Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: شدید گرمی وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئے

    سیالکوٹ: شدید گرمی وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) شدید گرمی کے باعث وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گئے۔

    خواجہ آصف نے موترہ نہر کے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی۔خواجہ آصف کے ہمراہ ان کے بیٹے اسد خواجہ نے بھی نہر میں چھلانگ لگائی۔

    خواجہ آصف کو نہر میں نہاتے دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

    یاد رہے گذشتہ سال بھی شدید گرمیوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف موترہ نہر میں نہانے اور ڈبکیاں لگانے کیلئے پہنچے تھے.

  • اوچ شریف:حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری کے 660 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا

    اوچ شریف:حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری کے 660 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا

    اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید جلال الدین حسین المعروف حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری رح کے 660 واں عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع ہوگئی ۔

    عرس کے موقع پر دربار کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے اور چراغاں بھی کیا جارہا ہے ۔

    عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد شریک ہے ۔دربار حضرت سید مخدوم جہانیاں جہانگشت بخاری رح کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ دربار کو عرق گلاب سے غسل دیا ,چادر چڑھائی اور تمام امت مسلمہ اور فلسطین کے لیے دعا کرائی ۔

    دربار پر ملک بھر سے ثناء خوان اور قوال حضرات نے اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

  • ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ریسکیو 15 کو ریاض حسین چانڈیہ سکنہ موضع پائیگاہ کی کال موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان نے سیون سٹار رائس ملز کے قریب مرید حسین ولد نصیر چانڈیہ پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

    پولیس پارٹی نے شہری کو زخمی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت حمزہ چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔

    تھانہ گدائی کی پولیس ملزم حمزہ چانڈیہ کو اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی جب پل وٹو پہنچے تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

    کراس فائرنگ میں ملزم حمزہ چانڈیہ زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایسے کریمینل اشخاص کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    ہیڈ پنجند کے قریب، بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی حدود ہیڈ پنجند کے قریب بند سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ،نوجوان کی لاش کوراہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی

    اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرعلی پور پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغازکردیا ہے اور لاش کو علی پورہسپتال منتقل کردیا ہے

    لاش کی شناخت عاصم ولد عبد الغفار قوم گھلو کے نام سے ہوئی جس کاتعلق موضع بیٹ سیال بتایا گیا ہے.

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کراچی سے واپس نوتک اتراتوپیچھے سے آنیوالی کارکی زدمیں آگیا،کاروالے نےزخمی حالت میں اٹھاکرہسپتال لیکرجارہے تھے راستے میں اسکی موت واقع ہوگئی ،جس پرکاروالے ہیڈ پنجند کے قریب لاش کوچھوڑکرفرار ہوگئے،

    دوسری طرف میرہزارخان پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ہے.

  • اٹلی : تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی : تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ

    اٹلی ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ،کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتیوں کا حادثہ اٹلی کی جنوبی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں کشتیوں میں سوار ہو کر بڑی تعداد تارکین وطن اٹلی جانے کے خواہش مند تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 17 تارکین وطن ہلاک اور 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے جن میں 26 بچے بھی شامل ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حادثہ پیش آتے ہی ایک جرمن امدادی گروپ کے جہاز نے 51 تارکین وطن کو ریسکیو کیا۔

    آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور یونیسیف نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حادثےکا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد کا تعلق ایران، عراق، شام، مصر، پاکستان اور بنگلادیش سے ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تارکین وطن کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے تارکین وطن اطالوی کوسٹ گارڈکے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

  • گوجرخان: نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان: نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    گوجرخان، باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم ) نوجوان ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق عید کے روز گوجرخان کے ڈونگی ڈیم میں نہاتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان حیدر نعیم ولد چوہدری نعیم گجر ساکن کڑولی گوجرخان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

    متوفی نوجوان اپنے دوستوں کے ھمراہ گوجرخان کے معروف ڈونگی ڈیم نہانے گیا تھا گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

  • مٹیاری: سیاسی بحث، فائرنگ، ایس ایس پی افسر چچا سمیت قتل

    مٹیاری: سیاسی بحث، فائرنگ، ایس ایس پی افسر چچا سمیت قتل

    مٹیاری (باغی ٹی وی) نواحی گاؤں میں سیاسی بحث کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایس ایس پی افسر اپنے چچا سمیت قتل

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سچی ڈنو کاکا اور اللہ بچایو کاکا کے نام سے ہوئی ہےاور قتل ہونے والا نوجوان سچی ڈنو کاکا منسٹری آف فنانس اسلام آباد میں ملازمت کرتا تھا۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ جاں بحق دونوں افراد آپس میں چچا اور بھتیجا ہیں، پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ملزم فاروق کاکا نے فائرنگ کرکے چچا اور بھتیجے کو قتل کیا ہے۔مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو نظام الدین کاکا نے قتل کروایا ہے،

    دوسری جانب پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، جس پر ورثاء غصے میں نظر آرہے ہیں.

  • عید کے دوسرے روز مختلف مقامات پر بارش،محکمہ موسمیات نے بتادیا

    عید کے دوسرے روز مختلف مقامات پر بارش،محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، کشمیر ، میں تیز آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہا، اٹک ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں پارہ آج بھی 47 ریکارڈ کیا گیا۔

    عید کے پہلے روز اسلام آباد اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 44، پشاور میں 43 جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں 36 ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اٹک، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، جہلم اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے جنوبی و وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

    گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

    منگل کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم دن کے اوقات میں شدیدگرم جبکہ شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے.

  • گوجرانوالہ : برف کا ٹھیلہ لگانےکاتنازعہ ،فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ : برف کا ٹھیلہ لگانےکاتنازعہ ،فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی) برف کا ٹھیلہ لگانےکاتنازعہ ،فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، عید نماز کے بعد تینوں مقتول چوک میں کھڑے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی

    پولیس ذرائع کے مطابق فریقین ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں گذشتہ رات برف کا ٹھیلہ لگانے پر معمولی جھگڑا ہوا تھا، عید کی نماز کے بعد مقتولین چوک میں کھڑے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان فرار ہو گئے۔

  • راولپنڈی: وارث خان ، گھر میں گیس لیکج دھماکہ 7 افراد جھلس گئے

    راولپنڈی: وارث خان ، گھر میں گیس لیکج دھماکہ 7 افراد جھلس گئے

    عیدالاضحیٰ کے پہلے روز پنجاب کے شہر راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

    راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو حکام کے مطابق گلی سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکج تھی جس کے باعث گیس گھر میں داخل ہوئی اور بجلی کا بٹن دبانے سے زوردار دھماکہ ہوا،سات زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں گھر میں قربانی کے لئے آنے والا قصائی بھی شامل ہے.