Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    راجن پور(باغی ٹی وی)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    پولیس ذرائع کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پورمیں پولیس ٹیم ایک گھر پر اشتہاری ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او راجن پور دوست محمد کا واقعہ کا فوری نوٹس ، ڈی پی او راجن پور ڈپٹی کمشنر راجن پور کے ہمراہ زخمی کانسٹیبل کی عیادت کے لیئے فوری ہسپتال پہنچ گئے،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کانسٹیبل محمد تنویر کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت،کانسٹیبل محمد تنویر سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا، شہید کانسٹیبل محمد تنویر کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی مدد کا اعلان کیا اور زخمی پولیس اہلکار کوبہترین علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایت کی۔

  • ڈسکہ: وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

    ڈسکہ: وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جاں بحق،لواحقین کا احتجاج

    سرکل ڈسکہ کے تھانہ صدر کے علاقہ وڈالہ سندہواں میں نجی کلینک پر ڈلیوری کے دوران خاتون جانبحق ہوگئی ،لواحقین کا ہسپیتال میں احتجاج،
    امتیاز کی بیوی ارشاد بی بی کو ڈلیوری کےلیے وڈالہ سندہواں کے نجی کلینک پر لایاگیاتھا۔

    لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے ہمیں حالات سے بے خبر رکھا اورخاتون کے جانبحق ہونے کےبعد ہمیں ہسپتال سے نکال دیا گیا۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر دیرسے پہنچی جسکی وجہ سے ہسپیتال انتظامیہ بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔ ڈی ایس پی ڈسکہ موقع پر موجود اسپتال انتظامیہ فرار

    احتجاج کرتے ہوئے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر یونان جانے والا مسافر گرفتار

    سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر یونان جانے والا مسافر گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر یونان جانے والا مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام یونان جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا،مسافر کے پاسپورٹ پر یونان کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا زاہد حسین نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے آذربائیجان کے راستے یونان جا رہا تھا

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپےکے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیاملزم نے 1 لاکھ روپے بطور ایڈوانس ایجنٹ کو ادا کئےملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا.

  • گوجرانوالہ :مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے انتظامیہ متحرک

    گوجرانوالہ :مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے انتظامیہ متحرک

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )عیدالاضحی کا آخری روز، مسافروں کی بڑے شہروں کو واپسی ، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیاں گزار کر جانے والے مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے متحرک ,کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی چیکنگ اوور چارجنگ پر بس بند کردی،مسافروں سے بھی استفسار،قانون شکن ٹرانسپورٹرز کو سخت کارروائی کا عندیہ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوں۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات بس و ویگن اڈوں پر اوور چارجنگ کی سختی سے روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی متحرک ۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا وزیرآباد اور گوجرانوالہ کے مختلف بس و ویگن اڈوں کا دورہ،انہوں نے وزیرآباد، گوجرانوالہ میں جنرل بس اسٹینڈ، سٹار ٹریول کا دورہ کیا ۔ اوور چارجنگ کی شکایات پر جنرل بس اسٹینڈ میں بس کو بند کردیا، جرمانہ بھی عائد کیا ۔ انہوں نے مسافروں کو کرایہ واپس کرواتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کردی، اوور چارجنگ پر زیروٹالرینس ہوگا۔

    انہوں نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران اپنی تحصیلوں میں بس و ویگن اڈوں کو چیک کریں،اوور چارجنگ کی شکایات کی روک تھام کیلئے ٹرانسپورٹرز خود تعاون کریں اور گھروں کو واپسی پر اوور چارجنگ کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، افسران ہر گاڑی کو روک کر مسافروں سے کرایہ وصولی بارے پوچھیں۔

    کمشنر اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے عید الاضحی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور بس اڈوں پر فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں سے زائد وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ٹرانسپورٹرز مقررہ کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کرایہ نامہ نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے، تمام گاڑی مالکان فرنٹ اسکرین پر کرایہ نامہ آویزاں کریں، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور گاڑی کو بند کردیا جائے گا،

    انہوں نے کہا کہ اڈوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مسافروں کو بیٹھنے کے لیے جگہ ، مسجد اور صاف ستھرے واش روم فراہم کئے جائیں۔

  • گوجرانوالہ:عیدالاضحی کے صفائی آپریشن کی کامیاب تکمیل پر جی ڈبلیو ایم سی، واسا، پی ایچ اے کا مشترکہ فلیگ مارچ

    گوجرانوالہ:عیدالاضحی کے صفائی آپریشن کی کامیاب تکمیل پر جی ڈبلیو ایم سی، واسا، پی ایچ اے کا مشترکہ فلیگ مارچ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی )عیدالاضحی کے صفائی آپریشن کی کامیاب تکمیل پر جی ڈبلیو ایم سی، واسا، پی ایچ اے کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ کا مقصد صفائی عملہ کی خدمات اور شہریوں کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا

    فلیگ مارچ کئے قیادت کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی،ایم پی اے عمر فاروق ڈار ،سی او شاہد عباس جوتہ ،چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر نے کی، وزیراعلٰی کے حکم پر تمام اداروں بلخصوص جی ڈبلیو ایم سی نے شاندار کارکردگی دیکھا کر شہریوں کے دل جیت لئے

    کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ہمارے اصل ہیرو سنیٹری ورکرز ہیں اور ہم سب انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
    انتہائی شدید گرمی میں فرائض کی بجا آوری لائق تحسین ہے،حکومت پنجاب کی طرف سے اپنے ان ہیروز کا شکریہ ادا کرتے ہیں

    کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ عید کے تین دنوں میں گوجرانوالہ سے 8 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئیں ہیں، فلیگ مارچ سینٹری ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، جی ڈبلیو ایم سی، واسا اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر لوکل گورنمنٹ اداروں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ میڈیا اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں،

    ایم پی اے عمر فاروق ڈار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ہر شعبے میں ترقی اور بہتری آنی شروع ہو گئی ہے۔عید پر مثالی صفائی کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے ،ڈوثرنل اور ضلعی انتظامیہ اور سینٹری سٹاف نے فرائض کی بجا آوری سے ہمارے دل جیت لیے ہیں

    چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل نے کہا کہ میڈیا نے صفائی کے حوالے سے شعور و آگاہی کی فراہمی بڑا اہم کردار ادا کیا،سی ای او شاہد عباس زیرو ویسٹ تک صفائی آپریشن جاری رہے گا،

  • گوجرانوالہ ڈویژن میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے ایک ہزار 24 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے

    گوجرانوالہ ڈویژن میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے ایک ہزار 24 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی س (نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی ) عید قربان کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی میں ہرسال لاکھوں مسلمان خدا کی خوشنودی اور اُسکی رضا کے لیے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں_ کسی بھی حکومت کا اصل امتحان عید قرباں پر جانوروں کی آلائشوں کوہر وقت ٹھکانے لگانا ہوتا ہے اور ہربار صفائی ستھرائی اور آلائشوں کی فوری تلفی کے حوالہ سے حکومتی ادارے بلند بانگ دعوی تو ضرور کرتے ہیں لیکن بدقستمی سے گذشتہ کئی سالوں سےصورتحال حکومتی دعوؤں اور عوامی توقعات کے برعکس ہی رہی اور عمومی طور پر شہروں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے لوگ سخت نالاں اور پریشان نظر آتے رہے ماضی کی حکومتوں کی اسی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بھی کمزور ہوتا نظر آیا اور انہوں نے موجودہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بجا طور پر یہ توقع وابستہ کرلی کہ اس سال انکی قیادت میں یقینی طور پر صفائی کے معیار اور آلائشوں کی بروقت تلفی کی صورتحال میں واضح بہتری ضرور نظر آئے گی

    یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت کا ہی ثمر ہے کہ اس سال عید قربان پر صوبہ بھر میں حقیقی معنوں میں جس جانفشانی، جذبے اور ان تھک محنت کے ساتھ صفائی اور آلائشوں کی تلفی کے لیے دن رات کام کیا گیا اس کی تعریف نہ کرنا بھی نا انصافی ہوگی ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات میڈم عظمی بخآری بھی حکومت پنجاب کے ان مثالی اقدامات کی پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں بھرپور تشہیر کے لیے مسلسل متحرک رہیں اور اس سلسلہ میں عید کی چھٹیوں کے باوجود محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور سٹاف ڈوثرنل اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فیلڈ میں مصروف رہا ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے خدمت کےجذبے اور عزم کے ساتھ عید قرباں سے پہلے ہی تمام متعلقہ افسران اوراداروں کو عید پر صفائی ستھرائی اورالائشوں کو بلا تاخیر مقررہ ڈمپنگ سائٹس تک لیجانے کے حوالہ سے تمام ممکنہ اقدامات اور جامع پلان کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ آنکی ہدایات اورایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف بلا رورعایت ایکشن لیا جائے گا۔

    یہ وزیر اعلٰی پنجاب کی دو ٹوک ہدایات کا ہی نتیجہ ہے کہ آج صوبہ بھر میں ہر کوئی صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ مریم نوازشریف کو دینے پر مجبور ہے جس کی وہ بجا طور پر حقدار ہیں۔

    گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز نے بھی وزیر اعلٰی پنجاب کی واضح ہدایات پر عملدرآمد کے حوالہ سے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کمپنیوں ( جی ڈبلیو ایم سی، ایس ڈبلیو ایم سی ) کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں ( لوکل باڈیز ) سے ہمہ وقت رابطہ میں رہے اور کمشنر نوید حیدر شیرازی تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے جس کا نتیجہ ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اپنے دورہ گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد، سمبڑیال، ڈسکہ، سیالکوٹ اور نارووال میں صفائی کے بہترین معیار اور آلائشوں کی فوری تلفی کے اقدامات کی تعریف کرتے رہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے تینوں اضلاع( گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال) میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھا کرنے کیلئے ایک ہزار 24 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے جبکہ تادم تحریر 10737 مختلف سائٹس کو آلائشوں اور گندگی سے مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا۔

    اسی طرح اب تک گوجرانوالہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 19196 میٹرک ٹن جبکہ گجرات ڈوثرن میں 5183 میٹرک ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جا چکی ہیں اوراسی طرح یہ سلسلہ زیرو ویسٹ ہدف حاصل کرنے تک جاری رہے گا۔ اسی طرح گجرات ڈویژن میں ( گجرات، منڈی بہائوالدین، وزیرآباد اور حافظ آباد ) کے اضلاع میں 563 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے جبکہ لگ بھگ 9 ہزار 658 سائٹس کو آلائشوں سے مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ ،چئیرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل ،سی او شاہد عباس جوتہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران عید کے تینوں ایام میں متحرک رہے ۔انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے تینوں ایام میں شہر میں تا دم تحریر 8421ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں انہوں نے کہا کہ شہر کو 10 زونز میں تقسیم کیا، آلائشوں کو گلی محلوں سے فوری اٹھا کر قریبی مقامات پر منتقل کرنے کے لیے 6 عارضی ٹرانسفر سٹیشنز قائم کیے( ڈی پی ایس سکول ریلوے پھاٹک، منی اسٹیڈیم، رتہ جھال، حافظ آباد روڈ، کچا ایمن آباد روڈ اور کوکا کولا روڈ) جہاں رکشوں، منی ٹپرز جیسی چھوٹی گاڑیوں سے آلائشیں منتقل کی گئیں۔ ٹرانسفر سٹیشنز سے آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹ بکھڑے والی پر منتقل اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے بڑے ڈمپرز، آرم رول ٹرک بروئے کار لائے گئے۔

    صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عید الاضحی کے موقع پر سیالکوٹ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ایام عید الضحیٰ کے دوران صوبہ بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور بلدیاتی اداروں نے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جامع صفائی پلان پر عملدرآمد کیا اور قربانی کے جانوروں کی ہزاروں ٹن الائشوں کو بروقت ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچا کر زیر زمین دبا دیا گیا ہے، انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ عید الضحیٰ کے تیسرے دن سیالکوٹ اور پسرور کے دورہ کے دوران گفتگو کے دوران کیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ارکان پنجاب اسمبلی منشا اللہ بٹ، فیصل اکرام چوہدری، رانا محمد فیاض، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز رندھاوا بھی انکے ہمراہ تھے۔

    عید کے دوسرے دن صوبائی وزیر بلدیات نے سمبڑیال اور ڈسکہ کا دورہ کیا تھا جہاں اسسٹنٹ کمشنرز احسن ممتاز، انورعلی کانجو، بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرزنے وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عید الضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے پورے طرح فعال رہیں اور "زیر و ویسٹ”پالیسی کے تحت افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہے، سو فیصد الائشیں اٹھانے کیلئے صفائی کیلئے اوقات کار بڑھا کر رات آٹھ بجے تک بڑھا دئے گئے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ شاہراہوں اور اربن ایریازکو تعفن سے بچانے کیلئے سڑکوں کو دھویا گیا اور سپرے بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایام عید کے دوران وزیر اعلی پنجاب خود بھی صفائی کے حوالے سے تمام آپریشنز کو مانیٹر کرتی رہی ہیں اور انہوں نے سخت گرمی کے باوجود بھرپور محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینی ٹیشن سے وابستہ افسران وعملہ کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں سے سڑکوں گلیوں میں تعفن سے بچاؤ کے لئے صوبہ بھر میں 32لاکھ تھیلے تقسیم کیے گئے تھے، تمام بڑے شہروں میں کنٹرول رومز قائم کئے گئے تھے شہریوں نے اس سہولت سے بھی بھرپوراستفادہ کیا اور بلدیاتی اداروں سے بھرپور تعاون کیا۔

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے زیر ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے بھرپور محنت سے کام کرنے پر ضلعی انتظامیہ، ایس ڈبلیو ایم سی، بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی کارکردگی کو زبردست سراہا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز،اے سی پسرور قمر منج نے بریفنگ دی، صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ اور کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ عیدالاضحٰی کے تیسرے دن ضلع نارووال کا اچانک دورہ کیا

    اس دوران انہوں نے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع پر ضلع بھر کے رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے کاموں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے کولیکشن پوائنٹس کا وزٹ کیا اور شہر میں آلائشیں اٹھانے کے بعد کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحٰی کے پر مسرت موقع پر صوبہ بھر کے رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ بنانا وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز کا عزم تھا اور اس عزم کی تکمیل کہ بابت وزیراعلٰی پنجاب،صوبائی کابینہ کے ممبران اور تمام تر انتظامیہ عید کے تینوں ایام سے فیلڈ میں موجود ہیں اور وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے عیدالاضحٰی پر صفائی کے انتظامات کی بذات خود نگرانی کی جارہی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ نارووال کوزیرو ویسٹ بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نارووال اور متعلقہ محکموں کی ٹیموں کا کام قابل ستائش ہےاس سال نارووال میں پچھلے سالوں سے 30 فیصد زیادہ ویسٹ اٹھایا گیا ہے جواس بات کی گواہی ہے کہ پچھلے سالوں کی نسبت صفائی کے انتظامات بہت حد تک بہتر ہوئے ہیں اور جب تک ہم اپنے رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ نہیں کرلیتے تب تک ہم اپنی ٹیموں کو کلوز نہیں کریں گے۔

    صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اتنی شدید گرمی میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز کی کاوشوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے تنگ گلیوں بازاروں اور محلوں سے آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ سائیٹس تک پہنچائیں تاکہ ہمارے گلی محلے اور شہر تعفن اور بدبو سے محفوظ رہیں۔ان لوگوں نےاپنی عید اس مقصد کیلئے قربان کی تاکہ لوگوں کی عید اچھی ہوسکے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال لگائی جانے والی بکرا منڈیاں بہترین انتطامات کی بابت بھی اپنی مثال آپ ہیں جوکہ موجودہ عوامی حکومت کے عوامی خدمت کے ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • وزیر آباد:وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا  میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان

    وزیر آباد:وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا وزیر آباد میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان
    صوبائی وزیر شہر کے مختلف مقامات کے دورے میں عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہم

    چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد عید کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وضاحت نہ کرسکے،وزیر بلدیات کا سی او بلدیہ وزیر آباد اور سینٹری انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم

    وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیراعلی مریم نواز شریف کا فوکس ہے، کوئی نرمی نہیں ہوگی، عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.

  • گوجرانوالہ:صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ

    گوجرانوالہ:صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ،صوبائی وزیر بلدیات کا گوجرانوالہ ڈویژن میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کااظہار

    صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نےسنیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کو مثالی انتظامات کا سارا کریڈٹ جاتا ہے

    انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال دو روز میں 300 فیصد زیادہ ویسٹ اٹھایا گیا ہے، سخت گرمی کے باوجود سنیٹری ورکرز محنت و جانفشانی سے کام کررہے ہیں،ورکرز کو شہر و ضلع میں مثالی صفائی اور بروقت آلائشیں اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    دوسری طرف عیدالاضحی صفائی آپریشن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایم سیز، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ اور ایم سی جی کا عید الاضحی صفائی آپریشن بلا تعطل جاری،جی ڈبلیو ایم سی نے پہلے روز 2897 ٹن، دوسرے روز 2705 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی ہیں

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ جی ڈبلیو ایم سی نے عید صفائی آپریشن میں اب تک 7 ہزار 543 ٹن سے زائد آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹ پرمنتقل وڈمپ کیا گیا ہے،

    ڈپٹی کمشنر کاکہناتھاکہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں بھی 10 ہزار ٹن آلائشیں اٹھانے کے بعد ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کی گئی ہیں،سی ایم آفس، سپیشل برانچ اور ضلعی کنٹرول روم دیگر ذرائع سے موصول شکایات کا بھی فوری طور پر ازالہ کر دیا گیا ،

    عید قرباں کے دوسرے روز جی ڈبلیو ایم سی کی 4 سو سے زائد گاڑیاں، 2482 صفائی عملہ متحرک رہا،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہاکہ گوجرانوالہ میں تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں 2000 سے زائد ورکرز گلی محلوں کی سطح پر مصروف عمل ہیں،جی ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 پر موصول تمام 250 شکایات کا ازالہ کیا گیا

  • پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ , بچوں کیخلاف مقدمات کا اندراج و حکومتی نمائندوں کا کردار

    پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ , بچوں کیخلاف مقدمات کا اندراج و حکومتی نمائندوں کا کردار

    پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ , بچوں کیخلاف مقدمات کا اندراج و حکومتی نمائندوں کا کردار
    تحریر:ادریس نواز چدھڑ
    پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ۔ جس کے تحت ندی نالوں میں نہانے پر پابندی لگائی گئی اور پولیس بھی متحرک دکھائی دے رہی ہے ۔ سرگودھا میں بھی حکومتی احکامات کی مطابق سکیورٹی برانچ سمیت پولیس نے نہر میں نہانے والوں کیخلاف کارروائی کی اور متعدد مقدمات کا اندراج کیا ۔ جس میں جن بچوں کے ابھی تک شناختی کارڈ بھی نہیں بنے ان پر بھی مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔

    جس حکومت کو نوجوانوں کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرنا چاہیئے ۔ وہی حکومت بچوں کیخلاف بھی مقدمات درج کروا رہی ہے ۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے بیٹے کیساتھ گرمی دور کرنے کیلئے نہر میں نہاتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ اور شہریوں کی بڑی تعداد یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی۔ ان کیخلاف تو پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ۔ ہر قانون , اقدام و احکامات صرف غریب پر ہی لاگو ہوتا ہے ۔ بااثر کیخلاف کبھی قانون متحرک نہیں ہوتا ۔ یہ عوام کیساتھ کیسا بھونڈا مذاق ہے کہ عوام کے بچوں کیخلاف تو مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ۔ اور انکا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے لیکن حکومتی نمائندے عوام کے سامنے سرعام حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔

    لگتا ھے ہمارے ملک میں دو ریاستی قانون ہے ۔ امیر کیلئے الگ اور غریب کیلئے الگ، نہر میں نہانے پر پابندی ہونی چاہیئے۔ کیونکہ ہرسال نہروں ندی نالوں میں نہانے کے دوران ڈوبنے سےکئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں لیکن کیا اسکا حل بچوں کیخلاف مقدمات درج کر کے کیا جا سکتا ہے ، بچوں کے مستقبل کو تباہ کر کے حکومتی اقدامات کو پورا کرنا کہاں کا قانون ہے ۔ حکومتی نمائندے و بااثر افراد کیخلاف قانون حرکت میں کیوں نہیں آ رہا ؟، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ ہر گاؤں میں بذریعہ اعلان عوام کو آگاہ کیا جاتا کہ حکومت نے نہر میں نہانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اس لئے خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی تاکہ عوام کو پتہ ہوتا اور وہ نہروں میں نہانے سے اجتناب کرتے ، دوسرا ان بچوں کے والدین کو بلا کر انہیں وارننگ دیکر چھوڑا جا سکتا تھا تاکہ دوبارہ ایسا کوئی بھی اقدام نہ کریں۔

    پولیس ہمیشہ حکومتی اقدامات پر ہی متحرک ہوتی ہے کاش منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی ایسے ہی کارروائیاں کی جاتیں تو کیا ہی بات تھی ۔ حکومت وقت کو اس بارے سوچنے کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو اس پر فوری نوٹس لینا چاہیئے تاکہ بچوں کے مستقبل تباہ نہ ہوں.

  • ڈیرہ غازی خان : دو  روڈ ایکسیڈنٹ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ڈیرہ غازی خان : دو روڈ ایکسیڈنٹ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) دو مختلف سڑک حادثے، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی،زخمییوں اورجاں بحق ہونے والوں کوریسکیو 1122 نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں ایک بچی اور ایک 6سالہ بچہ بھی شامل ہے.

    پولیس حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر یارو موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر زخمیوں پر چڑھ گئی ۔جس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک 4 سالہ بچی اور ایک6 سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

    دوسرا حادثہ سخی سرور روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،موٹرسائیکل ٹکرانے سے دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو امدادی کارروائیوں کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹر منتقل کردیا ہے۔