Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: شہاب پورہ یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

    سیالکوٹ: شہاب پورہ یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرمدثر رتو)شہاب پورہ یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے شہاب پورہ یونین کونسل میں حکومت پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں یوسف جٹ، ملک بلال سرفراز، قمر بٹ، طارق بٹ، ایکسین میونسپل کارپوریشن بلال قیصر، سب انجینئر استفانس مسیح، عبدالحمید قاسم، شاہد بٹ اور دیگر معززین علاقہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

    محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے تاکہ عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان منصوبوں میں گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، سیوریج سسٹم کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور واٹر سپلائی کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔

  • ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار (حبیب خان)ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    تفصیل کے مطابق مشہور سیاحتی مقام ہیڈ پنجند پر دیسی مچھلی کے نام پر مہنگے داموں بوسیدہ فارمی مچھلی فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیاحوں کو دھوکے سے ناقص فارمی مچھلی فراہم کی جا رہی ہے، جسے بار بار استعمال شدہ زہریلے تیل میں تل کر پیش کیا جاتا ہے۔

    یہ غیر معیاری بوسیدہ تلی ہوئی مچھلی نہ صرف سیاحوں کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے بلکہ ان کی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ بن کر انہیں مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ پنجند جیسے مشہور مقام پر تلی ہوئی مچھلی کا معیار انتہائی ناقص ہے اور صورتحال انتہائی مایوس کن ہوچکی ہے۔

    ایک سیاح نے بتایا، "ہم دیسی مچھلی کھانے کی توقع لے کر یہاں آئے تھے لیکن ہمیں بوسیدہ فارمی مچھلی مہنگے داموں فروخت کی گئی، مچھلی کھانے سے معدہ میں انتہائی جلن پیدا ہوئی اور گیس سے پیٹ بھر گیا، دیکھتے ہی دیکھتے پیٹ میں مروڑ اٹھا اور مجھے دست لگ گئے۔ ایک ہفتہ علاج کرانے کے بعد صحت بحال ہوئی۔

    ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے ناقص کھانے میں استعمال شدہ تیل اور مصالحے متعدد بیماریوں جیسے جگر کے مسائل اور نظام انہضام کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس مسئلے کے طویل المدتی اثرات صحت پر انتہائی منفی ہو سکتے ہیں۔

    شہریوں اور سیاحوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس غیر معیاری کاروبار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف سیاحتی مقام ہیڈ پنجند کی شہرت متاثر ہوگی بلکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی صحت بھی مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

  • گوجرانوالہ: دو بیٹیوں کا سفاکانہ عمل، باپ کو زندہ جلادیا

    گوجرانوالہ: دو بیٹیوں کا سفاکانہ عمل، باپ کو زندہ جلادیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) دو بیٹیوں کا سفاکانہ عمل، باپ کو زندہ جلادیا

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں لرزہ خیز واقعے میں دو کم عمر بہنوں نے اپنے والد کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق آگ سے جھلسنے والا متاثرہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں بیٹیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے میں مقتول کی دونوں بیٹیوں کے ساتھ اس کی دو بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقتول علی اکبر نے تین شادیاں کی تھیں اور اس کے 10 بچے تھے، جبکہ وہ اپنی دو بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی دونوں بیٹیوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں۔ دورانِ تفتیش گرفتار بہنوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے والد کے سوتے ہوئے اس کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھے اور موٹر سائیکل سے نکالے گئے پیٹرول سے آگ لگا دی۔

    واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس تمام پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

  • اوچ شریف:تحصیل احمدپور شرقیہ  میں پیف سکولز سیل، مالی تفصیلات کی فوری طلبی

    اوچ شریف:تحصیل احمدپور شرقیہ میں پیف سکولز سیل، مالی تفصیلات کی فوری طلبی

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ ( نگار حبیب خان) تحصیل احمدپور شرقیہ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت چلنے والے کئی اسکول کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ کو ان اسکولوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر آفس کے جاری کردہ مراسلے میں اسکولوں کی سیلنگ کی وجوہات، آمدن و اخراجات کے گوشوارے، بینک اسٹیٹمنٹس، اور عائد کمرشل فیس کے تجزیے کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انکوائری کی جائے گی، اور کسی بھی بے ضابطگی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    یہ اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور مالی نظام میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ سکول مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی مالی دستاویزات فراہم کریں تاکہ سکولز کی بحالی ممکن ہو اور تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔

  • لنڈی کوتل:قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، نیشنل چیمپئن شپ میں تعاون کا وعدہ

    لنڈی کوتل:قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، نیشنل چیمپئن شپ میں تعاون کا وعدہ

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی، نیشنل چیمپئن شپ میں تعاون کا وعدہ

    ضلع خیبر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر نصیب شاہ شینواری کی قیادت میں مرجڈ اضلاع کے سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اختر رسول شینواری اور منظور علی شینواری نے ضم اضلاع کے ڈایریکٹر سپورٹس راضی اللہ بیٹنی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قبائلی کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

    ڈایریکٹر سپورٹس راضی اللہ بیٹنی نے کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے لاہور میں ہونے والی نیشنل چیمپین شپ میں قبایلی کھلاڑیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

    نصیب شاہ شینواری نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور بہترین کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے لنڈی کوتل میں انڈور سپورٹس فیسیلیٹی کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔

    خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما کفایت اللہ اور سینئر ٹیبل ٹینس کوچ ابصار نے قبائلی کھلاڑیوں کے مسائل پر گہرائی سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کو ہر سطح پر تعاون فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    کفایت اللہ نے کہا، "قبائلی ٹیبل ٹینس کھلاڑی ہمارے فخر ہیں، ہم انہیں مکمل تعاون فراہم کریں گے تاکہ وہ مختلف سپورٹس ایونٹس میں حصہ لے کر قوم و ملک کی نمائندگی کر سکیں۔

  • پاک افغان رابطے بحال

    پاک افغان رابطے بحال

    پاک افغان رابطے بحال
    ضیاء الحق سرحدی،پشاور
    ziaulhaqsarhadi@gmail.com
    افغانستان چونکہ ایک لینڈ لاک ملک ہے اور بیرونی دنیا سے تجارت کے لیے وہ اپنے دو پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران پر انحصار کرتا ہے، اس لیے اسے اپنی تمام برآمدات اور خاص کر درآمدات کے لیے پاکستان کی بندرگاہوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ افغانستان کو اپنی اسی مجبوری کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ پہلے 1965 اور بعد ازاں 2010 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنا پڑا تھا، جن کے تحت پاکستان افغانستان کو زمینی راستوں سے نہ صرف اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا پابند ہے بلکہ ان معاہدوں کی رو سے اسے بین الاقوامی ضمانتوں کے تحت کئی مراعات بھی حاصل ہیں۔ یاد رہے کہ ان معاہدوں کے تحت افغانستان پاکستان کے ساتھ زیادہ تر تجارت تو طورخم اور چمن کے راستوں سے کرتا ہے، لیکن کچھ عرصے سے پاک افغان باہمی تجارت میں کچھ رکاوٹیں حائل ہیں، جس کی وجہ سے دونوں جانب کی تجارت زبوں حالی کی طرف گامزن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گشیدگی اور تناؤ کی صورتحال ہے۔

    افغانستان میں جب سے طالبان کی عبوری حکومت آئی ہے تو عام تاثر یہی تھا کہ پاکستان اور تخت کابل میں پھر سے نئی قربتیں بڑھیں گی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کافی حد تک دوریاں بڑھ گئی ہیں۔ لیکن گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تعطل کے بعد مذاکراتی عمل دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں حال ہی میں تعینات کیے جانے والے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور محمد صادق کابل گئے، جہاں وہ افغان وزیر خارجہ امیر محمد متقی اور افغان وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں ہمسایہ ملک کے درمیان مسائل کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے حل کرنے کے علاوہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں موجودہ مشترکات کا بہتر استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    اس موقع پر نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے کہا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات میں وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی، جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دوسری طرف افغانستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغان وزیر خارجہ نے ملاقات میں کہا کہ افغانستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت تعلقات کے لیے پرعزم ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ٹرانزٹ شعبوں میں مشترکات کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل محمد صادق خان نے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے بھی ملاقات کی جس میں فریقین نے تعلقات کی بہتری اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے درمیان ایک طویل عرصے کے بعد رابطہ ہے۔ محمد صادق خان نے خلیل الرحمان حقانی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان اور پاکستان کے درمیان موجودہ مسائل کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، تا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سول تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے تاکید کی کہ موجودہ وقت اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ امن و امان اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں، تا کہ دونوں قوموں کے درمیان تعلقات خراب ہونے سے محفوظ رہیں اور خطے کے استحکام اور ترقی کا ضامن ہوں۔

    پاکستان اور افغانستان صرف پڑوسی ملک نہیں بلکہ ان کے درمیان مذہب، ثقافت اور زبان کے رشتے بہت گہرے اور رشتہ داریاں بھی ہیں، جنہیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اپریل 1948ء میں جب قائد اعظم محمد علی جناح نے طورخم کا دورہ کیا تو آپ سرحدی زنجیر پار کر کے دوسری جانب گئے، افغان بارڈر گارڈ سے ہاتھ ملایا اور فرمایا "واہگہ دو قوموں کو تقسیم کرتی ہوئی سرحد ہے اور طورخم ایک قوم کے دو ممالک کو جوڑنے والی سرحد ہے۔” باوجود اس کے کہ افغانستان کی بھارت نواز حکومتوں نے پاکستان میں مداخلت سے گریز نہیں کیا، لیکن پاکستان نے کبھی افغان سرحد پر فوج نہیں لگائی، اس وقت تک کہ جب افغانستان میں امریکہ کے آجانے کے بعد امریکیوں نے وہاں بھارت کی مدد سے دہشت گردوں کی نرسریاں کھولیں اور پاکستان پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کردی۔ پاک افغان تعلقات کی پون صدی کو دیکھا جائے تو طالبان حکومت کا پہلا دور وہ واحد وقت ہے جب پاکستان کو افغانستان سے بھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ پاکستان کی توقع یہی تھی کہ 70 کی دہائی سے اب تک لاکھوں افغانوں کی میزبانی، ہزاروں شہریوں کی جانب سے افغان مجاہدین سے عملی تعاون اور افغان مجاہدین سے تعلق کے جرم میں ریاست پاکستان کو پہنچنے والے بھاری نقصانات کا خیال رکھتے ہوئے طالبان کی دوسری حکومت بھی ملا عمر کی حکومت کی طرح ہی اچھے تعلقات رکھے گی، مگر بدقسمتی سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ امریکہ اور بھارت کے افغان سرزمین پر قائم کردہ دہشت گردی کے اڈے ابھی تک کام کر رہے ہیں، جہاں سے آنے والے دہشت گردوں کے جتھے پاکستان میں خونریزی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ امریکہ کے نکل جانے کے باوجود بعض عناصر ایسے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان امن نہیں ہونے دے رہے، یہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلتے ہوئے خونریزی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

    مسئلے کا حل باہمی لڑائی، ناراضی یا کشمکش اور الزام تراشی نہیں بلکہ رابطوں کی بحالی، بات چیت میں اضافہ، ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھنے اور مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف جدوجہد میں پنہاں ہے۔ طویل عرصے کے بے معنی تعطل کے بعد اب رابطوں کی بحالی خوش آئند ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان رابطوں کو مستحکم ہونا چاہیے، دونوں حکومتوں کو چاہیے کہ کھلے دل کے ساتھ ایک دوسرے کی بات سنیں اور مل کر دہشت گردی سمیت تمام مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائیں، یا در رکھنے کی بات یہ ہے کہ دونوں ملک ایک چمن کی مانند ہیں، امن کی بہار آئے گی تو دونوں جانب ترقی کے پھول کھلیں گے۔ کسی جانب آگ لگے گی تو دوسرا بھی لازماً متاثر ہوگا، دونوں کا نفع و نقصان قدرت نے اکٹھا رکھ دیا ہے، بہتر یہی ہے کہ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں اور مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

  • سیالکوٹ: یونان کشتی حادثہ ،عبداللہ اور قاسم کے خاندانوں سے سیدہ نوشین افتخار کی تعزیت

    سیالکوٹ: یونان کشتی حادثہ ،عبداللہ اور قاسم کے خاندانوں سے سیدہ نوشین افتخار کی تعزیت

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف: شاہد ریاض)یونان کشتی حادثہ کے شکار عبداللہ اور قاسم کے خاندانوں سے سیدہ نوشین افتخار کی تعزیت
    صدر ینگ پارلیمینٹیرینز فورم سیدہ نوشین افتخار نے یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور محمد قاسم کے خاندانوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے عبداللہ کے والد ظفر اقبال اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور قاسم کی بیوہ ماں کو دلاسہ دیا۔

    تفصیل کے مطابق صدر ینگ پارلیمینٹیرینز فورم سیدہ نوشین افتخار نے یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ اور قاسم کے دکھی خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے عبداللہ کے خاندان سے تعزیت کی اور قاسم کی بیوہ ماں کو دلاسہ دیا۔

    ڈسکہ کے موضع کوریکی سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور محمد قاسم 14 دسمبر کو یونان کشتی حادثہ کا شکار ہوئے تھے۔ عبداللہ کی میت کی تدفین کر دی گئی تھی، مگر 23 روز گزرنے کے باوجود قاسم کی لاش تاحال برآمد نہیں ہو سکی۔

    این اے 73 سے منتخب رکن قومی اسمبلی، سیدہ نوشین افتخار نے عبداللہ کے والد ظفر اقبال اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قاسم کی بیوہ ماں سے بھی ملاقات کی اور ان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے تسلی دی۔ سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • گوجرانوالہ: تھانہ اروپ کے علاقے میں 80 لاکھ مالیت کا ڈاکہ، شہری زخمی

    گوجرانوالہ: تھانہ اروپ کے علاقے میں 80 لاکھ مالیت کا ڈاکہ، شہری زخمی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) تھانہ اروپ کے علاقے میں 80 لاکھ مالیت کا ڈاکہ، شہری زخمی

    گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بول کر 80 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق اسد نامی شہری کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی گئی۔

    واردات کے دوران شور سن کر آنے والے ہمسایوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے زاہد نامی شہری شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہےاور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • موسیٰ خیل :تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

    موسیٰ خیل :تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

    موسیٰ خیل (باغی ٹی وی) تحصیل کنگری کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، نایاب درخت تباہ

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقے احمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ لگنے سے سیکڑوں ایکڑ رقبہ متاثر ہو گیا۔ لیویز حکام کے مطابق آگ نے زیتون، پلوس اور دیگر نایاب درختوں کے ساتھ ساتھ خشک گھاس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل نے فوری طور پر لیویز کی ٹیم کو متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کیا۔ مقامی لوگ اور لیویز اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم پہاڑی علاقے اور سخت موسم کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، تاہم تحقیقات کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے اضافی وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ قیمتی جنگلات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

  • اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید صفائی سروسز کا افتتاح

    اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید صفائی سروسز کا افتتاح

    اٹک (باغی ٹی وی، ملک امان شجاع)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت اٹک میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے جو نہ صرف شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لائے گا بلکہ اٹک جیسے شہروں میں عالمی معیار کی صفائی سہولیات متعارف کرائے گا۔

    یہ بات انہوں نے اٹک میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی خدمات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف، سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر، ایم این اے شیخ آفتاب، ایم پی اے چوہدری شیر علی، حمید اکبر، جہانگیر خانزادہ، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے پروگرام کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اٹک میں جدید صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں تربیت یافتہ عملہ اور جدید مشینری شامل ہیں۔ یہ مہم عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن عوام کو بھی اس مہم میں شریک ہونا ہوگا۔ "ہم سب کو مل کر یہ عہد کرنا ہوگا کہ اپنے شہروں کو گندگی سے پاک رکھیں گے اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،” انہوں نے کہا۔

    ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف نے اس موقع پر کہا، "آج کا دن اٹک کے لیے تاریخی دن ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت صفائی کے اس منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ہم اٹک کے عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ صفائی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈالیں۔”

    ایم این اے شیخ آفتاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک شاندار اقدام ہے، جس سے عوام کو صحت مند ماحول فراہم ہوگا اور صفائی کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ ایم پی اے چوہدری شیر علی نے کہا کہ صفائی ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔

    تقریب کے اختتام پر سی ای او رانا ساجد صفدر نے معزز مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں اور صفائی کے اس اہم منصوبے کو کامیاب بنانے میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    یہ پروگرام اٹک میں صفائی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا اور صحت عامہ میں نمایاں بہتری آئے گی۔