Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈسکہ:ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈسکہ:ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران سے) سرکل ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ جامکے روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو گن پوائنٹ پر بلال نامی شخص سے 35 لاکھ چھین کر فرارہوگئے

    واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے بلال اور ایک راہگیر کو شدید زخمی کر دیا،دو نامعلوم ڈاکو بلا نمبری موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے ۔بلال نامی شہری اپنی موبائل شاپ بند کر کے گھر جارہا تھا۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا یاد رہے کہ سرکل ڈسکہ آجکل ڈاکوؤں کے نرغے میں آۓ روز رہزانی اور ڈکیتی کے وراداتیں عروج پر ہیں

    دوسری طرف ریسکیو1122 نے زخمیوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا ہے.

  • تنگوانی:پولیس پکٹ کے ساتھ واقع  کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی:پولیس پکٹ کے ساتھ واقع کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کے قریب محمد حیات کوسو پولیس پکٹ پکٹ کے ساتھ واقع کریانہ دکان کے مالک کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا

    ڈاکوؤں نے کریانہ دکان کے مالک نادر بکرانی اور میرو بکرانی کو یرغمال بنا کر ایک لائسنسی بندوق ،موبائل فون اور نقد ی اوردیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے

    اطلاع ملنے پرتھانہ تنگوانی پولیس کی فرضی کارروائی ،عملی طورپر کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی، تنگوانی گردونواح میں بدامنی میں اضافہ برقرارہے

    آئے روز شہریوں سے ڈاکو موٹرسائیکل ،موبائل فون ، نقدرقم لوٹ کرفرار ہوجاتے ہیں ۔ بدامنی اور ڈکیتی کے خلاف متاثرین کا سوئی بلوچستان کندھ کوٹ روڈ پر دھرناجاری ہے

    دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے ،متاثرین کا آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ،یونیورسٹی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ،یونیورسٹی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ، یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے زیر تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مقامی حکام نے منصوبے پر کام کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے سمبڑیال کے بنیادی مراکز صحت کوٹلی کھوکھروں اور کوٹ دینہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں سٹاف کی حاضری چیک کی اور علاج کہ غرض سے آنے والے مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یوز میں فارمیسی میں رکھی ادویات اور ریکارڈ کو چیک کیا اور روسٹر کے مطابق بچوںکو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات اور ویکسی نیشن ٹیموں کی لوکیشن چیک کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے موضع جھٹیکی کو بھی دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل کے ہمراہ تندوروں پر فروخت ہونے والی روٹی کی قیمت اور وزن کی پڑتال کی۔

    بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی جانب سے ڈی سی آفس کے سٹاف کے اعزاز میں عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی نے بھی عید ملن پارٹی میں شرکت کی

  • سرائیکی صوبہ بناؤ، کریڈٹ تم لے لو.عبدالقادر گیلانی

    سرائیکی صوبہ بناؤ، کریڈٹ تم لے لو.عبدالقادر گیلانی

    اسلام آباد(باغی ٹی وی ) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔ انہوں نےقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبہ بناؤ کریڈٹ تم لے لو، میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کروں گا جو مخالفت کرے گا اسے جگہ نہیں ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنا گراف بڑھانا ہے تو کچھ کرنا ہوگا، انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے آپ کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا؟ ہم کسی کی مرہون منت نہیں ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وزیر اعظم ہوتے تو بتاتے آپ پاپولر نہیں ہیں لیکن آپ کو قومی مفاد میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ ہم مسلم لیگ( ن) کو میثاق معیشت پر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

    بدالقادر گیلانی کا کہنا تھا ٹیکس ملتا ہے تو لاہور کی اورنج لائن بنتی ہے، کیا ہمیں بجٹ کو منظور کرنا چاہیے؟ ہمیں لاہور کے برابر بجٹ دیں اور سیکرٹریٹ بحال کریں۔پی ٹی آئی کے دور میں جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا گیا، مسلم لیگ (ن )نے اسے ختم کر دیا، آج ہمیں کام کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے، یہ تخت لاہور سے کب ہماری جان چھوٹے گی۔

  • ڈیرہ غازیخان:تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق علاقہ تھانہ گدائی پتی تونمی کھوسہ تومیوال میں میں رشتہ کے تنازعہ پر دو فریقین میں لڑائی کےمعاملہ کا ڈی پی او سید علی نے نوٹس لے لیا۔

    ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان،اے ایس پی سٹی سرکل نے موقع پر وزٹ کیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ کھوسہ تومیوال خاندان کے درمیان رشتہ کے تنازعہ پر آپس میں لڑائی ہوئی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    اطلاع ملتے ہیں تھانہ گدائی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ جانبحق ہونے والے شخص کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر تھانہ گدائی پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے،وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایس ایچ او کاکہنا ہے کہ شرپسند عناصروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تھانہ جمال کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

    تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا ہے اس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو صلادین ولد جتوئی نندوانی کو کو پولیس نے مارنے کا دعوی کیا ہے

    پولیس نے مدد کیلئے سندھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا ہے

  • نصراللہ گڈانی قتل کیس,سیکنڈ سول جج کی چھٹی ، سماعت کل کے لیے ملتوی

    نصراللہ گڈانی قتل کیس,سیکنڈ سول جج کی چھٹی ، سماعت کل کے لیے ملتوی

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)نصراللہ گڈانی قتل کیس,سیکنڈ سول جج کی چھٹی ، سماعت کل کے لیے ملتوی،عدالت کی ہدایت کے باوجود پولیس مقدمے کے گواہوں اور ورثاء کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی ۔ وکیل

    تفصیل کے مطابق نصراللہ گڈانی قتل کیس کی سماعت کرنےوالےسیکنڈ سول جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت کل کے لیے ملتوی کردی گئی،نصراللہ گڈانی قتل کیس 164 کی سماعت سیکنڈ سول جج کی عدالت میں ہونی تھی جو آج نہ ہوسکی،

    نصراللہ گڈانی قتل کیس کے وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ سیکنڈ سول جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی،سیکشن 164 کی سماعت کل دوبارہ سیکنڈ سول جج کی عدالت میں کی جائی گی،

    وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ نصراللہ گڈانی کے ورثاء کو سیکورٹی تھریٹ ہیں انہیں کیس سے دستبردار ہونے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے،عدالت کی ہدایت کے باوجود پولیس مقدمے کے گواہوں اور ورثاء کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی .

    وکیل صلاح الدین پنہور کاکہنا تھا کہ پولیس نےتحفظ دینے کے بجائے گذشتہ روز نصراللہ گڈانی کے گاؤں پر چڑہائی کردی.

    یاد رہے کہ میرپور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والے صحافی نصراللہ گڈانی پر 21 مئی کو فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

  • گوجرہ: پی ٹی آئی رہنما کا گن مین خاتون سمیت دو افراد کی فائرنگ سے قتل

    گوجرہ: پی ٹی آئی رہنما کا گن مین خاتون سمیت دو افراد کی فائرنگ سے قتل

    گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) خاتون سمیت دو افرادنے”دن دیہاڑے“فائرنگ کر کے پی ٹی آئی رہنماچوہدری حسام علی وڑائچ کے گن مین کو قتل کردیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔

    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ کا گن مین محمد مدثرسکنہ چک نمبر363ج ب باہمنی والا موٹر سائیکل پر نمبر304ٹی ایس ایم پر سوار ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب کچاگوجرہ کی جانب جا رہاتھاکہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار خاتون سمیت دونامعلوم افراد آئے اور اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اورموقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔

    ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔مقتول مدثر سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری امجد علی وڑائچ مرحوم کا بھی گن مین رہا۔

    اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی اورایس ایچ او سٹی موقع پر پہنچے اور اس کی نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی اور نعش کاپوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

    سٹی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • گو جرہ: گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،حالت نازک

    گو جرہ: گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،حالت نازک

    گو جرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،حالت نازک

    گوجرہ میں گھریلوحالات سے تنگ شخص نے گلے پر چھری پھیر لی،نازک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔

    معلوم ہواہے کہ محلہ فرید ٹاؤن گوجرہ کے 35سالہ محمد ریاض نے گھریلوحالات سے تنگ آکر اپنے شہ رگ پر چھری پھیرلی،جس سے اس کی حالت غیرہوگئی جسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ لے جایا گیا، جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے۔

    تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

  • وزیر اعلی سندھ  کا سکھر بیراج کا دوره، ٹوٹے ہوئے گیٹوں کا معائنہ کیا

    وزیر اعلی سندھ کا سکھر بیراج کا دوره، ٹوٹے ہوئے گیٹوں کا معائنہ کیا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)وزیر اعلی سندھ نے سکھر بیراج کا دوره کیا اور ٹوٹے ہوئے دروازوں کا معائنہ کیا ۔

    ترجمان سی ایم ہاؤس سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیر کو سکھر پہنچے جنہوں نے یہاں سکھر بیراج کا دورہ کیا ۔سید مراد علی شاہ نے بیراج کے ٹوٹے ہوئے اور متاثر ہونے والے گیٹس کا معائنہ کیا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر آبپاشی جام خان شورو نے ٹوٹنے والے گیٹ سے متعلق بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے وزیراعلی سندھ کو اب تک کیلئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا ۔

    ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ ، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ، ضیاء الحسن لنجار اور جام خان شورو وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے ۔