Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • معاشرتی برائیاں اور ان کا حل

    معاشرتی برائیاں اور ان کا حل

    معاشرتی برائیاں اور ان کا حل
    ازقلم ملک ظفراقبال
    پاکستانی معاشرے میں معاشرتی برائیاں جنم لے چکی ہیں جس کے ہم سب ذمّہ دار ہیں مگر ذمہ داری لینے کو کوئی تیار نہیں ذمہ داری کا بوجھ گزشتہ 76 سالوں سے ہم ایک دوسرے پر ڈال کر بری الزمہ ہو جاتے ہیں اور یہ سوچ کر سکھ کا سانس لیتے ہیں کہ ہم بری الزمہ ہو چکے ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں ۔معاشرہ ہماری پہچان ہے مگر ہم نے تو بحیثیت قوم اپنی پہچان بنائی ہی نہیں اسلئے ہمارے معاشرے میں وہ سب کچھ غائب ہو چکا ہے جس کی ضرورت ہے ۔

    آج ہمارے معاشرے میں ادب کا پہلو ختم ہو چکا ہے نہ چھوٹے کو بڑے کا ادب ہے اور نہ نوجوانوں کو اپنے بزرگوں کی حیا ہے۔ آئیں آج چند بنیادی معاشرتی پہلوؤں پر بات کرتے ہیں جو ہمیں قدم قدم پر نظر آتے ہیں جس سے ہم آنکھیں چراتے ہیں

    معاشرتی برائیاں وہ مسائل ہیں جو ایک معاشرے کی اخلاقی، سماجی، اور اقتصادی تندرستی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان برائیوں کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے درج ذیل نکات پر غور کیا جا سکتا ہے:
    عام معاشرتی برائیاں
    1. بدعنوانی: سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں رشوت، بدعنوانی اور اقربا پروری۔
    2. غربت۔
    : عوام کی بڑی تعداد کا بنیادی ضروریات سے محروم ہونا۔
    3.تعلیم کی کمی تعلیم کی ناکافی سہولیات اور معیار کی کمی۔
    4. صحت کی سہولیات کی کمی صحت کے مراکز کی ناکافی تعداد اور ناقص معیار۔
    5. جرائم۔ چوری، قتل، اغوا، اور دیگر جرائم۔
    6. منشیات کا استعمال۔ منشیات کا استعمال اور اس کی فروخت۔
    7. فرقہ واریت۔ مذہبی، نسلی، اور فرقہ وارانہ تشدد۔
    8. خواتین کے حقوق کی پامالی۔ خواتین پر تشدد، ان کے حقوق کی پامالی، اور ان کا استحصال۔
    9. بچوں کے حقوق کی پامالی: بچوں کا استحصال، جبری مشقت، اور تعلیم سے محرومی۔
    10. ماحولیاتی آلودگی۔ فضائی، آبی، اور زمینی آلودگی۔
    ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات
    1. قانون سازی اور نفاذ:
    – بدعنوانی کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں اور ان پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا جائے۔
    – جرائم اور منشیات کے استعمال کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

    2. تعلیم کا فروغ
    – معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
    – تعلیم کی اہمیت پر عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔

    3. اقتصادی اصلاحات
    – غربت کے خاتمے کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔
    – کم آمدنی والے طبقات کے لیے مالی امداد اور سبسڈیز دی جائیں۔

    4. صحت کی سہولیات
    – صحت کے مراکز کی تعداد اور معیار میں بہتری لائی جائے۔
    – عوام کو صحت کے بارے میں آگاہی دی جائے اور حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں۔

    5. خواتین اور بچوں کے حقوق
    – خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے قوانین بنائے جائیں اور ان پر عمل درآمد کیا جائے۔
    – خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیا جائے۔

    6. فرقہ واریت کے خلاف اقدامات
    – بین المذاہب اور بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
    – مذہبی اور نسلی تفریق کے خلاف تعلیمی اور آگاہی مہمات چلائی جائیں۔

    7. ماحولیاتی تحفظ
    – آلودگی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    – ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور طریقوں کو فروغ دیا جائے۔

    عوامی شمولیت
    – معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے عوام کی شمولیت ضروری ہے۔ ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے اور برائیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ مقامی کمیونٹی اور سماجی تنظیموں کو فعال کیا جائے تاکہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    یہ اقدامات معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور ایک بہتر اور مضبوط معاشرہ تشکیل دینے میں معاون ہو سکتے ہیں۔
    اگر ان تمام پہلوؤں کو غور سے دیکھیں تو ایک ہی بات سمجھ آتی ہے وہ کرپشن اور اداروں پر عوام کا اعتماد نہیں رہا جبکہ اداروں کا عوام کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ضروری ہے اداروں میں بھی آپ ہیں اور عوام بھی آپ ہیں بس ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے.

  • منڈی بہاؤالدین: بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس,مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا

    منڈی بہاؤالدین: بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس,مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی (نامہ نگار افنان طالب)ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کی زیر صدارت مقامی میرج ہال میں منعقد ہوا۔

    اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جو صبر و تحمل، رواداری، اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔محرم الحرام کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔

    منڈی بہاوالدین کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، یہی جذبہ محرم الحرام کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے. محرم الحرام میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور ذاکرین ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں.

    محرم الحرام کے موقع پر انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کے معزز اراکین کے مثالی تعاون ومشاورت کو سراہا گیا

    ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت، صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو محرم الحرام سے قبل مکمل کر لیا جائے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین اورمذہبی ہم آہنگی کی اس وقت شدید ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک و قوم کے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن ورواداری اور اتحاد ویگانگت کی فضا کو مزید مستحکم بنانے کیلئے حسب روایت مثالی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔معاشرے میں امن دوستی کے جذبہ کو فروغ دینے میں بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ ضلع کی پرامن فضا کو شرپسندی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔

    اس موقع پر علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

    تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

  • آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ،بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سےبحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ہواکا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر آج سے01 جولائی کے دوران مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، خیرپور، دادو، سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    27 جون سے01 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ،قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے

    28 جون سے01 جولائی کے دوران: : گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

    خیبر پختونخوا میں بھی 28 جون سے01 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    جبکہ بلوچستان میں آج سے28جون کے دوران : لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو،ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

    28 سے30جون کو موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ اورنارووال میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے
    آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے.جس کی بناپر تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم) نے1 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے،اس حوالے سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے مراسلہ میں کہا ہے کہ رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں،جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں۔جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں،جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

  • ننکانہ:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری

    ننکانہ:ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی نامہ( نگار احسان اللہ ایاز )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سےہڑتال جاری ہے,غریب مریضوں کو ادویات، تمام ٹیست فری اور صحت کارڈ کی بحالی اور ڈاکٹرز کے تمام بنیادی مطالبات کے پورا ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی

    صدر وائی ڈی اے ننکانہ ڈاکٹر جنید خواجہ نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت کو ہٹ دھرمی سے ہٹنے اور مذاکراتی میز پرآنے کی دعوت بھی دیتے ہیں

    ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کررہے ہیں اور کرنا چاہتے بھی ہیں ہم سب متحد ہیں اور کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے خاص طور پر اگر تشدد یا ڈرا نےدھمکانے کی کوئی کوشش کی گئی.

  • کوٹری:کراچی سےلاہورجانے والی  ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کوٹری:کراچی سےلاہورجانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    کوٹری:کراچی سےلاہورجانے والی ملت ایکسپریس کی3 بوگیاں کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہوگیا البتہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔

    ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس حادثے کے بعد کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن اپ کو بولہاری اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

  • اوچ شریف: سرکاری محکمے 80 لاکھ روپے کے میپکو کے نادہندہ نکلے

    اوچ شریف: سرکاری محکمے 80 لاکھ روپے کے میپکو کے نادہندہ نکلے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) میونسپل کمیٹی، محکمہ صحت، اوقاف، انہار اور پیٹرولنگ پولیس سمیت اوچ شریف کے کئی سرکاری ادارے میپکو کے نادہندہ، بجلی بلوں کی مد میں 80 لاکھ روپے کی ریکوری کے لیے میپکو سب ڈویژن اوچ شریف نے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق میپکو سب ڈویژن اوچ شریف کی حدود میں واقع کئی سرکاری اداروں بجلی کے بلز کی مد میں میپکو کے لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے، میپکو حکام کی طرف سے متعدد نوٹسز بھیجنے کے باوجود نادہندہ سرکاری اداروں نے ابھی تک واجبات جمع نہیں کروائے جس پر سب ڈویژنل آفیسر میپکو اوچ شریف نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نادہندہ سرکاری اداروں سے ریکوری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیر انتظام درگاہ حضرت محبوب سبحانی 84031 روپے، درگاہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری 165507 روپے، درگاہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت 70424 روپے، رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف 214481 روپے، بنیادی مرکز صحت بدھو والی 70650 روپے، بنیادی مرکز صحت رتڑ لعل 128448 روپے، بنیادی مرکز صحت بختیاری 85233 روپے، بنیادی مرکز صحت خیر پور ڈاہا 133288 روپے، پیٹرولنگ پولیس ہائی وے چیک پوسٹ خیر پور ڈاہا 175325 روپے، چیف پیٹرولنگ آفیسر بیٹ نمبر 24 سروس ایریا اوچ شریف 268790 روپے، چیف پیٹرولنگ آفیسر بیٹ نمبر 25، ایم فائیو 222942 روپے،

    میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے زیر انتظام ڈسپوزل چاکی والا باغ 78394 روپے، ڈسپوزل ورکس 366480 روپے، ڈسپوزل واٹر ورکس 223813 روپے، جب کہ محکمہ انہار کے زیر انتظام پنجند ہیڈ ورکس، ریسٹ ہاؤس ہیڈ پنجند، سٹریٹ لائٹس وغیرہ 5482578 روپے کی نادہندہ ہیں۔

    میپکو سب ڈویژن اوچ شریف نے مذکورہ سرکاری محکموں سے ریکوری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • اوچ شریف: مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اوچ شریف: مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ولیمہ میں سیاسی، سماجی، صحافتی حلقوں اور دوستوں کی بھرپورشرکت

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے مقامی صحافی شفیق انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئے انکی شادی کی دعوت ولیمہ گزشتہ شب غوثیہ میرج ہال اوچ شریف میں منعقد ہوئی ،شادی کی تقریب بخیر وعافیت انجام پائی ،جس میں صحافی کمیونٹی ،معزین علاقہ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا

    اس موقع پر صحافی شفیق انجم نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا

  • اوچ شریف: سینئر صحافی حبیب اللہ خان نے جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ کے گھرجاکران کی عیادت

    اوچ شریف: سینئر صحافی حبیب اللہ خان نے جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ کے گھرجاکران کی عیادت

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سینئر صحافی حبیب اللہ خان کی چناب رسول پور میں جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ ھاٸی کورٹ کی رہائشگاہ جام ہاؤس آمد معروف سماجی رہنما سردار محمد رستم کھاکھی بھی انکے ہمراہ تھے ،انہوں نے جام شہزاد کھاکھی کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیۓ دعا کی

    واضح رہےدوہفتے قبل جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ ایک خطرناک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گۓ تھے ،انکی ٹانگ اور بازؤں میں فریکچر آگیا تھا جس پر انکی دو مرتبہ سرجری بھی کی گئی تھی تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں

    سینئر صحافی حبیب اللہ خان نے انکے گھر جا کر انکی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت کیلیۓ دعا کی ،جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما جام محمد اکمل کھاکھی کے چھوٹے بھائی ہیں.

  • لنڈی کوتل :صحافی خلیل جبران آفریدی کا قتل، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاجی مظاہروں اور امن ریلی کی سلسلہ جاری

    لنڈی کوتل :صحافی خلیل جبران آفریدی کا قتل، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، احتجاجی مظاہروں اور امن ریلی کی سلسلہ جاری

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )صحافی خلیل جبران آفریدی کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ، احتجاجی مظاہروں اور امن ریلی کی سلسلہ جاری ،ہم علاقہ میں امن چاہتے ہیں، بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، مقررین کا مطالبہ

    آج پاک افغان شاہرا پر علاقہ خیبر کے تکیہ کے مقام سے امن مارچ روانہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امن ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل آفریدی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہ حسین شینواری، ملک دریا خان، ملک ماصل خان شینواری، چئیرمین شاہ خالد، معراج الدین، شاکر آفریدی، مراد حسین آفریدی، ضیاء الحق آفریدی کا خطاب

    احتجاجی جلسے اور امن مارچ میں طلباء، اساتذۂ،سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر برائے اوقاف علامہ عدنان قادری نے بھی شرکت کی.

    مظاہرین نے خیبر تکیہ گراونڈ سے لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک تک 7 کلومیٹر پیدل مارچ کیا.

    مظاہرین نے کالے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرین مقتول صحافی خلیل جبران شہید کے قاتلوں کی گرفتاری، صحافیوں اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے.احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافی خلیل جبران کا قتل افسوس ناک ہے ۔

    مقررین نے کہا کہ لنڈی کوتل کی عوام امن پسند ہے اور علاقہ میں بدامنی کے خلاف ہے، انہوں نے خلیل جبران آفریدی کو انصاف دلانے اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا

    ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران سے)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ(744 واں)اجلاس زیر صدارت صدر میاں سعید احمد صراف بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا جسکی سعادت محمد شاہ نواز مغل نے حاصل کی۔ نعت رسول ِ مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی۔

    جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ جلاس ماہ اپریل کی کاروائی پیش کی، جسکی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ اپریل کا گوشوارہ پیش کیا، بعد بحث جسکی منظوری دے دی گئی۔

    سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ ماہانہ اجلاس کی شائع شدہ خبریں پڑھ کر سنائیں، ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

    اجلاس میں ممبران نے ورلڈ بنک کے تعاون سے ڈسکہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا، اور انتظامیہ کے مطالبہ کیا کے ان کاموں کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    اجلاس میں صدر نے تمام ممبران سے ادارے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کرنے کا کہا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔آخر میں قاری محمد احسن رضا کی دعائے خیر کے بعد اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔