Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: معذور افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کئےجارہے ہیں

    سیالکوٹ: معذور افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کئےجارہے ہیں

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معذور افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معذور افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم مکمل ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

    یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن کی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، سی ای او ایجوکیشن مجاہد علوی، ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد ناصر، ضلعی زکوٰۃ آفیسر محمد اشرف، ڈی ایس او افتخار گوندل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    مظفر مختار نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے ویل چیئرز، وائٹ کین، عینکیں اور ٹاکنگ واچز کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔ معذور افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے اور محکمہ سوشل ویلفیئر میں معذور افراد کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ:5 روز بعد بھی ہسپتال سے ملنے والی خاتون کی نیم برہنہ لاش کی شناخت نہ ہو سکی

    سیالکوٹ:5 روز بعد بھی ہسپتال سے ملنے والی خاتون کی نیم برہنہ لاش کی شناخت نہ ہو سکی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) پانچ روز قبل ٹراما سینٹر کے قریب سے ملنے والی خاتون کی نیم برہنہ لاش کی تاحال شناخت نہ ہو سکی،ہسپتال کی سیکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود سراغ نہ لگایا جا سکا، جس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں

    تفصیل کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال، علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے ایمرجنسی روم کے قریب واقع کمرے کے مین ہول سے پانچ روز قبل ایک نیم برہنہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی تاہم پانچ دن گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک خاتون کی شناخت نہ کر سکی۔

    ایمرجنسی روم کے ساتھ والے کمرے سے ملنے والی لاش کے حوالے سے پولیس نے مقدمہ اے ایم ایس ایڈمن کی مدعیت میں تھانہ رنگپورہ میں زیر دفعہ 302 درج کیا ہے۔ اس واقعے میں ہسپتال کے اندر سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا جو کہ سیکیورٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔ شہریوں نے اس واقعے کے بعد ہسپتال کی سیکیورٹی اور تفتیشی عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی 21 ویں سالگرہ منائی گئی

    سیالکوٹ: پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی 21 ویں سالگرہ منائی گئی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی 21 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی چیئرمین خرم میر نے سیالکوٹ کے سینئر صحافی نصیر گھمن، رانا ندیم، قاری محمد ساجد رضوی، اور رانا ارشد علی تبسم کو ایسوسی ایشن میں شرکت پر مبارکباد دی۔

    تقریب میں سیالکوٹ کے صدر رانا نوید، سرپرست اعلیٰ سید عارف حسین شاہ، سرپرست مہر مصطفیٰ، نائب صدر رانا جاوید، نائب صدر مدثر رتو، نائب صدر محمد عرفان، سیکرٹری جنرل رانا محمود، شاہد ریاض، فہد سعید، خواجہ ایمان، اور محمد بلال حسنین سمیت دیگر تمام ممبران نے بھی مبارکباد کے پیغامات دیے۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور باہمی یکجہتی کا مظہر رہا، اور شرکاء نے ایسوسی ایشن کے کامیاب 21 سال مکمل ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • سیالکوٹ: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اربن اور دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن کا آغاز

    سیالکوٹ: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اربن اور دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن کا آغاز

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) چیئرمین پنجاب لینڈ ریونیو ریکارڈ اتھارٹی چودھری طارق طارق سبحانی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سیالکوٹ اور نارووال کی 7 تحصیلوں میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اربن علاقوں میں صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دیہی یونین کونسلز کے لیے صفائی کا عمل شروع کرنے کے لیے انسانی وسائل اور مشینری کو ہائیر کرنے کے لیے کنٹریکٹر کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ، سی او میونسپل کارپوریشن ملک افضل، ایم او ضلع کونسل رانا ثقلین، سینئر آپریشن مینیجر ایس ڈبلیو ایم سی مجاہد مقبول، اے ڈی ایل جی جلیل بھٹی، اور ایس ڈی او بلال احمد نے شرکت کی۔

    چودھری طارق سبحانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی علاقوں میں صفائی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پہلی مرتبہ ایک جامع پروگرام تشکیل دیا ہے اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر مانیٹرنگ اور ماہانہ ریویو کے علاوہ ہفتہ وار فیلڈ وزٹ اور انسپکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • تنگوانی: غوثپور لنک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

    تنگوانی: غوثپور لنک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب غوثپور لنک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک برادری کے دو افراد بابل ملک اور جاوید ملک قتل کر دیے گئے۔ مقتولین اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنے جب وہ تنگوانی کورٹ میں اپنی شنوائی سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد مقتولین کے گھروں میں کہرام مچ گیا اور علاقہ سوگوار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ قتل دیرینہ دشمنی اور زمینی تنازع کا نتیجہ ہے جو ملک اور چولیانی قبائل کے درمیان چل رہا ہے۔ دونوں قبائل کے مابین زمینی تنازع کے باعث پہلے بھی متعدد جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں ایک پرائمری ٹیچر بھی شامل تھا۔ اب تک دونوں قبائل کے درمیان اس دشمنی کے باعث پانچ افراد قتل ہو چکے ہیں۔

    عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس خونی دشمنی کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

  • تنگوانی: اینٹی کرپشن اہلکار ذوالفقار ڈاہانی بازیاب،پولیس اور دیگر ذرائع کا متضاد موقف

    تنگوانی: اینٹی کرپشن اہلکار ذوالفقار ڈاہانی بازیاب،پولیس اور دیگر ذرائع کا متضاد موقف

    تنگوانی(باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) اینٹی کرپشن اہلکار ذوالفقار ڈاہانی تین روز بعد بازیاب، پولیس اور دیگر ذرائع کا متضاد موقف

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب اینٹی کرپشن اہلکار ذوالفقار علی ڈاہانی جو تین روز قبل تھانہ جمال کی حدود سے اغوا ہوا تھا بالآخر بازیاب ہو کر گھر واپس پہنچ گیا۔ مغوی اہلکار کی بازیابی کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ذوالفقار علی ڈاہانی کی رہائی مبینہ طور پر کسی ڈیل کے تحت ممکن ہوئی ہے، تاہم پولیس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بازیابی ایک باقاعدہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق کشمور پولیس نے تھانہ کرمپور تھانہ جمال کی حدود میں کارروائی کے دوران مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

    واضح رہے کہ ذوالفقار علی ڈاہانی کا اغوا چند روز قبل ہوا تھا جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ مقامی افراد اور اہلِ خانہ نے بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے مگر بازیابی کے طریقۂ کار اور اس کے پسِ پردہ حالات پر مزید شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

  • گوجرہ: موٹروے  پر APV وین اور ٹرک میں تصادم، 1 جاں بحق  4 زخمی

    گوجرہ: موٹروے پر APV وین اور ٹرک میں تصادم، 1 جاں بحق 4 زخمی

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار چوہدری عبد الرحمن جٹ) موٹروے ایم فور پر اے پی وی وین اور ٹرک میں حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، 4 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق گوجرہ موٹروے ایم فور پر ٹول پلازہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں اے پی وی وین پیچھے سے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ نعیم جاں بحق ہو گیا، جبکہ چار افراد، اشرف، کلثوم، فیض، اور عثمان شدید زخمی ہوئے۔

    حادثہ ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں اے پی وی وین بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق لیہ سے بتایا جاتا ہے۔ فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی مخدوش حالت کے پیش نظر انہیں الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

  • گوجر خان: موٹر سائیکل حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    گوجر خان: موٹر سائیکل حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

    گوجر خان (باغی ٹی وی، شیخ ساجد قیوم) اتوار کی شب گوجر خان جی ٹی روڈ پر تحصیل آفس کے سامنے دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں جھنڈا گوجر خان کے رہائشی 43 سالہ سبزی فروش غلام دستگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 15 سالہ مرزا حماد علی، جو نگائیل گوجر خان کے رہائشی تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس المناک حادثے میں ایک اور نوجوان معین شدید زخمی ہوا۔

    حادثہ جی ٹی روڈ پر این ایچ اے کے ایک غیر محفوظ یوٹرن کے باعث پیش آیا، جہاں کوئی حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے خطرناک صورتِ حال پیدا ہوئی۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کیا گیا۔ شہری حلقوں نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوٹرن پر حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

  • ننکانہ: وزیر اعلیٰ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا اختتام،انعامات تقسیم

    ننکانہ: وزیر اعلیٰ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا اختتام،انعامات تقسیم

    ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز) وزیر اعلیٰ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا اختتام، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

    ننکانہ صاحب میں ضلع لیول کی وزیر اعلیٰ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 اختتام پذیر ہو گئیں۔ کرکٹ، فٹبال، ہاکی، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس اور کبڈی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو تھے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات سے نوازا۔

    تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجہیہ ثمرین، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اظہر محمود اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ کھیلتا پنجاب گیمز کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ ان مقابلوں کا آغاز یکم نومبر کو ہوا اور 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوئے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جس کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں اور مقامی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔ اسپورٹس کے مقابلے مستقبل میں صوبائی اور ملکی سطح پر کامیاب کھلاڑی پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50 ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔

  • پیر عادل:تیز رفتاری کے باعث کوسٹر الٹنے سے 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

    پیر عادل:تیز رفتاری کے باعث کوسٹر الٹنے سے 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

    پیرعادل(باغی ٹی وی،نامہ نگارباسط علی گاڈی)ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر کوسٹر (LWN-1325) حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ کوسٹر میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے جو پیر عادل سے وزیرستان میں شادی کی تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ قریبی موجود دو ایمبولینسز اور سینٹرل اسٹیشن سے دو مزید ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کیا۔

    ریسکیو ٹیم نے الٹی ہوئی کوسٹر کو سڑک سے ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ حادثہ کالا شہر کے قریب انڈس ہائی وے پر پیش آیا اور تمام زخمیوں کا تعلق پیر عادل سے ہے۔ حادثے کی اطلاع ڈی سی کنٹرول اور پولیس کو بھی فراہم کر دی گئی ہے۔