Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: سابق شوہر کا عضو تناسل کاٹنے والی خاتون گرفتار

    سیالکوٹ: سابق شوہر کا عضو تناسل کاٹنے والی خاتون گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ ستراہ کے علاقے دھرم کوٹ میں سابق شوہر پر وحشیانہ حملے کی ملزمہ شاہدہ بی بی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز شاہدہ بی بی نے مبینہ طور پر اپنے سابق شوہر عمیر کو بہانے سے بلا کر نشہ آور مشروب پلایا اور تیز دھار آلے سے اس کا عضو تناسل کاٹ دیا۔

    واقعے کے بعد ملزمہ فرار ہو گئی تھی، تاہم ستراہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یادر ہے کہ 28 جنوری ، 2025 نواحی گاؤں ے چوبیس سالہ عمیر کی شادی دھرم کوٹ کی شاہد ہ سے ہوئی لیکن دونوں میں ہم آہنگی پیدا نہ ہونے کے باعث طلاق ہوگئی لیکن اس کے باوجود عمیر شاہدہ کو تعلقات رکھنے پر مجبور کرتا۔

    گزشتہ رات عمیر شاہدہ کو ملنے اُسکے میکے چلا گیا تو وہاں پر شاہدہ اور اُسکے بھائی الیاس نے زبردست تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عمیر کا عضو خاص کاٹ ڈالا۔

  • سیالکوٹ: صنعت و تجارت کا مرکز، اربوں ڈالر زرمبادلہ کمانے والا شہر, ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: صنعت و تجارت کا مرکز، اربوں ڈالر زرمبادلہ کمانے والا شہر, ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی مردم خیز مٹی نے اقبال، فیض، ظہیر عباس اور شہناز شیخ جیسے عظیم سپوت پیدا کیے ہیں۔ یہ شہر اپنی تاریخی، جغرافیائی، سیاسی اور معاشی حیثیت کے لحاظ سے ملک میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے زیر اہتمام 42 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 13 رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری نیپا سروش اعجاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایوب بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر بھی موجود تھیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نجی شعبے میں بین الاقوامی ایئرپورٹ، انٹرنیشنل ایئرلائن اور ڈرائی پورٹ قائم کر کے اپنی سوشل ریسپانسبلیٹی کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اگر سیالکوٹ کی کاٹیج انڈسٹری کا ماڈل ملک کے دیگر شہروں میں اپنایا جائے تو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

    سیالکوٹ کی صنعتیں اور معیشت میں کردار
    🔹 8 ہزار کے قریب صنعتیں سرجری کے آلات، چمڑے کی مصنوعات، ٹیکسٹائل، کٹلری، زرعی آلات اور کھیلوں کا سامان تیار کر رہی ہیں، جو 100 فیصد برآمد کیا جاتا ہے۔
    🔹 سیالکوٹ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام سے اب تک 5 ہزار سے زائد کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
    🔹 حکومت پنجاب اور ایوان صنعت و تجارت کے اشتراک سے سیالکوٹ ٹینری زون قائم کیا جا چکا ہے، جہاں ماحولیاتی معیار کے مطابق چمڑے کی صنعت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

    حکومتی منصوبے اور سہولتیں
    🔸 کلینک آن وہیل، کسان کارڈ، ہمت کارڈ اور منیارٹی کارڈ جیسے فلاحی پروگرام جاری ہیں۔
    🔸 پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے تحت رجسٹریشن سنٹر کام کر رہے ہیں، جبکہ صفائی کے نظام کو بھی آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے۔
    🔸 16 ارب روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کا کام آخری مراحل میں ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں کی بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

  • سیالکوٹ: جماعت اسلامی وفد کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر سے ملاقات

    سیالکوٹ: جماعت اسلامی وفد کی ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر سے ملاقات

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نومنتخب صدر عرفان اللہ وڑائچ اور سیکرٹری چوہدری افضل اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔

    وفد میں شیخ عتیق الرحمن، محسن اکرام بھٹی ایڈووکیٹ، حارث بگو ایڈووکیٹ، سعید احمد خان ایڈووکیٹ، جنید اکرام ایڈووکیٹ اور حسن افتخار باجوہ شامل تھے۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداران کو مولانا سید ابوالاعلی مودودی کا ترجمہ قرآن مجید بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

    امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے نومنتخب عہدیداران نے سراہا۔

  • جمرود: خصوصی افراد میں مصنوعی اعضاء اور ویل چیئرز کی تقسیم

    جمرود: خصوصی افراد میں مصنوعی اعضاء اور ویل چیئرز کی تقسیم

    جمرود (باغی ٹی وی) ضلع خیبر کے تحصیل جمرود جرگہ ہال میں آئی سی آر سی (ICRC) اور پی آئی پی او ایس (PIPOS) کے تعاون سے خصوصی افراد کے لیے تقریب منعقد کی گئی، جس میں انہیں مصنوعی اعضاء اور ویل چیئرز فراہم کیے گئے۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ تھے، جبکہ دیگر شریک شخصیات میں آئی سی آر سی کی زرتاشہ قیصر خان، پی آئی پی او ایس کے نمائندے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید، اے سی جمرود عامر زیب، خیبر اسپیشل پرسن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حضرت اللہ، ڈی ایچ او خیبر فیصل کمال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال احتشام، تحصیل چیئرمین عظمت آفریدی اور دیگر معززین شامل تھے۔

    پچاس ویل چیئرز تقسیم کی گئیں اور بیس خصوصی افراد کو مصنوعی اعضاء لگائے گئے، جن سے وہ اب چلنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خیبر نے خصوصی افراد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

    تقریب میں خصوصی افراد کو درپیش دیگر مسائل بھی اجاگر کیے گئے، جن میں سرکاری محکموں میں کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونا اور سوشل ویلفیئر خیبر کے مستقل دفتر کی عدم موجودگی شامل تھے۔ شرکاء نے حکام سے فوری اقدامات کی اپیل کی تاکہ خصوصی افراد کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

  • پشاور: فاٹا انضمام مخالف مشاورتی اجلاس، تحریک مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    پشاور: فاٹا انضمام مخالف مشاورتی اجلاس، تحریک مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    پشاور (باغی ٹی وی) حیات آباد میں نوابزادہ فضل کریم کے حجرے میں فاٹا انضمام مخالف تحریکوں اور قبائلی مشران کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت حاجی بسم اللہ خان آفریدی (صدر فاٹا لویہ جرگہ) نے کی۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع سمیت ایف آرز سے مشران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فاٹا انضمام مخالف تحریک کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچہ، فنانس کمیٹی اور میڈیا و سوشل میڈیا کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ مشاورت کے بعد تحریک کو مشترکہ طور پر "فاٹا لویہ جرگہ” کا نام دیا گیا۔

    شرکاء نے اتفاق کیا کہ قبائلی نوجوانوں کو بھی تحریک کا حصہ بنایا جائے کیونکہ یہ ان کے مستقبل کی جدوجہد ہے۔ مقررین نے مؤقف اختیار کیا کہ فاٹا انضمام محض قبائلی وسائل پر قبضے کی سازش ہے، اگر یہ ان کے حق میں ہوتا تو حکومت این ایف سی ایوارڈ اور سالانہ 110 ارب روپے کی فراہمی کے وعدے پورے کرتی، مگر ایسا نہیں ہوا۔

    اجلاس میں سپریم کورٹ میں دائر کیس کی جلد سماعت کے لیے وکلاء سے ملاقات اور بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ فاٹا انضمام کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے کر واپس لینے کی راہ ہموار کی جا سکے۔ قبائلی مشران نے واضح کیا کہ قبائلی عوام نے انضمام کو روزِ اول سے مسترد کیا ہے اور کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

  • اوچ شریف: سڑک کنارے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری

    اوچ شریف: سڑک کنارے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری

    اوچ شریف (باغی ٹی وی)سڑک کنارے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری

    اوچ شریف میں افسوسناک واقعہ، سڑک کنارے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم شخص کا سر اور بازو بری طرح کچلے ہوئے ہیں۔

    ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے لیا، جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی کی شناخت رفیق حسین ولد غوث بخش کے طور پر ہوئی، جو محلہ گلانی، اوچ شریف کے رہائشی تھے اور عمر تقریباً 50 سال تھی۔

    ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ریسکیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم تحقیقات میں مصروف ہے۔

  • سیالکوٹ: مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عوامی خدمت کے انقلابی اقدامات جاری ہیں، خرم شاہ

    سیالکوٹ: مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عوامی خدمت کے انقلابی اقدامات جاری ہیں، خرم شاہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مہر مصطفیٰ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و یو سی صدر شہزادہ سید خرم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور ملکی وقار میں بہتری کے لیے موثر خارجہ پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوامی خدمت کا جاری سفر صوبائی ترقی کا ضامن ہے، اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے انقلابی پروگرامز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ شہزادہ سید خرم شاہ نے کہا کہ "ستھرا پنجاب، ہمت کارڈ، کسان کارڈ، اپنا گھر اپنی چھت، اور اپنا کاروبار جیسے پروگرام عوام کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لا رہے ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی اقدامات کا پورے ملک پر مثبت اثر پڑ رہا ہے، اور مریم نواز شریف نے پنجاب کو ہر لحاظ سے مثالی صوبہ بنانے کی مکمل کوشش کی ہے۔ شہزادہ سید خرم شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تعمیری سیاست کو فروغ دیں تاکہ ملک کی ترقی میں مزید اضافہ ہو۔

    "مسلم لیگ ن کی کارکردگی نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، مہنگائی و بیروزگاری پر قابو پایا جا رہا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی آئی ہے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے”، انہوں نے کہا۔

  • سیالکوٹ: ڈی پی او فیصل شہزاد کا عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    سیالکوٹ: ڈی پی او فیصل شہزاد کا عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر مدثر رتو)ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ اگوکی اور تھانہ ہیڈمرالہ میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے متعلق کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں شہری بلاجھجھک ان کے پاس آ سکتے ہیں۔

    ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان کی داد رسی مختص کردہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر شہریوں کے مسائل ترجیحی طور پر حل کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان کا حل فوراً نکالا جائے تاکہ شہریوں کو بلاوجہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

  • تنگوانی :جے یو آئی کے زیراہتمام  "دستار فضیلت عظمت قرآن” جلسہ منعقد ہوا

    تنگوانی :جے یو آئی کے زیراہتمام "دستار فضیلت عظمت قرآن” جلسہ منعقد ہوا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) دستار فضیلت عظمت قرآن کے عنوان پر جلسہ، علمائے کرام کا خطاب

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب لاڑو تنگوانی میں حافظ علی خان چاچڑ کی مسجد میں "دستار فضیلت عظمت قرآن” کے عنوان پر ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں جی یو آئی کے معروف علماء کرام نے خطاب کیا۔

    اس اہم تقریب میں حضرت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، حضرت مولانا عبداللہ عباسی، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا مفتی محمد طاہر ہالیجوی، مولانا غلام مصطفی برڑو، مولانا محمد صلاح ملک، حافظ کفایت اللہ کوسو، ریاض احمد بھلکانی اور دیگر علماء کرام نے اپنے علمی خطابات سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

    اختتام پر حافظ طلباء کرام کو دستار فضیلت سے نوازا گیا، جس سے ان کی محنت اور علمی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

  • دراہمہ:گیدڑ والا تا دری میرو روڈ کھنڈر میں تبدیل، عوام پریشان

    دراہمہ:گیدڑ والا تا دری میرو روڈ کھنڈر میں تبدیل، عوام پریشان

    دراہمہ (باغی ٹی وی،خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کا نعرہ "سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال” کھوکھلا ثابت ہوا، گیدڑ والا تا دری میرو روڈ علاقہ مکینوں کے لیے عذاب بن گیا۔ جگہ جگہ گہرے گڑھوں کے باعث چند منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، مریضوں، مزدوروں، طلبہ و ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ قیمتی گاڑیوں کے انجن ناکارہ ہونے کا خدشہ، آئے روز حادثات معمول بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں گیدڑوالا سے دری میرو تک یہ سڑک وسیم اکرم پلس کے دور میں تعمیر ہوئی، مگر ناقص مٹیریل کے باعث ان کی حکمرانی ختم ہوتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ سڑک کی خستہ حالی اور ریسکیو سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو ہسپتال پہنچانا مشکل ہوگیا ہے، جب کہ سکول جانے والے بچے، ملازمین اور مزدور تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچنے پر مجبور ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گیدڑ والا تا دری میرو روڈ کو ازسر نو کارپٹڈ کیا جائے تاکہ اس سڑک پر سفر کرنے والے شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔