Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حکمرانوں نے 24 کروڑ عوام کوبجلی کی ننگی  تار پر لٹکا دیا ہے،شیخ رشید

    حکمرانوں نے 24 کروڑ عوام کوبجلی کی ننگی تار پر لٹکا دیا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی(باغی ٹی وی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے، 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں،ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

    راولپنڈی میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غزہ، فلسطین، کشمیر سمیت تمام قوم کو عید مبارک کہتا ہوں، قربانی کی تعداد بہت کم ہوچکی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، کھربوں کے ٹیکس لگا دئے گئے ہیں، لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، انہوں نے 24 کروڑ عوام کو ننگی بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں۔

    شیخ رشیدنے عمران خان کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین ہے تو یہ پی ٹی آئی ہے، ایک فرد ہی جماعت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت پر اللہ کی پھٹکار پڑی ہوئی ہے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے مسئلے حل نہیں ہورہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیہ کے مطابق ان کو وزیراعظم چاپلوسی کرنے والا چاہیے، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلا کردی میلہ میلہ، ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 25 ارب سعودی ارب سے آرہے ہیں، چین نے مجھے کہا کہ سب خلاس، چین کے صدر نے روزہ رسول ﷺ پر دعا کی، وہ کعبہ شریف گیا ہے ہماری حکومت سے اچھا ہے، عوام نماز میں ان چوروں سے چھٹکارے کی دعا کرے۔

  • سرگودھا:پولیس کی کارروائی،راہزنی کی 19 وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

    سرگودھا:پولیس کی کارروائی،راہزنی کی 19 وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار

    سرگودھا میں تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کارروائی ، راہزنی کی 19 وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے رکشہ , موٹرسائیکل اور نقدی سمیت کل مالیتی 12 لاکھ 80 ہزار چار سو روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔

    تفصیل سرگودھا سے ادریس نواز چدھڑ کی اس رپورٹ میں
    https://x.com/DrMustafa983/status/1802287688466223458

  • سیالکوٹ: شاہی بارات،شادی پر  ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل کی برسات

    سیالکوٹ: شاہی بارات،شادی پر ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل کی برسات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف) شادی پر دولہا کے بھائی اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی نوٹوں، موبائل کی برسات کر دی

    تفصیل کے مطابق شاہی بارات سیالکوٹ کے نواحی گاؤں ڈالو والی سے کینٹ مقامی میرج ہال تک پہنچی تو دولہے کے بھائی اوردوست سارے راستے ملکی و غیرملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے اورموبائل اور دیگر سامان بھی لوٹاتے رہے۔

    نوٹ اور دیگر سامان لوٹنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگ گیا، متعدد افراد جالیاں لگاکر موبائل، کپڑے اور نقدی لوٹتے رہے۔

    دوسری جانب پولیس نے دولہے سمیت اس کے بھائی اور دوستوں کیخلاف روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

  • وہاڑی: گٹر کی صفائی،دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    وہاڑی: گٹر کی صفائی،دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    وہاڑی(باغی ٹی وی) گھر کے گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونےوالوں میں ایک ہی گھر کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں 80 ڈبلیوبی میں گھر کے باہر گٹر کی صفائی کے لیے مزدور اندر گیا۔تاہم جب مزدور واپس نہ آیا تو گھر کے 3 رہائشی گٹر میں اتر گئے جو دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے ملاقات

    چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے ملاقات

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے ملاقات، عیدالاضحی پر صفائی کے بہترین اقدامات پر پر زور دیا گیا، گرینڈ صفائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ماضی سے بہتر انتظامات کیے جائینگے، اسسٹنٹ کمشنر کی یقین دہانی۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر الائشوں کو ٹھکانے لگانے اور شہر میں صفائی کے بہترین اقدامات کے حوالے سے چونیاں پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار سے خصوصی ملاقات، صحافیوں نے ماضی سے بہتر صفائی کے اقدامات پر زور دیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سینئر صحافیوں کے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحصیل بھر کی تمام میونسپل کمیٹیوں کے سی این اوز سے عید عید الاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگز کی جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کرنے کے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    عید گاہوں پارکوں میں نماز عید الاضحی ادا کرنے کے لیے آنے والے فرزندان اسلام کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہتر انتظامات کیے جائیں گئے جس میں کسی قسم کی کوتاہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گئی۔

    اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار نے گفتگو کرتے کہا کہ میں نے ڈی سی قصور کو تمام حکمت عملی سے آگاہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دن تحصیل بھر تمام میونسپل کمیٹیوں کے علاوہ تمام یونین کونسل میں گرینڈ صفائی آپریشن کو خود مانیٹرکروں گا، اس کے علاؤہ ہر میونسپل کمیٹی میں کمپلین سیل بنائے گئے ہیں اور ان کمپلین سیل کے نمبرز بھی آویزں کیے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کی جانب سے درج کی جانے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

    صحافیوں کے وفد میں چونیاں پریس کلب کے بانی و چیرمین فیاض احمد دھون ۔جنرل سیکرٹری سید رضوان کاظمی ۔سپریم کونسل کمٹی کے رکن رانا سلمان یوسف ۔عبدالرحمان ہاشمی، رانا اکرم و دیگر بھی شامل تھے۔

  • ٹھٹھہ :پولیس کانسٹیبل بھرتی،پولیس ہیڈکوارٹرز مکلی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

    ٹھٹھہ :پولیس کانسٹیبل بھرتی،پولیس ہیڈکوارٹرز مکلی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ)پولیس کانسٹیبل بھرتی،پولیس ہیڈکوارٹرز مکلی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

    ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے محکمہ پولیس میں بطور پولیس کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے خواہشمند امیدواروں کیلئے پولیس ہیڈکوارٹرز مکلی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

    ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل لیڈی کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے خواہشمند امیدواروں کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر ٹھٹہ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،اس ضمن میں ضلع بھر کے سینکڑوں مرد و خواتین امیدواروں نے تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا اور تربیت حاصل کی

    ورکشاپ کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ سمیت ضلع ٹھٹہ کے سینیئر افسران و دیگرز نے امیدواروں کو بھرتی کے مختلف مراحل بشمول جسمانی اور تحریری ٹیسٹ، انٹرویو کے میں کامیابی کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی کی اور ایس ایس پی ٹھٹہ نے امید ظاہر کی کہ ضلع ٹھٹہ کے امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کامیاب ہوں گے

    تمام امیدواروں نے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کا شکریہ ادا کیا

  • اوچ شریف:عید قربان،ٹماٹرٹرپل اور پیازڈبل سینچری کے قریب ،لہسن ،ادرک کے درمیان بھی مقابلہ جاری

    اوچ شریف:عید قربان،ٹماٹرٹرپل اور پیازڈبل سینچری کے قریب ،لہسن ،ادرک کے درمیان بھی مقابلہ جاری

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی ( حبیب خان نامہ نگار)عید قربان،ٹماٹرٹرپل اور پیازڈبل سینچری کے قریب ،لہسن ،ادرک کے درمیان بھی مقابلہ جاری اورسبز مرچ کو پر لگ گئے، مقامی و تحصیل انتظامیہ منظر سے غائب، گرانفروشوں کو کھلی چھٹی، سبزی مافیاء عام آدمی کی کھال اتارنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر و گردونواح میں گرانفروشی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، عید سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے اس حوالہ سے ضلعی کی پرائس کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی نظر آرہی ہے، عید قریب آتے ہی گھروں میں استعمال ہونے والے خشک مصالحہ جات اور پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، سبز مرچ ودیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ جیسے جیسے بکرا عید قریب آرہی ہے ویسے ہی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے،

    مہنگائی سے ستائے شہریوں محمد یاسر، احمد علی، محمد بخش، اللہ وسایا، الٰہی بخش و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی ہے کہ ہم پریشان ہیں اور اب گرانفروش مافیاء نے غریب عوام کو عید سے پہلے ذبح کرنا شروع کردیا ہے،ٹماٹر300 روپے فی کلو ،پیاز150 روپے فی کلو لہسن ادرک بھی قوت خرید سےباہر ہوگئے

    اسی طرح مختلف اقسام کے مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید قربان کے قریب آتے ہی دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کرکے رکھ دیا ہے، جس کیوجہ سے متوسط اور مزدورطبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر مہنگائی سے بلبلاتے شہریوں کی آہ و بکا پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور ہر دکاندار کے اپنے اپنے نرخ ہیں کہیں بھی حکومتی رٹ قائم ہوتی نظر نہیں آرہی،شہریوں نے تاجران کی مبینہ خود ساختہ گرانفروشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.

  • منڈی بہاؤالدین : پولیس کا برائی کے اڈے پر چھاپہ،تتلی دو بھنوروں سمیت گرفتار

    منڈی بہاؤالدین : پولیس کا برائی کے اڈے پر چھاپہ،تتلی دو بھنوروں سمیت گرفتار

    منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی( نامہ نکارافنان طالب)پولیس کا برائی کے اڈے پر چھاپہ،تتلی دو بھنوروں سمیت گرفتار

    پھالیہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین گجر اور ڈاکٹر ممتاز میکن DSP سرکل پھالیہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا کاقحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کارروائی،تھانہ پھالیہ کے علاقہ محلہ مغلپورہ قینچی روڈ نزد شیخ ہوٹل پر پولیس کی بھاری نفری کاقحبہ خانہ پرریڈایک خاتون اور دومرد گرفتار

    تھانہ پھالیہ پولیس ظفر اقبال SI،قیصر عرفات LHE/1076،شبیع الحسن C/682 ،علی حسن C/635،سدرہ شہزادی LC/1294 بسلسلہ گشت پہ تھے مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ابھی ریڈ کریں تو جسم فروشی کا دھندہ کرنے والے موقع سے گرفتار ہوسکتے ہیں

    نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کرنے والی بدنام زمانہ جسم فروشی کا اڈہ قحبہ خانہ چلانے والی مسماۃ زاہدہ بی بی دختر شبیر احمد ساکن حافظ آباد حال مقیم پھالیہ محلہ مغل پورہ ،مسمی احسان اللہ ولد نظام دین قوم کیانہ راجپوت سکنہ سرخی محلہ اوکاڑہ حال مقیم مغلپورہ پھالیہ،صفدر حسین شاہ ولد غلام مصطفٰی قوم سید سکنہ چھنی رحیم شاہ 2024 -06-14 بوقت صبح 05:30 بجے پولیس نے ریڈ کیا جس کے نتیجے میں 2000 روپے وٹک رقم بھنورے اور تتلی سمیت پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ 371A،371B ت پ درج کرکے تفتیش کے بعد جیل روانہ کردیا

    ایس ایچ او تھانہ پھالیہ محمد آصف رانجھا کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ علاقہ تھانہ پھالیہ میں کسی جرائم پیشہ کو جرم کرنے کی اجازت نہیں ہے جو بھی جرم کرے گا اسے جیل جانا پڑے گا.

  • سیالکوٹ: ڈرائیونگ لائسنس بنواکر دینے والا ایک جعلی پولیس ملازم گرفتار دوسرا فرار

    سیالکوٹ: ڈرائیونگ لائسنس بنواکر دینے والا ایک جعلی پولیس ملازم گرفتار دوسرا فرار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض بیوروچیف) ڈرائیونگ لائسنس بنواکر دینے والا ایک جعلی پولیس ملازم گرفتار دوسرا فرار

    تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہری محمد سمیر ولد محمد رزاق سکنہ گاؤں حمید پور ڈاک خانہ چونڈہ تحصیل و ضلع سیالکوٹ نے بتلایا کہ وہ برائے سٹوڈنٹ ویزا پر بیرون ملک جا رہا ہے اس سلسلہ میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے آیا تو اس کی دفتر ٹریفک پولیس کے باہر دو نوسر بازوں علی رضا ہارونی اور مرزا آصف سے ملاقات ہوئی

    جنہوں نے اسے بتایا کہ ہم پولیس ملازم ہیں لائسنس دفتر میں ہمارے دوست تعینات ہیں ہمیں بھتہ دئیے بغیر ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوا سکتے اگر ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ہے تو اس کے لیے ہمیں 15 ہزار روپے بھتہ کے طور پر دینے ہوں گے ۔ ورنہ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل کروادیں گے جس پر طالب علم شہری محمد سمیر نے خوفزدہ ہو کر انہیں 15000 روپے دے دئیے ہیں۔

    جو شہری کی شکایت پر ٹریفک آفیسر انسپکٹر خرم شہزاد نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع سے ایک ملزم علی رضا ہارونی کو پکڑ کر قابو کیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی مرزا آصف فرار ہو گیا۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کے ساتھ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔

  • پسرور:قتل یاخودکشی؟تھانہ بڈیانہ کی حدود میں 22 سالہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    پسرور:قتل یاخودکشی؟تھانہ بڈیانہ کی حدود میں 22 سالہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( بیوروچئف شاہد ریاض)پسرور میں قتل یاخودکشی؟تھانہ بڈیانہ کی حدود میں 22 سالہ کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد

    پسرور میں تھانہ بڈیانہ کےملحقہ علاقہ گاؤں سوہل کے قریب پانی کی ٹربائن کے پاس درخت سے لٹکی 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ڈی ایس پی پسرور سرکل موقع پر موجود رہے

    نوجوان کی شناخت غلام ربانی ولد ملک کرامت ساکن چک رندھاوا کےنام سےہوئی ہے،اطلاع پرپولیس نےموقع پرپہنچ کرکارروائی کاآغاز کردیا