Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیا گیا

    گوجرانوالہ: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیا گیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیا گیا،کیمپ کا انعقاد وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف اور وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے احکامات پر کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ایم پی اے محمد نواز چوہان، معظم راؤف مغل اور سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل جام محمد آصف کے ہمراہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی /ایڈز، بلڈ پریشر، شوگر اور ٹی بی سمیت دیگر امراض کے ٹیسٹ سمیت علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کی طرح سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں بھی قیدیوں کی صحت کو پرکھتے ہوئے درکار علاج معالجے کو ممکن بنایا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ سینٹرل جیل کے دورہ کے موقع پر جیل ہسپتال کے مختلف شعبوں، ڈسپنسری، لیبارٹری اور کچن کا بھی دورہ، کچن کے دورہ کے دوران انہوں نے کھانے کے معیار اور ہفتہ بھر کے تینوں اوقات کے مینیو کو بھی چیک کیا۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور نے کہا کہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 3200 قیدیوں کی سکریننگ کی جائے گی۔ قیدیوں کی سکریننگ کے بعد ان کے علاج معالجہ کے لیے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیدیوں کی صحت اور جیل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔جیل قیدیوں کا تحفظ، درکار صحت و تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہیلتھ کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے، تمام قیدیوں کی سکریننگ کو 100فیصد یقینی بنایا جائے،

    ایم پی اے محمد نواز چوہان، معظم راؤف مغل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف بنیادی زندگی کے تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی لیڈر شپ اور وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے احکامات پر صحت کے شعبے میں شہریوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کی دستک عوام کی دہلیز پر (کلینک آن وہیل)اور اب جیل کے قیدیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا آغاز انقلابی اقدام ہے۔ جیل کے قیدیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ سے نہ صرف قیدیوں کی امراض کی تشخیص ہوگی بلکہ انہیں علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

    ایم پی اے محمد نواز چوہان، معظم رؤف مغل کا مزید کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے جیل میں صفائی ستھرائی، کھانے اور دیگر تمام تر انتظامات قابل ستائش ہیں۔

  • ننکانہ:ایمانداری، شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کروں گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالج

    ننکانہ:ایمانداری، شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کروں گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالج

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع ننکانہ صاحب ارشد علی چودھری نے کہا ہے کہ میری تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے اور میں ایمانداری شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کروں گا اور شفافیت کے ساتھ میرٹ پر تمام کام کرنے اور کرانے کو ترجیح دوں گا

    انہوں نے ضلع بھر کے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کے نام ایک پیغام میں کہا کہ میں رشوت اور سفارش کا مکمل خاتمہ کروں گا میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور مجھے بلیک میل کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، الزامات لگانے والے تصدیق کے بعد الزام تراشی اور تنقید کریں جو ان کا حق بنتا ہے مگر جھوٹی افوائیں پھیلانے اور کام شفافیت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی صورت کامیاب نہ ہوں گے

    انہوں نے پرنسپلز کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے اپنے ادارے میں شفافیت کی مثال قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کالجز میں طلباء اور طالبات کو بھی شفافیت اور ایمانداری قائم کرنے اور تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کی تلقین کریں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد نے مارچ 2023 میں سنیارٹی جاری کی تھی اس کے بعد جون 2023 میں اس کا پرموشن بورڈ ہو چکا تھا ،اس کے خلاف ایک پارٹی کورٹ اور سیکرٹری کالجز کے پاس انکوائری کے لیے چلی گئی جس پر تقریبا ایک سال انکوائری ہوئی اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد اتھارٹی نے ہدایات دیں کہ ان کے آرڈر جاری کر دیے جائیں تو میں نے اتھارٹی کے حکم کے مطابق آرڈر جاری کر دیے

    جو آج کل میرے خلاف خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہیں ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے

  • تنگوانی:ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی:ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو وائرل کردی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصوربلوچ)ڈاکوؤں نےتنگوانی کے رہائشی ایک اور مغوی کی تشدد زدہ ویڈیو وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے رہائشی گاؤں خاوند بخش بھلکانی سے دو ماہ قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی ڈاکوؤں نے تاوان کے لیے زنجیروں سے جکڑی تشدد زدہ وڈیو وائرل کردی ہے

    ڈاکوں نے نوجوان نواب بھلکانی کی بازیابی کیلئے 50 لاکھ تعاوان طلب کر لیا ہے،وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مغوی زاروقطار کرتے ہوئی کہ رہا کے میری جان بچاؤمجھے ڈاکو مار دینگے،

    دوسری جانب ڈاکوؤںنے مغوی کے ورثاکو دھمکی دے رہے ہیں کے اگر چار دن میں ہمیں تاوان کے پیسے نہ دیے گئے تو مغوی کو ماردینگے.

    جبکہ مغوی کی تشدد زدہ وڈیو دیکھ کر ورثاءغم سے نڈھال ہوگئے ہیں اورانہوں نے ایس ایس پی کشمور سے مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیاہے

  • ڈیرہ غازیخان :شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب

    ڈیرہ غازیخان :شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شاہدخان نیوزرپورٹر)شدید گرمی ،برف کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ،پرائس کنٹرول میجسٹریٹ اور انتظامیہ غائب ہے ،شہر میں جہاں پہلے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں وہاں اب برف کی قیمتیں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں

    ڈیرہ غازیخان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں برف کی قیمت آسمان پر پہنچا دی گئی ہے،فیکٹری مالکان نےبھی منہ مانگے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں برف مہنگی فروخت ہو رہی ہے اور دکاندار بغیر ترازو کے برف اندازوں سے بیچ رہے ہیں

    ڈیرہ غازی خان شہر میں آئس فیکٹری مالکان نے ایکا کر لیا اور آدھی سے زیادہ فیکٹریاں بند ہیں اور جو فیکٹریاں برف بنا رہی ہیں ایک تو وہ ناقص کوالٹی کی ہے جس کے اندر گندا پانی شامل ہوتا ہے اور برف کے اندر اس کے ذرات نظر آتے ہیں

    اس کے علاوہ دکاندار اپنی مرضی سے بغیر کسی ناپ تول کے برف فروخت کر رہے ہیں نہ کوئی ریٹ مقرر ہے اور نہ کوئی وزن دکاندار من مانے پیسے وصول کر رہے ہیں

    جب اس سلسلے میں دکانداروں سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان 1100 سے 1200 روپے کا بلاک دے رہے ہیں اور جو اندر سے خالی ہوتا ہے جس کی وجہ سے برف کی قلت ہے اور گرمی شدید ہونے کی وجہ سے برف کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ جو بھی ریٹ ملے اور جس حال میں بھی ملے تو ہم بھیجنے پر مجبور ہیں

    اہلیان ڈیرہ غازی خان نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ برف مافیا کی من مانی کو ختم کیا جائے اور سرکاری ریٹ پر برف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے

  • منڈی بہاؤالدین:سی ائی اے پولیس نے،44 مقدمات میں ملوث چار ڈکیت گینگ گرفتارکرلئے

    منڈی بہاؤالدین:سی ائی اے پولیس نے،44 مقدمات میں ملوث چار ڈکیت گینگ گرفتارکرلئے

    منڈی بہاءالدین (نامہ نگارافنان طالب کی رپورٹ)سی ائی اے پولیس نے،44 مقدمات میں ملوث چار ڈکیت گینگ گرفتارکرلئے

    ضلع بھر میں رہزنی، مویشی چوری، گاڑی چوری،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او احمد محی الدین نے ڈی ایس پی سی آئی اے اسٹاف شہباز احمد ہنجرا کو وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا،

    جس پر ڈی ایس پی سی آئی اے شہباز احمد ہنجرا نے اپنی ٹیم انسپکٹر محمد نواز، سب انسپکٹر خرم شہزاد،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالقرنین بیگ اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے مختلف کارروائیوں کے دوران شہباز عرف ڈھولو ڈکیت گینگ،
    صفدر عرف صفو نقب زن گینگ،ارسل رانجھا مویشی چور گینگ، یاسر عرف وٹو چور گینگ کو گرفتار کر کے 40 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 29 مویشی، 43 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیاں، 92 لاکھ روپے مالیتی 38 تولے طلائی زیورات، دو موٹر سائیکلیں، ایک لوڈر رکشہ،اٹھ موبائل فون سمیت 14 لاکھ روپے نقدی برامد کر لی۔

    دوران تفتیش گرفتار ملزمان تھانہ صدر، سول لائن، کھٹیالہ شیخاں،قادر آباد، گوجرہ، پھالیہ، تھانہ سٹی اور پاہڑیانوالی کے 44 مقدمات میں ملوث پائے گئے۔

    ڈی پی او منڈی بہاءالدین احمد محی الدین نے سی آئی اے ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے

  • تنگوانی:حدود تھانہ جمال، چوری کے معاملہ پر جھگڑا ،ایک جاں بحق ،خاتون سمیت 2 زخمی

    تنگوانی:حدود تھانہ جمال، چوری کے معاملہ پر جھگڑا ،ایک جاں بحق ،خاتون سمیت 2 زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ ) حدود تھانہ جمال، چوری کے معاملہ پر جھگڑا ،ایک جاں بحق ،خاتون سمیت 2 زخمی

    تنگوانی کے قریب حدود تھانہ جمال کے گاؤں میرحسن جعفری میں چوری کے معاملے پر جعفری اور نندوانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے ،اس تصادم کے نتیجے میں جعفری قبیلے کاایک شخص سلیمان جعفری ہلاک ہوگیا ہے

    جبکہ ایک خاتون سمیت 2 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں شفیع جعفری اور ایک عورت گولیاں لگنے سےشدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ورثاء نےعلاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے

    علاقہ میں ماحول کشیدہ ہے،ابھی تک پولیس کی طرف سے کسی قانونی کارروائی کی کوئی اطلاع نہیں ہے

  • ڈیرہ غازیخان :  دسویں جماعت کے طالب علم کاقاتل،8 سال بعد انٹرپول کے ذریعےسعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان : دسویں جماعت کے طالب علم کاقاتل،8 سال بعد انٹرپول کے ذریعےسعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) دسویں جماعت کے طالب علم کاقاتل،8 سال بعد انٹرپول کے ذریعےسعودی عرب سے گرفتار

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی اہم کارروائی، اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری 08 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار،اشتہاری رفیق احمد 2016 سے تھانہ درخواست جمال ، ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔

    گرفتار ملزم رفیق احمد پر دسویں جماعت کے طالبعلم کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج ہے۔ملزم بعد از واردات روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کی کوارڈینیشن سے ملزم کو سعودی پولیس نے گرفتار کرکے پاکستان ایکسٹراڈائیٹ کیا۔

    ڈی جی خان پولیس ٹیم نے ائیر پورٹ سے مجرم کو اپنی حراست میں لے لیا۔

    ترجمان کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش،

    آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

    آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب دیگر اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،

  • سورج دو دن تک  مزیدآگ برسائے گا،شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ،الرٹ جاری

    سورج دو دن تک مزیدآگ برسائے گا،شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ،الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیر اثرر ہیں گےاور گرم ترین لو چلنے کا امکان برقرار رہے گا جبکہ دوپہر کے دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو 53، جیکب آباد 52، دادو (میہڑ)51، خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد 49، ملتان، ڈی آئی خان، تربت 48، سکرنڈ، بہالپور ، بہاولنگر، جھنگ، جوہرآباد، لیہ، قصوراور نور پور تھل میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا کا شدید دباؤ برقرار رہے گا۔

    جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

    شدید گرمی میں بھی میہڑ شہر کی بجلی 20گھنٹوں سے غائب ،شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں

  • ٹھٹھہ:مکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی،ڈکیت ہول سیل دکان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ٹھٹھہ:مکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی،ڈکیت ہول سیل دکان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ) کمکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات تین مسلح افرادہول سیل کی دکان سے لاکھوں روپے کیش موبائل فون اور موٹر سائیکل لیکر فرار

    مکلی سنیری بینک غلام اللہ روڈ پر جہاں قریب میں پولیس چوکی بھی قائم ہے وہاں شفیع محمد سموں کی ہول سیل کی دکان پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد دکان میں موجود مزدوروں کو یرغمال بناکر اسلحہ کے زور پر 12 لاکھ روپے کیش رقم تین موبائل سیٹ اور ایک موٹر سائیکل لے اڑے

    دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ایس ایچ او تھانہ مکلی اختیار حسین پھنور اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے ،ایس ایچ او مکلی اختیار حسین پھنور نے کہا کہ ڈکیتی کی واردات پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے سخت نوٹس لیا ہے اور ہم نے تمام علاقے کی ناکہ بندی کرادی ہے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے

    دوسری طرف ڈکیتی کی واردات کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما جلال شاہ اور دیگر کی قیادت میں مکلی بائی پاس پر دھرنا دیا گیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ،دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

  • سنٹرل کرم ذیمشت کے علاقہ مناتو میں کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،قومی مشران

    سنٹرل کرم ذیمشت کے علاقہ مناتو میں کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،قومی مشران

    سدہ کرم( باغی ٹی وی رپورٹ) سنٹرل کرم قوم ذیمشت کے مشران و عمائدین اور نوجوانوں نے کہا ہے کہ قوم ذیمشت کے چار بڑے ذیلی شاخوں سمیت متعدد دوسریاقوام بھی یہاں رہائش ہیں اور خاص کر قوم علی شیر زئی کا بہت بڑا علاقے کا گزر بھی اِدھر ہی سے ہےمناتو کے مقام پر واحد ہائی سکول ہے، جنہیں زمانہ قدیم سے ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دیا گیا ہے اور ایک بہترین بلڈنگ بھی یہاں موجود ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کلاسیں نہیں ہیں اور نہ ہی ابھی تک فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی کلاسیں شروع کی گئی ہیں، جن کی وجہ سے ہر سال میٹرک پاس نوے فیصد بچے کالج کے عدم موجودگی سے ان کے تعلیم و تعلم کا سلسلہ روکا ہؤا ہے، اور بچوں کی تعلیمی دورانیہ بڑی تیزی سے ضائع ہو رہا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہائی سکول مناتو سے تقریباً ہر سال ساٹھ ستّر طلباء میٹرک پاس کرتے ہیں اور متعلقہ دوسرے سکولوں سے بھی اتنی ہی تعداد میں بچے میٹرک کرتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی یہی ہے، کہ یہاں کوئی کالج نہیں ہے اور نہ ہی قریب کوئی دُوسرا کالج ہے جہاں بچے آسانی سے جاسکیں اور اپنی تعلیمی تشنگی بجھا سکیں۔

    اتنی بڑی تعداد میں سے صرف چند خاندانوں کے بچے جو تعلیمی اخراجات کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ڈگری کالج سدہ، بگن یا کہیں اور جاتے ہیں باقی سارے بچے غربت کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ بند کر دیتے ہیں، جو مجبوراً کاشتکاری یا محنت مزدوری کرنے لگتے ہیں یا عرب امارات چلے جاتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا ہے کہ ہمارے واحد مناتو ہائی سکول کو کب ہائیر سیکنڈری اسکول کا درجہ دیا گیا ہے لیکن کلاسوں کی شروعات نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے 90 فیصد بچے ضائع ہوچکے ہیں، جنہیں دوسرے اضلاع کے کالجوں میں بھی داخلے نہیں ملتے۔ خود ہمارا علاقہ مناتو تحصیل ہیڈ کوارٹر سدہ سے تقریباً 26 کلومیٹر دور واقع ہے۔ وسطی کرم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے طلباء روز روز جانے سے بھی قاصر ہیں، اسلئے کہ صرف کرایوں کی مد میں ہونے والے آخراجات بھی ماہوار ہزاروں روپے بنتے ہیں جو دوسرے آخراجات کے علاؤہ ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ جدید دور کے تمام سہولیات جیسا کہ 3G/4G اور انٹرنیٹ کونیکٹوٹی سروس اور مواصلات جیسی اہم ضروریات سے بھی محروم ہے۔

    2022 کی مردم شماری کے مطابق صرف ہمارے ایک ہی گاؤں مناتو کی کل آبادی 8,396 تھی جو 2023 کے مردم شماری میں اور بھی بڑھ گئی ہے اور یہی حال پوری ذیمشت قوم کے ہر علاقے کا ہے۔ مناتو گاؤں تحصیل لوئرکرم کے زیر انتظام آتا ہے لیکن اس کے باوجود ہرقسم کے سہولیات سے دور بلکہ بہت دور ہے۔

    مناتو ہائی سکول میں جہاں پرائمری سیکشن سمیت ہائی اسکول بھی ہے اور اس وقت اس کی تعداد 600 سے زائد ہے۔ ایف سی کے تعاؤن سے عارضی گرلز پرائمری سکول بھی موجود ہے، جہاں مناتو کے مضافات مرغان، مرغان درہ، منڈان، زاوکی میلہ، خٹک میلہ، باغ اور گواکی سمیت بہت دور سے لڑکے اور لڑکیاں آتی ہیں۔ 80 % سے زائد طلباء و طالبات پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بہت دور کا لمبا سفر روزنامہ طے کرتے ہیں، جو موسم کی وجہ سے بھی اکثر مشکلات کا سبب بنتا ہے۔ جس میں مرغان درہ، منڈان، خٹک میلہ، گواکی اور زواکی کے طلباء کا یک طرفہ سفر تقریباً تین گھنٹے بنتا ہے۔ اکثریت والدین کا پیشہ زراعت، کھیتی باڑی ہے یا ہاتھ سے محنت مزدوری ہے یا مقامی جنگلات سے لکڑی کاٹ کر بیچتے ہیں جس پر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔

    لہٰذا ہماری حکومت اور پاک فوج سے استدعا ہے کہ ہائیر سیکنڈری سکول کو فوری کھول دیا جائے یا انٹر کالج تعمیر کیا جائے، اور ہمارے بچوں کے مستقبل پر رحم کیا جائے ۔