Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:سانحہ خانیوال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

    اوکاڑہ:سانحہ خانیوال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کی جانب سے سانحہ خانیوال پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ناقص کوالٹی کی ادویات پر چیز کرنے والے کرداروں کا تعین کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود باقی ادویات کی چیکنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز نے آج خانیوال سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر وائے ۔ڈی ۔اے اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر معاویہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوناک واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں

    انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہسپتال میں ناقص کوالٹی ادویات کی خریداری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہسپتال میں موجود باقی میڈیسن کی چیکنگ کے لیے بھی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکے

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر معاویہ کا کہنا تھاکہ خانیوال انتظامیہ اس واقعہ میں کسی بھی سٹاف نرس یا عملے کو ملوث کرنے سے قبل معاملے کی شفاف انکوائری کو یقینی بنائے تاکہ مجرم کو قرار واقعی سزا مل سکے.

  • سیالکوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں گٹکا برآمد،1500 لٹر جعلی مشروبات تلف

    سیالکوٹ :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں گٹکا برآمد،1500 لٹر جعلی مشروبات تلف

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض بیوروچیف)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گٹکا سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور بلا نمبری موٹر سائیکل رکشہ پر لاکھوں روپے مالیتی گٹکا لیجانے والے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوڈ سیفٹی ٹیم کو تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں کارروائی کے لئے تعینات کیا گیا جس نے ملزم ارمان اکبرکو 15لاکھ روپے مالیتی گٹکا مارکیٹ میں سپلائی کیلئے لیجاتے ہوئے موقع سے پکڑ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ حاجی پورہ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید نے بتایا کہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں کاروائی کے دوران کیمکل ملا دودھ قبضہ میں لیکر دو ملزمان عرفان اعجاز اور عمیر حسن کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں آپریشن 1500 لٹر ناقص مشروبات تلف کر دی گئیں، تلف کردہ مشروبات میں 2 لٹر اور 1.5 لٹر کی بوتلیں شامل ہیں ۔

    فوڈ سیفٹی ٹیم کی کاروائی کے دوران سٹاکسٹ موقع سے فرار ہوگیا،حاجی ٹریڈرز کوٹلی لوہاراں کے خلاف مقدمہ درج

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں کاروکاری کا الزام ،شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں کاروکاری کا الزام ،شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )تھانہ جمال کی حدود میں کاروکاری کا الزام ،شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدود گاؤں عبدالصمد بجارانی میں کار و کاری کے الزام پر شوہر کریاض شیخ نےاپنی بیوی سیانی مائی کو پسٹل سے فائرمارکرقتل کردیا ہے اور موقع سے فرار ہوگیا ہے

    لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پوسٹ ماٹم کے بعدضروری قانونی کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی جائے گی.

  • اوچشریف:مبینہ طورپر غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کی کمپنی کی دوائیں فروخت کرنے پر ایک ملزم گرفتار

    اوچشریف:مبینہ طورپر غیر رجسٹرڈ زرعی ادویات کی کمپنی کی دوائیں فروخت کرنے پر ایک ملزم گرفتار

    اوچشریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ بہاولپورکی کارروائی، مبینہ غیر رجسٹرڈ زرعی کمپنی کی ادویات فروخت کرنے پر ایک ملزم گرفتار،ایک لاکھ روپے کی زرعی ادویات برآمد کرکے قبضہ میں لے لیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ دائر،

    تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ احمد نوید احسن کی سربراہی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین کی زیر نگرانی پیسٹی سائیڈز انسپکٹر عاقل قریشی اور عبدالرحیم نے دھوڑکوٹ میں کامیاب چھاپہ مارکر 1لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی زہریں برآمد کرلیں اور موقع سے 1ملزم کو بھی گرفتار کروادیا۔

    ملزم غیر رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈز کمپنی کی زہریں فروخت کررہا تھا۔اس موقع پرڈائریکٹر پیسٹ وارننگ احمد نوید احسن نے کہا کہ وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پر جعلی زرعی مداخل تیار و فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

    پیسٹی سائیڈز انسپکٹر  نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شبیر اور شیراز کیخلاف غیر رجسٹرڈ پیسٹی سائیڈز کمپنی کی زہریں فروخت کرنے کے جرم میں پیسٹی سائیڈز آرڈیننس کے تحت تھانہ دھوڑکوٹ تحصیل احمد پور شرقیہ میں مقدمہ کے اندارج کیلئے استغاثہ دائر کردیا جبکہ پیسٹی سائیڈز قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردیں۔موقع پر زرعی زہروں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھی بھجوا دئیے گئے ہیں،

  • سی او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد شاہ کا اوچ شریف کا دورہ،پولیومہم کو چیک کیا

    سی او ہیلتھ بہاولپور ڈاکٹر تنویر احمد شاہ کا اوچ شریف کا دورہ،پولیومہم کو چیک کیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ بہاول پور میں بھی قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم 10جون تا 14جون تک جاری رہے گی،اس دوران ضلع بھر میں متعین کردہ ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلارہی ہیں۔ضلع کی سب تحصیلوں میں بھی پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہے ہیں، دوسری طرف پولیو ٹیموں کی انسپکشن کا عمل بھی جاری ہے،

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے گزشتہ روز اوچ شریف شہر رورل ہیلتھ سنٹر اور مضافات کے علاقوں رسول پور، بدھو والی بی ایچ یو کا وزٹ کیا پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا،انہوں نے مختلف مقامات پر ایسے بچے جن کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے تھے ان کی فنگر اور ڈور مارکنگ کی پڑتال بھی کی،

    انہوں نے کہا کہ پولیو فری وطن عزیز کیلئے سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے جن کے تعاون کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے،والدین اپنے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے پلوائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سخت گرمی ہونے کے باوجود ہمارے پولیو ورکرز موسمی سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں،پولیو ورکرز کی محنت ضرور رنگ لائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس مہم کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،جو بچے رہ جائیں انکی نشان دہی کی جائے،ہماری ٹیمیں ان تک ہرصورت پہنچیں گی

    سی ای او صحت ڈاکٹر تنویر احمد شاہ نے پولیو ایریا انچارج نمائندگان کو کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سابقہ مہم کی طرح محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے سوفی صداہداف کو یقینی بنایاجائے انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لیے ملازمین محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں پر فوکس کیاجائے، انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزر انسداد پولیو ٹیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں انسدا پولیو ٹیموں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کی جائے

  • ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا دورہ

    ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا سیالکوٹ کا وزٹ کیا،سیالکوٹ وزٹ کے موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کے ہمراہ ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ اور ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ کی۔

    اس کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس سیالکوٹ، پولیس خدمت مرکز، لائسنس برانچ، ڈی پی او آفس اور بعد ازاں تھانہ رنگپورہ اور نیکاپورہ کا دورہ بھی کیا۔
    دوران کرائم میٹنگ تھانہ جات کی انفرادی کارکردگی متعلق اندراج مقدمات 15 کالز، مقدمات کے اندراج میں دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لیا.

    آر پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز کو اپنے سرکل میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے، سنگین مقدمات، بجلی چوری کے مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر ٹائم فرایم کے اندر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے۔

    آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ محنت، ایمانداری اور خلوص نیت سے کار سرکار انجام دے کر مخلوق خدا کی دعائیں لی جائیں۔ دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین سے انتہائی احسن طریقہ سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

    بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ایس پی انوسٹیگیشن ذاتی طور پر کریں۔

  • کوٹ مبارک :غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش

    کوٹ مبارک :غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم )غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش،پیر عادل میں قائم الحمد آئس فیکٹری کی تیارکردہ برف میں کیڑے مکوڑے اور حشرات کی بھرمار

    الحمد آئس فیکٹری آئس فیکٹری مالکان کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس بھی نہیں چلائے جاتے اور زنگ آلود آلات سے ناقص برف تیار کر کے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

    شدید گرمی کی وجہ سے مشروبات اور پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بغیر فلٹر شدہ آلودہ پانی سے تیار برف کا استعمال پیٹ اور معدے کی بیماریوں کا باعث بن رہاہے ،

    فوڈسیفٹی کی ٹیموں نے آج تک الحمد آئس فیکٹری کی انسپیکشن نہیں کی ہے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی سے عوامی وسماجی حلقوں نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • اوچ شریف:مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

    اوچ شریف:مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف و گردونواح علاقوں میں مہنگائی کا طوفان مویشی منڈی پر بھی اثر انداز ہونے لگا،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں،مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی

    تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئےہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپےمہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئےمویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے، مویشی منڈی میں بکروں، بیل کی کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے بہت دور ہیں تاہم شہریوں کا اجتماعی قربانیوں کی جانب رحجان بڑھنے لگا ہے،

    جب کہ دوسری جانب لوٹ مار کرنے کے لیے قصابوں نے بھی چھریاں اور ٹوکے تیز کر لیے جیسے جیسے عید قرباں قریب آرہی ہے ویسے ہی اشیا ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، 30 کلو وزن رکھنے والا بکرا اور دنبہ کا ریٹ 80 سے 85 ہزار روپے جب کہ 30 سے زائد وزن کے جانوروں کی قیمتیں بیوپاری ایک لاکھ تک ڈیمانڈ کر رہے ہیں

    چھوٹے جانوروں کی قیمتیں بھی عام آدمی کے دسترس سے باہر ہونے لگیں جس کے باعث شہریوں کی زیادہ تر تعداد اجتماعی قربانی میں ہی حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہی ہیں،سرکاری سطح پر لگائی جانے والی مویشی منڈی کا جائزہ لیا جائے تو قربانی کا اکا دکا جانور تو موجود ہے مگر خریدار منظر سے غائب ہیں جبکہ شہریوں کو جانوروں کی خریداری کروانے کے لیے ٹاؤٹ بھی مویشی منڈی میں موجود دکھائی دے رہے ہیں

    مہنگائی نے عید قربان کی خوشیاں بھی ماند کردی ہیں جانوروں کی کثیر تعداد مختلف شہروں میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے مگر خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے ان حالات میں گھریلو اخراجات پورے کریں یا پھر قربانی کریں کیونکہ قربانی کے جانور گزشتہ سال کی نسب ڈبل ریٹ پر بھی نہیں مل رہے ہیں مہنگائی نے جہاں ہر چیز کو متاثر کیا ہے وہاں پر عید قرباں بھی متاثر ہوئی ہے

  • میرپورماتھیلو:صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

    میرپورماتھیلو:صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے کہا ہے کہ صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم کو علاقہ یارو لونڈ میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا، گرفتارملزم سے تحقیقات جاری ہیں تاہم قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

    ان کا کہناتھاکہ نصراللہ گڈانی قتل کیس میں 2 مزید ملزمان مطلوب ہیں، ملزم عبداللہ اور سہولت کار برکت فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

    یاد رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصر اللّٰہ گڈانی میرپور ماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انھیں رحیم یار خان لے جایا گیا تھا تاہم طبعیت نہ سنبھلنے پر انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور 24 مئی کو کراچی میں دوران علاج و ہ دم توڑ گئے تھے۔

  • گوجرانوالہ:عید قربان، جانوروں کی خریدوفروخت، 10مویشی منڈیاں اور سپرے کے لیے 4 چیک پوسٹیں قائم

    گوجرانوالہ:عید قربان، جانوروں کی خریدوفروخت، 10مویشی منڈیاں اور سپرے کے لیے 4 چیک پوسٹیں قائم

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی سے (نامہنگار محمد رمضان نوشاہی) قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے 10مویشی منڈیاں اور چیچڑوں کے تدارک کے سپرے کے لیے 4چیک پوسٹیں قائم

    محکمہ لائیو سٹاک سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گوجرانوالہ کی طرف سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ میڈم صائمہ ارم سید کی زیر نگرانی10مراکز برائے قربانی کے جانور قائم کیے گئے ہیں تحصیل گوجرانوالہ میں 7 مراکز،کھیالی بائی پاس، بالمقابل گورنمنٹ ہائی سکول گوجرانوالہ، رہائش چوہدری اصغر علی واہلہ اڈا ریت والا نزد اوورہیڈ برج کھیالی بائی پاس، نواب چوک نزد پی ایس او پیٹرول پمپ، بکر منڈی سلاٹر ہاؤس شیخوپورہ روڈ، معافی والا نزد سیالکوٹ بائی پاس، کینال اپر چناب بائی پاس موضع تھیڑی سانسی، کیٹل مارکیٹ راہوالی کینٹ، عقب شہباز تکہ نزد چن دا قلعہ بائی پاس،

    تحصیل کامونکی میں 1 مرکز، نیو غلہ منڈی نزد جی ٹی روڈ اور تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 1 مرکز ایسٹ گرین مارکیٹ تتلے عالی روڈ قائم ہیں۔جن کے انچارج ویٹرنری آفیسرز (ہیلتھ) ہیں اور ان کے ساتھ 50ویٹرنری اسسٹنٹ، اے آئی ٹی اور درجہ چہارم کے ملازمین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ جوکہ تمام مراکز خریداری برائے قربانی کے جانوروں کاعلاج ومعالجہ بالکل فری کررہے ہیں۔

    اسی طرح ضلع کے داخلی و خارجی راستوں میں 4چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں محکمہ کا عملہ ٹرکوں و دیگر لوڈر گاڑیوں پر آنے والے قربانی کے جانوروں پر چیچڑوں کے تدارک کا سپرے کر رہے ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر صائمہ ارم سید نے سیل پوائنٹ برائے قربانی کے جانورجاکر خود کام کا جائزہ لیا اور لائیو سٹاک کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ عید قربان کے موقع پر علاج معالجہ اور خدمت میں کوئی کسرنہ چھوڑیں انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گوجرانوالہ ہر لمحہ انکے ساتھ ہے اور انکے جانوروں کو ہر ممکن طبی امداد دی جائے گی اور محکمہ کی جانب سے فری علاج و معالجہ مہیا کیا جائے گا۔