Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: پولیس کا ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نگرانی، سخت کارروائی کا اعلان

    سیالکوٹ: پولیس کا ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نگرانی، سخت کارروائی کا اعلان

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مہر مصطفیٰ ) پولیس کا ڈرون کے ذریعے پتنگ بازی کی نگرانی، سخت کارروائی کا اعلان

    ڈسکہ پولیس نے شہر کو پتنگ بازی سے پاک کرنے کے لیے جدید نگرانی کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران سلطان نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈرون کی مدد سے مانیٹرنگ کی اور عوام کو خبر دار کیا کہ پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    پولیس نے والدین کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، بصورت دیگر کم عمر بچوں کی صورت میں والدین کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی چھت کے مالکان کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • سیالکوٹ: پولیس کا کریک ڈاؤن، آتش بازی کا سامان برآمد، دو گرفتار

    سیالکوٹ: پولیس کا کریک ڈاؤن، آتش بازی کا سامان برآمد، دو گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو )پولیس کا کریک ڈاؤن، آتش بازی کا سامان برآمد، دو گرفتار

    سیالکوٹ پولیس نے کارروائی میں سوات کے رہائشی دو ملزمان اختر اور آفتاب خان گرفتار، 22 ہزار سے زائد پٹاخے، پھلجڑیاں اور ماچس بم قبضے میں لے لیے گئے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر صدر پولیس نے دوبرجی چوک کے قریب کارروائی کی، جس میں 880 ڈبیاں آتش بازی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ سامان شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ مزید تفتیش کے بعد ملزمان کے بتائے گئے مقامات پر سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

  • گوجرانوالہ: سیاسی اشرافیہ کی جانب سے سیکرٹری یونین کونسل عابد وڑایچ کے خلاف ظلم، عوام کا احتجاج

    گوجرانوالہ: سیاسی اشرافیہ کی جانب سے سیکرٹری یونین کونسل عابد وڑایچ کے خلاف ظلم، عوام کا احتجاج

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)یونین کونسل راہوالی شرقی میں چند نام نہاد سیاسی اشرافیہ اور دیہاڑی بازوں کی جانب سے سیکرٹری یونین کونسل عابد وڑایچ کے خلاف ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عابد وڑایچ نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے اور غریب عوام کا حق دینے پر یقین رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "میرے لیے غریب و امیر سب برابر ہیں، اور جو غریب عوام کا حق ہے، وہ انہیں ضرور ملنا چاہیے۔”

    سیاسی اشرافیہ کے مطابق، ان کا کہنا ہے کہ "ہمارے ٹیلی فون کے بغیر کسی کا کام نہ کیا جائے، اور جو ہم ترجیح دیں، اس کا کام کیا جائے۔” ان کا مقصد صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیکرٹری یونین کونسل کو اپنا غلام بنانا ہے، جیسا کہ سابقہ ادوار میں ہوتا رہا کہ صرف منظور نظر افراد کے کام کیے جاتے تھے، جبکہ غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا جاتا تھا۔ عابد وڑایچ نے اس روایتی سسٹم کو توڑتے ہوئے میرٹ پر کام کیا۔

    گزشتہ روز راہوالی کی غیور عوام نے اس سیاسی اشرافیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، جس کی سربراہی عظیم شرافت اور انسانیت کے علمبردار رانا عظیم خان، حافظ سلمان نمبردار اور واجد کھوکھر نے کی۔ حافظ سلمان نمبردار نے کہا، "یہ جھوٹے چوہدری اب دہاڑی نہیں لگا پاتے، اور ان کا مقصد صرف میرٹ کو دبانا ہے۔” احتجاج کے دوران عوام نے ان نام نہاد سیاسی اشرافیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور سیکرٹری یونین کونسل عابد وڑایچ کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

    عوام نے ایم پی اے بلال فاروق تارڑ اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے درخواست کی کہ عابد وڑایچ کو بحال کیا جائے اور ان مفاد پرست عناصر کے کہنے پر انہیں تبدیل نہ کیا جائے۔

  • اوچ شریف: 176 واں سالانہ معراج النبی اجتماع کا آغاز، ملک بھر سے عاشقان رسول کی شرکت

    اوچ شریف: 176 واں سالانہ معراج النبی اجتماع کا آغاز، ملک بھر سے عاشقان رسول کی شرکت

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)معراج النبی کے حوالے سے شہر اولیاء اللہ اوچ شریف میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سودھگان برادری کی جانب سے 176 واں سالانہ 5 روزہ اجتماع معراج سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے شروع ہوگیا ہے۔ یہ اجتماع "معراج سیدنا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، عظمت صحابہ اور اہل بیت کانفرنس” کے عنوان سے فاروق اعظم جلسہ گاہ، محلہ سودھگان اوچ شریف میں منعقد ہو رہا ہے۔

    اجتماع کا آغاز محفل حمد و نعت اور قرآن کی تلاوت سے کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نامور علماء، شعراء اور قراء نے شرکت کی۔ دنیائے نقابت کے شہسوار مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، عظیم ثناء خواں پروفیسر مطیع الرحمن نفیسی، حافظ حسن افضال صدیقی، شاعر اسلام حافظ عتیق الرحمن ککر اور زینت القراء قاری شعیب کمانوی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    5 روزہ اجتماع میں 9 نشستوں پر مشتمل پروگرام ہوگا، جو ہر روز بعد نماز ظہر تا عصر اور بعد نماز عشاء تا رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔ اس اجتماع کا اختتام 31 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عشاء ہوگا۔

    مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ کے اطراف تعینات کی گئی ہے تاکہ شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملک بھر سے عشقان رسول نے اس روحانی محفل میں بھرپور شرکت کی، جس سے اس اجتماع کا ماحول مزید معنویت اختیار کر گیا۔

  • سیالکوٹ:ائیر سیال نے کم عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مزید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ:ائیر سیال نے کم عرصے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مزید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو)ائیر سیال نے انتہائی کم عرصے میں بڑے سنگ میل عبور کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ سیالکوٹ ایکسپورٹ سٹی ہونے کے ساتھ ساتھ قابل اور باصلاحیت افراد کا شہر بھی ہے۔

    یہ باتیں ائیر سیال کے ڈائریکٹر عامر حمید بھٹی نے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیر سیال کی کامیابی میں چیئرمین، مینجمنٹ اور ڈائریکٹرز کی ٹیم کی محنت اور کارکردگی کا بڑا ہاتھ ہے، جس کی بدولت آج ائیر سیال اپنی بہترین سروس کے لیے فخر کا باعث بن چکا ہے۔

    عامر حمید بھٹی نے کہا کہ سیالکوٹ کی ایکسپورٹ مصنوعات کی عالمی مارکیٹس میں مانگ بڑھ رہی ہے، چاہے وہ سرجیکل انسٹرومنٹس ہوں یا کھیلوں کا سامان، لیدر گارمنٹس ہوں یا میوزیکل انسٹرومنٹس، دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جو شہر اقبال کے لیے فخر کی بات ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ائیر سیال میں مزید نئے طیارے شامل کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے، جس سے نہ صرف سیالکوٹ بلکہ پاکستان کی فضائی صنعت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

  • سیالکوٹ: بوائز ہائی سکول کوٹلی لوہاراں کا گراونڈ ایک سال سے تالاب میں تبدیل

    سیالکوٹ: بوائز ہائی سکول کوٹلی لوہاراں کا گراونڈ ایک سال سے تالاب میں تبدیل

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلی لوہاراں کی گراونڈ ایک سال سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے، جس کی وجہ سے نوجوان کھیلوں سے دور ہو کر اخلاقی برائیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل سیالکوٹ کی واحد ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کی نااہلی کے باعث ٹی ایم اے ایک سال گزرنے کے باوجود گراونڈ سے نکاسی آب کے مسئلے کو حل نہیں کر سکا۔ کرکٹ، فٹبال، دوڑ اور کبڈی سمیت دیگر کھیلیں مکمل طور پر معطل ہیں، جس سے علاقے کے نوجوان شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر، اور چیف آفیسر کی کارکردگی پر مایوس کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ گراونڈ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اس گراونڈ نے پاکستان کو اعجاز احمد، شعیب ملک اور زاہد فضل جیسے بین الاقوامی کھلاڑی دیے ہیں، لیکن اب یہ بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

    نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اگر گراونڈ کو آباد نہ کیا گیا تو علاقے میں کھیلوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ خدارا گراونڈ پر رحم کریں اور کھیلوں کے میدان کو ایک بار پھر زندگی بخشیں۔

  • سیالکوٹ :ڈی سی آفس کا سابق کلرک  80 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

    سیالکوٹ :ڈی سی آفس کا سابق کلرک 80 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو)ڈی سی آفس سیالکوٹ کے سابق کلرک کو 80 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سرکل آفیسر ملک ندیم منور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابقہ کلرک انیل بابر بھٹی پر الزام تھا کہ اس نے عرفان نامی شہری سے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کے عوض 80 ہزار روپے رشوت لی تھی۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے مقدمہ درج کیا، تاہم ملزم فرار ہو گیا تھا۔ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک ندیم منور نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیحات ہیں۔

  • اوچ شریف: آوارہ کتوں کیوجہ سے حادثہ، شہری زخمی، فوری اقدامات کا مطالبہ

    اوچ شریف: آوارہ کتوں کیوجہ سے حادثہ، شہری زخمی، فوری اقدامات کا مطالبہ

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان)نواحی علاقے اوچموغلہ عباسیہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار آوارہ کتے سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمد معظم ولد محمود خان اپنی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک آوارہ کتا ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں وہ زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگئے، ان کی پیشانی اور دائیں گھٹنے پر گہرے زخم آئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) اوچ شریف منتقل کر دیا۔

    حادثے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی اور مقامی انتظامیہ کو آوارہ کتوں کی تلفی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ شہریوں محمد عامر، محمد آصف، محمد عابد، علی حسین، زین خان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں، جس سے شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سڑکوں سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • میرپورخاص: حیسکو کے متعصبانہ اقدامات پر عوام میں غم و غصہ، فوری نوٹس کا مطالبہ

    میرپورخاص: حیسکو کے متعصبانہ اقدامات پر عوام میں غم و غصہ، فوری نوٹس کا مطالبہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )بجلی بلوں کی ادائیگی میں دشواری، حیسکو کے اقدامات پر عوامی ردعمل

    میرپورخاص میں بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور معاشی صورتحال کے باعث عوام کے لیے بلوں کی ادائیگی مزید دشوار ہوچکی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم اور جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، محمود عباسی سمیت دیگر اراکین نے اپنے بیان میں حیسکو کے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حیسکو ریکوری کے نام پر مہاجر علاقوں میں بلاجواز کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس کے دوران مہاجر نوجوانوں کو چہرے پر سیاہ کپڑا ڈال کر گاڑیوں میں لے جایا گیا۔ اس غیر انسانی سلوک سے عوام میں بے چینی اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ مخصوص طبقہ آبادی کے خلاف یہ متعصبانہ کارروائیاں شدید عوامی ردعمل کا باعث بن سکتی ہیں۔ حیسکو افسران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے درپردہ مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جبکہ مسلح گارڈز کے ساتھ شہری علاقوں میں گشت اور عوام سے ناروا سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بجلی بلوں کی وصولی میں نرمی برتی جائے تاکہ عوام باقاعدگی سے بل ادا کرسکیں۔ اگر بلاجواز کارروائیاں نہ روکی گئیں تو قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں آواز بلند کی جائے گی۔

    انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیئرمین نیپرا، اور گورنر سندھ سے اس صورتحال پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

  • اوچ شریف: کامریڈ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی

    اوچ شریف: کامریڈ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان )کامریڈ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی

    اوچ شریف میں کامریڈ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں فارغ التحصیل طلباء کے لیے اسناد تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میاں محمد عامر صدیقی، صدر پی سی ڈیجیٹل میڈیا گروپ، نے جدید تعلیم، آن لائن اسکلز، اور مصنوعی ذہانت (AI) کی اہمیت پر خطاب کیا۔

    دیگر مہمانانِ خصوصی میں فاروق احمد ملک، چیف ایگزیکٹو، خواجہ سہیل عباس، اور عبدالباسط شامل تھے۔ سکول کے بانی محمد عثمان غنی نے ادارے کی کارکردگی اور تعلیمی معیار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

    تقریب کے دوران طلباء کو ان کی کامیابیوں پر اسناد دی گئیں اور پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ میاں محمد عامر صدیقی نے طلباء کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مستقبل میں کامیابی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

    تقریب کا اختتام طلباء کی حوصلہ افزائی اور سکول کی کارکردگی کی تعریف کے ساتھ کیا گیا، جس سے علاقے میں تعلیمی ترقی کی ایک مثبت مثال قائم ہوئی۔