Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ: پنکھے سے لٹکتی خاتون کی لاش معمہ بن گئی، شوہر فرار

    اوکاڑہ: پنکھے سے لٹکتی خاتون کی لاش معمہ بن گئی، شوہر فرار

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارملک ظفر) تھانہ کینٹ کی حدود 17 فور ایل میں ایک شادی شدہ خاتون کی موت معمہ بن گئی ہے۔ خاتون کی لاش گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ یہ قتل کا واقعہ ہے یا خودکشی۔

    متوفیہ اقصیٰ بی بی کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر افتخار نے اسے نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے پنکھے سے لٹکا دیا۔ اقصیٰ بی بی چار ماہ کے بچے کی ماں تھی، جبکہ واقعے کے بعد اس کا شوہر افتخار ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اقصیٰ کی والدہ کی مدعیت میں داماد افتخار سمیت تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق افتخار نے اپنی بیوی کا قتل اس کے بھائی عمران کی طرف سے اپنی بھانجی کو طلاق دینے کے تنازع پر کیا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے، جبکہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے، جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ خاتون کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی کی۔

  • گوجرانوالہ:سابقہ بیوی کا انتقام ،دوسری شادی پرسابق شوہرکے گھر کو آگ لگا دی

    گوجرانوالہ:سابقہ بیوی کا انتقام ،دوسری شادی پرسابق شوہرکے گھر کو آگ لگا دی

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی کی رپورٹ) گوجرانوالہ کے محلہ اسلام آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں دوسری شادی کرنے پر ایک خاتون نے اپنے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ کے سابق شوہر عدنان نے تین سال قبل لڑائی جھگڑوں کے باعث اسے طلاق دے دی تھی۔ حال ہی میں عدنان نے دوسری شادی کی اور آج رات اس کا ولیمہ تھا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر زبردستی عدنان کے گھر میں داخل ہو کر کمرے میں آگ لگا دی۔ آگ نے تیزی سے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے وہاں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • اوچ شریف: مضر صحت اشیاء کی فروخت، فوڈ اتھارٹی ناکام،عوام بیماریوں کے سپرد

    اوچ شریف: مضر صحت اشیاء کی فروخت، فوڈ اتھارٹی ناکام،عوام بیماریوں کے سپرد

    اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)مضر صحت اشیاء کی فروخت، فوڈ اتھارٹی ناکام،عوام بیماریوں کے سپرد

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف و گردونواح میں مضر صحت اشیاء کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ دکانداروں کی جانب سے باسی سبزیاں، گلی سڑی اشیاء اور ناقص گھی کا استعمال کرکے تیار کی جانے والی کھانے کی اشیاء شہریوں کی صحت کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔

    اس حوالے سے سب سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ فوڈ اتھارٹی اس مسئلے پر کوئی مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ شہریوں کا الزام ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ملازم بعض بڑے دکانداروں سے مبینہ طور پر رشوت لے کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    اس صورتحال کا براہ راست اثر شہریوں کی صحت پر پڑ رہا ہے، جس سے روزانہ درجنوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے، جس کے نتائج عوام کی صحت پر منفی اثر ڈالیں گے۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کیونکہ اوچ شریف میں مضر صحت اشیاء کی فروخت ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس نے شہریوں کی صحت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

  • اوچ شریف:تین سالہ بچہ تیز بخارکے باعث جاں بحق

    اوچ شریف:تین سالہ بچہ تیز بخارکے باعث جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے رتہر نہرانوالی میں بستی حسو خان بھگلہ کے رہائشی محمد اقبال کا 3 سالہ بیٹا تیز بخار کے باعث وفات پا گیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق بچے کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر اسے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    یہ سانحہ خاندان کے لیے شدید غم کا باعث بنا اور پورے علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ علاقے کے عوام نے اس واقعے کے بعد صحت کے نظام کی خرابیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری طبی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بروقت طبی امداد اور ہسپتالوں کی حالت بہتر ہونے کی صورت میں اس سانحہ سے بچا جا سکتا تھا۔

  • چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کی تنظیم تحلیل کردی

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کی تنظیم تحلیل کردی

    اسلام آباد(باغی ٹی وی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کی تنظیم تحلیل کردی،نئی تنظیم سازی کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی دو ماہ میں تجاویز پیش کرے گی،کمیٹی غیر جانبدار رہے گی اور اراکین خود کوئی عہدہ نہیں لیں گے

    تفصیل کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم کو تحلیل کرتے ہوئے تنظیم نو کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل طور پر غیر جانب دار رہ کر نئی تنظیم کے حوالے سے سفارشات تیار کرے اور دو ماہ کے اندر پارٹی قیادت کو اپنی تجاویز پیش کرے۔

    کمیٹی کے اراکین میں نواب ثناء اللہ زہری، صابر بلوچ، صادق عمرانی، سید اقبال شاہ، سردار عمر گورگیج اور میر باز کھیتران شامل ہیں۔ کمیٹی تنظیم سازی کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماؤں، ضلع اور ڈویژن سطح کے عہدیداروں سے مشاورت کرے گی اور اس کے بعد اپنی سفارشات پارٹی قیادت کو پیش کرے گی۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ کمیٹی کے اراکین خود کوئی پارٹی عہدہ نہیں لے سکیں گے تاکہ تنظیم نو کا عمل غیر جانب دار اور شفاف رہے۔

    یہ فیصلہ بلوچستان میں پارٹی کی بہتر تنظیم سازی اور قیادت کو فعال کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ پارٹی عوامی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت حاصل کرے۔

  • سیالکوٹ:تیز رفتار ٹریکٹرکی موٹرسائیکل کوٹکر،خاوند جاں بحق ،بیوی شدید زخمی

    سیالکوٹ:تیز رفتار ٹریکٹرکی موٹرسائیکل کوٹکر،خاوند جاں بحق ،بیوی شدید زخمی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) بڈیانہ موترہ روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان خطرناک حادثے میں 55 سالہ یعقوب موقع پر جانبحق جبکہ اس کی اہلیہ ساجدہ شدید زخمی ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سوار یعقوب کو کچل دیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھلوالی گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں یعقوب اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا۔

    ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر یعقوب کی لاش اور اس کی شدید زخمی اہلیہ ساجدہ کو سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ساجدہ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور علی زیب موقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ موترہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

  • موسیٰ خیل میں اغواءکئے گئے 20 مزدور رہا

    موسیٰ خیل میں اغواءکئے گئے 20 مزدور رہا

    کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 20 مزدوروں کو اغواء کر لیا تھا۔

    حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد کمپنی کے 8 بلڈوزر بھی آگ لگا دی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی تھی۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اغواء کئے گئے تمام 20 مزدوروں کو صحیح سلامت بازیاب کر لیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں
    موسیٰ خیل: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 20 سے زائد مزدور اغواء

    پنجگور میں قتل ہونے والے 7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی تفصیلات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • پنجگور میں قتل ہونے والے 7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں

    پنجگور میں قتل ہونے والے 7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں

    ملتان: (باغی ٹی وی رپورٹ) پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچا دی گئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے خدا آبادان میں پیش آیا تھا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں پر فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب کے شہر شجاع آباد سے تھا۔

    مرنے والے مزدوروں کی شناخت ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اور اللہ وسایا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تمام مزدور شجاع آباد کے مختلف علاقوں بستی چدھڑ، بستی راجہ پور، چک سردار پور، شاہ پور ابھہ، اور بستی ملوک سے تعلق رکھتے تھے۔

    لاشیں گھر پہنچنے پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے اور علاقے میں شدید سوگ کی کیفیت ہے۔ مقتولین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی اچانک موت پر شدید صدمے کا شکار ہیں جبکہ علاقے کے لوگ بھی اس دلخراش واقعے پر غمگین ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں

    پنجگور: دہشت گردوں کی فائرنگ،ملتان کے 7 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
    موسیٰ خیل: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 20 سے زائد مزدور اغواء
    پنجگور میں قتل ہونے والے مزدوروں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے اور اس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل، اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    وزیراعظم کی مذمت: وزیراعظم شہباز شریف نے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملہ ایک ناقابل معافی جرم ہے، اور ایسے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

    یہ واقعہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اور دکھ بھری یادگار ہے، جو بے گناہ اور غریب مزدوروں کی جانیں لے رہا ہے۔

  • گوجرانوالہ: والد کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکت، زہر دینے کا انکشاف،ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: والد کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکت، زہر دینے کا انکشاف،ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) والد کے ہاتھوں بچوں کی ہلاکت، زہر دینے کا انکشاف،ملزم گرفتار

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں پیش آنے والے دو کم عمر بچوں کی پراسرار موت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا گمان کیا گیا تھا تاہم فارنزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کو زہر دیا گیا تھا، جس کے بعد بچوں کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 23 جون کو پیش آیا جب ایک خاتون کو تین بچوں سمیت شدید خراب طبیعت کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا۔ شوہر نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کی طبیعت گھر میں رکھے کھانے کے بعد خراب ہوئی۔ افسوسناک طور پر علاج کے دوران تین سالہ بچہ اور چھ ماہ کی بچی جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون اور اس کا دو سالہ بیٹا بچ گئے۔

    خاتون جو پیشے سے سکول ٹیچر ہیں نے واقعے کے بعد اپنے شوہر پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس میں درخواست دی تھی۔ درخواست کے بعد جاں بحق بچوں کی قبر کشائی کی گئی اور ان کے نمونے فارنزک تجزیے کے لیے بھیجے گئے۔

    فارنزک رپورٹ کے مطابق بچوں کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔ رپورٹ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم جو کہ ایک نجی کالج میں پروفیسر ہے سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔

    اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے میں غم اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ حقائق کا مکمل طور پر تعین کیا جا سکے۔

  • موسیٰ خیل: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 20 سے زائد مزدور اغواء

    موسیٰ خیل: گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 20 سے زائد مزدور اغواء

    موسیٰ خیل (باغی ٹی وی رپورٹ) بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے رات گئے نجی کمپنی پر دھاوا بول دیا، مشینری جلا دی، ملزمان نے کمپنی کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرکے واردات کی، سامان جلانے کے بعد ملزمان نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا، نذر آتش کیے گئے سامان میں 7 بلڈوزر بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے سرراغہ میں رات گئے مسلح افراد نے نجی گیس کمپنی میں ایک پرائیویٹ ٹھیکیدار کی مشنری کو نشانہ بنایا۔مسلح افراد نے 20 سے زائد افراد کو یرغمال بنا کر کمپنی کی مشنری کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا، جس میں کمپنی کی گاڑی سمیت 7 سے زائد بھاری مشنری شامل ہیں۔

    لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار واقع کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔لیویز فورس کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ایک نجی کمپنی کی مشنری کو نشانہ بنا کر نذر آتش کیا جس سے بھاری مشنری کو شدید نقصان پہنچا۔

    انہوں نے بتایا کہ مکمل طور پر علاقے کو کاڈن آف کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشکوک اشخاص کی نقل ہو حرکت پر بھی نظر رکھی جا سکے۔ واقعے کی تحقیقات کی مزید تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

    یہ خبر بھی پڑھیں

    پنجگور: دہشت گردوں کی فائرنگ،ملتان کے 7 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے خدا بدان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں کا تعلق پنجاب کے شہر ملتان سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔