Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • راجن پور: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیلیوری ناکام بنا دی

    راجن پور: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیلیوری ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی ،راجن پور( نامہ نگار) پولیس ٹیم تھانہ گوٹھ مزاری کی کامیاب کاروائی ، صوبہ سندھ سے روجھان اور راجن پور میں منشیات کی بڑی کھیپ کی ڈیلیوری ناکام بنا دی گئی، پولیس کی کاوشوں سے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر مسمی الطاف حسین ولد الہی بخش گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے 195 ولایتی بوتل شراب اور کار برآمد ، ملزم گاڑی کے ذریعے سندھ کے علاقہ کشمور سے شراب ڈیلیوری کے لیئے لا رہا تھا۔ ،پولیس کی بروقت کارروائی کی بدولت ملزم کو گاڑی اور شراب سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 38/22 درج اور مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

  • ڈی آئی خان : پی ٹی آئی کے کرپٹ ویلج ناظمین کوگیلانی ٹاؤن کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے

    ڈی آئی خان : پی ٹی آئی کے کرپٹ ویلج ناظمین کوگیلانی ٹاؤن کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)گیلانی ٹاؤن کے عوامی سماجی حلقوں نے کہاکہ گیلانی ٹاؤن پی ٹی آئی کے وارڈ چیئرمین،ویلج ناظمین انتہائی کرپٹ اورمفاد پرست انسان ہیں،انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہے،ان کی مفا پرستی کی بدولت گیلانی ٹاؤن گلی نمبر 4 میں نکاسی آب کامسئلہ شدت اختیار کر گیاہے۔گلی میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد حسنین کو جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیاہے اور نمازیوں کی مسجد تک رسائی مشکل ہوگئی ہے جبکہ ذرائع آمدورفت میں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق اہلیان گیلانی ٹاؤن کاکہناہے کہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور ڈیرہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خوشحالی کے بڑے بڑے بلندوبانگ دعوے کرتے ہیں مگرحقیقت اس کے برعکس ہے۔پی ٹی آئی کے وارڈچیئرمین اورویلج ناظمین عوامی مسائل سے غافل ہوچکے ہیں۔عرصہ دراز سے گیلانی ٹاؤن گلی نمبر 4 میں نکاسی آب کامسئلہ شدت اختیار کر گیاہے۔گلی میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد حسنین کو جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہوگیاہے اور نمازیوں کی مسجد تک رسائی مشکل ہوگئی ہے جبکہ ذرائع آمدورفت میں علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔گندے پانی کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں۔ اس سنگین صورتحال کے بارے میں سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین گنڈہ پور،پی ٹی آئی کے وارڈچیئرمین،ویلج ناظمین کوآگاہ کیاگیا ہے مگرمسئلہ جوں کا توں ہے۔انہوں نے کہاکہ خداراگیلانی ٹاؤن گلی نمبر4میں نکاسی آب کامسئلہ حل کرایاجائے اورعوام کوگندے پانی سے نجات دلائی جائے۔

  • پیر محل : بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں 2 بجلی چور پکڑے گئے

    پیر محل : بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں 2 بجلی چور پکڑے گئے

    پیرمحل باغی ٹی وی ( وقاص شریف نامہ نگار) فیسکو پیر محل کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری مزید دو بجلی چور انجام کو پہنچ گئے
    تفصیلات کے مطابق فیسکو پیرمحل جو آج کل بجلی چوروں کے خلاف مصروف عمل ہے اپنے کام کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے 761 گ ب میں اپنی ٹیم کے ذریعے چیکنگ کی ۔ چیکنگ کے دوران محمد بخش ولد محمد نواز کے میٹر کو چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ملزم نے مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رکھی تھی ۔ دوسری کارروائی کوٹ کرم شاہ میں کی گئی تو ملزم اکمل خاں بھی سرکاری کھاتے سے بجلی استعمال کرنے کا مرتکب نکلا ۔ پکے ثبوت ملنے ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے بعد فیسکو پیر محل کے متحرک اور دبنگ ایس ڈی او ۔ محمد عدنان نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اروتی میں مقدمات درج کرا دئیے ہیں

  • جشنِ آمد رسول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ جلوسوں میں ہزاروں عشاق کی شرکت

    جشنِ آمد رسول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ جلوسوں میں ہزاروں عشاق کی شرکت

    جشنِ آمد رسول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ جلوسوں میں ہزاروں عشاق کی شرکت
    ننکانہ صاحب،چوک قریشی،پیرمحل،جلالپور پیر والہ (نمائندگان باغی ٹی وی) ننکانہ صاحب سے احسان اللہ ایاز کی رپورٹ کے مطابق نکانہ صاحب میں عید میلادالنبی صلى الله عليه واله وسلم کا مرکزی جلوس دربار ننھے میاں سرکار سے شروع ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے درود وسلام پڑھتے ہوٸے شرکت کی, جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جب گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پہنچا تو سکھ برادری کے رہنماء سردار جنم سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کی طرف سے جلوس کے شرکاء پر گل پاشی کی گٸی اور امت مسلمہ کو ان کے آخری نبی کی دنیا میں آمد کی مبارکباد دی گئی، سکھ برادری کی طرف سے جلوس کے شرکاء میں کھانے پینے کے مختلف اشیاء بھی تقسیم کی گئیں، جلوس میں شریک عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اپنے انداز میں نبی رحمت کی آمد کی خوشیاں منا رہا ہے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا میلاد چوک گول چکر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جہاں سیاسی و سماجی رہنماء اور علماء کرام شان رسالت پر گفتگو کی اس موقع پر اتحاد امت, ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لٸے خصوصی دعاٸیں بھی کی.
    چوک قریشی مظفر گڑھ سے جمشید سہرانی کی رپورٹ کے مطابق جشن آمد رسول کی خوشی میں سہرانی بائی پاس سے چوک قریشی 12ربیع الاول کا جلوس کا دلکش سماں۔عاشقان رسول نےسبز جھنڈوں کے ساے میں جلوسوں کا انتظام کیا۔اس موقع پر نبی `اخرالزمان کی آمد کے موقع پر اپنے جوش و جزبے کا مظاہرہ کرتے ہوے دشمنان اسلام کو یہ تاثر دیا کہ عاشقان مصطفی ابھی زندہ ہیں۔اور اپنے پیارے حبیب کی عظمت پر جانیں نثار کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں۔جلوسوں میں قصبہ بدھ سے مولانا بشیر احمد کی قیادت میں اس کے علاوہ غازی گھاٹ بصیرہسے تمام جلوس مفتی اللہ بچایا کی نگرانی میں چوک قریشی میں یکجا ہوا۔جہاں پر مفتی اللہ بچایا نے عظمت مصطفی کی آمد بارے بیان سے عاشقان رسول کے دلوں کو منور فرمایا۔اس کے بعد دربارعالیہ پیر عبداللہ شاہ بخآری پر دعا کے بعد اختتام پذیر ہوا۔جس میں ،SHO تھانہ کرمداد قریشی عمران حمیدماڑھا نے اپنی زیر نگرانی سخت سیکیورٹی تشکیل دی۔اور اپنی موجودگی میں تمام انتظامات سنبھالے.

    پیرمحل سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار وقاص شریف کی رپورٹ کے مطابق سند یلیا نوالی میں ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جشنِ آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس ضمن میں دربار عالیہ قُطبیہ سند یلیا نوالی سے مرکزی جلوس زیر سجادہ نشین پیر سید قطب علی شاہ عرف علی بابا کی سربراہی میں نکالا گیا اس جلوس میں ہزاروں عشاق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی ۔ جب یہ جلوس ملتان فیصل آباد روڈ پر پہنچا تو گردونواح کے درجنوں جلوس اس کارواں کا حصہ بن گئے ۔ منظر یہ تھا کہ انسانوں کا سمندر اپنے آقا و مولا سے اظہار عقیدت کے لئے امڈ چکا تھا جلوس میں درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں اور سیکنڑوں موٹر سائیکل تھے ۔ عاشقان رسول عقیدت مصطفیٰ میں نعرے لگا رہے تھے اور نعت خوانی کر رہے تھے ۔ جلوس پنڈی غازی آباد پہنچنے کے بعد واپس دربار عالیہ قُطبیہ پر آیا جہاں مقررین نے خطابات کئے اور نعت خوانوں نے خوبصورت انداز سے آقا کی شان بیان کی ۔ آخر میں لوگوں میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔
    جلالپور پیر والہ سے نامہ نگار محمد ساجد ڈاہا نے رپورٹ دی ہے کہ تحصیل جلالپور پیر والہ کے علاوہ نواحی علاقہ جگووالا میں بھی جشنِ عید میلاد النبی کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی جگووالا سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پل ملنہاس پر ختم ہوئی جہاں پر خصوصی بیان پیر سید شفقین مصطفیٰ گیلانی نے کیا مولوی جاوید مولوی عرفان قاری فاضل نے بیان کیا جس میں سردار اعجاز خان بلوچ چئر مین زکوٰۃ کمیٹی جگووالا۔ سیاسی وسماجی شخصیت سردار کاظم خان بلوچ یونین جگووالا۔ اویس خان بلوچ ۔ یوسف خان بلوچ ۔ عبدالحمید بلوچ ٹکٹ ہولڈر یونین کونسل جگووالا۔ ممتاز بلوچ ۔اور ملک دلدار ڈاہا نے بھی شرکت کی.

  • قصبہ سمینہ: ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ، شہری پریشان

    قصبہ سمینہ: ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ، شہری پریشان

    قصبہ سمینہ: ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ، شہری پریشانی کاشکار
    قصبہ سمینہ سادات (جواد اکبر ) سے آج صبح سویرے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ کے علاقہ بورانہ چوک پر ایک نوجوان لڑکے سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد لی گئی ایس آئی سیف اللہ ارشد تھانہ دراہمہ نے چیک کیا کچھ گھنٹے بعد وہی ڈاکو دوسری واردات کے لئے پہنچ گئے تھے جس پر پولیس اور عوام نے پیچھا کیا ڈاکو کماد کے کھیت میں جاکر چھپے جس میں سے صرف ایک ڈاکو شبیر ولد واحد بخش قوم سنجرانی پکڑا گیااورباقی 2بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے پولیس نے کافی دور تک پیچھا کیا مگر ناکام رہے دوران تفتیش پکڑے گئے ڈکیت نے باقی ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے ۔عوام کا علاقے میں امن کا مطالبہ۔
    لڑکے کی فوٹو جس سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی

  • ٹھٹھہ : دن دیہاڑے چوری کی بڑھتی وارداتیں ،چور موٹرسائیکل لے اُڑا

    ٹھٹھہ : دن دیہاڑے چوری کی بڑھتی وارداتیں ،چور موٹرسائیکل لے اُڑا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) ٹھٹھہ میں دن دیہاڑے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ،چور موٹرسائیکل لے اُڑا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے غلام اللہ شہر کے خواجہ محلہ سے ماسٹر فتح علی خواجہ کی موٹر ساٸیکل چوری ہوگئی ہے ،چور دن دہاڑے سینہ تاں کے چوریاں کر رہا ہے جسے کوئی روکنے یا پکڑے والا نہیں ہے ، سی سی ٹی وی میں فوٹیج میں چور کاچہرہ صاف دکھائی دے رہاہے لیکن قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پہنچ سے دور ہے. موٹر سائیکل کے مالک نے غلام اللہ تھانے پر رپورٹ درج کرادی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ پڑتال شروع کردی ہے .
    سی سی ٹی وی کیمرے میں نظرآنے والاچور

  • مختلف شہروں میں آج عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    مختلف شہروں میں آج عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان، جتوئی،صفدرآباد،ٹھٹھہ، چونیاں،محمدپوردیوان، کندھ کوٹ( نمائندگان /نامہ نگار)چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوس برآمد ہوئے، محافل درود و سلام منعقد کی گئیں اور پیغمبرِ اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچایا گیا. جتوئی سے نذیر شجراء کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح جتوئی میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ بڑی عقیدت اور احترام سے مناٸی جا رہی ہے پوری شھر کو ھری جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ھر طرف پرچموں کی بھرمار ہے عاشقان رسول کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں آمد رسول ص کی مناسبت سے مساجد گھروں بازاروں شاھراھوں اور سرکاری عمارات کو ھری جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جتوئی کے مختلف شہروں میں بھی ریلی دوران محمد احمد سعیدی ودیگر علماء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم ولادت با سعادت پر روشنی ڈالی.صفدراباد سے نامہ نگار صفدرشہبازنثار کی رپورٹ کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات۔ضلع بھر میں 61 جلوسوں کے لئے 1500 کے قریب پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔جلوس اور ریلیوں کے اطراف ایلیٹ کمانڈوز کی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھروگیٹ سمیت تمام حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔جلوسوں اور ریلیوں کی مانیٹرنگ کےلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم جہاں لمحہ بہ لمحہ ریلی و جلوسوں کی اپ ڈیٹ نوٹ کی جا رہی ہے۔جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلوسوں اور محافل میلاد النبیؐ کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے. ٹھٹھہ راجا قریشی نامہ نگار کے مطابق ٹھٹھہ کے شہر مکلی میں جشن عید میلاد النبی کا جلوس ٹھٹھہ کے لۓ روانہ ہوا، جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی- ایک اور جلوس شاہی بازار درگاه شاه مسکین سے جشن عید میلاد النبی نکالا گیا جلوس میں شہر کے معززین اور شہریوں نے بری تعداد میں شرکت کی جلوس شاہی بازار سے مین اسٹاپ پر اختتام پزیرہوگا-
    چونیاں سے عدیل اشرف کی رپورٹ کے مطابق ربیع الاول وہ مہینہ ہے جس میں خالق کائنات نے بنی نوع انسان کی دنیاوی اور اخروی کامیابی کیلئے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کومشعل راہ بناکر بھیجا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری سےانسانی معاشرے کے ہر پہلو میں ایسا انقلاب رونما ہوا جس نے پوری دنیا میں رائج ظلم کے نظام کی زنجیروں کو توڑ کر انسانیت پر فلاح کے دروازے کھول دیئے اسی حوالے سے 12 ربیع الاول کوجلوس، عید میلاد النبی کا اہتمام ہوا عاشقان رسول کی جانب سے شہر بھر میں جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے 20 جلوس نکالنے کا اہتمام کیا گیا تھا مرکزی جلوس حویلی قاضیاں والی اور غلہ منڈی سے نکالے گئے سید صفدر جرار اور صوفی یعقوب نقشبندی کی زیر قیادت نکالے گئے جلوس میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے شرکت کی جلوس کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیاجلوس میں سرکار کی آمد مرحبا مدنی کی آمد مرحبا اور درود پاک کے نذرانے پیش کیے گئے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا غلہ منڈی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی- محمدپوردیوان سے محمدجنید احمدانی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی محمد پور دیوان میں بھی 12 ربیع الاول یوم ولادت آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا -کندھ کوٹ سے مختیار اعوان کے مطابق کندھ کوٹ محفل میلاد کے پروگرام میں ثناء خوانوں نے بڑی خوبصورت آقا کی شان میں ثناء خوانی کی اور علامہ اکرام نے بھی اپنے انداز میں سرکار دوعالم کی آمد پر بیان کیے محفلے سرکار کی قیادت عمران علی عطاری۔ وحید احمد۔ اویس احمد عطاری۔ فقیر امان اللہ عطاری۔ اور دیگر نے کی محفل کے آخر میں دعوت اسلامی علامہ اکرام کی جانب سے حاضرین اور ملک پاکستان کے لیے رو رو کر دعائیں بھی مانگی محفل کے بعد تمام جماعت میں دعوت اسلامی کی جانب سے لنگر تقسیم کیا گیا. آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس جامع مسجد نورانی سے برآمد ہوا جلوس میں آقائے دو جہاں پر درود وسلام ،نعت اور سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جلوس میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد میں شرکت جلوس میں شریک چھوٹے بڑے بچوں نے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے رکھے تھے مختلف علاقوں سے ریلیاں برآمد ہو کر مرکزی جلوس میں شامل ہی جبکہ مرکزی جلوس ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد نورے مصطفی میں اختتام پذیر ہوا جلوس کی حفاظتی کے لیے پولیس اور رینجرز کے جوانوں بھی اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ڈیرہ غازیخان سے شہزاد خان کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ محمد الرسول اللہ کی پاک ہستی وجہہ کائنات ہیں۔اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہےسابق وزیر مملکت و ایم این اے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام امت کےلئے رحمت بن کر آئے ۔سابق مشیر صحت پنجاب و ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہوا۔بچیوں کو ژندہ درگور ہونے سے بچانے کے ساتھ اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈویژن میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے 172 جلوس نکالے گئے۔پنجاب پولیس کے 4000 سے زائد افسران اور جوانوں کے علاؤہ سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122،ہیلتھ،کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر نے ڈیوٹی سر انجام دی، ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ڈی پی او محمد علی وسیم مرکزی کنٹرول روم میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ مرکزی جلوس کی 90 سی سی ٹی وی کیمروں اور آن لائن مانیٹرنگ کے ساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جلوس روٹس کی صفائی کے ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ،ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں

  • پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن کی طرف سے 12 ربیع الاول کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی

    پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن کی طرف سے 12 ربیع الاول کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی

    باغی ٹی وی ، شاہصدردین ( شاہد عمران گاڈی نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن کی طرف سے 12 ربیع الاول کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی
    تفصیلات کے مطابق ریجنل پبلک ریلیشن آفیسر ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف کی ہدایت پر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پاک کے موقع پر تمام پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں کیا گیا اور محفل حمد و ثناء اور ذکر و میلاد کا انعقاد کیا گیا اس کے ساتھ پٹرولنگ پولیس کے ایریاز میں منعقد ہونے والی محافل اور گزرنے والے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی تاکہ اس مبارک دن کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔
    ایس پی چوہدری محمد شریف نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے نبی پاک کی تعلیم سے ہی ہم نے سیکھا کہ دوسروں کی مدد اور مصیبت زدوں کی دادرسی ہر مسلمان پر فرض ہے اور پٹرولنگ پولیس کی ڈیوٹی میں بھی یہی درس شامل ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں دنیا اور آخرت دونوں میں اجر ملے گا۔آخر میں ایس پی نے تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے ہائی ویز پر موجود ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

  • شیخوپورہ :‌ علاقہ منڈی مویشیاں میں 44 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ،3  شدید زخمی

    شیخوپورہ :‌ علاقہ منڈی مویشیاں میں 44 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ،3 شدید زخمی

    شیخوپورہ تھانہ صدر کے علاقہ منڈی مویشیاں میں 44لاکھ کی ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ تین افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل،ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی موقع سے فرار۔
    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال شیخ سے) شیخوپورہ ماڈل منڈی مویشیاں شیخوپورہ میں سیکورٹی کا فقدان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے واقعات کے مطابق مقتول محمد افصل سیالکوٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مال منڈی مویشیاں میں خریدو فروخت کے لے ایا ہوا تھا جہاں پر اچانک نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں محمد افصل موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ پرویز اور انور علی شدید زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واضع رہے کہ پولیس کی غیر موثر گشت اور لاپرواہی کی وجہ سے اکثر ہفتہ وار مویشی منڈی میں انے والے بپاریوں کے ساتھ ایسی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں ۔

  • ٹھٹھہ : تحصیل میرپورساکرو میں 317 پرائمری اساتذہ کو پوسٹنگ آرڈرز دینے کی تقریب

    ٹھٹھہ : تحصیل میرپورساکرو میں 317 پرائمری اساتذہ کو پوسٹنگ آرڈرز دینے کی تقریب

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجا قریشی نامہ نگار ) تحصیل میرپور ساکرو میں 317 پرائمری اساتذہ کو پوسٹنگ آرڈرز دینے کی تقریب منعقد کی گئی ،اس تقریب میں ٹھٹھہ کی تحصیل میر پور ساکرو کے 165 میل اساتذہ اور152 فی میل اساتذہ جنہیں آٸی بی ای ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد پی ایس ٹی ٹیچرکے آڈرز ڈاٸریکٹر حیدرآباد اسکول ریجن عزیزاللہ اوڈونے ایک پروقار تقریب میں دئے.