Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ صاحب: بینک اسلامی پاکستان کی نئی برانچ کا افتتاح

    ننکانہ صاحب: بینک اسلامی پاکستان کی نئی برانچ کا افتتاح

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب میں بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کی نئی برانچ کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ برانچ کا افتتاح برانچ مینیجر عدیل خالد کی والدہ محترمہ نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی عاصم سلیم (برانچ بینکنگ ہیڈ) اور جی ایم فیصل آباد آنس خالد تھے۔

    اس موقع پر جی ایم لاہور سید جہازیب، ایریا مینیجر عقیل احمد، ڈپٹی جنرل مینیجر میاں ناصر محمود اور قیصر حیات سمیت مختلف بینکنگ شعبوں کے افراد، سول سوسائٹی، وکلا، صحافی حضرات، ڈاکٹر صاحبان اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران اسلامی بینکاری کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ یہ بینک سود سے پاک اسلامی نظام کے تحت کام کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

    اس کے بعد مہمان خصوصی بینک اسلامی پاکستان کے وفد نے گردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، جہاں انہیں گیانی بلون سنگھ کی جانب سے سروپے دیے گئے۔ آنے والے مہمانوں نے برانچ مینیجر عدیل خالد کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انہیں بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

  • اوچ شریف: بجلی کے کھمبوں پر لٹکتے میٹرز شہریوں کے لیے موت کا پیغام

    اوچ شریف: بجلی کے کھمبوں پر لٹکتے میٹرز شہریوں کے لیے موت کا پیغام

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)بجلی کے کھمبوں پر لٹکتے میٹرز شہریوں کے لیے موت کا پیغام، واپڈا کی غفلت پر عوام میں شدید غم و غصہ

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں پر بے ہنگم انداز میں لٹکتے میٹرز عوام کے لیے شدید خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ عمر ٹاؤن، اکبر ٹاؤن، شمس باغ، ہاتھی گیٹ بازار، اوچ موغلہ اور دیگر علاقوں میں آئے روز میٹرز جلنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جس سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی مبینہ عدم توجہی اور غفلت کے باعث یہ میٹرز خطرناک صورت اختیار کر چکے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ محمد صدیق، اکبر علی، نعمان، اور اعظم سمیت دیگر مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ واپڈا کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں، مگر تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

    شہریوں نے واپڈا حکام اور ایکسئین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھمبوں پر لٹکتے ان میٹرز کو درست کیا جائے اور انہیں محفوظ طریقے سے نصب کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔ بارش اور سپارکنگ کے دوران میٹرز میں آگ لگنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں، جس کا خمیازہ بجلی صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

    اوچ شریف کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں پر بے ہنگم انداز میں لٹکتے میٹرز عوام کے لیے شدید خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ عمر ٹاؤن، اکبر ٹاؤن، شمس باغ، ہاتھی گیٹ بازار، اوچ موغلہ اور دیگر علاقوں میں آئے روز میٹرز جلنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جس سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی مبینہ عدم توجہی اور غفلت کے باعث یہ میٹرز خطرناک صورت اختیار کر چکے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ محمد صدیق، اکبر علی، نعمان، اور اعظم سمیت دیگر مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ واپڈا کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں، مگر تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

    شہریوں نے واپڈا حکام اور ایکسئین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھمبوں پر لٹکتے ان میٹرز کو درست کیا جائے اور انہیں محفوظ طریقے سے نصب کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔ بارش اور سپارکنگ کے دوران میٹرز میں آگ لگنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں، جس کا خمیازہ بجلی صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

    اوچ شریف کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں پر بے ہنگم انداز میں لٹکتے میٹرز عوام کے لیے شدید خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ عمر ٹاؤن، اکبر ٹاؤن، شمس باغ، ہاتھی گیٹ بازار، اوچ موغلہ اور دیگر علاقوں میں آئے روز میٹرز جلنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جس سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کی مبینہ عدم توجہی اور غفلت کے باعث یہ میٹرز خطرناک صورت اختیار کر چکے ہیں، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ محمد صدیق، اکبر علی، نعمان، اور اعظم سمیت دیگر مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ واپڈا کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں، مگر تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

    شہریوں نے واپڈا حکام اور ایکسئین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھمبوں پر لٹکتے ان میٹرز کو درست کیا جائے اور انہیں محفوظ طریقے سے نصب کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔ بارش اور سپارکنگ کے دوران میٹرز میں آگ لگنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں، جس کا خمیازہ بجلی صارفین کو بھگتنا پڑتا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

  • اوچ شریف:عید گاہ روڈ پرکھلے مین ہول، حادثات معمول,عوام پریشان

    اوچ شریف:عید گاہ روڈ پرکھلے مین ہول، حادثات معمول,عوام پریشان

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف کے صدر بازار، عید گاہ روڈ پر کئی ماہ سے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ کھلے مین ہولز نہ صرف عوامی زندگی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں بلکہ روزمرہ کے معمولات میں رکاوٹ بھی پیدا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کو اسکول جاتے وقت ان کھلے گٹروں میں گرنے کا شدید خطرہ ہے۔

    اہلیان اوچ شریف کا کہنا ہے کہ بارہا میونسپل کمیٹی کو آگاہ کیا گیا، مگر کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی غفلت کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔ والدین بچوں کی حفاظت کے حوالے سے بے حد فکرمند ہیں، جبکہ تاجر اور دیگر مقامی افراد بھی روزانہ اسی گلی سے گزر کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس سنگین مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے اور کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

  • اوچ شریف: پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے اہم ملاقات

    اوچ شریف: پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے اہم ملاقات

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان): نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد، پرنس بہاول عباس خان عباسی نے گزشتہ روز شمس محل میں سینیئر پارلیمنٹیرین اور درگاہ عالیہ قادریہ کے سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران سجادہ نشین مخدوم افتخار حسن گیلانی نے پرنس بہاول عباس خان کو اپنے خاندان کے تاریخی نوادرات اور درگاہ کی وراثتی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ پرنس بہاول نے گیلانی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود قیمتی کتابوں اور مواد پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

    سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو علاقے کی ترقی اور سیاسی تعلقات کے استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے بعد پرنس بہاول عباس خان نے سجادہ نشین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے درمیان یہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔ عوامی سطح پر بھی اس ملاقات کو باہمی تعاون کی نئی راہوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • میرپورخاص: ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا

    میرپورخاص: ذہنی صحت کا عالمی دن منایا گیا

    میرپورخاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ): دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی ذہنی صحت کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میرپورخاص اور پاکستان سائیکاٹرسٹ سوسائٹی کے باہمی تعاون سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی کے نمائندے، نوجوان اور صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔

    سیمینار میں معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر لکیش کمار کھتری نے ذہنی صحت کی اہمیت اور نفسیاتی بیماریوں کے اسباب پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً 970 بلین افراد نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہیں اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں یہ مسئلہ زیادہ سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجوہات میں معاشرتی مسائل، بیروزگاری، اور نفسیاتی ماہرین کی کمی شامل ہیں۔ ڈاکٹر لکیش نے کہا کہ ذہنی بیماریوں کو سماجی عیب سمجھنے کی وجہ سے 90 فیصد سے زائد مریض ماہرین تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔

    اس سال کے عالمی دن کا موضوع "کام کی جگہ پر ذہنی صحت کو ترجیح دینا” تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر لکیش نے کہا کہ بہتر حکمت عملی کے ذریعے کام کی جگہ پر ذہنی دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے، جس سے کارکردگی میں چالیس فیصد بہتری آ سکتی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جیرام داس اور سول سرجن ڈاکٹر ہیمجی چوہان نے بھی ذہنی صحت کے موضوع پر بات کی اور کہا کہ میرپورخاص میں ماہر نفسیات کی شدید کمی ہے جس کے باعث عوام میں آگاہی کا فقدان ہے۔

    اس موقع پر دیگر مقررین جن میں سماجی رہنما محمد بخش کپری، معروف صحافی شاہد حسین خاصخیلی، اور پروفیسر سکندر مری شامل تھے، نے بھی ذہنی صحت کی اہمیت پر زور دیا اور ایسے آگاہی پروگراموں کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • سیالکوٹ: سفاک شخص نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

    سیالکوٹ: سفاک شخص نے بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو): تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقے پکی کوٹلی میں دوہرے قتل کی واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم بلال عرف بھالو جو کہ ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت 26 وارداتوں میں ملوث ہے نے اپنی 22 سالہ بیوی نائلہ اور 42 سالہ ساس زوبیہ کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کے بعد ملزم اپنے ساتھیوں سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل ملزم بلال عرف بھالو کا اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے اس سنگین قدم اٹھایا۔ قتل کا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مقتولہ زوبیہ کے بیٹے اور نائلہ کے بھائی نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ملزمان نے اسے بھی فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل نعمان اور ایس ایچ او تھانہ صدر احسان اللہ ٹیپو بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ڈی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

    اس دوہرے قتل کی واردات سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • میرپورخاص:  ختم نبوت اور شان صحابہ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ثروت قادری

    میرپورخاص: ختم نبوت اور شان صحابہ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ثروت قادری

    میرپورخاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ): پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت ﷺ اور شان صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے تحفظ اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے جو بے شمار قربانیوں کے باوجود اپنے مشن اور نظریے پر ثابت قدمی سے گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت امن مارچ عمرکوٹ سے واپسی پر میرپورخاص میں ضلعی جنرل سیکریٹری سلمان راجپوت کے گھر پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ثروت اعجاز قادری نے اس موقع پر واضح کیا کہ ختم نبوت ﷺ اور صحابہ کرام کی شان ان کی جماعت کی ریڈ لائن ہے اور اس کا تحفظ کرنا ان کے لیے ایک ورثہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتیں متحد ہو کر اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، لہٰذا ہمیں ہر لمحہ اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔

    ثروت اعجاز قادری نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اقتدار کے حصول کے لئے آپس میں دست گریبان ہیں اور آئین و قانون کا مذاق بنا رہے ہیں جو کہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور تنظیمی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔

    اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما محمد علی چشتی، ڈویژنل صدر حافظ محمد طارق قادری، ضلعی صدر ملک ساجد قادری، جنرل سیکریٹری محمد سلمان راجپوت، جاوید جعفری، عمران سراج سمیت مختلف علاقوں کے سیکٹر اور یونٹ انچارج بھی موجود تھے، جنہوں نے جماعت کے نظریے اور مشن کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

  • میرپورخاص:حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، عوامی احتجاج نظرانداز

    میرپورخاص:حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، عوامی احتجاج نظرانداز

    میرپورخاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)حیسکو میرپورخاص میں مرمت اور ریپیئرنگ کے نام پر شہر بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو کی افسر شاہی نے پورے شہر میں بجلی کی بندش کا راج قائم کر رکھا ہے، اور عوامی احتجاج کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو کی جانب سے صبح 9 بجے سے 12 بجے تک بجلی بند رکھنے کا شیڈول دیا جاتا ہے، مگر اکثر اوقات لائٹ 2:30 بجے تک واپس نہیں آتی۔ حیسکو کا اپنا شیڈول پر عمل نہ کرنا عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ دفاتر، اسکول، مارکیٹ اور گھریلو صارفین سب اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید متاثر ہیں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ حیسکو میں افسران کا مکمل راج چل رہا ہے اور لوڈشیڈنگ کے نظام کو من مانی کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔ LS (لائن سپریٹنڈنٹ) کریڈٹ پر بجلی بند کروا دیتا ہے اور کھولنے کی ذمہ داری واضح نہیں ہوتی، جس سے شہریوں میں مزید بے چینی پھیل رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ میرپورخاص میں بجلی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے لیکن ان اخراجات کا آڈٹ نہیں ہوا اور نہ ہی افسران سے کوئی بازپرس کی گئی۔

    شہریوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں اور کرپٹ افسران کا محاسبہ کیا جائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اداروں کو عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

  • سیالکوٹ: چوہدری طارق سبحانی اور رانا عارف ہرناہ نے خصوصی افراد کو ہمت کارڈز تقسیم کیے

    سیالکوٹ: چوہدری طارق سبحانی اور رانا عارف ہرناہ نے خصوصی افراد کو ہمت کارڈز تقسیم کیے

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) چوہدری طارق سبحانی نے رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف اقبال ہرناہ کے ہمراہ اسپیشل پرسنز میں وزیر اعلیٰ ہمت کارڈز کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین PLRA چوہدری طارق سبحانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام "ہمت کارڈ” کے اجراء سے مستحق افراد میں ان کی عزت نفس مجروح کیے بغیر وظائف کی تقسیم ممکن ہوئی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے 40 ہزار اسپیشل افراد کو پہلے مرحلے میں سہ ماہی امداد کے لیے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر 65 ہزار افراد اس اسکیم سے مستفید ہوں گے اور ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مختصر عرصے میں "اپنی چھت اپنا گھر” اور "ہمت کارڈ” جیسے تاریخی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ اسکیمیں قابل فخر ہیں۔

    تقریب میں موجود سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپیشل افراد کے لیے مستقل بنیادوں پر وظائف کی تقسیم کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کو شفاف بنانے کے لیے ڈور ٹو ڈور ویری فیکیشن کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ حقدار افراد تک امداد پہنچ سکے۔

    تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شری گھمن، سابق چیئرمین ضلع بیت المال کمیٹی چوہدری شکیل احمد، ممبر ہمت کارڈ کمیٹی اشفاق نذر گھمن بھی شریک تھے جنہوں نے اس اسکیم کے تحت مستحقین تک پہنچنے والے فوائد اور امدادی پروگراموں کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

  • سیالکوٹ: ایف آئی اے امیگریشن کی جعلی دستاویزات پر کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

    سیالکوٹ: ایف آئی اے امیگریشن کی جعلی دستاویزات پر کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے مسافروں کی شناخت اسد خالد اور زین العابدین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پہلی کارروائی میں ملزم اسد خالد کو گرفتار کیا گیا، جو مصر سے فلائٹ نمبر G9552 کے ذریعے سیالکوٹ ائرپورٹ پہنچا تھا۔ مصری حکام نے اسد خالد کا پاسپورٹ جعلی ویزے کی وجہ سے ضبط کر لیا تھا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم اسد خالد گزشتہ 14 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا اور اس نے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ عمران سے یونان کا جعلی ویزہ حاصل کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے اسد خالد نے ایجنٹ کو 10 ہزار سعودی ریال ادا کیے۔ ملزم نے جعلی ویزہ پر القسیم ائرپورٹ سے یونان سفر کرنے کی کوشش کی تاہم مصری حکام نے جعلی ویزہ ثابت ہونے پر اسے 15 دن کی قید کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

    دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے زین العابدین کو گرفتار کیا، جو دبئی سے فلائٹ نمبر FZ 337 کے ذریعے سیالکوٹ ائرپورٹ پہنچا تھا۔ زین العابدین نے البانیہ کا جعلی ویزہ حاصل کیا تھا جس کی قیمت 30 لاکھ روپے بتائی گئی۔ ملزم نے یہ ویزہ گوجرانوالہ کے رہائشی ایجنٹ، ملک سکندر، سے حاصل کیا تھا۔ زین العابدین نے سیالکوٹ سے آذربائیجان کا سفر کیا، جہاں ایجنٹ نے اسے جعلی ویزہ فراہم کیا اور اسے البانیہ بذریعہ دبئی بھیجنے کی کوشش کی۔ دبئی ائرپورٹ حکام نے زین العابدین کو روک کر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

    گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ جعلی دستاویزات کے ذریعے غیر قانونی سفر کو روکا جا سکے۔