Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کشمور : اغوا کی وارداتیں،72 گھنٹوں میں 8 افراد اغوا، پولیس و رینجرز ناکام

    کشمور : اغوا کی وارداتیں،72 گھنٹوں میں 8 افراد اغوا، پولیس و رینجرز ناکام

    تنگوانی (باغی ٹی وی نامہ نگار منصور بلوچ) ضلع کشمور کندھ کوٹ میں ایک بار پھر اغوا کاریوں میں شدت آ گئی ہے، جہاں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 8 افراد اغوا ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

    تنگوانی کے علاقے سے دو افراد، عارف ملک اور شہزادو گولو، بھی اغوا کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد ان کے اہل خانہ میں غم اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اغوا کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے اور روزانہ ایک یا دو افراد کو اغوا کیا جا رہا ہے، جس نے عوام کی سکون کی نیند چھین لی ہے۔

    ڈسٹرکٹ کشمور کے کچے اور پکے علاقے میں ڈاکووں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور ان کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں، جس سے مقامی لوگ شدید پریشان ہیں۔ اس صورتحال کے باوجود، ڈسٹرکٹ پولیس اور کشمور رینجرز کی جانب سے اغوا کاروں کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ عوام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کو ڈاکوؤں کے حوالے کر رکھا ہے، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

    اہلِ علاقہ نے حکومت سے فوری طور پر کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ اغوا کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو اس خوفناک صورتحال سے نجات دلائی جا سکے۔

  • فلسطین فنڈ کے لیے ڈاکٹر اسامہ رضی کو آٹھ لاکھ روپے پیش

    فلسطین فنڈ کے لیے ڈاکٹر اسامہ رضی کو آٹھ لاکھ روپے پیش

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی خان نے سیالکوٹ میں جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے امیر چوہدری امتیاز احمد بریار کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کی کاسہ لیسی کے باوجود پاکستان کی عوام کو ابھی تک حقیقی آزادی حاصل نہیں ہوئی۔ڈاکٹر اسامہ رضی خان نے جماعت اسلامی کے آئینی اصولوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے آئین کو تمام اکائیوں اور مکاتب فکر کے متفقہ معاہدہ کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں جو فارم 47 کی بنیاد پر تشکیل پائی ہے۔انہوں نے جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم اور بجلی کے بلوں کے خلاف دھرنوں کی کامیابی کا ذکر کیا، جس کے نتیجے میں محب وطن طبقہ، نوجوان اور خواتین جماعت اسلامی کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس تقریب میں ممبر شپ مہم کی کامیابی پر کارکنوں کو شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

    چوہدری امتیاز احمد بریار نے فلسطین فنڈ کے لیے ڈاکٹر اسامہ رضی کو آٹھ لاکھ روپے پیش کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کی جدوجہد کو سراہا اور سیالکوٹ کی جانب سے اس جدوجہد میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

  • گوجرہ: خوشخطی کے مقابلے میں کامیاب طلبا کو انعامات دیے گئے

    گوجرہ: خوشخطی کے مقابلے میں کامیاب طلبا کو انعامات دیے گئے

    گوجرہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) گوجرہ میں مصور ویلفیئر کمپلیکس پینسرہ روڈ پر خوشخطی کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ پروگرام کی قیادت ناظم اعلیٰ شعبہ قرآنی خطاطی شاہد انجم آرٹسٹ، محمد اکرم سعید اور قاری شفیق الرحمن نے کی۔ اس مقابلے میں مختلف سکولز کے طلبا نے حصہ لیا اور بہترین خوشخطی کا مظاہرہ کیا۔

    مقابلہ کے نتائج کے مطابق شب نور ڈان سکول کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، عبدالمعز گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول گوجرہ نے دوسری پوزیشن، جبکہ محمد زوہیب گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فہیم الظفر خان شیر وانی تھے، جنہوں نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر تبسم بٹا لوی بھی موجود تھے، جنہوں نے کامیاب طلبا کو مبارکباد دی۔ آخر میں حافظ محمد عباس صدر مصور ویلفیئر کونسل کی کاوشوں کو سراہا گیا اور ان کی محنت کو تسلیم کیا گیا۔

  • اوچ شریف: گیس سلنڈر کی دکان پر کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

    اوچ شریف: گیس سلنڈر کی دکان پر کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے علاقے للو والی پل کے قریب ایک گیس سلنڈر کی دکان پر کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گیس سلنڈر کی دکان پر کام کرنے والے دو نوجوانوں محمد اسحاق اور اکرام کو کرنٹ کا سامنا ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد اسحاق کو کرنٹ اس وقت لگا جب وہ دکان پر موجود تھا۔ اکرام نے اسحاق کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ گیا۔ کرنٹ لگنے سے محمد اسحاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اکرام کی حالت تشویشناک رہی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر اکرام کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور دکان میں کرنٹ لگنے کے اس واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے دکانوں کی حفاظتی تدابیر پر سوالات اٹھائے ہیں۔

  • اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا ضلع کونسل کی دکانوں کی نیلامی کا جائزہ،نا دہندگان کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

    اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا ضلع کونسل کی دکانوں کی نیلامی کا جائزہ،نا دہندگان کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب کے ہمراہ سرور چوک میں واقع ضلع کونسل کی دکانوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ضلع کونسل کے افسران نے دکانوں کی نیلامی کے عمل اور نا دہندگان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ضلع کونسل کی جو سرکاری دکانیں نیلام ہونے سے رہ گئی ہیں، ان کی نیلامی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور یہ بات یقینی بنائی جائے کہ دکانوں کی نیلامی مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی سرکاری دکانوں کے نا دہندگان اپنے بقایا جات فوری طور پر ادا کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • نگار چوہدری کے شوہر سے 10 کلو کوکین برآمد، اداکارہ کا پولیس پر سازش کا الزام

    نگار چوہدری کے شوہر سے 10 کلو کوکین برآمد، اداکارہ کا پولیس پر سازش کا الزام

    لاہور (باغی ٹی وی) اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر عمار بٹ سے 10 کلو کوکین برآمدگی کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ سی آئی اے پولیس نے عمار بٹ کو دو ماہ قبل وحدت کالونی سے ایک گاڑی کے ساتھ گرفتار کیا تھا جس میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق دوران چھاپہ نگار چوہدری کی رہائش گاہ سے بھی منشیات برآمد کی گئی، جس کے حوالے سے ایک ویڈیو ثبوت بھی سامنے آئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم عمار بٹ نے جرم کا اعتراف کیا ہے اور اس سے متعلق نمونے فرانزک لیب کو بھیج دیے گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمار بٹ، جو کہ بیرون ملک چھ سال تک جیل میں قید رہ چکے ہیں، ایک خطرناک منشیات کے نیٹ ورک سے وابستہ ہیں۔ پولیس نے کہا کہ منشیات کی بڑی مقدار کی برآمدگی ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ تھی جسے عمار بٹ نے خفیہ طور پر جاری رکھا ہوا تھا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگار چوہدری نے اپنے شوہر کو بچانے کے لیے پولیس پر الزام تراشی شروع کر دی ہے اور ملزم کو سزا سے بچانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

    دوسری طرف نگار چوہدری نے تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو ایک سازش کے تحت ملوث کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سازش اداکارہ نرگس اور ان کے ساتھی ماجد بشیر کی ایما پر کی گئی۔ اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نگار چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سی سی پی او لاہور کی انکوائری میں ان کی بےگناہی ثابت ہوئی اور ان پر عائد الزامات بےبنیاد ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کو غلط طور پر منشیات کیس میں پھنسا کر گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف ناجائز مقدمہ بنایا گیا۔

    نگار چوہدری نے الزام لگایا کہ اداکارہ نرگس اور ان کے ساتھیوں نے کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت ان کے شوہر کو نشانہ بنایا تاکہ انہیں ذہنی اذیت دی جا سکے۔ اداکارہ نے کہا کہ پارٹیوں میں نہ جانے اور ناجائز مطالبات نہ ماننے کی وجہ سے انہیں سازش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    نگار چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے درخواست کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے شوہر کے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کے گھر سے ضبط کیا گیا سامان واپس دلایا جائے اور ان کے خلاف سازش میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

  • سموگ کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں سکول 17 نومبر تک بند ،نوٹیفکیشن جاری

    سموگ کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں سکول 17 نومبر تک بند ،نوٹیفکیشن جاری

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض)پنجاب میں بڑھتی سموگ کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر کا نصف عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ کئی شہروں میں سکول بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق صوبے میں سموگ اورفضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سےلاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال میں ہایئرسکینڈری سکول 17 نومبر تک بند کر دیئے گئے۔ اسی طرح سرکاری اورنجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم کرے گا جب کہ سرکاری میٹنگز بھی آن لائن ہوں گی۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے متاثرہ دیگر اضلاع میں ہائرسکینڈری سطح تک کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا تعلیمی ادارے بچوں کیلئے آن لائن سٹڈی کا انتظام کریں گے۔

  • چونڈہ :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی سہولت فراہم

    چونڈہ :ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی سہولت فراہم

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)چونڈہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی سہولت فراہم

    تفصیل کے مطابق پسرور میں ایم پی اے چوہدری خرم خان ورک کی کاوشوں سے چونڈہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

    یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی، جس سے علاقے کے لوگوں کو فوری علاج مل سکے گا اور انہیں مریضوں کو دوسرے اضلاع میں لے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس اقدام سے شہریوں کو پریشانی سے نجات ملے گی اور علاج میں آسانی پیدا ہوگی۔

  • میہڑ: بڑھتی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، ایس ایس پی دادو کو ہٹانے کا مطالبہ

    میہڑ: بڑھتی بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج، ایس ایس پی دادو کو ہٹانے کا مطالبہ

    میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمنظور علی جوئیہ) میہڑ شہر میں بڑھتی ہوئی لوٹ مار اور بدامنی کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔ سول سوسائٹی اور شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی بڑرو کی قیادت میں مظاہرین نے دعا چوک سے گھنٹہ گھر چوک تک مارچ کیا اور وہاں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں لوٹ مار، ڈکیتیاں اور دیگر جرائم اتنے بڑھ گئے ہیں کہ شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے۔ میہڑ شہر میں پولیس کی موجودگی کے باوجود جرائم میں کوئی کمی نہیں آئی اور دن دہاڑے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔

    مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ شہر میں بڑھتے جرائم میں ایس ایس پی دادو بھی ملوث ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی دادو کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور شہر میں امن و امان بحال کیا جائے۔ بصورت دیگر، شہریوں کا احتجاج جاری رہے گا۔

  • سیالکوٹ: واپڈا نجکاری اور ملازمین کے حقوق کے لیے تیسرے روز بھی احتجاج جاری

    سیالکوٹ: واپڈا نجکاری اور ملازمین کے حقوق کے لیے تیسرے روز بھی احتجاج جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی ،بیورو چیف شاہد ریاض) سیالکوٹ میں واپڈا ملازمین کا نجکاری اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو پاور الیکٹرک ورکرز یونین سیالکوٹ کی جانب سے پرامن احتجاج کے دوران مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات پر زور دیا۔

    مظاہرین نے واپڈا ملازمین پر عائد الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ہسپتال کی سروسز کا خاتمہ اور ملازمین کے لیے موٹر سائیکل اسکیم میں تاخیر جیسے مسائل فوری حل کیے جائیں۔ انہوں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بجلی فراہمی، ٹرانسفر پالیسی، گیف ٹاؤن کی تکمیل میں تاخیر، اور اربوں روپے کے غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے خلاف آواز اٹھائی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، اور لم سم ملازمین کو مستقل کیا جائے اور شارٹ اسٹاف کے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے بائیو میٹرک حاضری کو بھی مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے جائز حقوق کو یقینی بنایا جائے۔