Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ہسپتال روڈ پر سکرمشین پہنچ گئی اورگڑھے بھی ختم

    اوچ شریف:باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ہسپتال روڈ پر سکرمشین پہنچ گئی اورگڑھے بھی ختم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،ہسپتال روڈ پر سیوریج کے کھڑے پانی اور ڈیڈ باڈی لوڈر رکشہ پر لے جانے کی خبر پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ کا نے نوٹس لے لیا ، میونسپل کمیٹی کےسیور مین،سکر مشین وہیکل کے ہمراہ ہسپتال روڈ پرپہنچ گئے،سیوریج کاگندہ پانی نکال دیا گیا اور سڑک پر کیچڑ اور گڑھوں پرسب بیس ڈال کر راستہ ہموارکردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر بہاول ظہیر انور جپہ کے حکمپر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد موقع پر پہنچ گئے ، ہسپتال روڈ پر ناکارہ گٹروں کی فوری تعمیر اور روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر سولنگ/ ٹف ٹائلز لگانے کی ہدایت
    شہریوں کاباغی ٹی وی اور اس کی ٹیم کوخراج تحسین

    تٍفصیل کے مطابق گذشتہ روز باغی ٹی وی پرایک شائع ہوئی کہ اوچ شریف کےسرکاری ہسپتال روڈ پرسیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا ہے ،راستہ نہ ہونے پرفوت ہوجانے والے شخص کی لاش کیلئے ورثاء لوڈررکشہ کااستعمال کرنا پڑنا، کیونکہ یہاں سے ایمبولینس نہیں گذرسکتی تھی جس کی بنا پر انہوں نے اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور کرنے کے لیے لوڈر رکشہ کا استعمال کیا ، ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور ہونے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر انتظامیہ کی بے حسی پر عوام نے غم و غصّے کا اظہار کیا ،

    یہ بھی پڑھیں
    اوچ شریف:سرکاری ہسپتال روڈ پرسیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،راستہ نہ ہونے پرلاش کیلئے لوڈررکشہ کااستعمال

    باغی ٹی وی کی اس خبر پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ فیصل احمد فوری موقع پر پہنچنے کاحکم دیا ،ڈپٹی کمشنر بہاول ظہیر انور جپہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد میونسپل کمیٹی کےسیور مین،سکر مشین وہیکل کے ہمراہ ہسپتال روڈ پرپہنچ گئے،سیوریج کاگندہ پانی سکرمشین کے ذریعے روڈ پر سے نکال دیا گیا اور سڑک پر کیچڑ اور گڑھوں پرخاکہ ریت ڈال کر راستہ ہموارکردیا گیاہے ۔

    ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے ہسپتال روڈ پر ناکارہ گٹروں کی فوری تعمیر اور روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر سولنگ/ ٹف ٹائلز لگانے کی ہدایت کردی ہے،شہریوں نے دیرینہ مسئلہ اجاگرنے باغی ٹی وی کی خبرپر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ فوری نوٹس لینےپرباغی ٹی وی اور اس کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا ہے.

  • کوٹ ادو:رشتہ داردکاندارکی 7 سالہ بچی سے درندگی،ملزم گرفتار

    کوٹ ادو:رشتہ داردکاندارکی 7 سالہ بچی سے درندگی،ملزم گرفتار

    کوٹ ادو (باغی ٹی وی )رشتہ دار دکاندار نے 7 سالہ بچی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی، پولیس نے بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع سدھاری کے رہائشی شخص کی 7 سالہ بیٹی قریبی رشتہ دار شعیب جاڑا کی دکان سے چیز لینے گئی تھی۔

    پولیس کے مطابق دکاندار نے بچی کو دکان میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

    متاثرہ بچی کے بتانے پر بچی کا والد اسے لیکر تھانہ سٹی کوٹ ادو پہنچا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔

  • گوجرانوالا: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    گوجرانوالا: بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران ایک بھائی نے دوسرے کا قتل کردیا۔بڑے بھا ئی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھا ئی کی شہ رگ کا ٹ ڈالی۔

    پرنس روڈ کے رہا ئشی مرتضی کا اپنے بھا ئی کے ساتھ گھر کا بجلی کا بل ساڑھے 30 ہزار آنے پر کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔

    اہلخانہ کے مطابق آج بھی دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی توعمرفاروق نے بڑے کوکہا کہ نشہ چھوڑواوربجلی بل میں حصہ دو جس پرملزم مرتضی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھائی عمر کی شہ رگ کا ٹ کر اسے قتل کر دیا۔

    فوٹیج میں مقتول کو زمین پر گرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے دونوں بھائیوں کے جھگڑے کے دوران بہن بیچ بچاو کرواتی رہی۔

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیاپولیس کے مطا بق ملزم مرتضی کا اپنے بھائی کے ساتھ بجلی کا بل زیادہ آنے پرجھگڑاہوا تھا۔

    پولیس تھانہ گرجاکھ نے مقتول کی بیوی ماہ نور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مرتضی کو نواحی علاقہ ڈھکی اشفاق سے گرفتار کر لیا ہے

  • منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر  اور ڈی پی او کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا

    منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او احمد محی الدین کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کااجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع منڈی بہاوالدین امن و امان کے لحاظ سے ہمیشہ سے ایک مثالی ضلع رہاہے،

    اس میں تمام مذاہب اور مسالک کے درمیان اتفاق رائے اور بھائی چارہ پایا جاتا ہے۔ الحمداللہ عشرہ محرم بخیر و عافیت سے گزرا، عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ، پولیس، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، امن کمیٹیوں کے ممبران، منتظمین اور شہریوں کے باہمی تعاون سے ہی امن و امان کے قیام مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو ممکن بنایا گیا اور امن کی فضاء قائم رہی۔ حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق پیش کردہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم کو پر امن بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی کئے انتظامات کئے گئے تھے۔امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے تمام اداروں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام یں جس کی بدولت کہیں پر بھی کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا۔

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اپنے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور شہریوں کے تعاون سے بین العقائد ہم آہنگی کی فضا بر قرار رکھی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مذید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیزی ہو رہی ہے وہ ڈیجیٹل دہشت گردی ہے، ملک اس وقت اس طرح کے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا،ڈیجیٹل دہشت گردی سے پاک فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور کیا جا رہا ہے، جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او آفس میں سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک سیل قائم کیا گیا ہے،جہاں پر ضلع منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے عوام الناس پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ کرنے سے گریز کریں،

    سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے گا۔

    اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

  • اوچ شریف:سرکاری ہسپتال روڈ پرسیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،راستہ نہ ہونے پرلاش کیلئے لوڈررکشہ کااستعمال

    اوچ شریف:سرکاری ہسپتال روڈ پرسیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،راستہ نہ ہونے پرلاش کیلئے لوڈررکشہ کااستعمال

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)سرکاری ہسپتال روڈ دریا میں تبدیل،سیوریج کاپانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،اوچ شریف اکلوتے سرکاری ہسپتال کو جانے والا روڈ سیوریج لائن بند ہونے سے،گٹر ابل پڑےگندے پانی سے ایمرجنسی ایمبولینس اور مریضوں کا گزرنا دشوار ہو گیا جسکی بنا پر لواحقین اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی سیوریج کے پانی سے عبور کرنے کے لیے لوڈر رکشہ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق ڈھائی لاکھ کی آبادی کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے قائم رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف کی اکلوتی گزرگاہ پر گٹروں کا پانی جمع ، ہسپتال روڈ پر سیوریج لائن بند ہونےسے گندہ پانی سٹرک پر جمع ہونے کیوجہ میں شہریوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

    گذشتہ روز ہسپتال میں فوت ہوجانے والےایک شخص کی لاش کو گھر لے جانے کیلئے لوڈررکشہ استعمال کرنا پڑا کیونکہ یہاں سے ایمبولینس نہیں گذرسکتی تھی جس کی بنا پر انہوں نے اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور کرنے کے لیے لوڈر رکشہ کا استعمال کیا ، ڈیڈ باڈی گندے پانی سے عبور ہونے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر انتظامیہ کی بے حسی پر عوام نے غم و غصّے کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ یہ واحد روڈ ہے جہاں ہم اپنے علاج معالجہ کے لیے جاتے ہیں جہاں شفا یاب ہونے کی بجائے گندے پانی کی وجہ سے مختلف وبائی امراض لے آتے ہیں

    شہریوں کا کہناتھاکہ اس روڈ پر رورل ہیلتھ سنٹر اور ویٹرنری ہسپتال ،محکمہ زراعت(توسیع) اور تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں،ان اداروں میں آنے جانے والوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ، ایمرجنسی کیلئے مریضوں کو لانے اور لے جانے والی ایمبولینسوں کا راستہ مسدود ہو کر رہ گیا ہے

    شہریوں نے بتایا کہ کئی ماہ سے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو بھی اس پریشانی سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن کوئی عمل نہیں ہوا انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • جتوئی : کھیتوں میں داخل ہونے پر زمیندار نے گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں،ملزم گرفتار

    جتوئی : کھیتوں میں داخل ہونے پر زمیندار نے گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں،ملزم گرفتار

    جتوئی(باغی ٹی وی ) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع رام پور میں مقامی زمیندار نے اپنے کھیتوں میں پانی پینے کے لیے داخل ہونے والی گدھی کی 2 ٹانگیں کاٹ دی

    تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں بے زبان جانور پر سفاکانہ ظلم کا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔جہاں کھیتوں میں پانی پینے کیلئے داخل ہونے والی گدھی پر ظالم زمیندار نے اس بےزبان کی پچھلی 2 ٹانگیں کاٹ دیں،

    ایس ایچ او تھانہ جتوئی انضر سکھیرا کیمطابق ملزم نے "کسی” کے وار کرکے گدھی کی ٹانگیں کاٹیں ،پولیس نے گدھی کے مالک بشیر احمد کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم زمیندار سجاد حسین کو گرفتار کرلیا.

    پولیس کا کہنا تھا کہ گدھی کومحکمہ لائیواسٹاک کےذریعے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

  • کندھ کوٹ: ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کھلی کچہری منعقد کی

    کندھ کوٹ: ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کھلی کچہری منعقد کی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(مختیار احمد اعوان)صوبائی محتسب اعلی محمد سہیل راجپوت کے حکم پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ،کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی سربراہی میں ایک کھلی کچهیری کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کی پنشن ، ریٹائرمنٹ اور دیگر مسائل پر فوری حل کرنے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پہنچے۔ اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلی کو پینشن ، ریٹائرمینٹ اور درستگی کی نشاندہی کروائیں ۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلی نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ہم آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کیا جا سکے ۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار کاشف ضیاء سومرو اور صوبائی محتسب اعلیٰ کے افسران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرسول ابڑو، اکاؤنٹنٹ شمیم غلام مرتضیٰ سیٹھار سید واجد شاہ، عبدالواحد اور اور اکاونٹس افسران موجود تھے۔ دیگر آفیسر موجود تھے۔

  • گوجرانوالہ: بارش کے بعد کمشنرکا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

    گوجرانوالہ: بارش کے بعد کمشنرکا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ
    ایکسیئن واسا و دیگر افسران اس موقع پر انکے ہمراہ تھے

    کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہِ کیا اور اس دوران واسا کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر و ضلع کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد یقینی بنایا جائے ۔

    واسا اور میونسپل کمیٹیز تمام ڈسپوزل اسٹیشن نہ صرف آپریشنل رکھیں بلکہ خود فیلڈ میں نکل کر جائزہ لیں اورلوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کو بروئے کار لایا جائے،

    انہوں نے ہدایت کی کہ واسا حکام شہر کی سڑکوں پر سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس لگا کر نکاسی آب یقینی بنائیں،106ملی میٹر شدید بارش کے باعث شہریوں کو پریشانی سے بچانے اور ٹریفک کی روانی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،ایم ڈی واسا،ایکسئین اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں،

    انہوں نے ایم ڈی واسا اور ایکسیئن کو ہدایت کی کہ فلیڈ میں رہیں اور وقتاً فوقتاً نکاسی آب کے عمل کو چیک کرتے رہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • میہڑ: گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ: گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)گھرکی خراب بجلی ٹھیک کرتے ہوئےنوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    میہڑ کے نواحی گاؤں پٹیجی میں گھر کی بجلی ٹھیک کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے 24سالہ نوجوان ارشد سمیجو شدید زخمی ہوگیا ،زخمی نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ورثاء نے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں پر نوجوان ارشد سمیجو جاں بحق ہوگئے.

    نوجوان کے جاں بحق ہونے کی ڈاکٹروں کی تصدیق بعد لاش ورثاء کی حوالے کی گئی ،لاش گھر پہنچتے ہی کہرام برپاہوگیا.

  • قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی،پابندی کا فائدہ دکانداروں کو،شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے پلاسٹک بیگز کے مضر ماحولیات اثرات کے پیش نظر سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور خرید و فروخت پر 5 جون 2024 سے مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے

    ایک مرتبہ استعمال ہونے والی اشیاء جیسا کہ پلاسٹک کانٹے، چمچے، اسٹرا، پلیٹس، ڈسپوزیبل گلاس، فوڈ بکس، پلاسٹک اسٹیکرز، پلاسٹک جھنڈے، پلاسٹک بینرز جو کہ 80 مائیکرو وزن سے کم ہو اور وہ پلاسٹک بیگز جس کی موٹائی 75 مائیکرو زون سے کم ہو ان کے استعمال اور خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہے

    اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کی ماری عوام پر دکاندار حضرات نے شاپر بیگز کا خرچ بھی ڈالنا شروع کر دیا ہے،خریدی گئی چیزوں پر پہلے سے ٹیکس دینے والی عوام اب شاپر بیگز کے پیسے دکاندار کو الگ سے دیتی ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ دکانداروں کو پابند کرے کہ وہ شاپنگ بیگز کی قیمت لوگوں سے وصول نا کریں ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو دکاندار الگ سے شاپنگ بیگز کی قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے.