابین پولنگ ہوگی،بار کے میڈیا ایڈوائزر محمد یاور منیر ملہوترہ کے مطابق سابق صدر بار اورنگزیب انور مغل ایڈووکیٹ کی زیرسربراہی آغا محمد نعمان منیر، راجہ شاہد عباس کیانی، راجہ حیدرعباس کلیال، ملک عدنان خالد ایڈووکیٹس پر مشتمل الیکشن بورڈ کے روبروجنرل سیکرٹری کی نشست کے علاوہ تمام نشستوں پرکسی بھی امیدوار نے مد مقابل کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جس کے نتیجہ میں صدر محمد عرفان قریشی،نائب صدر راجہ عبدالقیوم،جوائنٹ سیکرٹری وقاص عزیز بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ثا نیہ افتخار،فنانس سیکرٹری نورین را شد اعوان اور لائبریری سیکرٹری ذوہیب اشرف مغل ایڈووکیٹس بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے،اسی طرح بلامقابلہ منتخب 10رکنی مجلس عاملہ میں راجہ دانیال امین، مرزا ارشد محمود انجم، راجہ شاہد عباس کیانی، فیضان قدوس،شیخ محمد صدیق، چوہدری راشد مبین،محمد کلیم کیانی،محسن علی قریشی،چوہدری محمد عاصم اورچوہدری شہر یار عالم ایڈووکیٹس شامل ہیں،ادھرصدر گوجرخان پریس کلب وگوجرخان میڈیا سنٹر اخبار مارکیٹ کے چیئرمین منیر احمد ملہوترہ،جنرل سیکرٹری ملک امجد حسین وائس چیئرمین بشیر احمد سیٹھی نے بلامقابلہ نومنتخب عہدیداران و ارکان مجلس عاملہ اور بار کے الیکشن بورڈکو دلی مبارکبادپیش کی

  • ٹھٹھہ :سندھی پٹھان قومی موومنٹ کی بنیاد رکھ دی گئی

    ٹھٹھہ :سندھی پٹھان قومی موومنٹ کی بنیاد رکھ دی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) سندھی پٹھان قومی موومنٹ کی بنیاد رکھ دی گئی
    تفصیل کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ پختون رہنما آغا عابد خان پٹھان اور آغا اسد خان بابڑ نے کہا کراچی سے کشمور اور کھمو شہید تک رہنے والے پختون اور سندھی بھائیوں میں امن و محبت اور اتحادِ قائم کرنے کے لیے "سندھی پٹھان قومی موومنٹ "SPQM کا بنیاد رکھ کر پختون اور سندھی بھائیوں کی فلاح و بہبود کے ترقی کے لیے میدان میں آتے ہوئے پختون رہنماؤں آغا اسد اور آغا عابد ، ڈاکٹر ماجد خان، لالہ روزی خان، آصف خان، انور خان مسعود دانا خان پٹھان ، لالہ کریم خان کاکڑ ، حمید، عیسٰی خیل، علی خان بونیری، ڈاکٹر عمران پٹھان ، ساجد خان یوسفزئی، حاجی غفر خان درانی، حاجی اصغر خان، شاہی جان خلجی، عرفان مسعود ، رؤف یوسفزئی، جمن سندھی، نیک امان اللہ خان، تاج خان محسود، ابراہیم بابر، اسماعیل بابر، معین راج کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم صدیوں سے سندھو دریا کا پانی پی کر، نمک کھا کر، سندھ دھرتی کے حلالي فرزند بن کر سندھی بھائیوں کی طاقت بن کر، ہر سازش کو ناکام بنا کر، سندھی اور پٹھان برادری کو غیر سیاسی پلیٹ فارم، "سندھی پٹھان قومی موومنٹ” کا پرچم لیکر سماجی اور فلاحی خدمات کو سر انجام دے کر نہ صرف سندھی اور پٹھان بلکہ دیگر قوموں کی ترقی اور خوشحالی کا آغاز کرینگے.

  • گوجرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الیکشن بورڈ نے حتمی لسٹ جاری کردی

    گوجرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الیکشن بورڈ نے حتمی لسٹ جاری کردی

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ) گوجرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الیکشن بورڈ نے حتمی لسٹ جاری کردی۔ بار ایسوسی ایشن کے انتخا بات میں چیئر مین الیکشن بورڈ چوہدری ناصراقبا ل کہوجہ ایڈووکیٹ نے امیدوارو ں کی حتمی لسٹ جا ری کردی گئی لسٹ کے مطابق نائب صدر لیڈیز سیٹ پر شازیہ جبیں، آ ڈیٹر کی سیٹ پر شرافت علی اور لا ئبریرین کی سیٹ پر احمد بلا ل خالد بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے تینوں امیدوارن کا تعلق توقیر اشرف خان گروپ سے ہے جبکہ صدر کیلئے محمد تو قیر اشرف ایڈووکیٹ کا مقا بلہ محمد وقا ص خا ن مہوٹہ ایڈووکیٹ،نائب صدر کیلئے محمد عا رف یعقوب ایڈووکیٹ اور محمد شاہد ایڈدوکیٹ، جنرل سیکر ٹری کی سیٹ کیلئے علی رضا مہا لہ ایڈووکیٹ اور محمد جنید شفیق ایڈووکیٹ، جوا ئنٹ سیکر ٹری کیلئے سونیا اکرم ایڈووکیٹ اور احسن مقصود ایڈووکیٹ جبکہ فنا نس سیکر ٹری کیلئے محمد افضل ایڈووکیٹ اور محمد تو صیف ایڈ ووکیٹ میں مقا بلہ ہو گا دونو ں گروپو ں کے امیدوار اپنی اپنی جیت کیلئے سا تھی وکلا کو منا نے کیلئے کو شا ں ہیں۔

  • کیلاش قبیلے کے سالانہ مذہبی تہوار چھومس میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بند گئے۔

    کیلاش قبیلے کے سالانہ مذہبی تہوار چھومس میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بند گئے۔

    کیلاش قبیلے کے سالانہ مذہبی تہوار چھومس میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بند گئے۔
    چترال (باغی ٹی وی) کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چھومس اختتام پذیر ہوا۔ اس تہوار میں کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنماء نئے سال کی پیشین گوئی کے ساتھ ساتھ اسے خوشگوار گزرنے کیلئے دعائیں بھی کرتے ہیں۔ اس رنگارنگ تہوار کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح وادی کیلاش کا رح کرتے ہیں تفصیلات چترال سے گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی  کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم  کا انعقاد

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (جواداکبرکی رپورٹ)ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد۔26اپیلوں اور24 شوکاز نوٹسز کی سماعت ۔01 سب انسپکٹر ز ،01 اے ایس آئی اور 04 کنسٹیبل کو برخاستگی سے نوکری میں بحال کرنے کا حکم ۔
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی نے ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ آرپی او نے پولیس آفیسران کو دی گئی سزاؤں کے خلاف کی گئی اپیلوں اور شوکاز نوٹسز کی سماعت کی۔اردل روم میں26اپیلوں اور24 شوکاز نوٹسز کی سماعت کے سلسلہ میں ریجن بھر سےافسران و اہلکاران پیش ہوئے ۔آر پی او سید خرم علی نے اردل روم میں تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 11 اپیلیں منظور کر کے دی گئی سزاؤں کو ختم کرنے جبکہ08 اپیلوں میں سزاؤں میں کمی کرتے ہوئے 01 سب انسپکٹر ز ،01 اے ایس آئی اور 04 کنسٹیبل کو برخاستگی سے نوکری میں بحال کرنےکے احکامات جاری کیے جبکہ غیر تسلی بخش جواب پیش کرنے پر4اپیلیں خارج کرکے سزاوں کو بحال رکھنے کےاحکامات جاری کیئے ۔شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران آر پی او سید خرم علی نے تسلی بخش جواب پیش کرنے پر 20شوکاز نوٹسز داخل دفتر کرنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پراے ایس آئی محمد اختر کی تنخواہ میں ایک درجہ تنزلی کرنےاور 03 شوکازنوٹسز میں کاروائی کوموخر کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔آر پی او نے اردل روم میں تسلی بخش جواب پیش کرنے پر سب انسپکٹر حافظ وسیم احمد ،اے ایس آئی اللہ بخش ،کسنٹیبل حسنین ،ارشاد حمید ،نیاز احمد اور حسنین بخاری کو برخاستگی سے نوکری میں بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا کہنا تھا کہ تمام افسران و اہلکاران شہریوں کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کیلئے جوانمردی اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔کسی کو اختیارات سے تجاوز کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمہ میں سزاء اور جزاء کا عمل ہرصورت جاری رکھا جائےگا ۔

  • لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھاری فیس لینے کیخلاف9ویں اور 10ویں جماعت کےطلبہ کا احتجاج جاری

    لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھاری فیس لینے کیخلاف9ویں اور 10ویں جماعت کےطلبہ کا احتجاج جاری

    میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھاری فیس لینے کیخلاف9ویں اور 10ویں جماعت کےطلبہ کا احتجاج جاری
    تفصیل کے مطابق میہڑ میں ہائی سکول ون اور ہائی سکول ٹو کے طلبہ کا لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے 2700 روپے فیس مقرر ہونے کہ خلاف میہڑ پریس کلب کے سامنے سکندر سوڈھر کی قیادت میں احتجاجی جہدوجہدجاری اور سخت نعرے بازی کی گئی.طلبہ نے کہاکہ ایک تو سیلاب نے ہمیں سخت متاثر کیاہے دوسری طرف لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھاری فیس مقرر کرکے ہماری تعلیم کو تباہ کیا جارہاہے جس کی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ فیس ختم کرکے ہماری تعلیم کو بچایا جائے دوسری صورت میں پرامن جہدوجہد جاری رہے گا-.