Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: ریسکیو 1122 کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کی گئی

    سیالکوٹ: ریسکیو 1122 کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کی گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کے سرکاری ہسپتالوں میں تربیت و مشق کا انعقاد کیا گیا،

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی زلزلہ، آتشزدگی سمیت قدرتی آفات و حادثات کی صورت میں ہنگامی اقدامات کیلئے یہ مشق علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ، سمبڑیال اورٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کوٹلی لوہار۱ں میں کی گئی جس میں ان ہسپتالوں کی انتظامیہ و ملازمین نے بھی شرکت کی۔

    ڈی ای او ایمرجنسی نوید اقبال نے بتایا کہ مشق کا مقصد ہسپتال کے عملہ، ڈاکٹرز، مریض اور لواحقین کو تربیت دینا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں ان عمارتوں سے محفوظ انخلا یقینی بنایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام بڑے ہسپتالوں اور اداروں میں فائر سیفٹی ٹیم اور سیفٹی آلات ہونا نہایت اہم ہے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں اور رضا کاروں نے آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچاکر باہر نکالنے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور قریبی ہسپتال مننقل کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔

    ایم ایس علامہ اقبال ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ، فائر اینڈ سیفٹی ٹیم انچارج ڈاکٹر نعیم بٹ نے مشق کے انعقاد کو سراہا اور ریسکیو کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ مشق کا مقصد ایمرجنسی صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے۔

  • سیالکوٹ:مزدور کی اجرت کے قانون پر  عملدرآمدکیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،مظفر مختار

    سیالکوٹ:مزدور کی اجرت کے قانون پر عملدرآمدکیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،مظفر مختار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مقرر کی گئی مزدور کی کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے، فیکٹریوں اور ورکشاپس پر ملازمت کرنے والے مزدوروں اور بالخصوص اینٹوں پر بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو حکومت پنجاب کے حالیہ بجٹ میں طے کردہ اجرت کی ادائیگی مالکان کا قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

    یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و ہیئومین ٹریفکنگ سیالکوٹ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی ڈی لیبر طیب ورک، ڈی ڈی سوشل ویلفئیر شریف گھمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سوشل محمد شفیق، نمائندہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کاشف چڈر، انسپکٹر تحفظ ماحولیات احمد یار، لاء آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو عارف محمود باجوہ ، نمائندگان سول سوسائٹیز مرزا عبدالشکور اور اشفاق نذر گھمن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر مختار نے کہا کہ فیکٹریز اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن اور ان کو سوشل سیکیورٹیز کارڈز کا اجراء پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی ایجنسی کے مقامی حکام کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے اینٹوں کے بھٹوں پر کم سے بچوں سے مزدوری لینے والے بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کی کونسلنگ کی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی عمل میں لائے۔

  • منڈی بہاؤالدین:پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،11 گرفتار ،منشیات برآمد

    منڈی بہاؤالدین:پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،11 گرفتار ،منشیات برآمد

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی( نامہ نگار افنان طالب)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عدیل ظفر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،بدنام زمانہ 11 منشیات فروش گرفتار 12660 گرام چرس 2 لاکھ 10 ہزار رقم وٹک اور 45 لٹر شراب برآمد

    بدنام زمانہ منشیات فروش انجم رضا سکنہ گوڑھا محلہ کے قبضہ سے 7700 گرام چرس ، مرزا محسن بلال سکنہ شفقت آباد کے قبضہ سے 3300 گرام چرس، محمد احمر کے قبضہ سے 1100 گرام چرس،محمد بلال سکنہ گوڑھا محلہ کے قبضہ سے 560 گرام چرس،شبیر سکنہ چکنمبر 3 سے 8 لٹر شراب،امان سکنہ چکنمبر 3 کے قبضہ سے 6 لٹر شراب ،رحمت سکنہ دھول رانجھا کے قبضہ سے 8 لٹر شراب، فاروق سکنہ واسو کے قبضہ سے 6 لٹر شراب،
    وقاص سکنہ شفقت آباد کے قبضہ سے 8 لٹر شراب،دلاور سکنہ مانگٹ کے قبضہ سے 6 لٹر شراب اور توصیف کے قبضہ سے 5 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کئے

  • اوچ شریف : ٹرانسپورٹ مافیا کا راج،کئی مقامات پر غیر قانونی اڈے قائم

    اوچ شریف : ٹرانسپورٹ مافیا کا راج،کئی مقامات پر غیر قانونی اڈے قائم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میں کئی مقامات پر ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈے، ٹرانسپورٹ مافیا کی اجاہ داری، متعلقہ اداروں کی چشم پوشی کے باعث اوچ شریف کا اکلوتا جنرل بس اسٹینڈ ویران ہو کر رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں ٹرانسپورٹ مافیا نے علی پور روڈ، غوث الاعظم چوک، کے ایل پی روڈ، خیر پور ڈاہا روڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی اڈے قائم کر دیے ہیں جو قومی خزانے کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان دینے کے علاوہ سیکیورٹی مسائل اور ٹریفک جام کرنے کا باعث بن رہے ہیں،

    مذکورہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں پر راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور کراچی جانے والی بسوں کے مسافروں سے کرائے کے علاوہ فی سواری 200 روپیہ کمیشن وصول کیا جاتا ہے، ان غیر قانونی اڈوں پر نہ ہی کوئی واش روم ہوتا ہے اور نہ ہی پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا کوئی انتظام، سڑک کنارے ایک چھوٹا کاؤنٹر اور ایک کرسی رکھ کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے۔

    سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ عالیہ و بلدیہ اوچ شریف کے پہلے منتخب چیئرمین مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانی نے عوام کی فلاح و بہبود اور پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 اکتوبر 1976ء کو احمد پور شرقیہ روڈ پر واقع اپنی زیر ملکیت 15 کنال 19 مرلے قیمتی اراضی جنرل بس اسٹینڈ کے لیے وقف کی تھی،

    1980ء کی دہائی میں حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے مالیت سے جنرل بس اسٹینڈ کی خوبصورت عمارت تعمیر کرائی گئی تھی، تاہم دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آج یہ خوبصورت عمارت تاریخ کے کوڑے دان میں دفن ہو گئی ہے،

    ماضی میں سالانہ لاکھوں روپے آمدنی دینے والا جنرل بس اسٹینڈ جگہ جگہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں، ٹرانسپورٹ مافیا کی اجاہ داری اورڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی چشم پوشی و مقامی انتظامیہ کی غفلت کے سبب ویران ہو کر رہ گیا ہے۔ دیکھ بھال ننہ ہونے کی وجہ سے عمارت کی کھڑکیاں اور دروازے لوگ اکھاڑ کر لے گئے، چار دیواری منہدم ہونے کی وجہ سے قریبی آبادیوں کے لوگوں نے اسٹینڈ سے راستے بنا لیے ہیں،

    عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاول پور سے جنرل بس اسٹینڈ اوچ شریف کی دوبارہ بحالی کر کے اس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوچ شریف: ابو ظہبی نہر میں 16 سالہ لڑکانہاتے ہوئے ڈوب گیا

    اوچ شریف: ابو ظہبی نہر میں 16 سالہ لڑکانہاتے ہوئے ڈوب گیا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف ابو ظہبی نہر میں 16 سالہ لڑکانہاتے ہوئے ڈوب گیا ،24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود نعش نہ مل سکی ریسکیو آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے محلہ شمس کالونی کے رہائشی محمد امین کا 16سالہ بیٹا محمد جمیل گھر کے نزدیک ابو ظہبی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

    ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے آپریشن جاری کر دیا چوبیس گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی لاش نہ مل سکی والدین غم سے نڈھال ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ جب تک لاش نہیں مل جاتی ریسکیو آپریشن جاری رہے گا

  • اوچ شریف : بس کی موٹرسائیکل کوٹکر’،خاتون جاں بحق ‘دوافرادزخمی

    اوچ شریف : بس کی موٹرسائیکل کوٹکر’،خاتون جاں بحق ‘دوافرادزخمی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی نامہ نگار (حبیب خان) بس کی موٹرسائیکل کوٹکر’خاتون جاں بحق ‘دوافرادزخمی ہوگئے

    ریسیکوزرائع کے مطابق گذشتہ روز دھوڑکوٹ موڑ خیرپورڈاہا’روڈ پرایک تیزرفتاربس نے موٹر سائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پرسوار 22 سالہ فوزیہ بی بی سکنہ تڑندہ بشارت کی موقع پرموت واقع ہوگئی جبکہ 45 سالہ محمدصابر’اورسات سالہ زینب کو معمولی زخمی ہوگئے

    جن کو موقع پر ریسیکو عملہ نے ابتدائی طبی امداددیدی جبکہ لڑکی کی ڈیڈباڈی کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا

  • اوچ شریف:محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات پر شمسی توانائی منصوبہ 3 سے تعطل کا شکار

    اوچ شریف:محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات پر شمسی توانائی منصوبہ 3 سے تعطل کا شکار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات پر شمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کرنے کا منصوبہ تین سال بعد بھی تعطل کا شکار، محدود بجٹ میں بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی نگرانوں کے لیے مسئلہ بن گئی،

    تفصیلات کے مطابق 2021ء کے اواخر میں محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زیر انتظام صوبہ بھر کے مزارات اور درگاہوں وغیرہ کو شمسی توانائی پر منتقل کر کے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات حاصل کرنے کا منصوبہ وضع کیا تھا تاہم تین سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک اس منصوبے کو فعال نہ کیا جا سکا۔

    منصوبے کی عدم فعالیت کے باعث دیگر شہروں کی طرح مدینتہ الاولیا اوچ شریف میں بھی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام درجنوں مزارات اور ان سے ملحقہ مساجد کے ہر ماہ آنے والے بجلی کے بھاری بلز کی ادائیگی نگرانوں کے لیے جان جوکھوں کا عمل بن گئی ہے۔

    بجٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ماہ بجلی کے بلز ادا نہیں کیے جا سکے تھے جس پر میپکو حکام نے اوچ کے تمام مزارات اور ملحقہ مساجد کی بجلی منقطع کر دی تھی اور زائرین اور نمازیوں کو شدید گرمی میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف بہاول پور نے ایس ای میپکو بہاول پور سے درخواست کر کے بل ادا کرنے کی یقین دہانی پر بجلی بحال کرائی تھی

  • سرگودھا:پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

    سرگودھا:پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

    سرگودھا(باغی ٹی وی )پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا

    سرگودھا میں تھانہ کوٹ مومن پولیس کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیا ، کوٹ مومن پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کو موبائل فونز کی چوری کے شبہ میں حراست میں لے کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

    ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس , سابقہ ایس ایچ او اقرار شاہ و دیگر ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

    مزید تفصیلات ادریس نواز چدھڑ کی اس رپورٹ میں

    ویڈیو دیکھنے دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
    https://x.com/DrMustafa983/status/1806145560841195784

  • سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرکے خودکشی کرنے والے شخص کوبچالیا

    سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرکے خودکشی کرنے والے شخص کوبچالیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرکے خودکشی کرنے والے شخص کوبچالیا

    ریسکیو فائر وہیکل تحصیل سمبڑیال میں نہر اپر چناب پر پیٹرولنگ کر رہی تھی کہ ایک شخص نے سمبڑیال مین پل سے خود کشی کی نیت سے چھلانگ لگا دی۔

    ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگا کر اس نوجوان کو زندہ باہر نکال لیا، نہرمیں چھلانگ لگاکرخودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی شناخت شہزادہ کامران اور عمر 20سال معلوم ہوئی ہ

    بے روزگاری اورکام نہ ملنے کی پریشانی کے باعث اس نے نہر میںچھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی،ریسکیورز نے اس کے لواحقین کو بلا کر ان کے حوالے کر دیا۔

  • سیالکوٹ:منشیات کا عالمی دن، منشیات کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ:منشیات کا عالمی دن، منشیات کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)منشیات کا عالمی دن، منشیات کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی انسداد منشیات کے عالمی دن 26 جون کے موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ کی زیر نگرانی انٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر منشیات کی خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا جس کا مقصد عوام الناس میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور اس کے نقصانات سے آگاہی دینا تھا۔

    اس آگاہی واک کا آغاز سمبڑیال موڑ سیالکوٹ سے کیا گیا جس میں سیکٹر انچارج ٹریفک محمد طارق گجر، انچارج ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ ڈاکٹر سید شفقت رسول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس سیالکوٹ محمود اور اینٹی نارکوٹکس کے عملہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے مختلف شعبہ ہاۓ سے تعلق رکھنے والےلوگوں نے شرکت کی

    اس موقع پر لوگوں کا بتایا گیا کہ نشہ سے انکار زندگی سے پیار ہے۔ایک صحت مند معاشرہ ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو انسان زہنی اور جسمانی طور پر مفلوج کر کے موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے لہزا اس سے اجتناب کریں اپنی فیملی سے پیار کریں