Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: خاتون پر حملہ، ناک کاٹ دی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    اوچ شریف: خاتون پر حملہ، ناک کاٹ دی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) خاتون پر حملہ، ناک کاٹ دی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے علاقے محلہ شمیم آباد میں خاتون پروین بی بی پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون کی ناک کاٹ دی گئی اور دیگر حصوں پر بھی شدید زخم آئے۔ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملزمان رئیس وحید اور اعجاز وحید کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، رئیس وحید حملے کے بعد فرار ہو چکا ہے، اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    SHO تھانہ اوچ شریف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رئیس وحید کے بیٹے رئیس شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مرکزی ملزم رئیس وحید کی گرفتاری کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے، جس میں اس نے دونوں ملزمان کو شناخت کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، 50 بازاروں کو کلیئر، 9 ریڑھی مارکیٹ قائم

    سیالکوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، 50 بازاروں کو کلیئر، 9 ریڑھی مارکیٹ قائم

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) تجاوزات کے خلاف آپریشن، 50 بازاروں کو کلیئر، 9 ریڑھی مارکیٹ قائم

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے بتایا ہے کہ ضلع میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ رواں ماہ 50 بازاروں اور اہم سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید 31 بازاروں کو کلیئر کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق، چاروں تحصیلوں میں 9 اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں جو اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کی نگرانی میں کام کر رہے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے 22 ٹریکٹر ٹرالیاں، ایکسکویٹرز، اور دیگر مشینری استعمال کی جا رہی ہیں۔

    آپریشن کے دوران 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، 3 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 6 املاک سر بمہر کی گئیں، اور 726 اشیاء ضبط کر لی گئیں۔ تجاوزات ہٹانے کے ساتھ بے ترتیب ریڑھی بانوں کو منظم کرنے کے لیے 9 ریڑھی مارکیٹیں قائم کی جا چکی ہیں، اور مزید 3 پر کام جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 319 مستقل تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 210 کو مسمار کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی 100 تجاوزات آئندہ چند دنوں میں گرا دی جائیں گی۔

  • لنڈی کوتل: باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے تقریب کا اعلان

    لنڈی کوتل: باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے تقریب کا اعلان

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے تقریب کا اعلان

    عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری ستار افغان نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ فخرِ افغان باچاخان بابا کی 37 ویں اور رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

    یہ تقریب ضلع خیبر کے مرکزی دفتر عوامی نیشنل پارٹی ڈی ٹور روڈ باڑہ میں سہ پہر 2 بجے منعقد ہوگی۔ ستار افغان نے کہا کہ یہ دن پختون اتحاد اور امن کے لیے جدوجہد کی یاد دہانی کا موقع ہے۔ انہوں نے پختون عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔

    پریس کانفرنس میں تحصیل لنڈی کوتل کے جی ایس عبدالجبار آفریدی اور نیکی خیل یونٹ کے صدر اظہار آفریدی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ باچاخان اور ولی خان کی قربانیاں پختون عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

    29 جنوری کو دن 12 بجے لنڈی کوتل بازار کے باچاخان چوک سے روانگی کا انتظام کیا گیا ہے، اور شرکت کے لیے گاڑیوں کی مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔

  • ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

    ننکانہ : زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا تباہ کن سلسلہ جاری

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی حدود میں زرعی زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیر سے غذائی تحفظ اور ماحولیاتی توازن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ حکومتی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے زرعی اراضی کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق یہ عمل نہ صرف غذائی پیداوار میں کمی کا سبب بن رہا ہے بلکہ پانی کے ذخائر میں بھی شدید کمی ہو رہی ہے۔ زمین کی قدرتی صلاحیت ختم ہو رہی ہے، جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے زرعی زمینوں کو رہائشی منصوبوں میں تبدیل کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن ڈسٹرکٹ کونسل کی پلاننگ برانچ قوانین کو نظرانداز کر رہی ہے۔ ڈی او پلاننگ کی جانب سے ان غیر قانونی اسکیموں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ اور چیف آفیسر ضلع کونسل اختر بٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ملوث افسران کو جوابدہ بنایا جائے، اور سخت قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ ماحولیاتی اور زرعی نقصان کو روکا جا سکے۔

    یہ مسئلہ نہ صرف مقامی کسانوں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

  • ننکانہ : بے نظیر وسیلہ تعلیم کے تحت ڈراپ آؤٹ بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کا عزم

    ننکانہ : بے نظیر وسیلہ تعلیم کے تحت ڈراپ آؤٹ بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کا عزم

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) بے نظیر وسیلہ تعلیم کے تحت ڈراپ آؤٹ بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کا عزم

    تفصیل کے مطابق عالمی یوم تعلیم کی مناسبت سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت ڈراپ آؤٹ بچوں کی اسکول واپسی کو یقینی بنانے اور بے نظیر وسیلہ تعلیم کے ذریعے انرولمنٹ بڑھانے کے لیے ضلعی دفتر میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت محترمہ طیبہ یاسمین نے کی، جس میں این سی ایچ ڈی، نادرا، سیاسی و سماجی رہنماؤں، اور خواتین ونگ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    وومن ونگ کی ضلعی صدر ذکیہ رانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "بے نظیر وسیلہ تعلیم” کے ذریعے قومی سطح پر ڈراپ آؤٹ ریٹ میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، لیکن اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے وظیفہ کی رقم میں اضافہ اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ہر بچے کے لیے تعلیم کا حق ممکن ہو سکے۔

    محترمہ طیبہ یاسمین نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ پروگرام کے تحت بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ تمام متعلقہ ادارے اور کمیونٹیز مل کر ڈراپ آؤٹ بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کے لیے کوششیں کریں۔

    اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ بے نظیر وسیلہ تعلیم کے تحت ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • لنڈی کوتل: جونیئرز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، زوہیب کرکٹ کلب فاتح قرار

    لنڈی کوتل: جونیئرز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، زوہیب کرکٹ کلب فاتح قرار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)جونیئرز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر، زوہیب کرکٹ کلب فاتح قرار

    لنڈی کوتل کے شیخمل خیل عالم خانی کرکٹ گراؤنڈ پر جاری جونیئرز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کے فوکل پرسن حاجی عظمت علی شینواری تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں لنڈیکوتل پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری شاہد شینواری، مہران قادری، ثاقب قادری اور نجیب شینواری شامل تھے۔

    ٹورنامنٹ میں لنڈی کوتل بھر سے کل 10 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے عبداللہ کرکٹ کلب اور زوہیب کرکٹ کلب نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میچ میں زوہیب کرکٹ کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 163 رنز بنائے۔ عبداللہ کرکٹ کلب ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی، اور زوہیب شینواری کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی حاجی عظمت علی شینواری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ فاتح ٹیم کو نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت علاقے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے اور وہ آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

  • کندھ کوٹ:سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، 15 افراد پر مقدمات درج

    کندھ کوٹ:سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، 15 افراد پر مقدمات درج

    کشمور،باغی ٹی وی (مختیار احمد اعوان)سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، 15 افراد پر مقدمات درج

    کندھ کوٹ میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر واپڈا سیپکو کا بجلی چوروں اور بقایہ بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن کاٹ دیے گئے اور 15 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

    کندھ کوٹ سب ڈویژن انجنئیر ایس ڈی او خالد باجکانی، ایل ایس اصغر علی بجارانی، اور ایل ایس شرف الدین باجکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرزا پور محلہ، گلشیر محلہ، اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی۔ 10 سے زائد ٹرانسفارمرز پر چیکنگ کے دوران غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے اور ریکوری کی کوشش کی گئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد باجکانی اور اصغر علی بجارانی نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں بھی بقایہ بل کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم حکومت کے احکامات کے تحت سختی سے جاری رہے گی۔

    آپریشن میں سیپکو کے ملازمین، بشمول شعبان علی باجکانی، محمد علی باجکانی، مبارک علی باجکانی، اور سعید باجکانی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے مختلف ٹرانسفارمرز سے غیر قانونی کنڈے ختم کیے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے قانونی استعمال کو یقینی بنائیں اور بل کی بروقت ادائیگی کریں۔

  • ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

    ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری

    ڈسکہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک عمران) انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2024-26 کی تقریب حلف برداری اور 750 واں ماہانہ اجلاس زچہ بچہ ہسپتال ڈسکہ میں زیر صدارت میاں سعید احمد صراف منعقد ہوا۔

    تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبولؐ انوار احمد سیال نے پیش کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی محمد شریف گھمن (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ) اور عدنان احمد راٹھور (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس ڈسکہ) نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

    محمد شریف گھمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی شفافیت اور صفائی کے نظام کی تعریف کی اور اسے انسانیت کی خدمت کے لیے بہترین قرار دیا۔

    جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے نومبر کے اجلاس کی کارروائی پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے مالی گوشوارہ پیش کیا، جبکہ سیکرٹری نشر و اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے گزشتہ ماہ کی شائع شدہ رپورٹس پیش کیں۔

    اجلاس میں ڈسکہ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کا اختتام مولانا محمد ایوب خان کی دعا اور میاں سعید احمد صراف کی تواضع سے ہوا۔

  • سندھ اسپورٹس فنڈز کی مبینہ لوٹ مار، اسپیشل افراد کے ساتھ مذاق

    سندھ اسپورٹس فنڈز کی مبینہ لوٹ مار، اسپیشل افراد کے ساتھ مذاق

    میرپورخاص،باغی ٹی وی(نامہ نگارشاہزیب شاہ کی رپورٹ) سندھ اسپورٹس فنڈز کی مبینہ لوٹ مار کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اہلکاروں اور اولمپک عہدیداران کا گٹھ جوڑ اس فنڈز کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔

    سندھ اسپیشل گیمز کے نام پر کراچی کے چند مخصوص اداروں کی ٹیموں کو مدعو کرکے اور من پسند عہدیداران کو شامل کرکے یہ گٹھ جوڑ اسپیشل افراد کے ساتھ مذاق اڑا رہا ہے۔ اس طرح صوبائی وزیر اور سیکریٹری اسپورٹس کی ناک کے نیچے قومی خزانے کو لوٹا جا رہا ہے۔

    سندھ بھر سے اسپیشل افراد کی نمائندہ تنظیموں نے اس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسپورٹس بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیل کا انعقاد اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری نہیں ہے۔ لیکن صوبائی وزیر اسپورٹس محمد بخش خان مہر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہونے کی وجہ سے اس میں پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

    اس پورے معاملے میں سندھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے فزیکل ایجوکیشن سے نابلد، نااہل اور ناتجربہ کار ڈائریکٹر اور ضلعی افسران کا اہم کردار ہے۔

    اسپیشل نوجوانوں کے رہنما لعل محمد بلوچ اور قمرالدین ملک نے مقتدر حلقوں کی بے حسی پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران اور حکومتی اہلکاروں کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے

  • اوچ شریف: خیر پور ڈاہا جلال پور ایکسپریس روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، دو افراد زخمی

    اوچ شریف: خیر پور ڈاہا جلال پور ایکسپریس روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، دو افراد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) خیر پور ڈاہا جلال پور ایکسپریس روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، دو افراد زخمی

    اوچ شریف میں خیر پور ڈاہا جلال پور ایکسپریس روڈ پر ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی تھی اور موٹر سائیکل سوار اچانک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گیا۔

    تصادم میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مظفر حسین اور گلشد خان کے طور پر ہوئی جو کہ بہادر پور کے رہائشی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔