Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی:دو نوجوان مبینہ طورپر اغواء ،گذشتہ دو روز سے لاپتہ

    تنگوانی:دو نوجوان مبینہ طورپر اغواء ،گذشتہ دو روز سے لاپتہ

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )دو نوجوان مبینہ طورپر اغواء ،گذشتہ دو روز سے لاپتہ ، ورثا نے پولیس کو اغوا ہونے کی اطلاع دے دی

    تنگوانی کے قریب گاؤں خان محمد گجرانی کے رہائشی حبیب اللہ گجرانی اور حبیب اللہ ڈاہانی اپنی موٹر سائیکل لے کر خریداری کے لیے شہر گئے تھے جو دو روز گذرنے کے باوجود ابھی تک لاپتہ ہیں

    نوجوانوں کے ورثا نے اپنے پیاروں کو اغوا ہونے کی شک ظاہر کر کے تھانہ تنگوانی پولیس کو اطلاع دے دی ہے

    ورثاء کے مطابق ان کے دو نوجوان اپنی موٹر سائیکل لے کر خریدا خریداری کے لیے شہر گئے تھے جو گھر واپس نہیں آئے اور ان دونوں کے موبائل بھی بند جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا ہے.

  • تنگوانی:حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی:حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)حدود تھانہ جمال ڈاکوؤں کی روڈ پر ناکہ بندی 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تفصیل کے مطابق عوام تو دور کی بات محافظ خود بھی غیر محفوظ ہوگئے،تنگوانی کے قریب جمال تھانے کے حدود میں ڈاکوؤں نے لنک روڈ پر ناکہ بندی کر کے 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    غوث پور تنگوانی لنک روڈ پہ ڈاکوؤں نے وین میں سوار 23 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر نقد رقم موبائل فون ،سامان اور وردیاں بھی چھین لیں
    جبکہ یہ 23 پولیس اہلکار ٹریننگ کے لیے کشمور سے سکرنڈ جا رہے تھے تو ان اہلکاروں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا.

  • ڈیرہ غازیخان:بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈیرہ غازیخان:بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)گذشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور نعرہ بازی کی،بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے آزاد کشمیر کی طرح پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ یکساں کئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم کی کال پر پورے ملک کی طر ح ڈیرہ غازیخان میں بھی ریلوے روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا شرکاءسے ڈاکٹر اشرف بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کی پیداوار نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا گیا ہے ہمیں ایک ممبر اسمبلی 3 لاکھ کا پڑتا ہے یہ گونگے بہرے ممبران اسمبلی عوام کی آوزا بننے کی بجائے اسمبلیوں میں جاکر عیاشیاں کرتے ہیں

    انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں غریب لوگ آئے لوگ خودکشیاں کررہے رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ کی پوری تنخواہ بجلی کے بلوں میں چلی جاتی ہے وہ گھر کا خرچہ کیسے چلائیں ب،ے روزگار نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں،

    لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے آفیسران کے بجلی کے یونٹ فری ہیں، پٹرول فری ہے جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت فوری پر بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اس موقع پر مرزامحمد عیسٰی ،حسنین فراز،شکیل احمدانی،حافظ عثمان مرزا،میاں عثمان نذیر ،و دیگر نے خطاب کیا۔

  • اوچ شریف:بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ، بل دیکھ کرعوام کی چیخیں نکل گئیں

    اوچ شریف:بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشرباء اضافہ، بل دیکھ کرعوام کی چیخیں نکل گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مہنگی بجلی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں، بڑی عید پر بجلی کے بلوں میں ہوشربا بڑا اضافہ، مبینہ اضافی سر چارج اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوٹ مار بند کی جائے شہریوں کا حکومت سے مطالبہ،

    تفصیل کے مطابق شہریوں نے بجلی کے بلوں میں لگنے والے ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے حکومت ملکی معیشت اور تاجر برادری سمیت عام آدمی کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ہزاروں روپے سیلز ٹیکس ماہوار لگانا گھریلو صارفین و دکانداروں پر ظلم ہے، روزگار نہ ہونے کی وجہ سے عام شہری اور تاجر برادری پہلے ہی بے حال ہے اوپر سے حکومت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس عائد کرکے معاشی قتل کر رہی ہے،

    شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب عوام پہلے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے آج ان بدترین حالات معاشی بدحالی، مہنگائی، بیروزگاری اور کاروبار پر جمود کی اصل وجہ یہ غیر مقبول ٹیکسز کا نظام ہی ہے حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تاجروں اور عوام کو ٹیکسوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بھی وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کو نہیں کہتا صرف عوام کا خون نچوڑنے کے احکامات دیتا ہے

    حکمران بھی عوام پر مختلف قسم کے ٹیکس لگاتے ہیں،فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا جو ٹیکس بجلی کے بل میں آتا ہے وہ اس قدر زیادہ ہے کہ بجلی کی رقم اصل بل سے بھی زیادہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی رقم ہوتی ہے شہری اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف غریب عوام اور تاجربرداری کے ساتھ ہے اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ نئے ٹیکس فوری واپس لیے جائیں تاکہ عوام اور تاجر سکھ کا سانس لے سکیں

    شہریوں نے اس زیادتی پر شدید تنقید کا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا خاتمہ کیا جائے پہلے ہی عوام دو وقت کی روٹی کا بندوبست نہیں کر پا رہے کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،

    بجلی صارفین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوں میں عوام سے جبراً وہ ٹیکسز بھی وصول کررہی ہے جن کے بارے میں انہیں علم ہی نہیں کہ وہ کس مد میں یہ ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ایک ماہ کیلئے اضافہ کرنا درحقیقت عوام کو دیوار سے لگانے سے مترادف ہے جبکہ بجلی کے نرخوں میں جو اضافہ ایک ماہ کیلئے کیا جاتا ہے‘ وہ ایک ماہ بعد واپس لیا جاتا ہے یا نہیں‘ اس کا بھی عوام کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کیونکہ جو بل موصول ہوتے ہیں وہ اس قدر پیچیدہ ہوتے ہیں کہ عام آدمی انہیں پڑھنے سے قاصر نظر آتا ہے کہ کونسے اضافی چارجز وہ ادا کر رہا ہے اور کونسے چارجز واپس لئے گئے ہیں۔

    بجلی کے نرخوں میں اضافہ در اضافہ حکومت بالخصوص مسلم لیگ (ن) کیلئے لمحہ فکریہ ہے جو اپنی انتخابی مہم میں عوام کو 300 یونٹ تک بجلی فری دینے کے دعوے کرتی رہی ہے۔ اگر ماہانہ بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے نرخوں میں اسی طرح اضافہ کیا جاتا رہا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے جو ردعمل کے طور پر سڑکوں پر نکل کر حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی لوٹ مار کا از خود نوٹس لیکر شہریوں کو بچایا جائے.

  • میرپورماتھیلو:گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان سے پولیس  مل گئی ،انصاف نہ ملاتو خود سوزی کرلوں گا۔ظفر لغاری

    میرپورماتھیلو:گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان سے پولیس مل گئی ،انصاف نہ ملاتو خود سوزی کرلوں گا۔ظفر لغاری

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان سے پولیس مل گئی ،انصاف نہ ملاتو خود سوزی کرلوں گا۔ظفر لغاری

    تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو جروار کے نواحی گائوں خدابخش لغاری میں غنڈہ گردی کا واقعہ رونما ہواہے جس میں غنڈہ ٹیکس اور بھتہ وصول کرنیوالے بدمعاش شہزادہ لغاری نے اپنے غنڈوں کے لشکرکے ذریعہ غازی لغاری اور عباس لغاری کے گھر میں پر ناجائز قبضہ کرلیا،مزاحمت اور جھگڑے کے دوران غازی لغاری کا قیمتی موبائل فون اورپچاس ہزار روپے نقدرقم محمد نواز اور عمران لغاری لے کر بھاگ گئے ، اس جھگڑے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا اور گھر کی عورتوں پر بھی تشددکیاگیا،

    ظفرلغاری نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس تھانہ جروارکودی گئی،اطلاع کے باوجود پولیس نہ موقع پر پہنچی اور نہ ہی ملزمان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی کی گئی ہے،پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرنے یا ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے مجھے پکڑ لیا.

    ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ تھانہ جروار کی پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے ،جس کی وجہ ان بااثرملزمان کیخلاف پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ،اس نے ڈی آئی جی سکھر ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نورسے انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے ، ظفر لغاری مزید کہناتھاکہ اگرانصاف نہ ملاتو اپنے گھر والوں کے ساتھ پیٹرول ڈال کر خودسوزی کرلوں گا۔

  • ٹھٹھہ:جنگشاہی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں نے احتجاج

    ٹھٹھہ:جنگشاہی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں نے احتجاج

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ) ضلع ٹھٹھہ کے جنگشاہی شہر میں پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی مکمل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

    جنگشاہی پریس کلب کے سامنے شہریوں نے ’’پینے کو پانی دو جینے کو پانی دو‘‘ "پانی نہیں کیوں بھلہ کربلا کربلا” کے نعرے لگاتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    احتجاج کی سربراہی کرتے ہوئے رہنمائوں منیر بروہی، حاجی رفیق جوکھیو، قادر شیخ، افسار جوکھیو اور دیگر نے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے جنگشاہی کے عوام پانی اور بجلی کو ترسنے لگے ہیں۔ کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہونے لگی ہے۔

    جنگشاہی کے غریب عوام پہلے ہی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے پریشان ہیں، اس گرمی میں بجلی کے طویل لوڈ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، جس کے باعث پانی کی بھی شدید قلت پیدا وگئی ہے۔

    غریب لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ 50 روپے میں پانی کا ڈبہ خرید سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں کی لاگت سے بنائی گئی واٹر سپلائی سکیم بھی ناکامی کا شکار ہو چکی ہے، شہر کی پرانی واٹر سپلائی لائن بھی جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت برقرار ہے۔

    انہوں نے ڈی سی ٹھٹھہ چیئرمین ٹھٹھہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور جنگشاہی کے عوام کی بے چینی کو دور کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ: مدین سوات  میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک والے سلیمان کی والدہ کابیان بھی آگیا

    سیالکوٹ: مدین سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک والے سلیمان کی والدہ کابیان بھی آگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) توہینِ مذہب کرنے پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مدین(سوات) میں جانبحق ہونے والے سلیمان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اس کی والدہ کا کہنا ہے کے میں نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ سال قبل عاق کر دیا تھا

    سلیمان بیرون ملک محنت مزدوری کرتا تھا، – 2022 کو سلیمان جب بیرون ملک سے واپس آیا تو والدہ اور دیگر گھر والوں سے لڑنا، جھگڑنا اس کا معمول تھا، –

    2022 میں والدہ اور بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش پر والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا –

    ڈیڑھ سال قبل ہم نے نا فرمانی اور غلط عادات کی وجہ سے بیٹے کو اخبار میں اشتہار دے کر عاق کر دیا تھا، سلیمان کی والدہ کا کہنا ہے نا فرمان بیٹے کے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں،

  • سیالکوٹ :تھانہ صدر کے علاقہ  میں سیکیورٹی گارڈ  نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ :تھانہ صدر کے علاقہ میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں سیکیورٹی گارڈنے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

    سیالکوٹ تھا نہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں دوہرے قتلِ کی واردات ہوئی ہے ،مجتبی نے اپنی بیوی 45 سالہ بشیراں بی بی اور بیٹی 24 سالہ راحیلہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا ملزم ضلع رحیم یار خان کا رہنے والا ہے

    ملزم سیالکوٹ میں گلوز بنانے والی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا ، تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میں اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

  • ڈیرہ غازی خان :عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا

    ڈیرہ غازی خان :عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھ،ے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ شدید گرمی میں 20،20 گھنٹے ڈیوٹی انجام دینے والے سینیٹری ورکرز اصل ہیرو ہیں۔

    انہوں نے اپنا پسینہ بہا کر علاقہ کو صاف رکھا۔کمشنر نے ورکرز سے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں مثالی صفائی پر انتظامیہ اور عوام آپ کے مشکور ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظانات چیک کرنے کے لئے روٹ جلوس کا وزٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے بڑے جلوس کے روٹ کیا وزٹ کیا۔انہوں نے کہا محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جلوس و مجالس کی سیکورٹی کے لئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس بھی اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ڈی پی او نے انچارج سیکورٹی کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاران کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پی کے مطابق یقینی بناتے ہوۓ تمام آفسیر و اہلکار ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دینے کے پابند ہوں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔