Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ :ایرانی صدرطیارہ حادثہ،پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا،چوہدری عرفان گجر

    گوجرانوالہ :ایرانی صدرطیارہ حادثہ،پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا،چوہدری عرفان گجر

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی )اوورسیز پاکستانی چوہدری عرفان گجر نے ایرانی صدر کے طیارہ حادثہ پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اچھے دوست سے محروم ہوگیا۔ ابراہیم رئیسی کے دورمیں عرب دنیا کے ساتھ ایران کے تعلقات کافی بہتر ہوئے۔ بالخصوص طویل عرصے بعدسعودی عرب ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہوئے جس کا پورے عالم اسلام میں زبردست خیرمقدم کیا گیا تھا۔

    ضرورت ہے کہ اتحاد عالم اسلام کا مشن جاری رکھا جائے۔ مسلم دنیا فروعی مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو جائے۔ پورا عالم متحد ہوکر فلسطین اورکشمیر کے مظلوموں کی آوازبنے۔

    انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی حکام کی المناک موت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایران اور مسلم امہ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

    چوہدری عرفان گجر نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر انتہائی افسوس کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

    ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونا مسلم امہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ پاک ایران تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے شہید ابراہیم رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں۔ پاکستان کے عوام ایرانیوں کے غم میں برابر شریک ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

  • سیالکوٹ: ٹریفک اسسٹنٹ  کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ: ٹریفک اسسٹنٹ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ٹریفک اسسٹنٹ محمد علی ثاقب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں DSP/HQ ٹریفک سیالکوٹ ملک عطاء اللہ نے ریٹائر ہونے والے ٹریفک اسسٹنٹ محمد علی ثاقب کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ آپ نے انتہائی محنت اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دی آپ کی خدمات اس محکمے کے لیے ناقابل فراموش ہیں آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ٹریفک پولیس کا حصہ ہیں ہمارے دفتر کےدروازہ آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

    اس موقع پر انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ٹریفک ملک خرم، انچارج IT واصف محی الدین، اور ریڈر DSP ٹریفک انسپکٹر منظور احمد نے بھی محمد علی ثاقب کی سروس کو مثالی قرار دیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    بعد ازاں DSP/HQ ملک عطاء اللہ نے محمد علی ثاقب کو تحائف دیتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا

  • ننکانہ: ممکنہ سیلاب،ریسکیو 1122کی ہیڈ بلو کی پر موک ایکسرسائز

    ننکانہ: ممکنہ سیلاب،ریسکیو 1122کی ہیڈ بلو کی پر موک ایکسرسائز

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب/ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد ارشد کی زیرسرپرستی دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پرممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے فلڈ موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار نے کی۔

    فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122،محکمہ صحت، لائیو سٹاک،زراعت، سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب،سوشل ویلفیئر،ایجوکیشن،انہار، دیگر محکمہ جات اوراین جی اوز کی جانب سے ریلیف کیمپس لگائے گئے متعلقہ افسران نے پری فلڈ انتظامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنرکو تفصیلاََبریف کیا۔

    ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد نے تمام کیمپس اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپ کے لئے استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا اور فعالیت کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے مکمل بریفنگ دی۔

    فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے مہمانوں کو سلامی پیش کی اورمشقوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے لوگوں کا ایمرجنسی انخلاء،سازو سامان،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنا، گم شدہ افراد کی تلاش کرنے اور جانوروں کی محفوظ مقامات تک منتقلی وغیرہ کے عملی مظاہرے کئے آخر میں متعلقہ اداروں کیطرف سے لگائے گئے سٹالز کا وزٹ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کامیاب فرضی مشقوں کے انعقاد پر تمام ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا فرضی مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بروقت ریسکیو کرنا،محفوظ مقامات پر منتقل کرنا،فلڈ اپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنا،استعداد کار کا جائزہ لینا اور اداروں کے مابین باہمی روابط کو بہتر کرنا ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانوں کو ضیاع ہونے سے بچایا جا سکے

  • اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی  نے ایکسپائر وناقص مصالحہ جات اور چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی

    اوکاڑہ : فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائر وناقص مصالحہ جات اور چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی ایکسپائر ناقص ملاوٹی مصالحہ جات اور چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی۔ ملزم گرفتار مقدمہ درج تمام مشینری ضبط۔

    اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعظیم فوڈ سیفٹی افیسر مس طاہرہ کلثوم اور ان کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صمد پورہ روڈ پرناقص غیر معیاری ایکسپائر مصالحہ جات ۔سویاں چائنہ سالٹ کی بڑی مقدار پکڑ لی مصالحہ جات کو معروف کمپنیوں کے لیبل لگا کر پیک کیا جا رہا تھا۔۔

    یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔مصالحہ جات میں ناقص مضر صحت مٹیریل استعمال کیا گیا تھا، سیفٹی ٹیم نے تمام مٹیریل موقع پر ہی تلف کر دیا جبکہ تمام مشینری کو قبضہ میں لے کر دفتر میں جمع کروا دیا۔

    اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

  • سیالکوٹ :عید الاضحیٰ,مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت,ڈیجیٹل کرنسی راست پیمنٹ سسٹم کی سہولت ہوگی،ڈی سی

    سیالکوٹ :عید الاضحیٰ,مویشی منڈیوں میں خریدو فروخت,ڈیجیٹل کرنسی راست پیمنٹ سسٹم کی سہولت ہوگی،ڈی سی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاهد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں محفوظ خریدو فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیجیٹل کرنسی راست پیمنٹ سسٹم کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے سینئر ڈپٹی چیف مینیجر نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سفیان تاثیر، انچارج فنانشل انکلیوئیر سپورٹ یونٹ غلام محی الدین اود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    سینئر ڈپٹی چیف مینیجر نثار احمد نے کہا کہ راست پیمنٹ سسٹم ملک کے مالیاتی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ Raast ID اس سسٹم کا ایک اہم جزو ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو فوری اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے کے قابل بناتا ہے۔

    راست آئی ڈی بنا کر صارفین سہولت، رفتار، اور لاگت میں بچت جیسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ محفوظ ہونے اور آسان استعمال جیسی خصوصیات کے ساتھ Raast پاکستانیوں کے مالی لین دین کے طریقے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جیسے جیسے زیادہ لوگ Raast کے فوائد سے واقف ہوں گے ہم ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف ایک اہم تبدیلی دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں۔

    لہذا ضروری ہے کہ نئے آنے والے ڈیجیٹل نظام سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاۓ۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کی درخواست ہے۔

  • گوجرانوالہ:ڈیفی میشن  بل کیخلاف صحافی سراپا احتجاج ،آزادی صحافت پرقدغن برداشت نہیں

    گوجرانوالہ:ڈیفی میشن بل کیخلاف صحافی سراپا احتجاج ،آزادی صحافت پرقدغن برداشت نہیں

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) ڈیفی میشن بل کیخلاف صحافی سراپا احتجاج ،آزادی صحافت پرقدغن برداشت نہیں

    ڈیفی میشن بل کے خلاف پی ایف یو جے ورکرز کی کال پر مقامی صحافیوں کا پریس کلب کے باہر سیاہ پٹیاں باندھ کر زنجیریں اور منہ پر تالا لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کلب پر سیاہ پرچم بھی لہرایا ،

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے ورکرز کے رہنما ملک توصیف احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 لاکھ روپے جرمانہ جمع کروائے بنا اپیل کے حق کو ختم کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے یہ اس بل کی ظالمانہ شق ہے جو آئین پاکستان سے ٹکراتی ہے ،

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف اپوزیشن کے دور میں آزاد صحافت کی سب بڑی علمبراد بنی ہوئی تھیں مگر اقتدار ملتے ہی آزاد صحافت کا نعرہ زمین بوس کر دیا ہے ،

    ملک توصیف کا کہنا تھا کہ ڈیفی میشن بل میں دوسرے اور تیسرے درجے کے جھوٹے سیاستدانوں کو بھی شامل کیا جائے جو عوام سے بلند بانگ دعوے کر کے انہیں سبز باغ دکھا کر الیکشن سے قبل جو جھوٹے وعدے کرتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کا بل منظور کیا جائے ،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کا اطلاق صرف پنجاب پر ہی نہیں بلکہ کے پی ، سندھ ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں پر بھی ہو گا کیونکہ حکومت کسی بھی صحافی کو اپنے شکنجے میں لانے کے لئے دوسرے صوبوں کے صحافیوں پر پنجاب میں ڈیفی میشن بل کے تحت ٹربیونل میں ”ہتک عزت” کی درخواست دائر کرے گی کہ جس کے تحت دوسرے صوبوں میں بیٹھے صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا جائے گا ،

    اس لئے پاکستان بھر کے صحافیوں کو ملکر اس بل کو واپس کروانے کے لئے حکومت پر دباو بڑھانے کی ضرورت ہے ،

    انہوں صحافیوں سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کوریج کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے اس موقع پر ممبر ایف ای سی افتخار علی بٹ ، مظہر ملک ، عشرت الماس چوہدری ،حافظ شاہد ، حاجی دانش باجوہ ، خالد محمود سرفرازی ، خالد بٹ ، انجینئر شہباز ، محمد علی سجن ، بابر کھوکھر، رفیق مہر سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور اس بل کی واپسی تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ۔

  • میہڑ، کبوتر اڑانے کا دلچسپ مقابلہ،جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

    میہڑ، کبوتر اڑانے کا دلچسپ مقابلہ،جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)الشہباز کبوتر باز یونین کی جانب سے کبوترلڑانے کہ مقابلے ہوئے اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے.

    الشہباز کبوتر باز یونین کہ جانب سے میہڑ اور خیرپور ناتھن کے مختلف علاقوں میں کبوتر لڑانے کہ مقابلے ہوئے اس مقابلے میں دو تحصیلوں خیرناتھن شاہ اور تحصیل میہڑ کہ کبوتروں کی شوقین 90ٹیموں نے حصہ لیا اور مقابلے میں جیتنے والے کبوتر شوقین میں انعامات تقسیم کئے گئے

    کبوتر یونین کہ صدر حسین بخش جتوئی سمیت سینکڑوں کبوتر بازوں نے پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر مقابلہ جیتنے والے پہلے نمبر والے کبوتر مالک عمران علی چنہ کو 125موٹر سائیکل ،دوسرے نمبر والے غلام شبیر سولنگی کو سی ڈی موٹرسائیکل، تیسرے نمبر والے سید کلیم شاہ کو ہائی سپیڈ موٹر سائیکل اور چوتہے نمبر والے ہائی سپیڈ موٹر سائیکل اور دیگر چیتنے والوں کونقد رقم انعام میں دیگئی

    اس موقع پر کبوتر باز یونین کہ صدر حسین بخش جتوئی نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری یونین رجسٹرڈ ہے اور ہم کبوتروں کہ مقابلے کرواکر شوقین حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور جیتنے والوں کو انعامات اورٹرافیاں بھی دی گئیں.

  • گوجرہ:پولیس کی موجودگی میں متحارب گروپوں میں فائرنگ، زدمیں نوجوان آکر شدید زخمی

    گوجرہ:پولیس کی موجودگی میں متحارب گروپوں میں فائرنگ، زدمیں نوجوان آکر شدید زخمی

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)ملزم کی گرفتاری کیلئے صدر پولیس کا چھاپہ،دیہاتیوں کی کار سرکار میں مداخلت،دیہاتیوں کی مبینہ فائرنگ کی زدمیں آکرایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

    معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے تھانہ میں درج مقدمہ 497/24میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چک نمبر360ج ب میں ریڈ کیا تو دوگروپوں کے دودرجن سے زائدافرادآپس میں لڑ رہے تھے

    پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس کے ساتھ مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی اسی دوران دونوں گروپوں کی مبینہ فائرنگ کی زدمیں آکر عمران ولد موسیٰ اوڈھ سکنہ چک نمبر360ج ب شدید زخمی ہو گیااور ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔

    شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے طبی امدادکی فراہمی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

  • سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر  انعم بابر کا علی الصبح نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کا علی الصبح نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے علی الصبح نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں ہونے والی بولی کے طریقہ کا جائزہ لیا اور کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے موقع پر موجود سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبداللہ ملک کو ہدایت کی کہ منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں اور انتظامی امور کے بارے میں استفسار کیا اور مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں ۔

  • سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے خلاف کارروائی کریں،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے خلاف کارروائی کریں،ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ایل این جی گیس کی غیر قانونی ڈی کنٹنگ کے خلاف کارروائی کریں اس سلسلہ میں سول ڈیفنس کا عملہ ان کی معاونت کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار کے علاؤہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیز کے سربراہان نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے لوکل گورنمنٹ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام تحت سروسز چارجز کی وصولی کے عمل کو تیز کیا جائے اور مین شاہرات کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نہ بننے دیئے جائیں۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل کمیٹیز کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کے ٹرانسفر اسٹیشنز، انکولوئیرز اور لینڈ فل سائیٹ کیلئے فوری اسٹیٹ لینڈ مہیا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام اپنے نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے، جس میں وہ چاہتی ہیں کہ شہر اور دیہات میں ایک جیسا صفائی کا نظام ہو اور سالڈ ویسٹ کے ذریعے انرجی پیدا کی جائے اور قابل استعمال اشیاء کی ری سائیکلنگ کی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ گندم کی فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے زمیندار ہر گز آگ نہ لگائیں بصورت دیگر ان کو جرمانہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن/ کمیٹیز کے سی ای او ز کو ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کے خاتمہ کی مہم کو تیز کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ون ڈش پر عملدرآمد کروانے کیلئے مانیٹرنگ کی جائے۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزاور سی ای اوز ایم سی ایس ، ایم سیز اور زیڈ سی کو ہدایت کی کہ وہ میونسپل سروسز کے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور علی الصبح ڈیلی میٹنگ کے بعد ان کو فیلڈ میں روانہ کریں اور ان سے فیڈ بیک لیں۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اداروں کی جانب سے انفورسمنٹ اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہیں اور اس ضمن میں اداروں کی کارکردگی کو مانیٹرنگ کیا جارہا ہے۔