Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • احمد پورشرقیہ تا خیر پور ڈاہا روڈ  10 ماہ بعد بھی نامکمل، ٹھیکیدار مشینری سمیت غائب

    احمد پورشرقیہ تا خیر پور ڈاہا روڈ 10 ماہ بعد بھی نامکمل، ٹھیکیدار مشینری سمیت غائب

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )احمد پور شرقیہ تا خیر پور ڈاہا روڈ منصوبہ 10 ماہ بعد بھی نامکمل، ٹھیکیدار مشینری سمیت غائب،فنڈز کی عدم ادائیگی یا کمیشن کا چکر، مقامی افراد اور مسافر شدید مشکلات کا شکار،سڑک کی تاخیر سے ہزاروں طالب علموں اور ملازمین کو سفری مشکلات،سول سوسائٹی اور مقامی رہائشیوں کی کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے روڈ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ تا خیر پور ڈاہا روڈ کا اہم منصوبہ گزشتہ 10 ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ فنڈز کی عدم ادائیگی یا کمیشن کے معاملات کی وجہ سے یہ منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا، جبکہ ٹھیکیدار مشینری سمیت غائب ہو چکا ہے، جس سے مقامی افراد اور مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    6 سے 7 کلومیٹر کی یہ سڑک جو اڈا محمود شہید سے چوک بھٹہ اور کوٹلہ موسی خان تک خستہ حال تھی ابھی تک نہیں بنائی گئی۔ اس کے بجائے کوٹلہ موسی خان سے خیر پور ڈاہا تک صاف سڑک کو کارپٹ کیا گیا جس پر عوامی حلقوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

    مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اڈا محمود شہید تا چوک بھٹہ اور کوٹلہ موسی خان کی سڑک کی مرمت نہ ہونے سے لوگ روزانہ مٹی، دھول اور گڑھوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

    مسافروں، طلباء، اور ملازمین کو خاص طور پر سفری مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس راستے پر پٹرولنگ چوکی اور تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں۔ سڑک کی بدحالی کے باعث پولیس کو بروقت رسپانس کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    مقامی رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس روڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہوں۔

  • ڈسکہ: نامعلوم افراد نے گھوڑے کی ٹانگ توڑدی،مقدمہ درج

    ڈسکہ: نامعلوم افراد نے گھوڑے کی ٹانگ توڑدی،مقدمہ درج

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران)تھانہ ڈسکہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک حویلی میں بندھے گھوڑے کی ٹانگ توڑنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ رنجائی میں شہری محمد آصف نے درخواست دی کہ اس کا سفید رنگ کا گھوڑا حویلی میں بندھا ہوا تھا جب نامعلوم افراد نے اس کی پچھلی بائیں ٹانگ کو گھٹنے کے نیچے سے توڑ دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 1438/24 درج کر لیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے اس افسوسناک واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔

    پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے اور جلد ہی ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔

  • لاڑکانہ :پولیس کی  کوئٹہ میں کارروائی روپوش مطلوب ملزم گرفتار

    لاڑکانہ :پولیس کی کوئٹہ میں کارروائی روپوش مطلوب ملزم گرفتار

    لاڑکانہ (باغی ٹی وی) لاڑکانہ پولیس نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم شہباز ولد سکندر سیانچ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کرائم نمبر 64/2024 کے مقدمے میں دفعہ 324, 353, 148, 149 کے تحت مطلوب تھا اور لاڑکانہ پولیس کو کافی عرصے سے فرار تھا۔

    گرفتاری کے لیے پولیس کی کئی کوششوں کے بعد ملزم کے چچا برکت سیانچ نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ لاڑکانہ میں گمشدگی کا مقدمہ CP223/2024 دائر کیا تاکہ پولیس پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ تاہم لاڑکانہ پولیس نے جدید تکنیکی نظام کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے کامیاب کارروائی پر DSP رتوڈیرو ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، ایس ایچ او رتوڈیرو انسپکٹر عبدالغفور چھٹو اور آئی ٹی اسٹاف کو انعامات اور اعزازات دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

  • میرپورخاص:18 اکتوبرکو پیپلزپارٹی کا جلسہ،شہداء کی قربانیوں کو زندہ رکھنے کا عزم

    میرپورخاص:18 اکتوبرکو پیپلزپارٹی کا جلسہ،شہداء کی قربانیوں کو زندہ رکھنے کا عزم

    میرپور خاص (باغی ٹی وی،نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)18 اکتوبرکو پیپلزپارٹی کا جلسہ،شہداء کی قربانیوں کو زندہ رکھنے کا عزم

    تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپورخاص کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس ضلعی جنرل سیکریٹری جنید بلند کی زیرِ صدارت ٹالپر ہاؤس جی ایم ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دعا سے کیا گیا۔

    اجلاس میں ایم پی اے ہری رام کشوری لعل، نور احمد بھڑ گڑی، ضلع کونسل کے چیئرمین میر انور ٹالپر، میئر عبدالرؤف غوری، اور ڈپٹی میئر سمیرا بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پارٹی کے جیالوں کی جمہوریت کی بحالی کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

    اجلاس میں 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کا عزم کیا گیا۔ ضلعی جنرل سیکریٹری جنید بلند نے کہا کہ ہم تمام شہداءِ جمہوریت کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہید بی بی کی جدو جہد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کا بازو بن کر پارٹی کے لیے کام کرنا ہے۔

    اجلاس میں ضلعی چیئرمین میر انور ٹالپر نے کہا کہ 18 اکتوبر کا دن ملکی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے اور ہم اس دن دہشتگردی کا شکار ہونے والے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    اجلاس میں پارٹی کے تمام عہدیداران، تعلقوں کے صدور، جنرل سیکریٹریز، اور پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے متحد ہو کر پارٹی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • سیالکوٹ میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

    سیالکوٹ میں ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرمدثررتو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "ہمت کارڈ” کا اجراء کرکے جسمانی معذور افراد اور ان کے لواحقین کو بڑی راحت پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ جسمانی معذور افراد کو مالی مشکلات سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام کے ہمراہ سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں ہمت کارڈز اور پہلی قسط نقد رقوم کی تقسیم کے موقع پر بات کرتے ہوئے محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہمت کارڈ کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس کام کو پوری دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ انجام دیں۔

    یاد رہے کہ آج صوبہ بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چوہدری فیصل اکرام سمیت دیگر منتخب نمائندوں نے اسپیشل پرسنز میں ہمت کارڈ اور پہلی نقد قسط تقسیم کی۔ ابتدائی طور پر آج کل 200 اسپیشل پرسنز میں ہمت کارڈ اور پہلی قسط ادا کی گئی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 877 افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

  • سیالکوٹ:موسمیاتی تبدیلی، بھرپور شجرکاری کرکے ماحول کو بہتر بنایاجاسکتاہے. ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:موسمیاتی تبدیلی، بھرپور شجرکاری کرکے ماحول کو بہتر بنایاجاسکتاہے. ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹر مدثر رتو )موسمیاتی تبدیلی، بھرپور شجرکاری کرکے ماحول کو بہتر بنایاجاسکتاہے. ڈپٹی کمشنر

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں معاشرتی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے ضلع بھر میں مون سون کے دوران شجرکاری مہم میں حصہ لینے پر تنظیم کے صدر محمد اشفاق نذر کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ دینے کی تقریب میں کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جو سماجی تنظیمیں اور کارکنان "پلانٹ فار پاکستان” مہم کا حصہ بن کر محنت اور لگن سے شجرکاری کر رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے روز ویلفئیر آرگنائزیشن کے نائب صدر میاں اعجاز انجم اور دیگر عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

    محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے امید ظاہر کی کہ یہ تنظیمیں مستقبل میں بھی بھرپور شجرکاری کرکے ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی تاکہ آلودگی میں کمی آسکے۔ یاد رہے کہ روز ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر محمد اشفاق نذر کو 20 اکتوبر 2022 کو وزیراعظم پاکستان اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے کلین گرین پاکستان کے چیئرمین کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • ڈیرہ غازیخان:بی ایم پی تھانہ سخی سرور کی شاندار کارروائی، چور گرفتار اور چوری شدہ موٹر سائیکل بازیاب

    ڈیرہ غازیخان:بی ایم پی تھانہ سخی سرور کی شاندار کارروائی، چور گرفتار اور چوری شدہ موٹر سائیکل بازیاب

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرجواد اکبر) بی ایم پی تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او در محمد لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل چور کو پکڑ لیا۔

    پکٹ یاعلی موڑ پر معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے مشکوک شخص کو روکا جس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    ایس ایچ او در محمد لغاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • گوجرہ:مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں کلو گوشت تلف

    گوجرہ:مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں کلو گوشت تلف

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو مضر صحت مرغیوں سے بچانے کے لیے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے گروہوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں پولیس اور لائیو سٹاک آفیشلز کے ہمراہ رات گئے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیاں لے جانے والے ملزمان کو بائی پاس کے قریب رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان لوڈر رکشہ میں مردہ مرغیوں کو نیلے ڈرموں میں چھپا کر لے جا رہے تھے، جن کا وزن 325 کلو سے زائد تھا۔ یہ گوشت مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

    برآمد شدہ مردہ مرغیوں کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران لوڈر رکشہ اور دیگر سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی قسم کا کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور فوراً فوڈ اتھارٹی کو مطلع کریں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

  • اوچ شریف: تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 8 سالہ سائیکل سوار بچہ جاں بحق

    اوچ شریف: تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 8 سالہ سائیکل سوار بچہ جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) عباسیہ روڈ پر ایک افسوسناک حادثے میں 8 سالہ بچہ تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف عباسیہ روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سوار 8 سالہ بچے کو زور دار ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں اوچموغلہ کے رہائشی محمد عاشق کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

    مقامی افراد نے فوری طور پر بچے کو رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    اس دلخراش واقعے نے علاقے میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کر رہی ہے۔

  • میرپورخاص:حق پرست قیادت کی کاوشوں سے تعلیمی بورڈ ،واجبات کے مسائل حل ہونے کی امید

    میرپورخاص:حق پرست قیادت کی کاوشوں سے تعلیمی بورڈ ،واجبات کے مسائل حل ہونے کی امید

    میرپورخاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کو سندھ حکومت کی جانب سے واجب الادا ایک ارب روپے سے زائد واجبات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

    ان مسائل کے حل کے لئے میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی حق پرست قیادت، رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر قائمخانی اور ایڈوکیٹ راشد خان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    حق پرست عوامی نمائندوں نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات کی، جس دوران چیف سیکریٹری نے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کا یقین دلایا۔ اس ملاقات میں تعلیمی بورڈ کے مالی مسائل سمیت ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ افراد کے واجبات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

    یہ ملاقات تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جس سے ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو اپنی واجبات کی ادائیگی اور دیگر مسائل کے حل کی امید ہو گئی ہے۔