Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • لنڈی کوتل: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

    لنڈی کوتل: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، ٹیسکو حکام کو تین دن کاالٹی میٹم

    ٹیسکو حکام لنڈی کوتل کے عوام کو چھ گھنٹے بجلی معاہدے کو عملی جامہ پہنائے، ہمارے مطالبات تین دن کے اندر تسلیم نہیں کئے گئے تو گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے. پی پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ رحمان شینواری

    لنڈی کوتل بازار میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیسکو حکام کو 3دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے

    پی پی پی کے ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری شاہ رحمان نے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ علاقے کے گاؤں فیڈرز کی بجلی 6 گھنٹے کی جائے دوسرا یہ کہ لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کا عملہ تبدیل کیا جائے جبکہ تیسرا یہ ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش ختم کی جائے اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے.

    آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ٹیسکو حکام نے مذکورہ مطالبات تسلیم نہ کئے تو تین دن بعد لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرینگے ،

    اجلاس میں قومی مسائل کمیٹی کے مشران الیاس شینواری، ملک زاہد، شعور آفریدی اور بازار یونین کے صدر یادوزیر شینواری سمیت مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی ۔

  • راجن پور:غیرت کے نام پر ایک بچی کی ماں فروخت،پولیس کی بروقت کارروائی ،3ملزم گرفتار

    راجن پور:غیرت کے نام پر ایک بچی کی ماں فروخت،پولیس کی بروقت کارروائی ،3ملزم گرفتار

    راجن پور (باغی ٹی وی)آٹھ لاکھ میں غیرت کے نام پر فروخت ہونے والی خاتون کو پولیس نے بچا لیا گیا، پولیس نے خاتون کو بازیاب کر کے 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق حسینہ بی بی کو رشتہ داروں نے 8 لاکھ روپے میں گل محمد کو فروخت کیا، خاتون پر سسرالیوں نےناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

    تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ حاجی پور کو اطلاع موصول ہوئی کہ مسماۃ حسینہ بی بی دختر واحد بخش کو اس کے رشتہ داروں نے رقم مبلغ 08 لاکھ روپے میں مسمی گل محمد کو زبردستی فروخت کر دیا ہے ،وقوعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست نے عورت کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے

    پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حاجی پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ عورت کو مسمی گل محمد سے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ، متاثرہ عورت پر اس کے سسرال والوں نے مسمی للو ولد منجھو کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ، جس کی وجہ بنا کر مسمی گل بہار کو فروخت کر دیا ،
    پولیس کے مطابق متاثرہ عورت مسمی مختیار کی زوجہ ہے جوکہ بیرون صوبہ مزدوری کرتا ہے ، جس کے بطن سے دو سال کی بیٹی بھی ہے ،
    گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 89/24 درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے

    ترجمان پولیس کے مطابق خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،

  • میرپورخاص:بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور  گرفتار

    میرپورخاص:بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں ،بھتہ خور،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چور گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسکانی اور ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کی خصوصی ہدایت اور سرپرستی میں میرپورخاص پولیس کی تین مختلف کامیاب کارروائیاں، اقلیتی برادری کے ڈاکٹرز سے بھتہ مانگنے والے ملزمان گرفتار، میرپورخاص میں سرگرم موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گینگ سے چوری شدہ 06 موٹر سائیکل برآمد ، میرپورخاص کا بدنام زمانہ منشیات فروش بھی گرفتار کرلیا گیا ہے

    پولیس کی کارروائیوں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مالہی کالونی کے ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی اور ڈاکٹر تیجارام کو مختلف حربوں سے بلیک میل کرنے اور قتل کی دھمکی دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزم عبدالستار شر اور اسکا بھائی ڈاکٹر رائے چند ، ڈاکٹر گاندھی ، ڈاکٹر تیجارام کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر کے مختلف اوقات میں بھتہ وصول کرتے رہے البتہ کل ڈاکٹر رائے چند ولد گنگا رام ذات میگواڑ کی شکایت پر ملزمان ستار شر اور عبدالرزاق شر کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

    اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 26/2024 زیر 386,387,50611,34 کے اندراج کے بعد دونوں ملزمان کو انچارج سی آئیPPC, R/1025D, Tele Graph Act 6/7ATA Act, دفعہ اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی بمعہ ایس ایچ او سٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ اور ایس ایچ او مہران کامران ہالیپوٹہ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    اسی طرح میرپورخاص سی آئی اے پولیس نے ایک اور اہم کارروائی میں موٹر سائیکل چوروں سے 06 موٹر سائیکل برآمد کیں اور موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا

    انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم بشمول ایس آئی اقبال جٹ، ایس آئی ھدایت اللہ ناریجو موٹر سائیکل چوروں کے خلاف مشترکہ اور کامیاب کرتے ہوئے غریب آباد تھانے کی حدود ریلوے قبرستان کوارٹرز سے میرپورخاص سٹی سے چوری ہونے والی 06 موٹرسائیکل برآمد کر کے 01 ملزم پرویز ولد تھانو خان لغاری سکنہ تعلقہ کوٹ غلام محمد کو گرفتار کر لیا. دو ملزمان نجف عرف نجو ولد لاہوتی لانگھانی سکنہ جام نواز علی اور جاوید ولد غلام نبی لانگھانی سکنہ جونیجو کوارٹر میرپورخاص فرار ، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    میرپورخاص پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او جھڈو کی سربراہی میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش نیاز عرف نیازو کھوسہ کو گرفتار کر لیا ، ملزم نیاز عرف نیازو کھوسہ ضلع بدین اور میرپورخاص کے درجنوں کیسز میں ملوث ہے، ملزم منشیات بالخصوص چرس کی بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے ، ملزم کے قبضے سے 1200 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ نمبر 2024/60 زیر دفعہ 9 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت جھڈو تھانہ میں درج کیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    میر پور خاص پولیس کی کامیاب کارروائیوں میں شامل افسران انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، ایس آئی دانش احمد انچارج ڈی آئی بی، ایس آئی ہدایت اللہ ناریجو ، ایس ایچ اوز سٹلائٹ ٹاؤن، مہران اور جھڈو کو بہترین کارروائی کرنے پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

  • کوٹ ادو: ٹرک اور وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

    کوٹ ادو: ٹرک اور وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

    کوٹ ادو(باغی ٹی وی ) ٹرک اور وین میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

    ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم سےایک ہی خاندان کے 13 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چوک سرور شہیداڈا محمد والا کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 13 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں،مسافر وین میں سوار افراد ملتان سے بھکر اپنے رشتے داروں کے ہاں جا رہےتھے،پولیس چوک سرور شہید کے مطابق مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے ہے اور ایک ہی خاندان سے ہیں۔

    حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیاگیا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسوس ناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • منڈی بہاؤالدین :پولیس تھانہ صدر کی کارروائی ،4 جرائم پیشہ افراد گرفتار

    منڈی بہاؤالدین :پولیس تھانہ صدر کی کارروائی ،4 جرائم پیشہ افراد گرفتار

    منڈی بہاؤالدین،باغی ٹی وی ( نامہ نگار افنان طالب)پولیس تھانہ صدر کی کارروائی ،4 جرائم پیشہ افراد گرفتار

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر منڈی بہاوالدین کے SHOنعیم مشتاق اور ناصر حسین ASI ، محسن آزاد ASI ، ریاض احمد ASI معہ ٹیم کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےملزم مستنصر علی ولد مہدی خان قوم گجر سکنہ چک شیر محمد کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 376/24 جرم PAAO 13.2A 2015 درج کروایا

    دوسری کارروائی میں ملزم محمد تنویر ولد امیر قوم مسلم شیخ سکنہ شہیدانوالی کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ روند برآمد کر کے مقدمہ نمبر 377/24 جرم PAAO 13.2A 2015 درج کروایا

    تیسری کاروائی میں ملزم وقاص حسن ولد افتخار احمد قوم جوئیہ سکنہ مونگ کے قبضہ سے شراب 10 لیٹر برآمد کر کے مقدمہ نمبر 378/24 جرمPHO 3/4/4/79 درج کروایا

    ایک اور کارروائی میں ملزم راسب علی ولد غلام حیدر قوم گوندل سکنہ چک بساوا کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 369/24 جرم PAAO.13.2A 2051 تھانہ صدر درج کروایا

  • ڈی جی خان :بی ایم پی بواٹہ کی کارروائی ،بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ ناکام

    ڈی جی خان :بی ایم پی بواٹہ کی کارروائی ،بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ ناکام

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹر)بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ بواٹہ پر ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری کی کاروائی بلوچستان سے پنجاب نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ کی ہدایت پر لیاقت عباس لغاری کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی بلوچستان سے پنجاب سمنگل ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سامان اپنی تحویل میں لے لیا جو قانونی پراسیس مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جاۓ گا

    بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ اسد خان چانڈیہ چیک پوسٹ بواٹہ پہنچ گئی اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی مزید چیکنگ کے سخت انتظامات کی ہدایات کیں لیاقت عباس لغاری کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے

  • کندھ کوٹ:اغواء کی وارداتوں کی روک تھام ،پولیس کی طرف سے مسافروں کو ڈاکوؤں سے متعلق اہم ہدایت

    کندھ کوٹ:اغواء کی وارداتوں کی روک تھام ،پولیس کی طرف سے مسافروں کو ڈاکوؤں سے متعلق اہم ہدایت

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار احمد اعوان)ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کی ہدایت پر ضلع کشمورو کندھ کوٹ اور دیگر قریبی علاقوں میں اغوا کی وارداتوں کو روکنے کے لیے پولیس کا قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو ڈاکوؤں سے متعلق اہم ہدایت

    کندھ کوٹ کے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے حکم پر اے ایس پی عتیق الرحمان کی ٹیم اینٹی کڈنیپ سیل اے ایس آئی منیر احمد بنگوار عمل درآمد کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور کچے کے ڈاکو، سستی گاڑی،خواتین کی آواز ملازمت، شادی اور دیگر جھانسےدے کر بلا کر اغوا کرلیتے ہیں

    ایسے ڈاکوؤں کے جھانسوں سے اغوا ہونے سے بچیں کوئی بھی اگر ایسے کسی جھانسے کی طرف جا رہا ہے تو وہ ایسی واردات سے بچیں ان کے گاؤں جانے سے گریز کریں

    اینٹی کنڈنیپ سیل اے ایس آئی منیر احمد بنگوار نے مزید کہا کہ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کی خصوصی ہدایات پر آج ہم آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے ہم آگاہی مہم چلا کر مسافروں کو اغوا ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • چنیوٹ :سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    چنیوٹ :سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا وزٹ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا ،ایم پی اے مولنا الیاس چنیوٹی اور سی ای او ہیلتھ ضلع چنیوٹ ڈاکٹر سہیل طارق کے ہمراہ وزٹ کے دوران مریضوں اور لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا،

    ہسپتال میں بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور ضلعی ہیلتھ افسران کے اقدامات کو سراہا،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا کہ ہسپتال میں شہریوں کا بہت زیادہ رش ہے اس کا مطلب ہے تمام سہولیات مل رہی ہیں،صفائی کی صورتحال بہت بہتر ہے،

    انہوں نے اس موقع پر بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کے اندر ہم نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو کو مکمل کر دیں گے،

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام ہسپتالوں میں وزٹ کا سلسلہ جاری ہے، ہر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات پر کام جاری ہے، ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے بارے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں رش اتنا زیادہ ہے کہ اسے ایکسٹینشن کی فوری ضرورت ہے،

  • گوجرخان اور گردونواح میں تیز آندھی و بارش،  درجنوں مکانوں کی چھتیں گر گئیں، دو جاں بحق، 15 زخمی

    گوجرخان اور گردونواح میں تیز آندھی و بارش، درجنوں مکانوں کی چھتیں گر گئیں، دو جاں بحق، 15 زخمی

    گوجرخان باغی ٹی وی نامہ نگار (شیخ ساجد قیوم) گوجر خان میں طوفانِ باد و باراں، درجنوں مکانوں کی چھتیں گر گئیں، دو جاں بحق، 15 زخمی

    ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے کے درجنوں واقعات رونما ہوئے،امدادی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ گوجرخان اور نواحی علاقوں میں درخت ، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نواحی علاقہ سنگنی میں مکان کی چھت گرنے سے 14 سالہ لڑکی اریبہ جاں بحق ہو گئی۔ چنگا بنگیال میں چھت گرنے سے 2 بچے 8 سالہ ظل حسن اور 9 سالہ حیدر عباس جان فوت ہو گئے۔

    طوفان باد و باراں کے نتیجہ میں ہونے والے حادثات میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    12 سالہ علیزے اور 4 سالہ فرحان کو شدید زخمی ہونے کے سبب تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایم ایس ٹی ایچ کیو گوجرخان ڈاکٹر سرمد کیانی نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں بتایا ک آج ہونے والی طوفانی بارش کے باعث دیواریں اور چھت گرنے کے مختلف واقعات میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں زخمیوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا

    جہاں پر تمام زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ شدید زخمی اور فریکچرڈ بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا گیا

    اس ہنگامی صورت حال میں بھرپور امدادی سرگرمیوں سرانجام دینے پر عوامی سماجی حلقوں نے ایم ایس، دیگر ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا

  • اوچ شریف:ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی اور سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی  عمرہ کے بعد واپس آ گئے

    اوچ شریف:ایم این اے سید سمیع الحسن گیلانی اور سابق ایم این اے سید علی حسن گیلانی عمرہ کے بعد واپس آ گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ایم این اے اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف حلقہ این اے 166کے ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی عمرہ کی ادائیگی کے بعد اوچ شریف پہنچ گئے

    عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر شہریوں مخدوم علی حسن گیلانی کو مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ولی عہد چیف آف سادات اور مخدوم زادہ سید علی حسن خواجہ حسین ڈاکٹر ڈاکٹر نعمان چوہان کے کے علاوہ اور دیگر لوگوں نے مبارک بادیں دی

    مخدوم سمیع الحسن گیلانی ایم این اے کو حنیف خان شمس خان رند ودیگر نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی مخدوم سید علی حسن گیلانی مبارکباد دینے والے دوستوں کو اب زم زم اور کھجوریں دیں اور انہوں نے تمام مسلمان بھائیوں کے لئے دعا کی انہوں نے کہا کہ رب العالمین ہر شخص کو اپنے در پر حاضری عطا فرمائے آمین